Showing posts with label مردانہ طاقت ، قوت باہ کیلیے. Show all posts
Showing posts with label مردانہ طاقت ، قوت باہ کیلیے. Show all posts

Tuesday, August 30, 2016

دس حیرت انگیز ناقابل یقین فائدے پائیے

دس حیرت انگیز ناقابل یقین فائدے پائیے

آیت جو کوئی روزانہ ہزار بار پڑھےگا ‘ روزی زیادہ ہوگی۔ غیب سے رزق پہنچے گا۔ 
جو کوئی درج بالا آیت کو شہد‘ مکھن یا مرچوں پردم کرکے کھائے گا اس کی قوت باہ میں زبردست اضافہ ہوگا۔
 جو شخص بعد نماز فجر روزانہ چالیس بار پڑھے جو کچھ چاہے اللہ تعالیٰ عطا فرمائیں گے۔




جس کسی کو بادشاہ یا امیر سےکوئی کام درپیش ہو دو رکعت نماز نفل ادا کرکے مصلے پر تین بار یہ آیت پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے منہ پر پھیرے‘ مراد برآوے گی
کسی پر دیو‘ جن‘ پری‘ آسیب کا اثر ہو بائیںکان میں یہ آیت پڑھ کر دم کریں‘ انشاء اللہ اثر جاتا رہےگا بچھو کے کاٹے ہوئے کے سیدھے کان میں پڑھ کر پھونک ماریں‘ صحت پائے گا
جو شخص کسی ضروری کام کیلئے پندرہ‘ تیرہ مرتبہ پڑھے‘ انشاء اللہ کام انجام بالخیر ہوگا
و شخص چار بار پڑھ کر حاسد کے گھر پر پھونک مارے‘ حاسد ناکام ہوگا
جو شخص کسی حاسد پر غالب آنا چاہے تو بارہ بار پڑھے‘ حاسد مطیع ہوجائے گا
جو کوئی سات بار پڑھ کر کسی مجلس میں آئے‘ مجلس والے تعظیم کریں گے۔ (محمد احمد).

مناسب رشتے کے حصول کیلئے
مناسب رشتے کے حصول کیلئے ایسی صورت کہ رشتے آتے ہوںمگر طے نہ ہوتے ہوں‘ حسب دلخواہ شادی کیلئے درج ذیل عمل مفید ہے‘ عمل کی موت نوے دن ہے‘ اس عرصہ میں منگنی یا شادی ہوجائے تو بھی نوے دن پورے کرنا ضروری ہیں۔ عورتیں ناغہ کے دن شمار کرکے بعد میں پورا کرلیں۔

روزانہ کسی بھی وقت اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ ایک سو ایک مرتبہ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے تین بار ہاتھ چہرے پر پھیرلیں۔ سورۂ فاتحہ اس طرح پڑھیں کہ جب


ر پہنچے تو اس آیت کو گیارہ بار پڑھ کر سورت مکمل کرے اور پانی پر دم کرے اسی طرح گیارہ بار یہ سورت پڑھے اور ہر بار پانی پر دم کرے۔ یعنی پانی پر گیارہ دم کرنے ہیں اور یہ پانی تین گھونٹ میں پی لے۔ سب کاموں سے فارغ ہوکر رات کو سونے سے پہلے اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ سورۂ اخلاص اکتالیس بار پڑھیں اور صرف شادی کیلئے دعاکریں۔اگر کسی لڑکی کو کسی نے طلاق دے دی ہو یا شوہر فوت ہوگیا ہو اور دوبارہ شادی کرنے میں رکاوٹ محسوس ہوتی ہو اور کوئی رشتہ ملنے کی صورت نہ پیدا ہوتی ہو تو لڑکی خود یا لڑکی کی والدہ یا لواحقین کو چاہیے کہ سورۂ یٰسین کو فجر کی نماز کے بعد دو مرتبہ اور اس کے بعد گیارہ سو مرتبہ اللہ تعالیٰ کے صفاتی نام یَامُعِیْدُ کا ورد کرے اور چالیس دن تک اس پڑھائی کو جاری رکھے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جلد ہی مناسب رشتہ مل جائے گا اور شادی کی رکاوٹ دور ہوجائے گی۔ اسی طرح مرد بھی دوبارہ شادی کے لیے وظیفہ پڑھ سکتا ہے۔ (فاروق اعظم‘ حاصل پور)
 
