Showing posts with label شوگر کا علاج. Show all posts
Showing posts with label شوگر کا علاج. Show all posts

Friday, December 11, 2015

پندرہ روپے کی دار چینی سے شوگر ہمیشہ کیلئے ختم

پندرہ روپے کی دار چینی سے شوگر ہمیشہ کیلئے ختم :۔



چند دن قبل ہمارے ایک رشتہ دار کا انتقال ہوا ، دعا کیلئے مجھے بھی جانا پڑا ۔دعا کے بعد کھانے کیلئے ایک کمرہ میں لایا گیا ۔ مرحوم کا ایک داماد ہے جو طب سے دلچسپی رکھتا ہے مجھ سے پوچھا کہ میرے بچی کو خارش ہے کئی ادویات انگریزی اور دیسی استعمال کروا چکا ہوں کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔ آپ کوئی رہنمائی کریں ۔ میں نے چند طریقے بتائے تو وہ کہنے لگے کہ یہ بھی کر چکا ہوں۔ میرے ذہن میں کوئی ایسی دوا نہ آئی جو بتا دیتا ۔ وعدہ کیا کہ ڈائری سے دیکھ کر بتا دو ں گا ۔ انہوں نے فرمایا کہ مرحوم دل کا عارضہ میں مبتلا تھے ۔ کافی عرصہ سے ڈاکٹری ادویات لے رہے تھے ۔ کہنے لگے کہ میرے پاس طب نبویؐ کی ایک کتاب ہے ۔ اس میں ایک نسخہ لکھا تھا وہ بنا کر دیا ان کو آرام آ گیا وہ نسخہ یہ تھا کہ سات عدد کھجوروں کی گٹھلی نکال کر کسی توے پر یا فرائی پین میں رکھ کر آگ پر جلا لیں ۔پھر گٹھلیوں کو کھجوروں میں ملا کر کسی کھرل میں کوٹ کر اچھی طرح ملا لیں ۔ (یعنی اسی کھجور میں گٹھلیاں نکالی تھیں )صبح نہار منہ ایک یا دو چمچ کھلا دیں ۔ روزانہ اسی طرح چند دن کھلانے سے دل کی ہر قسم کی تکلیف ختم ہو جاتی ہے ۔
ایک دوسرے صاحب پاس بیٹھے ہوئے فرمانے لگے ، کہ مجھے کافی سالوں سے شوگر کی تکلیف تھی ، کڑوی چیزیں کھا کھا کر تنگ آ گیا تھا ہر وقت مایوسی چھائی رہتی ۔ ڈاکٹری علاج کیلئے پیسے بھی نہ تھے ۔ ڈاکٹر کی فیس پانچ سو اور کچھ ٹیسٹ وغیرہ اور دوائیوں کے اخراجات ادا کرنے مشکل تھے ۔ بہر حال جان بچانے کیلئے قرض لے کر گزارا کرنا پڑتا تھا ۔ ہر دس پندرہ دن بعد ڈاکٹر صاحب کے پاس جانا پڑتا ۔ کہنے لگے ایک دن میں ڈاکٹر صاحب کے پاس ویٹنگ روم میں بیٹھا اپنی باری کا انتظار کر رہا تھا اور بھی لوگ نمبر کا انتظار کر رہے تھے ۔ ایک دوسرے سے تکلیفوں یعنی بیماریوں کا پوچھنے لگے میرے پاس ایک شخص بیٹھا تھا ۔ اس نے مجھ سے پوچھا آپ کو کیا تکلیف ہے ؟ میں نے جواب دیا کہ شوگر نامراد نے پریشان کر رکھا ہے ۔ اس شخص نے کہا کہ تم اندر مت جاؤ خواہ مخواہ پیسے ضائع کر رہے ہو میں ایک نسخہ بتاتا ہوں چند دن کھاؤَ آرام آ جائے گا ۔ اس آدمی نے بتایا کہ دار چینی ایک چھٹانک لے لو باریک سفوف کر کے کسی شیشی میں ڈال دو ۔ آدھا چمچ چائے والا صبح نہار منہ آدھا چمچ چائے والا رات کو سوتے وقت پانی سے کھا لیا کرو ۔ وہ صاحب فرمانے لگے میں اسی وقت وہاں سے اٹھا ۔ پنساری کی دکان پر آیا پندرہ روپے کی دار چینی لی ۔ گھر آ کر کوٹ کر سفوف بنایا ۔ رات کو بھی لی اور صبح بھی لی ۔ صرف ایک ماہ کے استعمال سے میں بالکل ٹھیک ہو گیا ٹیسٹ کروا یا بالکل صحت یاب تھا ۔ مالک الملک کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پندرہ روپے میں اس نے شفاء دے دی ۔ یہ نسخہ دردوں کیلئے بھی لاجواب ہے وہ دوست ہر شخص کو بتاتے رہتے ہیں ۔
صرف سونگھیں ! نزلہ زکام اور درد شقیقہ سے نجات پائیں  :۔
چند ہفتے قبل میں نے جہلم کے ایک حکیم صاحب کا ایک نسخہ برائے سر درد لکھا تھا جو نوشادر وغیرہ سونگھاتا تھا ۔ ایک کتاب کے مطالعہ کے دوران کتابی نسخہ لکھ کر روانہ کر رہاہوں ۔ جو بہت ہی آسان ہے حکیم صاحب کے الفاظ ! اس معجزہ نما دوائی کی میں خود تعریف نہیں کرتا ۔ جو صاحب اس کو تیار کر کے اس کا تجربہ کریں گے وہ خود ہی اسکی تعریف کرنے میں پھولے نہ سمائیں گے ۔آپ بھی بنا کر تجربہ کریں ۔
ھوالشافی :۔ نوشادر اور چونا قلعی ہموزن لیں ۔ دونوں کو الگ الگ پیس کر شیشی کا منہ کھول کر سنگھائیں ۔ انشاءاللہ دو ہی منٹ میں درد سر سے آرام آ جائے گا علاوہ ازیں درد ال، درد شقیقہ اور نزلہ و زکام کی بے خطا دوا ہے ۔ مگر یاد رکھیں کہ پہلے ایک چیز کو باریک پیس کر شیشی میں ڈالیں بعد میں دوسری بوتل کو اچھی طرح ہلا کر ملا لیں زیادہ دیر تک شیشی کا منہ کھلا نہ رکھیں ۔ ورنہ دوا کا اثرزائل ہو جائے گا ۔ اگر کسی سبب سے اثر زائل ہو جائے اور پورا اثر نہ ہو تو بوتل کو گھنٹہ دو گھنٹہ دھوپ میں رکھیں اتنا ہی اثر پھر ہو جائے گا ۔
لکڑ ہضم ، پتھر ہضم حقیقت میں ممکن ہے :۔
ھوالشافی :۔ نوشادر ، انار دانہ ، مرچ سیاہ ، اجوائن دیسی،سونف، گلرخ، زیرہ سفید، پودینہ، الائچی کلاں ، نمک خوردنی ، الائچی خورد، نمک سیاہ ، تمام چیزیں دو تولہ اور ست لیموں ایک تولہ لے کر ان تمام اشیاء کو باریک پیس لیں ۔ پودینہ اور گلرخ آپ گھر میں بھی سکھا سکتے ہیں کھانے کے بعد چائے کا چمچ ایک عددہمراہ پانی کھائیں ہمیشہ کیلئے معدے کی تکلیف سے محفوظ رہیں گے ۔ اس انمول تحفہ سے فائدہ ضرور اٹھائی ۔ 

