Showing posts with label زیارت رسول ﷺ. Show all posts
Showing posts with label زیارت رسول ﷺ. Show all posts

Monday, December 7, 2015

انوکھا درد جو زیارت کروائے

انوکھا درد جو زیارت کروائے  :۔


اللہ جل شانہ نے حضرت موسی علیہ السلام کی طرف وحی بھیجی کہ اگر تم یہ چاہتے ہو کہ میں تمہارئے اتنا قریب ہو جاؤں جتنا کہ تیرا کلام تیری زبان کے قریب ہے ، تیری دل کی دھڑکن تیرے دل کے قریب ہے تیری روح تیرے بدن کے قریب ہے ۔تیرا سننا تیرے کانوں کے قریب ہے تو پھر تم خاتم الانبیاء ﷺ پر درود بھیجا کرو ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول پاکﷺ نے ارشاد فرمایا ۔ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے تو اللہ پاک اس درود پڑھنے والے کی سانس میں سے ایک سفید بادل پیدا فرماتا ہے پھر اس کو برسنے کاحکم دیتا ہے پھر جب وہ بادل برستے ہیں ۔ تو زمین پر پڑنے والے ہر قطرے سے سونا چاندی پیدا فرماتا ہے ۔اور کافر پر گرنے والے ہر قطرے کی برکت سے اس کو ایمان نصیب فرماتا ہے (مکاشفۃ القلوب امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ) اللہ جل شانہ کا احسان عظیم ہے کہ اللہ پاک ہمیں امت محمدی ﷺ میں پیدا فرمایا اللہ پاک نے ہمیں بن مانگے ہی اس امت میں سے ہونے کا شرف بخشا ۔ اللہ جل شانہ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے ۔ اور پھر اللہ نے اپنے حبیب محمد مصطفیٰ ﷺ کے صدقے بے شمار احسانات کیے تھوڑی سی عبادت کے بدلے بہت زیادہ ثواب دینے کا وعدہ فرمایا سبحان اللہ!
زیارت رسول ﷺ کاعمل محبوب خدا کی زبانی :۔
حضور نبی کریم ﷺ کی زیارت کی تمنا کون سا ایسا مسلمان ہو گا جس کو نہ ہو لیکن عشق و محبت کے بقدر اس کی تمنائیں بڑھتی رہتی ہیں ۔ علامہ سخاوی رحمۃ اللہ علیہ نے قول بدیع میں خود رسول اللہ ﷺ کا ارشاد پاک نقل فرمایا ہے ۔محبوب خدا ﷺ نے ارشاد فرمایا ! جو شخص روح محمدﷺ پر ارواح میں اور آپ ﷺ کے جسد اطہر پر بدنوں میں اور آپﷺ کے قبر مبارک پر قبور میں درود بھیجے گا وہ مجھے خواب میں دیکھے گا اور فرمایا جو مجھے خواب میں دیکھے گا وہ قیامت میں دیکھے گا اور جو مجھے قیامت میں دیکھے گا میں اس کی سفارش کروں گا اور جس کی میں سفارش کروں گا وہ میرے حوض سے پانی پینے گا اور اللہ جل شانہ اس کے بدن کو جہنم پر حرام فرمادیں گے۔علامہ سخاوی دوسری جگہ لکھتے ہیں کہ جو شخص یہ ارادہ کرے کہ نبی کریم ﷺ کی زیارت ہو وہ یہ درود پڑھے ۔
اللھم صل علی محمد کما امرتنا ان تصلی علیہ اللھم صل علی محمد کما ھوا ھلہ اللھم صل علی محمد کما تحب و ترضی۔
جو شخص اس درود کو طاق عدد میں پڑھے گا اس کو زیارت نصیب ہو گی اور اس درود کا بھی اضافہ کرنا چاہیے ۔
اللھم صل علی روح محمد فی الاروح اللھم صل علی جسد محمد فی الاجساد اللھم صل علی قبر محمد فی القبور۔
ایک اللہ والے فرماتے ہیں کہ سب سے زیادہ لزیذ اور شیریں تر خاصیت درود کی یہ ہے کہ اس کی بدولت عشاق کو خواب میں حضور نبی کریم پر نور ﷺ کی دولت زیارت میسر ہوتی ہے ۔(فضائل درود شریف) رسول اکرم ﷺ کی زیارت کیلئے یہ بات بھی بہت ضروری ہے کہ آپ ﷺ کی پیاری پیاری سنتوں پر عمل ہو ، محبت ہو ۔ آپ ﷺ کا عشق ہو ، ان کے عشق میں مر مٹنے کا جذبہ ہو اور اس کا خیال رہے کہ کوئی ایسا گناہ غلطی نہ ہو اور نہ کوئی سنت ٹوٹے اور پھر جب ہمارے نامہ اعمال خدمت اقدس ﷺ میں پیش ہوں اور آپ ﷺ کو ہمارے عملوں سے کوئی تکلیف نہ پہنچے کہ میرا نام لینے والوں کا یہ حال ہے ۔ 