 

Thursday, January 21, 2016

امراض زنانہ کیلئے مفید نسخہ

امراض زنانہ کیلئے مفید نسخہ :۔


اندام نہانی سے سفید رطوبت بہتی ہو ہاضمہ بگڑ گیا ہو چہرہ بے رونق ہو رہا ہو ، پیٹ پھول گیا ہو ، قبض اور درد سر کی شکایت رہتی ہو تو انگور کا رس ایک چمچ صبح و شام استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے حاملہ عورت کو اگر روزانہ بلا ناغہ انگور یا انگور کا رس دیا جائے تو اسے غشی ، چکر ، درد دانت ، مروڑ، سوزش ، اپھارہ اور قبض وغیرہ کی شکایت نہ ہو گی پیٹ کا بچہ بھی تندرست اور مضبوط ہو گا ۔ اگر کسی موسم میں انگور نہ ملیں تو کشمش استعمال کریں۔
گردہ درد کو رفع کرنے کیلئے :۔
چولائی کے پتے دو تولہ تھوڑے سےپانی میں جوش دیں پھر چھان کر تھوڑی سی چینی ملا کرپینے سے گردہ مثانہ کی تکلیف رفع ہو جاتی ہے
گردہ اور مثانہ کی پتھری دور کرنے کیلئے :۔
نرم پتے مولی کے جس قدر آپ کھا سکیں کھاتے رہیں اس عمل سے بیس دن میں پیشاب کے راستے پتھری خارج ہو جاتی ہے ۔
گردہ مثانہ کی ریت اور کنکر کیلئے اسراری نسخہ :۔
آم کے سبز پتے سایہ میں خشک کر کے سفوف بنا لیں اور بقدر چھ ماشہ باسی پانی سے روزانہ ایک دفعہ استعمال کریں پندرہ بیس روز میں ریت اور کنکر رفع ہو جائے گی ۔
پانچ منٹ میں درد گردہ غائب:۔
سونف آدھ پاؤ، الائچی سبز ایک تولہ ، ست پودینہ ایک تولہ ، پہلے دونوں دواؤں کو کوٹ پیس لیں بعد میں ست پودینہ ڈالیں 4 گرام ہمراہ پانی استعمال کریں ۔
زخموں کیلئے اکسیر :۔
تل پیس کر شہد میں ڈال کر مرہم بنا لیں اور پھر اس مرہم کو زخم پر لگائیں زخم بہت جلد ٹھیک ہو جائے گا ۔
مغظ منی کیلئے :۔
منی کو گاڑھا اور کافی مقدار میں پیدا کر کے وقت مردمی کو بحال کرتی ہے سنگھاڑا خشک ، اسگند ھ ناگوری ، دونوں اجزاء کو ہموزن لے کر باریک سفوف بنا لیں خوراک تین ماشہ صبح و شام ہمراہ دودھ استعمال کریں ۔
قوت باہ کے اضافہ کیلئے غذائیں :۔
ہریسہ قوت باہ کیلئے بہت لاجواب چیز ہے یہ کٹے ہوئے گیہوں ، گوشت ، گھی اور مصالحہ ڈال کر پکایا جاتا ہے ۔
حیس کھانے سے قوت باہ میں اضافہ ہوتا ہے حیس تین چیزوں سے مل کر بنتا ہے کھجور، مکھن ، جما ہوا دہی بعض روایات میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہما سے منقول ہے کہ حضور ﷺ کو حیس بہت پسند تھا ۔
مکھن اور شہد ملا کر کھانے سے قوت باہ میں اضافہ ہوتا ہے ۔
کھجور کو مکھن کے ساتھ ملا کر کھانے سے قوت باہ زیادہ ہوتی ہے بدن بڑھتا ہے آواز صاف ہوتی ہے ابو نعیم نے کتاب الطب میں لکھا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو کھجور کے ساتھ مکھن ملا کر کھانا بہ پسند تھا ۔