Tuesday, December 8, 2015

شوگر کا علاج

شوگر کا علاج :۔


اگر کسی شخص کو ذیابطس (شوگر) ہو گئی ہو تو اس کیلئے مندرجہ ذیل آیت باوضو نماز عصر کے بعد تین مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اور پی لیں ۔انشاءاللہ تعالیٰ ذیابیطس سے نجات حاصل ہو گی۔ یہ عمل اکتالیس دن مسلسل کریں ۔ آیت درج ذیل ہے ۔
وَقُل رَّبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَل لِّي مِن لَّدُنكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا (سورہ بنی اسرائیل 80)

Friday, November 6, 2015

چھوٹے بچوں کی شوگر

چھوٹے بچوں کی شوگر :۔


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جونہی عبقری سے تعارف ہوا اور سچے واقعات اور نسخہ جات میرے اندر ہلچل مچانے لگے میں ماہنامہ عبقری میں اپنے آزمودہ نسخہ جات و وظائف بھیجتی رہتی ہوں جب سے آپ نےفون کر کے نسخہ کی تصدیق کی آپ کی عظمت میرے دل میں اور زیادہ بیٹھ گئی کہ کس طرح تصدیق شدہ اور صحیح نسخے لکھتے ہیں ۔ تھوڑا سا بھی شک ہو جائے تو تصدیق کرتے ہیں کس مشکل سے آپ نے مجھ سے رابطہ کیا یہ آپ کی سچائی اور عظمت کی مثال ہے محترم حضرت حکیم صاحب ! میرا قارئین سے سوال ہے کہ میرا ایک ننھا سا پوتا ہے وہ صرف دو سال کا ہے اسے شوگر ہو گئی ہے اسے ابھی سے انسولین لگ رہی ہے قارئین سے اس کا حل مطلوب ہے۔
جواب:۔ محترمہ آپ تمام گھر والے نماز کی پابندی کریں ۔ سارا دن بچے کے قریب سورہ رحمن لگا کر رکھیں تاکہ بچے کے کانوں میں ہر وقت سورہ رحمن کی تلاوت کی آواز جاتی رہے انشاءاللہ کچھ ہی عرصہ بعد فرق آپ خود دیکھیں گے۔