Saturday, September 19, 2015

حضور اقدسﷺ کا بار بار دیدار کرنے کا خاص عمل



حضور اقدسﷺ کا بار بار دیدار کرنے کا خاص عمل:۔



جس دن جون 2006ء کا آغاز ہوا تھا اس دن محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم ! نے بہت پیاری محفل منعقد کروائی اس دن حضرت حکیم صاحب بہت خوش تھے ۔ اس دن حضرت حکیم صاحب نے محفل میں بتایا کہ جو بندہ چاہتا ہے کہ مجھے بار بار حضور نبی اکرم ﷺ کا خواب میں دیدار ہو اور اگر میرے کچھ مسائل دنیا کے اٹکے ہوئے ہوں اس کا حل بھی مجھے خواب میں حضور نبی کریم ﷺ ہی بتائیں تو وہ ہر فرض نماز کے بعد35 مرتبہ محمد رسول اللہ احمد رسول اللہ پڑھے اول وآخر تین بار درود شریف کے ساتھ ، اس عمل کو معمول بنا لے اگر گنہگار پڑھے گا تو پہلے اس کے گناہ ختم ہوں گے یعنی وہ دیدار کے قابل بنے گا پھر دیدار ہو گا ، زندگی کا معمول بنا لے تو آپ ﷺ کا بار بار دیدار نصیب ہو گا ۔


 ماہنامہ عبقری " ستمبر 2015ء شمارہ نمبر 111" صفحہ نمبر26

بار بار دیدار رسول ﷺ کرنے کاخاص عمل

بار بار دیدار رسول ﷺ کرنے کاخاص عمل :۔


اللہ تعالیٰ کی محبت دل میں پیدا کرنےکا عمل:۔ محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم ! نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا تھا کہ جو بندہ چاہتا ہے کہ میرا سینہ اللہ پاک کی محبت اور اس کی معرفت سے پر رہے اور کمال معرفت نصیب ہو مولا سے محبت ہو جائے اس پر دل جان قربان کرنا آ جائے فرمایا مفہوم ہے وہ اس عمل کے اہتمام کرے ۔ عمل یہ ہے کہ لگا تار گیارہ جمعہ کی رات عشاء کی نماز پڑھ کر مسجد میں یا کسی بھی خاموشی والی جگہ پر سات بار سورہ نو پڑھیں ۔ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے اس کے بعد تین ہزار مرتبہ اللہ پاک کا صفاتی نام یا نور پڑھے اس عمل سے اللہ پاک اس کا دل اور سینہ اپنے نور معرفت سے بھر دیں گے۔

حضور اقدسﷺ کا بار بار دیدار کرنے کا خاص عمل:۔ جس دن جون 2006ء کا آغاز ہوا تھا اس دن محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم ! نے بہت پیاری محفل منعقد کروائی اس دن حضرت حکیم صاحب بہت خوش تھے ۔ اس دن حضرت حکیم صاحب نے محفل میں بتایا کہ جو بندہ چاہتا ہے کہ مجھے بار بار حضور نبی اکرم ﷺ کا خواب میں دیدار ہو اور اگر میرے کچھ مسائل دنیا کے اٹکے ہوئے ہوں اس کا حل بھی مجھے خواب میں حضور نبی کریم ﷺ ہی بتائیں تو وہ ہر فرض نماز کے بعد35 مرتبہ محمد رسول اللہ احمد رسول اللہ پڑھے اول وآخر تین بار درود شریف کے ساتھ ، اس عمل کو معمول بنا لے اگر گنہگار پڑھے گا تو پہلے اس کے گناہ ختم ہوں گے یعنی وہ دیدار کے قابل بنے گا پھر دیدار ہو گا ، زندگی کا معمول بنا لے تو آپ ﷺ کا بار بار دیدار نصیب ہو گا ۔

ہر ناممکن کام ممکن بنانے کیلئے :۔ ہر ناممکن کام کا حل چاہے اس کا تعلق دنیا سے ہو یا دین سے لگا تار چالیس دن میں جتنے سوموار ، جمعرات ، جمعہ آئیں ان تینوں دن میں روزہ رکھیں اور ان دنوں میں روزے کی حلت میں روزانہ سو نفل دو دو رکعت کر کے پڑھیں ، پہلی رکعت مٰں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ کافرو ن اور دوسری رکعت میں سورہ اخلاص پرھیں ، سلام کے بعد یعنی دو گانہ کے بعد تین مرتبہ درج ذیل دعا پڑھیں اول و آخر ایک بار درود شریف کے ساتھ اللهم انی اسئلک و اتوجه الیک بنبینا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نبی الرحمۃ یا محمد انی اتوجہ بک الی ربک ان تقضی حاجتی اس کے بعد دعا مانگیں انشاءاللہ ناممکن ممکن میں بدل جائے گا ۔

اولاد کیلئے گارنٹی والا وظیفہ:۔ جن لوگوں کے ہا ں نہیں اور وہ علاج سے عاجز آ چکے ہیں ، ان کی گود ہری نیں ہو رہی انشاء اللہ اگر ان کی شادی کو تیس سال بھی ہو چکے ہیں تو وہ یہ عمل کریں اللہ پاک ان کو اپنے خزانوں سے اولاد ضرور دے گا  اس عمل کی اجازت عام ہے ، یہ تین وظیفوں کا مجموعہ ہے ، ا س کیلئے شرط یہ ہے کہ عمل لگا تار نو مہینے میاں بیوی دونوں کریں اگر کوئی ناغہ ہو جائے تو اس کو بعد میں پورا کر لیں۔
1.عشاء کی نماز پڑھ کر 121 بار سورہ فاتحہ اول و آخر گیارہ بار درود ابراہیمی اس طرح پڑھیں کہ جب سورہ فاتحہ کی اس آیت پر پہنچیں  صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ تو یہ جملہ "بمثل ابراھیم و یعقوب  و زکریا علیھم السلام " ہر دفعہ تین بار کہیں اور پھر سورہ فاتحہ مکمل کریں ، نو ماہ تک روزانہ یہ عمل کرنا ہے
2."یا باری  یامتین یا بدیع یا حافظ " نو ماہ تک ہر نماز کے بعد پیٹ پر ہاتھ رکھ کر ستر بار پڑھیں ، یہ عمل صرف خاتون کرنے۔
3.اٹھتے بیٹھتے بہت ہی زیادہ کثرت سے سارا دن سورہ کوثر پڑھیں ، لاکھوں کی تعداد میں 9 ماہ میں پڑھیں ، یہ عمل دونوں میاں بیوی کریں ، اس عمل کی سب کو خصوصی اجازت ہے ۔

 ماہنامہ عبقری " ستمبر 2015ء شمارہ نمبر 111" صفحہ نمبر26