حضرت ابو ہزیل بن الحکیم کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے کہ بدن سے بالوں کا جلد دور کرنا قوت باہ کو بڑھاتا ہے اس سے اطباء کے نزدیک زیر ناف بال مراد ہیں ۔
ہر درد سے شفاء حاصل کرنے کیلئے :۔
وَ إِنْ يَمْسَسْکَ اللَّهُ بِضُرٍّ فَلا کاشِفَ لَهُ إِلاَّ هُوَ وَ إِنْ يَمْسَسْکَ بِخَيْرٍ فَهُوَ عَلي‏ کُلِّ شَيْ‏ءٍ قَديرٌ   اگر آپ کو ہر قسم کی تکلیف اور درد سے شفاء حاصل کرنی ہو تو سات یا گیارہ بار مذکورہ آیت کو جس جگہ تکلیف ہو وہاں ہاتھ رکھ کر پڑھیں اور دم کر دیں ۔
جس جگہ درد ہو اس جگہ کو مضبوط پکڑ کر 10 مرتبہ سورہ فاتحہ اور 10 مرتبہ سورہ کافرون پڑھ  کر دم کریں اور چھوڑ دیں پھر مریض سے دریافت کریں کہ آرام آیا یا نہیں آرام نہ آیا ہو تو دوبارہ اسی طرح کریں تین بار کرنے سے انشاءاللہ درد جاتا رہے گا اور اگر پھر بھی درد نہ جائے تو گیارہ مرتبہ کرنے سے یقیناً درد دور ہو جائے گا ۔
قوت باہ کیلئے روحانی علاج :۔
سورہ البینہ پارہ 30 کسی برتن میں مکمل لکھ کر پلانے سے قوت میں اضافہ ہوتا ہے ۔
وسعت رزق کیلئے :۔
امام بونی رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے کہ اسم یا وکیل کو کثرت سے پڑھنے والے کے اسباب رزق میں اللہ پاک اضافہ فرماتا ہے ۔
معاملہ کی چھان بین اور حزانہ غیب حاصل کرنے کیلئے :۔
اگر کوئی شخص کسی معاملے کی چھان بین دریافت کرنا چاہتا ہے یا خزانہ غیب پانا چاہتا ہے تو اسے چاہیے بارہ روز تک روزانہ بارہ ہزار مرتبہ اللہ الصمد پڑھے سب بھید ظاہر ہوں گے جو کوئی خزانہ غیب سے پائے یا معلوم کرنا چاہے تو چھ دن صبح و شام چھ ہزار چھ سو چھیاسٹھ مرتبہ اللہ الصمد پڑھے خزانہ خود بخود معلوم ہو جائے گا یا کوئی بزرگ خواب میں آ کر اطلاع دیں گے نماز پانچ وقت باجماعت پڑھیں چھوٹے بڑے گناہوں سے بچیں ۔
کسی کو مہربان کرنے کیلئے :۔
اگر کسی شخص کو اپنے اوپر مہربان کرنا ہو تو یامتین کو پانچ سو مرتبہ پڑھ کر میوہ یا شیرینی پر دم کر کے دیں جو نہی وہ میوہ کھائے گا مہربان ہو گا ۔
غربت اور تنگدستی کا حل :۔
جو غربت اور تنگدستی سے دو چار ہو یعنی خرچ زیادہ ہو اور آمدنی کم ہو اسے چاہیے کہ یا وھاب کو گیارہ سو مرتبہ صبح و شام پڑھے انشاءاللہ غربت ٹل جائے گی ۔
مالی پریشانی کا حل :۔
اگر کوئی شخص اچانک کسی مالی پریشانی میں مبتلا ہو گیا ہو اسے چاہیے کہ وہ یارزاق کو اکیس ہزار مرتبہ روزانہ چالیس دن تک پڑھے انشاءاللہ پریشانی ٹل جائے گی ۔
دشمن کی قید :۔