Saturday, September 19, 2015

بھوسے سے شوگر ختم؟ حیران کن مگر کامیاب نسخہ

بھوسے سے شوگر ختم؟ حیران کن مگر کامیاب نسخہ:۔


میں اپنی دکان پر بیٹھا تھا کہ میرے پاس ایک بزرگ آ کر بیٹھے ۔ جب میں نے ان سے ان کا حال احوال پوچھا تو بتانے لگے کہ میں رحیم یار خان کے قریب ایک گاؤں ہے وہا ں رہتا ہوں ۔ جب بندہ نے رسالہ عبقری کا تعارف کروایا تو کہنے لگے، میں خود اس میگزین کا عرصہ سے قاری ہوں ۔ بندے نے ان سے عرض کی ماشاءاللہ بابا آپ کی اچھی خاصی عمر ہے کوئی روحانی و جسمانی آزمودہ یا کوئی نسخہ ٹوٹکہ کوئی عمل وظیفہ عنایت فرمائیں ۔
مسکراتے ہوئے گویا ہوئے روحانیت کے تو حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم ! خود بادشاہ ہیں ، باقی ایک مجرب نسخہ شوگر کا لکھواتا ہوں ۔ میرے اپنے مشاہدے میں اب تک بیس سے زائد مریض ان نسخہ جات سے مکمل شفایاب ہو چکے ہیں ۔پہلا نسخہ شوگر کا ہے آج سے تین سال پہلے مجھے شوگر تھی ،جو کسی دوائی سے کنٹرول میں نہیں ہو رہی تھی اور دن بدن جسم کمزور ہوتا جارہا تھا ۔ ایک دن گھر کے صحن میں چارپائی پر لیٹا ہوا تھا کہ ایک سنیاسی فقیر نے آ کر صدا لگائی ، گھر والوں نے اسے کھانا پیش کیا ، اس کی مجھ پر نظر پڑی ، گھر والوں سے پوچھا اس کی طبیعت کیا اچھی نہیں ہے ؟ انہوں نے بتایا کہ اس کو شوگر ہو گئی ہے ۔ سنیاسی کہنے لگے بھلا یہ بھی کوئی بات ہے ، ایک آسان سا نسخہ بتاتا ہوں ایک سے دو ماہ تک استعمال کرلیں اگر شوگر رہے تو پھر ہم سنیاسی نہیں ؟ پوچھا بابا نسخہ کیا ہے اور کتنے کا بنے گا ؟ سنیاسی بولا نسخہ آپ کے گھر میں ہے ۔ ہم بڑے حیران ہوئے کہنے لگا ہاں ہاں یہ دیکھیں بھوسے کے ایک ڈھیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ۔ ہم نے کہا یہ تو بھوسہ ہے ۔ فرمانے لگےنہیں نکمی کوئی چیز قدرت کے کارخانے میں ، بہر حال انہوں نے فرمایا کہ اس بھوسے کی ایک مٹھی دھو کر مٹی کے ایک برتن میں ایک گلاس پانی میں بھگو کر رکھیں اور صبح نہار منہ پانی چھان کر پی لیں ۔ میں نے ایک دو ماہ یہ پانی پیا ۔ الحمدللہ! آج تین سال ہو گئے ہیں مجھے شوگر نہیں ہے ۔اسی طرح ایک دفعہ کسی کی دعوت میں جانا ہوا، رات جس کمرے میں قیام تھا وہاں اور بھی کئی مہمان آئے ہوئے تھے ۔ رات کو دیکھا کہ ایک مہمان کپڑے سے اپنی دونوں ٹانگیں باندھ رہا ہے ۔میں نے ان سے پوچھا بھائی! خیریت تو ہے یہ ٹانگوں پر کپڑا کیوں لپیٹ رہے ہو، کہنے لگے کہ جناب مجھے شوگر کی بیماری ہے اور رات کو شوگر کی وجہ سے میری ٹانگوں میں شدید درد ہوتا ہے جب تک انہیں خوب اچھی طرح باندھ نہ لوں مجھے نیند نہیں آتی ۔ میں نے ان سے اپنا واقع ذکر کرنے کے بعد یہی نسخہ استعمال کرنے کو کہا ، کافی عرصہ بعد دوبارہ جب ان سے ملاقات ہوئی تو بڑی خوشی سے ملے اور فرمانےلگے اللہ پاک کا کرم آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے آپ کے اس نسخے سے میری شوگر ختم ہو گئی ہے اب تو میں میٹھا بھی خوب کھاتا ہوں یہ بابا فرمانے لگے کہ بیس کے قریب افراد ہیں جن کو میں نے یہ نسخہ بتایا اور انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے وہ سب شوگر سے نجات پا چکے ہیں ۔
مزید لکھنے سے پہلے اپنی تحقیق بھی لکھتا چلوں ، بندہ نے آج سے تقریباً تیس سال پہلے ایک چھوٹی سی کتاب خریدی تھی ، اس میں بھی شوگر کے علاج میں بھوسے کا ذکر تھا ، بندہ نے ایک شخص سے اس نسخے کا ذکر کیا تو وہ کہنے لگے آج سے پندرہ سال پہلے ایک ہومیو ڈاکٹر نے بھی اسی نسخے کا انکشاف کیا تھا ۔ عبقری میں بھی کسی شمارے میں یہ شائع ہو چکاہے ، کراچی کے ایک بہت مشہور ڈاکٹر جو آج کل امریکہ میں ہوتے ہیں انہیں جب بندے نے اس نسخہ کے بارے میں عرض کیا تو فرمانے لگے کہ یہاں کے سائنسدانوں کی نئی تحقیق آئی ہے کہ شوگر معدہ کی خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے اور معدے کو درست رکھنے کیلئے کھانے سے آدھ گھنٹہ قبل نصف گلاس پانی میں دو چمچ سرکہ سیب استعمال کرنے کی تاکید کرتے ہیں۔میں نے کہا یہ تحقیق ان امریکیوں کیلئے نئی ہے ہماے پیارے حضور نبی کریم ﷺ نے کھانے پینے کے جو طریقے بتائے ہیں ان سے معدہ درست رہتا ہے ، بیماریاں نہیں ہوتیں ، اسی طرح ایک مرتبہ  حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم ! نے اپنے درس میں فرمایا تھا کہ آج ہم لوگ دو، روپے کی غذا کھانے کی وجہ سے ہزاروں روپے ڈاکٹر و حکیموں کو دیتے ہیں ، بہر حال ڈاکٹر مزید فرمانے لگے کہ یہاں کے ڈاکٹر شوگر کے مریضوں کو دار چینی کا سفوف کیپسولوں میں بھر کر دے رہے ہیں ۔ اس سے شوگر کے مریض صحت یاب ہو رہے ہیں اور یہ کیپسول یہاں بڑے مشہور ہیں اور ایک اور بات کہی کہ یہاں ایک علاج اور بھی کافی مقبول ہو رہا ہے کہ ہر آنے والے مریض کو پہلے ایسی دوائی دیتے ہیں جس سے معدے کی  صفائی ہو جاتی ہے اس کے بعد اصل بیماری کی دوائی دیتے ہیں ، بندہ نے عرض کیا پہنچی وہی پر خاک جہاں کا خمیر تھا ۔ پرانے حکماء اسی اصول پر چلتے ہوئے علاج کرتے تھے ، بہر حال یہ بھوسے والا نسخہ مجرب ہے ، اگر اس نسخے کو روحانی بناتے ہوئے،اول و آخر گیارہ بار درود شریف درمیان میں اٹھا رہ بار سورہ کوثر پڑھ کر دم کر لیں تو نور اعلیٰ نور ہو جائے گا اور اس کی افادیت میں اس کی تاثیر میں ، اس کی قوت میں مزید اضافہ ہو جائے گا ۔



