میں ایک سکول ٹیچر ہوں‘ ایک واقعہ قارئین کیلئے لکھ رہی ہوں‘ میں سکول میں بچیوں کو روحانی ٹوٹکے بتاتی رہتی ہوں‘ بچیاں بہت شوق سے کرتی ہیں اور بہت سی بچیوں کے مسائل حل بھی ہوئے ہیں۔ میری ایک سٹوڈنٹ تھی جو اب پڑھائی چھوڑ چکی ہے‘ اس کے دل میں دو سوراخ تھے‘ اس کے والدین بہت زیادہ پریشان تھے اور آپریشن کروانا چاہتے تھے‘ ڈاکٹرز بھی حیلے بہانے کرتے کہ فلاں مہینے آپریشن کریں گے میں نے اس بچی کو ’’سورۂ رحمٰن‘‘ ایک مرتبہ اور درودشریف اول و آخر تین مرتبہ پڑھنے کیلئے کہا اور اس کے ساتھ کلونجی کا خالص تیل ایک چمچ صبح و شام پینے کو کہا۔ اس بچی نے مسلسل دونوں عمل کیے تو وہ بالکل ٹھیک ہوگئی۔ اس نے کراچی سے ٹیسٹ کروایا تھا وہاں کے ایک سرجن نے اس بچی کے والدین کو کہا کہ آپ لوگوں نے بہت اچھا کیا کہ اس بچی کا آپریشن نہیں کروایا‘ الحمدللہ آپ کی بچی دن بدن بہتر ہوتی جارہی ہے یہ بچی جو روحانی علاج کررہی ہے ہرگز نہ چھوڑے۔ جب ڈاکٹر نے پوچھا کہ بچی کیلئے روحانی علاج کس نے تجویز کیا تو ڈاکٹر کو بتایا گیا کہ اس کی ٹیچر نے یہ عمل بتایا تھا۔ ڈاکٹر نے کہا کہ وہ ٹیچر تو کوئی زبردست عامل لگتی ہے۔ ڈاکٹر نے مزید کہا کہ کلونجی کا خالص تیل یا تو اپنی نگرانی میں نکلوائیں یا بیرون ملک سے منگوائیں۔ محترم حضرت حکیم صاحب یہ پہلے ڈاکٹر صاحب تھے جنہوں نےکہا کہ اب آپریشن نہ کروائیں ورنہ ہر ڈاکٹرصاحب کی زبان پر پہلا لفظ آپریشن ہی ہوتا تھا۔ خیر اب وہ بچی بالکل ٹھیک ہے اور مزید ٹیسٹ کروانے پر پتہ چلا ہے کہ اس کے دل کے سوراخ اب بہت ہی چھوٹے رہ گئے ہیں اور اب اس بچی کا رشتہ بھی ہوچکا ہے۔ ان شاء اللہ وہ اپنے گھر بہت خوش رہے گی۔
Showing posts with label دل کے امراض. Show all posts
Showing posts with label دل کے امراض. Show all posts
Monday, December 4, 2017
Tuesday, November 17, 2015
دل کی شریانوں کے کھولنے کا اکسیر نسخہ
دل کی
شریانوں کے کھولنے کا اکسیر نسخہ :۔
درج بالا وظائف کے
ساتھ ایک نسخہ جو کہ دل کی شریانوں کو کھولنے کہلئے اکسیر ہے ۔ یہ نسخہ لاتعداد
لوگوں کا آزمودہ ہے عبقری میں پہلے بھی چھپ چکا ہے ۔
ھوالشافی:۔ لیموں کا رس ایک پیالی
ادرک کا رس ایک پیالی ۔ لہسن کارس ایک پیالی، سیب کا رس ایک پیالی، ان چاروں کو
ملا کر دھیمی آگ پر آدھ گھنٹہ پکائیں اور آدھ گھنٹہ کے بعد اس میں تین پیالی شہد
ملا لیں ۔ جب یہ نسخہ تیا ہو جائے تو اس پر گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی اور ایک
مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر پھونک دیں ۔ پھر نہار منہ روزانہ تین چمچ کھانے والے
استعمال کریں ، انشاءاللہ دل کی بند شریانیں کچھ عرصہ استعمال سے کھل جائیں گی ۔
Subscribe to:
Posts (Atom)