اگر کوئی شخص دشمن کی قید یا مقدمہ میں ناحق پھنس گیا ہو تو اس کیلئے چند افراد مل کر اکیس ہزار مرتبہ روزانہ یا فتاح سات دن تک پڑھیں انشاءاللہ قید سے رہائی پائے گا ۔
شدید زخموں سے آرام کیلئے :۔
سورۃ طارق کا تین دن تک تین مرتبہ پڑھ کر شدید زحموں پر دم کرنا اللہ پاک کے فضل سے زخموں کو بہت جلد اچھا کرتا ہے ۔
جب ٹریفک بلا ک ہو تو :۔
 جب ٹریفک بلاک ہو اور راستہ نہ مل رہا ہو تو اپنی سواری پر بیٹھے بیٹھے یقین کے ساتھ رب سلم سلم  پڑھیں اور پڑھتے جائیں اللہ پاک غیب سے راستہ بنا دیتے ہیں ۔
بحالی ملازمت کیلئے:۔
اسم یارزاق کو گیارہ ہزار مرتبہ روزانہ پڑھنا بحالی ملازمت کیلئے مجرب ہے جب تک آپ بحال نہیں ہو جاتے اس وقت تک پڑھتے رہیں ۔
گھر کا کوئی فرد اگر لاپتہ ہو جائے :۔
اگر کسی عورت کا شوہر ، بیٹا ، بیٹی یا بھائی یا بہن گھر سے ناراض ہو کر چلا جائے یا کسی کی بیوی، بیٹی یا بیٹا ناراض ہو کر گھر سے بغیر بتائے چلا جائے تو اس کی واپسی کیلئے بعد نماز عشاء روزانہ اول و آخر گیارہ بار درود ابراہیمی پڑھے اس کے بعد تیرہ سو بار یہ کلمات پڑھے رب انی مغلوب فانتصر پھر اس کی واپسی کیلئے دعا کرے انشاءاللہ لاپتہ شخص واپس آ جائے گا ۔
نبوی ﷺ عمل ر ب نے اتنا دیا کہ گھر میں رکھنے کی جگہ نہ رہی :۔
مواہب لدینہ میں روایت ہے کہ ایک شخص حضور اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ دنیا میری طرف سے پیٹھ پھیر کر چلی گئی ہے آپ ﷺ نے فرمایا کہ ملائکہ کی تسبیح پڑھا کرو عرض کیا کہ ملائکہ کی تسبیح کیا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ صبح صادق کے بعد سورج نکلنے سے پہلے سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم اور سو مرتبہ استغفار یہ سن کر وہ شخص چلا گیا اور چند روز کے بعد آیا اور آپ ﷺ سے عرض کیا کہ خدا نے مجھے اتنا دیا کہ گھر میں رکھنے کو بھی جگہ نہ رہی۔
رزق میں برکت کیلئے :۔
روزانہ نماز عشا کے بعد سورہ واقعہ پڑھیں روزانہ نماز فجر کے بعد سورہ مزمل دس مرتبہ پڑھنے سے تنگدستی دور ہو جاتی ہے اور اللہ پاک رزق بڑھاتے ہیں۔
دست غیب کا آسان عمل :۔
نو چندی جمعرات کو روزہ رکھے اور خرمہ یا کشمش سے افطار کرے بعد نماز مغرب ایک سو ایک مرتبہ پڑھے پھر نماز عشاء کے بعد کسی سے بات نہ کرے اور دوبارہ ایک سو ایک بار صدق دل سے پڑھے اول و آخر درود شریف پھر اسی طرح تعویذ لکھ کر موم جامہ کر کے بازو پر باندھ لے
ب س م ا ل ل ا ہ ا ل ر ح م ا ن ا ل ر ح ی م
یہ تعویذ باندھ کر جس شخص کے پاس جائے گا اس کے دل میں عزت پیدا ہو گی اور اللہ تعالیٰ رزق اور روزگار کی صورتیں غیب سے پیدا کرے گا یہ راز کسی پر ظاہر نہیں کرنا چاہیے۔
 

قوت باہ کیلئے روحانی علاج

قوت باہ کیلئے روحانی علاج :۔


سورہ البینہ پارہ 30 کسی برتن میں مکمل لکھ کر پلانے سے قوت میں اضافہ ہوتا ہے ۔

Wednesday, January 20, 2016

دو طاقتور اور کامیاب عمل قارئین عبقری کیلئے

دو طاقتور اور کامیاب عمل قارئین عبقری کیلئے :۔


محترم قابل احترام حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! امید کرتی ہوں آپ خیریت سے ہیں میرے پاس الفاظ نہیں کہ آپ کے بارے میں لکھ سکوں ۔ بس اتنا کہوں گی اللہ پاک آپ کو اور آپ کے عبقری کو اتنی ترقی دے کہ عبقری کا نام رہتی دنیا کے ہر کونے میں ر وشن رہے آپ کے اہل خانہ عبقری کے تمام بھائیوں کی اللہ پاک حفاظت کرے آپ کو تین عمل روانہ کر رہی ہوں ہر ایک عمل اتناکامیاب اور مؤثر ہے میں آپ کو بتا نہیں سکتی ۔ اللہ پاک کی رحمت اور آپ کی دعا سے میرا ہر کام اتنا کامیاب ہوتا ہے جس کی کوئی حد نہیں ہے ۔
مشکل ترین کام :۔
اگر آپ کو سخت ترین مشکل ہو اور آپ کا کوئی بھی کام نہ ہو رہا ہو یہ عمل کریں ہر مشکل حل ہو جائے گی ۔ یہ عمل میں نے خود کسی کیلئے کیا تھا تین دن میں لکھا تھا آپ یقین کریں ان کا انتا مشکل کام تھا میں آپ کو بتا نہیں سکتی کئی سال کا پرانا کام تھا چالیس دن میں ہوتا ہے لیکن میرا ساٹھ دن میں کام ہوا اتنا مضبوط کام ہوا میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی قارئین ! آپ کسی بھی مشکل کام کیلئے استعمال کر سکتے ہیں ۔ سب سے بڑی بات جو بھی کام کریں مکمل یقین اور توجہ سے کریں تو ہر کام میں کامیابی ملتی ہے اپنے رب پر مکمل یقین ہونا چاہئیے ۔ عمل یہ ہے یااللہ 3125 بار کسی باریک کاغذ پر باوضو ہو کر لکھیں اور  پھر اس کاغذ کے طے کر کے آٹے کے پیڑے میں بند کر کے نہر یا دریا میں ڈال دے اور کام کیلئے دعا کرے انشاءاللہ چالیس دن میں نتیجہ اچھا نکل آئے گا ۔
حیض کے درد:۔
جس کو درد حیض بہت زیادہ ہوتی ہو یہاں تک درد برداشت سے باہر ہو برداشت نہ ہوتی ہو سورہ مریم ایک بار اول و آخر درود شریف گیارہ گیارہ بار پڑھیں اور بڑے سے جگ میں پانی پر دم کرلیں۔سارا دن آپ نے دم کیا ہوا پانی پینا ہے اس کے علاوہ دوسرا اور کوئی پانی نہیں پینا چالیس دن یہ عمل کرنا ہے ہو سکے تو ساتھ میں درد شفاء کی ایک تسبیح شامل کر لیں پھر دیکھیں آپ کہاں اور درد کہاں جائے گا انشاءاللہ عزو جل آپ کو شفاء مل جائے گی عمل یقین سے کریں ۔
قبض ، پیٹ کے چربی کم کرنے ، قوت خاص کی کمی اور زیر نام تمام بیماریوں کے حل کیلئے عجیب عمل :۔
نماز فجر ، نماز ظہر ، نماز مغرب اور نماز عشاء میں دو سنت مؤکدہ ہوتی ہیں پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ الم نشرح پڑھنی ہے اور دوسری رکعت میں سورہ فیل پڑھنی ہے اور جب یہ سورتیں پڑھیں تو اپنے مرض سے نجات کا خیال کرنا ضروری ہے ۔ میں نے اس  عمل کو کئی امراض پر آزمایا جس کی مختصر تفصیل  اس طرح ہے ۔ بواسیر ، فسچولہ ،ایڑیوں میں شدید درد ، قبض ، یورک ایسڈ ،پیٹ کی چربی ، قوت خاص کی کمی میں بے مثال ہے ۔ آپ بھی آزمائیں اور عبقری میں اپنے تجربات لکھ کر بھجیں ۔

Thursday, November 12, 2015

بہترین اور لاجواب جوانی کیلئے اچھا سوچئے

بہترین اور لاجواب جوانی کیلئے اچھا سوچئے  !


انسانی زندگی کے تینوں ادوار بڑے ہی خوش کن ہوا کرتے ہیں یعنی بچپن ، جوانی اور بڑھاپا بچپن کا تو معلوم نہیں ہوتا کہ کب آیا اور کب گزر گیا شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو اپنا بچپن یاد نہ کرتا ہو ، بے فکری کا دور ، ہر قسم کی پابندیوں سے آزاد اس کے بعد جوانی کا دور آتا ہے ، یہی وہ دور ہے جو انسان کو اپنا اچھا برا سمجھنے کا شعور دیتا ہے ۔ اسی دور میں کی گئی ذرا سی لغزش انسان کے مستقبل کو تاریک بھی کر سکتی ہے اور کبھی کبھی اس دور میں کی گئی غلطی کا خمیازہ انسان ساری زندگی جھیلتا ہے ۔ اس دور میں دل میں نت نئی امنگیں ، خواہشیں جنم لیتی ہیں ، رہ گیا بڑھاپا تو میرا خیال ہے کہ یہ دور یاددوں پر زیادہ مشتمل ہو تا ہے اور یہی خواہش ہوتی ہے کہ اب تو صرف تیاری ہی کرنی ہے جتنی زیادہ ممکن ہو سکے ۔جوانی کا یہ چند سالہ دور جس نے بھی پاکیزگی میں گزار دیا وہ ہمیشہ کامیاب و کامران رہا وقت جس رفتار سے گزرتا جا رہا ہے اسی تیزی سے انسان کو بھٹکانے والی نت نئی چیزیں بھی معرض وجود میں آتی جا رہی ہیں ، نوجوانی میں کی گئی کسی بھی قسم کی لغزش آگے جا کر کس قدر نقصان دہ ہو اکرتی ہیں ۔نوجوانوں کی اکثریت اس بات کو نہیں سمجھ پاتی یا یوں کہیے کہ یہ عمر ہی ایسی ہوتی ہے کہ سمجھنا ہی نہیں چاہتے سینکڑوں نوجوانوں کا علاج کرنے کے بعد میں نے تو یہی نتیجہ اخذ کیا ہے ۔ضروری تو نہیں کہ آپ ٹھو کر کھا کر ہی سنبھلیں کیا ہی اچھا ہو کہ آپ سنبھلنے پر مزید اپنا نقصان بھی نہ کریں ۔ نوجوانوں کی اکثریت ایسی دیکھی ہے کہ مخرب الاخلاق لٹر یچر انٹر نیٹ کا غلط استعمال کر کے اپنی صحت خراب کر چکے ہیں حالانکہ بخوبی جانتے ہوئے کہ اس قسم کا لٹریچر پڑھنے اور نیٹ کا غلط استعمال کرنے سے انہیں کسی قسم کا کوئی فائدہ نہیں سوائے وقت کا ضیاع کے یا یوں کہیے کہ وقتی ذہنی تسکین کے اور اپنے ذہن کو بیہودہ خیالات سے پر کرنے کے ایک بار جب اس قسم کا لٹریچر پڑھ یا کوئی قابل اعتراض چیز دیکھ لی جاتی ہے تو پھر ذہن مزید اسی قسم کے خیالات سے پر رہتا ہے حد تو یہ ہے کہ سونے سے قبل جب تک اس قسم کے خیالات کو مزید سوچا نہ جائے تو نیند ہی نہیں آتی لیکن ٹھنڈے دل سے آپ یہ تو سوچئے کہ اس کا حاصل کیا ہوتا ہے ۔ بتدریج یہی محسوس ہوتا ہے کہ دن بدن کمزوری بڑھتی جا رہی ہے حافظہ کمزور ہوتا جا رہا ہے یہی صورتحال ان نوجوانوں کے ساتھ بھی درپیش ہوا کرتی ہے جو اس قسم کا لٹریچر پڑھنے کی بجائے دیکھنے کے شوقین ہوا کرتے ہیں یقین مانیے کہ جب ایک بار ایسا ہوتا ہے تو پھر بار بار ہوا کرتا ہے کیونکہ شیطان یہی خیال ڈالتا ہے کہ بس ایک بار اور دیکھ لیا جائے اس کے بعد سچی توبہ کہ کبھی نہیں دیکھنا اور ایسا ایک بار ہی نہیں ہوتا بلکہ بار بار ہوتا ہے ۔ یہ تو پڑھنے سے کہیں زیادہ نقصان دہ ہے اب تو ایسی سہولیات کیبل ، سی ڈی ، انٹر نیٹ سے ہوتی ہوئی آپ کی جیب یعنی موبائل تک آ چکی ہیں مگر اس میں نقصان کس کا ہے صرف سوچنے کی بات ہے ۔ ان تمام مراحل سے گزرنے کے بعد حاصل کیا ہوتا ہے کبھی اس نکتہ پر ضرور غور کریں صرف اور صرف وقتی ذہنی تسکین اور نقصان یہ ہے کہ آخرت کے ساتھ ساتھ اپنی صحت بھی برباد کرنا دن بدن کمزوری کا غلبہ محسوس ہونا نوجوانوں کی اکثریت اسی قسم کی صورتحال سے دو چار ہو کر ادویہ کے چکر میں پڑی ہوئی ہے اپنے آپ کو مکمل فٹ محسوس نہ کرنا ان کے دل و دماغ میں یہ بات سما جاتی ہے کہ اب تو میں کسی قابل ہوں ہی نہیں دل کرتا ہے کہ یا تو گھر نہ بساؤں یا پھر اپنا خاتمہ کر لوں ۔ ایک بات ذہن میں اچھی طرح بٹھا لیں یہ عمر تو گروتھنگ ایج کہلاتی ہے ۔اس عمر میں علاج کی نوبت تو میرے خیال میں دو ہی وجوہات سے آ سکتی ہے یا تو کھانے پینے میں بے اعتدالی ، دوسرے اس قسم کی صورتحال سے واسطہ آپ ان دونوں چیزوں میں اعتدال لے آئیں انشاءاللہ آپ کو کسی قسم  کی ادویہ کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی ایک بار غلطی سے کوئی اشتہاری دوا استعمال کر لی تو سمجھیں کہ اب یہ لامتناہی سلسلہ شروع ہو جائے گا ۔میں یہ بات دعویٰ سے کہتا ہوں کہ نوجوانی کو پاک و صاف انداز میں گزار لیں انشاءاللہ آپ کو زندگی بھر طاقت کی ادویہ استعمال کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی  اگر آپ اس علاج کے لئے کسی بھی طبیب یا ڈاکٹر کے پاس علاج کیلئے چلے جائیں اچھی خاصی مہنگی ادویہ آپ کو تھما دی جائیں گی تو کیا یہ بہتر نہیں کہ آپ مندرجہ بالا دو اصولوں پر سختی سے عمل کریں ، خوراک پر توجہ دیں دودھ ،پھل ،سبزیاں ، ایکسر سائز ، روزانہ غسل ، اچھی دوستی، تنہائی سے دوری یہ تمام عوامل مل کر آپ کو ایک صحت مند انسان بنائیں گے یقین نہ آئے تو ایک بار آزما کر دیکھیں ۔

Thursday, November 5, 2015

قوت باہ کیلئے

قوت باہ کیلئے :۔


اگر کسی کی قوت مردمی کمزور ہو اور مکمل طور پر کامیابی نہ ہوتی ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت عمدہ اور تجربہ شدہ ہے باوضو اول و آخر سات مرتبہ درود شریف پڑھیں اس کے بعد سات مرتبہ سورۃ فاتحۃ ، سات مرتبہ آیت الکرسی ، سات مرتبہ سورۃ حشر کی آخری تین آیات آخر میں سات مرتبہ درود شریف پڑھ کر ایک کلو کھجور پر دم کرکے رکھ لیں اور روزانہ سات عدد نہار منہ کھا لیا کریں انشاءاللہ تعالیٰ ایک ماہ مسلسل عمل کرنے کی برکت سے صحت بحال ہو جائے گی اور قوت میں استحکام پیدا ہو گا ۔