 ماہنامہ عبقری " ستمبر 2015ء شمارہ نمبر 111" صفحہ نمبر23

Friday, August 21, 2015

شوگر ختم کرنے کے لاجوب وظیفے اور کا میاب نسخے

شوگر ختم کرنے کے لاجوب وظیفے اور کا میاب نسخے:۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس شوگر ختم کرنے کے آزمودہ  نسخہ  جات اور وظائف ہیں جو میں عبقری قارئین! کی نذر کرتا ہوں یقیناًقارئین !ان سے بھر پورفائدہ اٹھائیں گے ۔
شوگر ختم کرنے کا نسخہ نمبر 1.
انادانہ ایک پاؤ، سونٹھ ایک پاؤ، پودینہ ایک پاؤ۔  ان تمام اشیاء کو  کوٹ کر سفوف بنا لیں 
خوراک :۔ ایک چمچ کھانے کے بعد صبح ، دوپہر ، شام پانی کے ساتھ استعمال کریں
شوگر ختم کرنے کا نسخہ نمبر 2.
کلونجی 20 گرام، تخم جامن 20 گرام، گوند کیکر 20 گرام ، تخم سرس 20گرام ، کوڑتمہ 20 گرام،  ان تمام صیاء کو کوٹ چھان کر سفوف بنا لیں ۔
خوراک :۔ صبح ، شام آدھا چمچ پانی کے ساتھ استعمال کریں ۔
شوگر ختم کرنے کا نسخہ نمبر3.
روحانی پھکی ( یہ پھکی دفتر ماہنا مہ عبقری سے صرف 20 روپے میں مل جاتی ہے)چوتھائی چمچ دن میں تین یا چار بار خا لص شہد کے ساتھ استعمال کریں ۔
 شوگر ختم کرنے کا نسخہ نمبر4. 
شہد خالص ایک کلو ، کلونجی 200 گرام ، کلونجی کو پیس کر شہد میں مکس کریں 
خوراک :۔ایک چمچ چائے والا صبح نہار منہ اور شام سوتے وقت استعمال کریں ۔ گرمیوں ں میں ایک چمچ ایک کپ پانی میں گھول کر استعمال کریں ۔ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا ! کلونجی ہر بیماری کا علاج ہے ،سوائے موت کے ( بخاری و مسلم ) ابو نعیم نے ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کیا ہے کہ " حضور نبی اکرم ﷺ کے نزدیک شہد بہت پیارا اور عزیز تھا ، حضور بنی کریم ﷺ کو شہد اس لئے محبوب تھا کہ اللہ تعالیٰ جل شانہ ُنے فرمایا ہے کہ اس میں شفاء ہے ۔
شوگر سے نجات کے وظیفہ جات :۔
خطرناک بیماری میں حضرت ایوب علیہ السلام کی دعا جو اللہ نے قبول فرمائی ۔ آپ بھی ہر بیماری میں اسے روزانہ کھلا  پڑھیں ۔
رَبَّهُ أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ 
 شوگر سے نجات کا وظیفہ نمبر 2۔
بعد نماز دعشاء سورہ قریش ایک سو گیارہ بار پڑھنےسے موذی امرض ،درد گردہ، فالج۔ شوگر اور بواسیر سے نجات مل جاتی ہے 
 شوگر سے نجات کا وظیفہ نمبر3۔
ہر قسم کی بیماریوں اور پریشانیوں کے لئے سور فاتحہ پڑھیں کیونکہ حضر محمد مصطفیٰ ﷺ کا فرمان عالیشان ہے۔ یہ سورہ ہر بیماری سے شفاء ہے ۔
 شوگر سے نجات کا وظیفہ نمبر4۔
 صبح کی سنتیں اور فجر کی فرض نماز کے درمیان جو کوئی شخص ایک سو اکیس مرتبہ یا اللہ، یا رحمان بیمار کے سرہانے کھڑے ہو کر پڑھے گا ۔ سات دن میں کیسا ہی سخت مرض ہو مریض تندرست ہو جائے گا ۔ اگر موت مقدر ہے تو خاتمہ بالخیر ہو گا۔ مشکل جلد آسان ہو جائے گی۔ ( یہ عمل بزرگوں کا مجرب ہے )
 شوگر سے نجات کا وظیفہ نمبر5۔
 حضور نبی اکرم ﷺ  نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ( جب وہ بیمار تھے ) ارشاد فرمایا ! اٹھو اور نماز پڑھو کیونکہ نماز میں شفاء ہے ۔( ابن ماجہ)۔
 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر 36




Herbal treatment of diabetes

Tuesday, August 18, 2015

میں نے پائی اعمال کی برکت! آپ بھی پڑھیے

میں نے پائی اعمال کی برکت! آپ بھی پڑھیے:

انسولین چھوٹ گئی شوگر نارمل ہو گئی:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!  ہمارے ایک ڈاکٹر صاحب ہیں وہ خود شوگر کے مریض ہیں تو مجھے ایک دن ملے تو بالکل ہشاش بشاش تھے ، ان کی صحت قابل رشک تھی ، میں نے ان سے اس کی وجہ پوچھی تو کہنے لگے کہ ایک عمل سے میری انسولین چھوٹ گئی اور شوگر نارمل ہو گئی اور میری صحت بھی کافی بہتر ہو گئی ہے ۔ میں نے ان سے عمل پوچھا تو انہوں نے درج ذیل عمل بتایا :۔
عمل:۔ اول وآخر درود شریف تین بار، یہ آیت ایک مرتبہ  إِنَّهُ عَلَىٰ رَجْعِهِ لَقَادِرٌ سورہ الزریت پوری سورہ ایک مرتبہ ۔یہ پور عمل ہوا۔
اس طرح دن میں جتنی دفعہ آپ یہ عمل کر سکتے ہیں ۔ آپ شوگر کی بیماری کا تصور کھ کر یہ پڑھیں ۔ انشاءاللہ، اللہ پاک کی رحمت خاص ہو گی۔



  سورہ کوثر اور برکت والی تھیلی کی برکت :۔

میں نے اپنے ایک دوست کو برکت والی تھیلی ہدیہ کی تھی اور اس کا عمل تفصیل سے سمجھا دیا تھا ۔ کچھ عرصہ بعد میرا دوست مجھے بتانے لگا کہ برکت والی تھیلی کا عمل جو آپ نے دیا تھا وہ بڑا زبردست ہے ۔ میں نے پوچھا کیسے؟ بتانے لگا کے چند ماہ پہلے میری بہن کی شادی تھی تو ہم نے اپنی زمین بیچ دی تھی اور جو اس کی رقم تھی وہ ہم نے برکت والی تھیلی میں ڈال کر رکھ دی اور ہم نے رمضان میں بھی اس پر سورہ کوثر 129 مرتبہ صبح و شام پڑھی ۔ اس تھیلی میں ہم نےا ڑھائی لاکھ روپے رکھے تھے اور شادی کے سارے خرچے اسی تھیلی کے پیسوں سے کرتےرہے ۔ کہنے لگا کہ جب ہم نے شادی کے بعد اخراجات کا حساب لگایا تو وہ خرچہ ساڑھے چار لاکھ روپیہ تھا ۔ اللہ پاک کی غیبی مدد آئی ۔ اللہ پاک کے نام کی برکت سے سارے کام اڑھائی لاکھ میں ہو گئے ۔
سلام قولا من رب رحيم کی برکت

ایک شخص نے مجھے بتایا کہ میں جب بھی موٹر سائیکل پر گھر سے نکلتا ہو ں سلام قولا من رب رحيم کا وردشروع کر دیتا ہوں اس کی برکت سے میں ہر قسم کے حادثات و پریشانیوں سے بچا رہا ہوں ، دو مرتبہ تویقینی حادثوں سے اللہ پاک نے مجھے بچایا ۔


دل نیکی کی طرف مائل:۔

ایک لڑکا اپنا تجربہ بتانے لگا کہ میںسلام قولا من رب رحيمکی صبح فجرکے بعد تسبیح کرتا ہوں ۔ جس کی وجہ سے میرا دل نیکی کر طرف مائل ہونا شروع ہو گیا ہے ، نماز میں خشوع و خضوع آ گیا ہے ۔ ذکر و درود پاک پڑھنے کو خوب دل کرتا ہے ۔ اللہ پاک نے جھوٹ، غیبت، چغلی سے بچایا ہوا ہے۔

 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر30