Showing posts with label خواتین پوچھتی ہیں. Show all posts
Showing posts with label خواتین پوچھتی ہیں. Show all posts

Monday, November 14, 2016

خواتین پو چھتی ہیں

 
چہرے پر سیاہ دھبے:۔
پچھلے دنوں میری امی کے چہرے پر دانے نکلے، دانے ختم ہوئے تو سیاہ دھبے پڑ گئے جو بہت برے لگتے ہیں، اس کیلئے بتائیے۔ میری عمر سولہ
سال ہے میرے چہرے پر بھی اکثر دانے نکلتے رہتے ہیں۔ (سمعیہ لاہور)
جواب: سمعیہ بی بی! اس عمر میں دانے نکلتے ہی رہتے ہیں آپ انہیں چھیڑیں نہیں۔ کوئی بھی مصفی خون دوا پینا شروع کریں، ہمدردی کی صافی منگواکر تین چار شیشیاں استعمال کریں۔ دانوں پر آپ پسی ہوئی کلونجی پانی میں ملاکر لگائیے۔ رات کو گھیکوار کا گودا لگاکر سویا کریں۔ بازار سے گل منڈی اور عناب منگوائیں، پانچ دانے عناب اوردس گیارہ دانے گل منڈی رات کو ایک گلاس پانی میں بھگوئیے، صبح مل چھان کر تھوڑا سا شہد ملاکر پی لیا کریں۔ کبھی کبھی کیلے کا گودا نکال کر کانٹے سے باریک کرکے

Thursday, December 17, 2015

خواتین پوچھتی ہیں

خواتین پوچھتی ہیں :۔


وٹامن ای :۔
میری بہن جب بھی بیرون وطن سے آتی ہے وہ روزانہ وٹامن ای کھاتی ہے ۔ وٹامن ای کن چیزوں میں ہوتا ہے ؟ اور اس کے فائدے ہیں یا شوقیہ کھایا جاتا ہے آپ اس بارے میں بتائیے ۔ میں دوائیں نہیں کھاتی بلکہ غذا پر زور دیتی ہوں ۔ اپنی بہن کو دیکھ کر حیران ہوں وہ پانبدی سے صبح و شام طرح طرح کے وٹامن کھاتی ہے ۔
مشورہ :۔ آپ اچھا کرتی ہیں دواؤں کے بجائے غذا پر توجہ دیتی ہیں ۔ وٹامن ای کھانے سے خون کی رگیں کشادہ ہو جاتی ہیں یہ خون میں لوتھڑے نہیں بننے دیتی بلکہ انہیں گھلا دیتی ہیں ۔اس کے استعمال سے پیشاب کھل کر آتاہے ۔ دل کیلئے مفید ہے رگوں کو قوت دیتی ہے اس کے کھانے سے دل کو توانائی ملتی ہے زخموں کے داغ گہرے نہیں ہونے دیتی ۔ بلکہ بعض دفعہ اس کے لگانے اور کھانے سے داغ دھبے دور ہو جاتے ہیں ۔ خواتین کو سن یاس میں جو تکالیف ہوتی ہیں ان میں بھی یہ کھانے سے آرام آتا ہے سوہن حلوہ بنانے کیلئے گیہوں کے دانے صاف کر کے ان کو کسی ٹرے میں رکھ کر پانی کا چھینٹا دیا جاتا ہے نمی کی وجہ سے دو تین دن میں گہیوں کے دانے پھٹ جاتے ہیں یہی چیز وٹامن ای کا سب سے بڑا قدرتی ذریعہ ہے روغن پستہ، مکئی، بنولہ اور اس کا تیل ، سویا بین اور اس کا تیل ، روغن زیتون ، گوبھی کے پتوں ، پالک ، اخروٹ ، سلاد ، مٹر ، گائے کی کلیجی ، انڈے کی زردی میں ہوتی ہے ۔ گہیوں بھگو کر پھوٹنے پر ان کو ہلکا سا جوش دے کر چینی اور دودھ ملا کر بچوں کو دیا جاتا ۔ کمزور بچے اسی سے پنپ جاتےہیں ۔ دالوں کو بھگو کر ان کی بڑیاں بنائی جاتیں ۔مٹر کے دانے تل کر دیئے جاتے ۔ بنولہ کی گری نکال کر اس کی کھیر خاص طور پر بنائی جاتی جو بے حد مفید ہوتی تھی گیہوں کا چھان سنبھال کر رکھا جاتا اس کی چائے بنتی جو نزلہ زکام کیلئے مفید ہوتی تھی گیہوں کے دانے بھاڑ میں بھنوا کر گڑ کے ساتھ کوٹ کر رکھے جاتے اس میں اخروٹ کی گری بھی ملا ئی جاتی ، سردی کے موسم میں شوق سے بچے بڑے اسے کھاتے تھے بانجھ مرد اور خواتین کیلئے یہ وٹامن ای بے حد مفید ہے آپ گھر میں گندم دھو کر چھلنی سے ڈھانک کر رکھ دیجئے صبح شام پانی کا ہلکا سا چھینٹا دیجئے تین چار روز میں آپ کی ڈش میں گیہوں پھوٹ پڑیں گے اب آپ ان کا دلیہ بنا کر کھائیے ان کو پیس کر حلوہ بنائیے حلیم یا دلیہ تیار کیجئے ان کو پیس کر چینی ملا کر میٹھی ٹکیاں مل کر رکھ لیجئے وٹامن ای سے پھر پور غذا دستر خوان پر تیار ہے کہتے ہیں بڑھاپے کو روکنے کیلئے وٹامن ای ضرور کھانی چاہیے ان کے استعمال سے بڑھاپا تیزی سے نہیں آتا ۔
زچگی کے بعد کیا احتیاط کرنی چاہیئے:۔
میرے عمر 30 سال ہے بچے کی پیدائش کے بعد میں بہت موٹی ہو گئی ہوں کوئی دوا بتائیے ۔ دوسری بات یہ کہ پیٹ زچگی کے بعد بڑھ جاتا ہے یہ میرا نہیں بہت سی بہنوں کا مسئلہ ہے ۔
مشورہ :۔ کچھ خواتین کا پیٹ ایام حمل میں بہت بڑھ جاتا ہے اس کیلئے بہتر یہ ہے کہ دوپٹے کے سائز کا کپڑاپھاڑ کر چوڑی پٹی آہستگی سے پیٹ کےنیچے اس طرح باندھی جائے جس سے بڑھے ہوئے پیٹ کو سہارا ملے اس سے پیٹ زیادہ نہیں بڑھے گا دوسری بات یہ کے پیٹ کے نیچے آپ زیتون کا تیل ملیں تو بہتر ہے ورنہ سرسوں کا تیل معمولی سا ہاتھ پر لگا کر روزانہ آخری ماہ میں مل لیا جائے تو اس سے پیٹ پر دھاریاں نہیں پڑیں گی ۔ زچگی کے بعد نارمل ڈلیوری ہے تو آپ روزانہ صبح پیٹ کے نیچے تکیہ رکھ کر پانچ منٹ کیلئے فرش پر الٹی لیٹ جائیں چلہ نہانے کے بعد بھی صبح و شام خالی پیٹ آپ الٹی لیٹ سکتی ہیں اس سے پیٹ دبے گا پہلے زمانے میں ابلا ہوا پانی سونٹھ ملا کر پلایا جاتا تھا اس سے پیٹ بڑھتا نہیں تھا آج بھی ہندوستانی عورتو ں کو دیکھا جائے تو ان کے جسم سمارٹ نظر آتے ہیں ۔ زچگی کے بعد خوب کھا یا پیا جاتا ہے اور جلد پھر انہیں جاتا ۔ اس کی وجہ سے بھی پیٹ بڑھ جاتا ہے زچگی کے بعد پیٹ پر کپڑے کی چوڑی پٹی دس دن تک باندھی جائے تو پیٹ صحیح رہتا ہے اپنی غذا میں ادرک شامل کیجئے اپنی غذا کم کیجئے ۔ صبح ناشتے سے پہلے آدھے لیموں کا رس ایک کپ ابلتے پانی میں ملا کر اس میں ایک بڑا چمچ شہد ملا کر گرم گرم پیا کیجئے ۔ صبح و شام سیر کیجئے ۔ آپ گھر کے صحن میں ٹہل سکتی ہیں ۔ آپ فرش پر بیٹھ کر کھائیے ۔ سونف کا عرق پینے سے بھی فائدہ ہوتا ہے سب سے بہتر یہ ہے کہ آپ اپنی غذا کو کنٹرول کیجئے روٹی کم کیجئے زیادہ گوشت نہ کھائیے ۔ ہمارے ہاں رواج ہے بچہ ہونے کے بعد مرغن غذائیں دی جاتی ہیں جس سے پیٹ بڑھ جاتا ہے زیادہ چکنائی کا استعمال اچھا نہیں ہوتا مناسب غذا کھائیے ۔ اصلی گھی خواتین بہت کھاتی ہیں اس سے بھی موٹاپا پیدا ہوتا ہے اعتدال کے ساتھ ہر چیز کھانی چاہیے ورنہ فائدے کے بجائے نقصان ہو تا ہے ۔    

Friday, November 13, 2015

خواتین پوچھتی ہیں

خواتین پوچھتی ہیں  :۔

منفی سوچیں :۔
میں پہلے زندگی میں بھر پور دلچسپی لیتی تھی مگر اب چند ماہ سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میری زندگی بے کیف یکسانیت اور اکتاہٹ کا شکار ہو گئی ہو ۔ یا سست اور بوریت نے مجھے مار رکھا ہے ، شاید میں منفی سوچوں میں پھنس گئی ہوں خدارا میری مدد کیجئے میری عمر تیس سال ہے ایک بچہ ہے گھر بار سب کچھ ہے پھر یہ سب میرے ساتھ کیوں اور کس لئے ہو رہا ہے۔
جواب :۔ پچاس سال پہلے بوریت کا کوئی نام و نشان نہیں تھا نہ کسی کو اپنی زندگی سے اکتاہٹ ہوتی تھی جبکہ اس وقت آج کی طرح آسائشیں بھی نہیں تھیں ۔ سب لوگ کام میں مست رہتے ایک دوسرے سے گھلتے ملتے اور خوش و خرم رہتے ۔ اب تو بچے بھی اپنے دوستوں سے بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں میں بور ہو رہا ہوں سائنس کے اس جدید دور میں یہ بوریت شاید انسان کا سب سے بڑا المیہ اور مسئلہ ہے ۔ کچھ لوگ دولت نہ ہوتے ہوئے آسائشوں کے خواب دیکھتے اور اسے حاصل کرنے کیلئے ہر جائز و ناجائز حربہ اپناتے ہیں مگر جب دولت آتی ہے تو عموماً اکتاہٹ اور بیزاری کا شکار ہوجاتے ہیں اصل میں یہ بیزاری کام نہ کرنے سے ہوتی ہے ۔ ایسے نکمے انسان صرف اپنی ذات پر توجہ دیتے ہیں ۔ دوسروں سے انہیں کوئی دلچسپی نہیں ہوتی ۔ کام سے بھاگتے ہیں اور کسی کا ساتھ دینے کو تیار نہیں ہوتے آپ سے میں اتنا کہوں گی کہ اندر کے خول کو توڑ کر باہر آئیے اور اردگرد کے لوگوں میں دلچسپی لیجئے ۔ آپ کے خاندان میں کوئی مسئلہ ہے یا کوئی بیمار ہے یا کسی کو آپ کی ضرورت ہے تو اس کی مدد کیجئے ۔ آپ کی ساری بوریت ختم ہو جائے گی ۔ بے شمار چھوٹے چھوٹے کام ایسے ہیں جو آپ کو خود بخود نظر آ جائیں گے ۔ کمپیوٹر اور ٹیلی ویژن کی دنیا سے ہٹ کر عملی کام کیجئے ۔ آج سے پچاس سال پہلے بزرگ برگد کا گھنا درخت ہوتے تھے گھر سے نکلتے تو سب کا حال چال پوچھتے ، بیمار کی مزاج پرسی کرتے اور گھر کے آگے پڑا کوڑا کر کٹ خود سمیٹ دیتے ۔ درختوں کی بکھری شاخین راہ گیروں کو تنگ کرتیں تو انہیں چھانٹ دیتے ۔ چھوٹے چھوٹے کئی کام وہ ہنسی خوشی کرتے یوں ان کی زندگی پر جمود طاری نہیں ہوتا تھا ۔ آپ کی اکتاہٹ صرف اس لئے ہے کہ آپ نے رفاہی کاموں میں دلچسپی لینی چھوڑ دی ہے ۔ اپنے رشتے داروں ، دوستوں اور ملنے جلنے والوں کی فہرست بنائیے ۔ اور دیکھئے ان کی کیا ضروریات ہیں اور آپ انہیں کیسے پورا کر سکتے ہیں ۔ روپے پیسے کا خرچ ضروری نہیں آپ کے ہمدردی کے دو بول بھی انہیں مسرت بخش سکتے ہیں حرکت ہی میں برکت ہے زندگی میں دلچسپی لیجئے آپ خوش رہیں گی ۔
چکنی جلد اور دانے :۔
ضلع قصور سے دو بہنیں لکھتی ہیں چھ سال سے چہرے پر دانے نکل رہے ہیں ۔ سردیوں میں چہرہ صاف ہو جاتا ہے مگر موسم بدلتے ہی پھر دانے نکل آتے ہیں ۔ ہم گاؤں میں رہتے ہیں ہمیں کوئی آسان سا ٹوٹکہ بتائیے جس سے ہماری یہ شکایت دور ہو جائے ۔
جواب:۔ بی بی بات یہ ہے کہ چکنی جلد والوں کو زیادہ دانے نکلتے ہیں ۔ بیسن مفید ہے ، آپ تھوڑے سے دودھ میں بیسن ملا کر گاڑھاگاڑھا گھول لیجئے ، آدھے لیموں کا رس ڈالئے اور چٹکی پسی ہوئی ہلدی ملا کر چہرے پر اچھی طرح لگائیے ۔ اور لیٹ جائیے ۔ جب خشک ہو جائے تو تھوڑی سی روئی پانی میں بھگو کر چہرہ صاف کر لیجئے ۔ اور تازہ پانی سے منہ دھولیجئے ۔ ہفتے میں دو بار یہ لیپ لگائیے اچھی جلد کا راذ غذائیت بخش خوراک ، صفائی اور ورزش میں مضمر ہے ۔ اچھی جلد ہی حسن بخشتی ہے تازہ خون بنتا رہے تو جلد بھی خوبصورت رہتی ہے آپ گاؤں میں رہتی ہیں تازہ دہی کا ایک پیالہ روزانہ غذذا میں شامل کیجئے کچی سبزیاں مثلاً گاجر ، شلجم ، مولی ، ٹماٹر وغیرہ کھائیے ۔ اور پیجئے جلد کیلئے مفید ہے نیم کے پتے خشک کر کے پیس لیجئے یہ سفوف رات کو سوتے وقت دانوں پر لگائیے دانے زیادہ ہوں تو تھوڑے سے پانی میں سفوف گھول کر لگا سکتی ہیں قبض بالکل نہ ہونے دیں اس موذی بیماری سے دانے زیادہ نکلتے ہیں نیم کی نمولیاں بھی پیس کر آپ دانوں پر لگا سکتی ہیں دانوں کے نشان جلدی نہیں جاتے وقت لگتا ہے ۔ آپ کے گاؤں میں تازہ چھاچھ ملتی ہو گی ایک دو گلاس چھاچھ پی لیں آپ کے جسم سے حدت اور خشکی دور ہو گی ۔
تندرستی کی نوید :۔
آپ تو میرے لئے حکیم لقمان ثابت ہوئی ہیں عرصہ دراز سے معدہ کی مریضہ تھی ایک ایم بی بی ایس ڈاکٹر سے لے کر معدے کے ماہر خصوصی تک سے علاج کراتی رہی مگر افاقہ نہیں ہوا کچھ عرصہ پہلے آپ نے ایک شمارے میں معدے کی بیماریوں میں مبتلا لوگوں کیلئے دلیہ گھیا توری اور دہی تجویز کیا ۔ میں دواؤں سے تو پہلے ہی تنگ تھی لہذا سب کچھ چھوڑ کر اس نسخے پر عمل شروع کر دیا ۔ میں یہ دیکھ کر بڑی حیران ہوئی کہ جلد ہی معدہ میں جلن رہی نہ السر نہ گیس اور نہ تکلیف آپ یقین کریں کہ میری دنیا ہی بدل گئی ہے ۔ خدا آپ کو سدا خوش رکھے تمام عمر آپ کی صحت سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعائیں کرتی رہوں گی ۔
مشورہ :۔ اللہ پاک کے کرم ہی سے سسب کچھ ہوتا ہے ہم بندے محض عاجز اور مجبور ہیں ۔ بزرگ کہتے ہیں کہ شفا قسمت میں ہو تو خاک کی چٹکی سے بھی ہو جاتی ہے ۔ یقین مانیئے آپ کا خط پڑھ کر دلی خوشی ہوئی ایک صاحب جاپان میں تھے انہیں کارخانے میں آگ کے سامنے دس گھنٹے کام کرنا پڑتا تھا جس کی وجہ سے پیٹ میں سخت درد اور تکلیف تھی ۔ میں نے انہیں اسپغول کی بھوسی ، جو کا دلیہ ، دہی اور سبزیاں کھانے کو کہا تین چار ماہ میں ٹھیک ہو گئے ۔
زنگ کا داغ؛۔
سفید ریشمی سوٹ پر زنگ کا داغ لگ گیا ہے اسے دور کرنے کیلئے کوئی ٹوٹکہ بتائیے جس سے کپڑا خراب نہ ہو۔
مشورہ:۔ زنگ کے داغ پر عمو ماً لیموں کا رس اور نمک لگا کر آہستہ آہستہ رگڑا جا تا ہے ۔ پھر سوکھنے پر اسے صابن سے دھو لیتے ہیں اس طرح داغ اتر جاتا ہے پرانے داغ یا ریشمی سوٹ پر لگے داغ سے چھٹکارا پانے کیلئے آپ ایک پاؤ چاول لیں اور پانی ڈال کر پکائیں جب خوب پک جائیں تو چھلنی میں چھان لیں اب چاولوں سے نکلی پیچ میں زنگ والے غصے کو دو گھنٹہ کیلئے بھگو دیں پھر نکال کر صابن مل کر دھو لیں امید ہے کہ داغ اتر جائے گا اگر ہلکا سا دھبہ رہ جائے تو دوبارہ دھو لیں ۔

Tuesday, October 13, 2015

خواتین پوچھتی ہیں

خواتین پوچھتی ہیں:۔

اولاد سے محروم:۔
میری شادی کو دس سال ہو گئے ہیں۔ علاج معالجہ اور میڈیکل چیک اپ کرایا ہے مگر ساری رپورٹ صحیح ہونے کے باوجود ہم اولاد سے محروم ہیں ۔ آپ اس سلسلہ میں ہمیں مشورہ سے نوازیے ۔ بہت مہربانی ہو گی ۔

جواب:۔ بی بی ! بات یہ ہے جب اللہ پاک دینے پر آ تا ہے تو کوئی نہ کوئی بہانہ بن جاتا ہے ۔ آپ پریشان نہ ہوں ۔ نماز کی پابندی کیجئے اور درود شریف رات کو پڑھ کر اللہ پاک سے دعا مانگئیے ۔ آپ نے اپنا نام بھی نہیں لکھا۔ بادام ، کھوپرا ، پستہ ، کوٹ کر تھوڑی سی سوجی بھون کر اس میں چینی ملا کر اور کالے تل مٹھی بھر ڈال کر اس کے لڈو بنا کر رکھ لیجئے ۔ صبح و شام ایک ایک لڈو اپنے شوہر کو کھلائے ۔ سردی کا موسم آ رہا ہے ۔ مٹھی بھر چلغوزے چھیل کر اس کی گریاں کھلائیے ، سفید ماش کی دال ہفتہ میں دو تین بار پکائیے ۔ آپ گوشت کے ساتھ بھی پکا سکتی ہیں ۔ ماش کی دال رات کو بھگو کر صبح پیس کر اس کو گھی میں بھون کر حلوہ بھی بنایا جاتا ہے اور اس میں مغزیات ڈالے جاتے ہیں ۔طب میں بہت ساری دعائیاں ہیں ۔ آپ کسی حکیم کو دکھا کر دوا تجویز کر الیں ۔ آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔ برگد ایک مشہور درخت ہے ۔ اس کی ڈاڑھی ہوتی ہے لمبے لمبے ریشے لٹکتے ہیں ۔ کسی مالی سے کہہ کر برگد کی ڈاڑھی منگوائیے ۔ اسے صاف کر کے سائے میں سکھائے اور اس کے ہم وزن چینی یا شکر لے کر دونوں کو پیس کر رکھ لیجئے ۔ صبح آپ دونوں میاں بیوی دودھ کے ساتھ پندرہ بیس گرام یہ سفوف پھانک لیجئے ۔ تین چار ہفتے کھائیے۔

فریزر کے کھانے کا ذائقہ:۔
میں ملازمت کرتی ہوں ۔ اتوار کے دن پانچ چھ کھانے پکا کر فریز کر دیتی ہوں تاکہ پوار ہفتہ آسانی سےکھا سکیں ۔ اتنی محنت کرنے کے باوجود جب ہم میاں بیوی شام کو کھانا گرم کرتے ہیں تو اس میں ذائقہ نہیں ہوتا اس کی کیا وجہ ہے ؟ براہ کرم آپ مجھے مشورہ دیں ۔ میں صبح 8 بجے فیکٹری جاتی ہوں اور شام کو گھر آتی ہوں ۔ آ کر پکا نہیں سکتی کیونکہ بہت تھک جاتی ہوں ۔ صبح صبح کپڑے استری کرنے اور ناشتہ بنانا پڑتا ہے ۔ میرے پاس وقت ہی نہیں ہوتا فریزر والے کھانے کس طرح صحیح رہتے ہیں ضرور بتائیے ۔

جواب:۔ منجمد کھانے اگر احیتاط سے استعمال نہ کئے جائیں تو ان کا ذائقہ 90 فیصد خراب ہو جاتا ہے۔ آپ کھانے پکا کر ان کو ڈونگوں میں نکال کر بالکل ٹھنڈا ہونے دیں ۔ پھر ان کو ڈھانپ کر فریز کر دیں ، شام کو جب آئیں فوراً کھانا نکال کر باہر رکھ دیں ۔ ڈیڑھ دو گھنٹے باہر رکھ کر آپ ایک دیگچی میں پانی گرم کیجئے ۔ پانی کے اوپر کوئی چھلنی رکھئے ۔ اور اس پر سالن کا ڈونگا رکھ دیجئے ۔ پانی کی بھاپ سے وہ نرم ہو جائے گا ۔ پھر آپ پتیلی  میں ڈال کر اسے ہلکی آنچ پر گرم کر لیجئے ۔ ذائقہ بر قرار رہے گا ۔ آپ پانچ بجے گھر آئیں تو ساڑھے سات بجے تک آپ کا کھانا تیار ہو سکتا ہے ۔ آپ گوشت بھون کر فریج میں رکھ سکتی ہیں ۔ اس میں سے تھوڑا سا نکال کر کوئی سبزی ڈال کر سالن تیار کر سکتی ہیں ، اسی طرح قیمہ پکا سکتی ہیں ، سبزی کاٹ کر فریج میں رکھ  دیجئے ۔ اس کی تازہ بھجیا بن سکتی ہیں ۔ کابلی چنے ابال کر فریز کر لیجئے وہ تھوڑے سے نکال کر آپ مرغی میں پکا سکتی ہیں آج کے دور میں کھانا پکانا مسئلہ نہیں ہے۔

چہرے پر جلنے کا نشان :۔
پچھلے دنوں میں باورچی خانہ میں پراٹھا بنا رہی تھی ، گھی کے چھینٹے اڑے اور میرے چہرے پر بری طرح پڑے،گھبرا کر ہاتھ چہرے پر لگایا تو ایک دو جگہ سے کھال اتر کر سرخ جلد نکل آئی ، علاج سے تکلیف تو دور ہو گئی مگر چہرے پر جا بجا دھبے پڑ گئے ہیں  کھال کا رنگ علیحدہ نظر آتا ہے ۔ اس کا کوئی حل ہے تو بتائیے۔

جواب:۔ بی بی اگر  آپ اسی وقت گھیکوار کا گودا لگا لیتیں تو شاید اتنی تکلیف نہ ہوتی ، داغ بھی نہ پڑتے ، گھیکوار کی شاخ توڑ کر اس کا گودا فوراً لگایا جائے تو ٹھنڈ پڑ جاتی ہے ۔ ابھی بھی آپ رات کے وقت گھیکوار کا گودا لگائیے ، داغ مدھم پڑ جائیں گے ، آپ جوابی پتہ لکھا ہو ا لفافہ بھیجئے ۔ میں آپ کو دوا کانام لکھ دوں گی ، اس کے کھانے اور لگانے سے داغ دور ہو جائیں گے ، داغ جلنے کے دیر کے ہوں تو وہ بمشکل ختم ہوتے ہیں ۔

ٹشو کا دوپٹہ کیسے صحیح ہو گا :۔ 
میری شادی اسی ماہ ہوئی ہے ۔میرا سو ٹ بہت خوبصورت ہے اور اس کا دوپٹہ ٹشو کا ہے ۔ گاڑی کے دروازے میں پھنس کر دوپٹہ پھٹ گیا ہے ۔ وہ کس طرح ٹھیک ہو گا ۔

جواب:۔ بی بی! اب آپ دوپٹے کے ہم رنگ سیاہ ٹشو آدھ گز خریدیے ، درزی سے کہے آدھ گز کپڑے کے دو حصے کر کے اورکپڑے کی ہم رنگ لیس لگا کر سلائی کر دیں اس طرح آپ کا دوپٹہ صحیح ہو جائے گا ، دوپٹہ کے چاروں طرف بھی بارک لیس لگا سکتی ہیں ۔ 

Monday, September 28, 2015

خواتین پوچھتی ہیں

خواتین پوچھتی ہیں :۔


متلی بدہضمی :۔ مجھے عموماً قے اور متلی کی شکایت ہوتی ہے ، بعض دفعہ تو دست بھی آنے لگتے ہیں ۔ آپ کوئی ایسا آسان ٹوٹکہ بتائیے جس سے یہ تکلیف دور ہو جائے عمو ماً گرمی میں سارے گھر والے بیمار پڑ جاتے ہیں ۔
جواب:۔ پھلوں کے سر کے میں آپ روزانہ ایک پیاز دھو کر ملائیے ،دو تین ہری مرچ کاٹیے اور تھوڑی سی ادرک ہلکا نمک چھڑک کر پودینے کے پتے بھی ملا لیں ، کھانےکے ساتھ یہ استعمال کریں ، سرکہ نہ ہو تو پیاز ، ہری مرچ اور پودینے میں لیموں نچوڑ کر رکھ لیں ، خدا نہ کرے متلی قے یا بدہضمی ہو تو یہ نسخہ استعمال کریں ۔ پیاز ، پودینے ، ادرک اور لیموں کا رس ہم وز ن لے کر کسی شیشے کی بوتل میں ملا کر فریج میں رکھیے ، میٹھا سوڈا منگوا کر علیحدہ رکھ لیں ، جب ضرورت ہو ایک پیالی پانی میں ایک چمچ رس ملائیں ، پھر چٹکی بھر سوڈا ڈال کر فوراً پی جائیں ، اچھی چیز ہے ، املی یا آلو بخارہ چوسنے سے بھی متلی کی شکایت دور ہو جاتی ہے اسی طرح سونف ، پودینہ اور بڑی الائچی کے دانے ہم وزن چبانے سےبھی قے ٹھیک ہو جاتی ہے ، سونف ، پودینہ اور چھوٹی الائچی کا قہوہ بنا کر لینے سےبھی بد ہضمی نہیں ہوتی ، آج سے نہیں برسوں سے یہ ٹوٹکے آزمائے جارہے ہیں ، آپ بھی آزما کر دیکھئے ۔

بہت موٹی ہوں :۔ میری عمر بائیس سال ہے  اور میں بہت موٹی ہوں اوپر سے نیچے تک گوشت کا انبار ہے جو تھل تھل کرتا ہے ، میں نے ادویات کھائیں موٹاپا کیا ختم ہوتا چہرے پر کہل مہاسے نکل آتے ، اب ان کے داغ برے لگتے ہیں ہم غریب لوگ ہیں مہنگا علاج نہیں کر سکتے ، آپ مجھے کوئی آسان علاج بتائیے ۔ میرا منگیتر بھی اب طعنے دینے لگا ہے۔
جواب:۔ بی بی آپ نے کھانے میں بے احتیاطی کر رکھی ہے ، شاید اسی لئے موٹاپا بڑھ گیا ہے ، اب آپ چینی ، چاول اور چکنائی سے مکمل پرہیز کریں ،صبح اٹھ کر نماز کے بعد دو بڑے پکے ہوئے لال ٹماٹر کھائیے ۔اس پر نمک نہیں چھڑکیں ، بس ان کے ٹکڑے کر کے آہستہ آہستہ کھائیے ، یہی آپ کا ناشتہ ہے ،پھر آپ دس گیارہ بجے کچھ کھا سکتی ہیں غذا میں کچی پکی سبزیاں ، دہی اور سلاد لیں ، شربت کی بجائے آپ ایک لیموں پانی میں ملا کر لے سکتی ہیں صرف دو ماہ اور ایک ہفتے میں آپ کا وزن کم ہو جائے گا ۔ ٹماٹر میں نشاستہ بہت کم ہوتے ہیں ، وزن کم کرنے کا یہ آسان ترین طریقہ ہے۔ اس سے جسمانی ضروریات بھی پوری ہوتی ہیں اور نو ہفتے میں وزن بھی کم ہوتا ہے ، شرط یہ ہے کہ آپ چینی ، چکنائی اور چاول سے مکمل پرہیز کریں ، رہی کیل مہاسوں کی بات تو آپ ایک ٹماٹر کاٹ کر اچھی طرح اس کو مسل کر چہرے پر لیپ کریں ۔ آدھے گھنٹے تک یہ لیپ لگا رہے پھر آپ منہ ہاتھ دھو کر چہرے پر عرق گلاب لگا لیجئے ، تازگی کا احساس ہو گا ، نیز چند چنوں میں کیل مہاسے اور داغ دھبے بھی دور ہو جائیں گے ، آپ نے دیکھا کتنا آسان علاج ہے ، آزما کر مجھے ضرور بتائیے۔

سرکے کا استعمال:۔ اصلی اور نقلی سرکے میں کیا فرق ہے نیز سفید سرکہ کس مقصد کیلئے استعمال ہوتا ہے ۔ میں نے پڑھا ہے حیاتین کی گولی چیک کرنے کیلئے سرکے میں آدھے گھنٹے کے لئے ڈال دیں ، اگر گولی گھل جائے تو معیاری ورنہ بیکار ہے ۔ اس بارے میں ضرور لکھئے ، کہ ہم کتناسرکہ استعمال کرتے ہیں ۔
جواب:۔ اصلی سرکہ گونا گوں فوائد رکھتاہے ، گرمی کے موسم یں اس میں پیاز ، ہری مرچ اور ادرک کاٹ کر ڈال دی جائے تو کھانے کے ساتھ مزہ دوبالا ہوتا ہے اور ہاضمہ بھی درست رہتا ہے ، سفید سرکہ بڑے بڑے دوا ساز اداروں کا تیار کیا ہوا مل جاتا ہے ، رہی گولی کی بات تو میں نے کبھی نہیں آزمایا ۔ آپ آزما کر دیکھئے سرکہ اچار چٹنیوں میں ڈالا جاتا ہے ۔زیادتی ہر چیز کی بری ہوتی ہے۔

ریشمی چادر پر بال پوائنٹ کا دھبہ:۔میری ریشمی چادر پر بچوں نے بال پوائنٹ کا دھبہ ڈال دیا ہے ۔اسے بہت دھویا مگر صاف نہیں ہوا ، مجھے بتائیے یہ دھبہ کیسے دور ہو گا ؟
مشورہ:۔ آپ بازار سے میتھلنڈ سپرٹ خریدئیے ۔ روئی کو سپرٹ میں بھگو کر چادر پر رکھیے پھر روئی سے رگڑئیے ، داغ دور ہو جائے گا ، دو تین بار روئی سپرٹ میں بھگو کر رگڑئیے۔

وہ مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے:۔ میری عمر 48 سال ہے ، اور میں بیوہ ہوں ، میری کوئی اولاد نہیں ۔ ہمارے خاندان میں ایک صاحب ہیں ، عمران کی باسٹھ سال ہے ۔ ماشاءاللہ ! بالکل فٹ ہیں ، صبح و شام تین تین کلو میٹر چہل قدمی کرتے ہیں ، نواسے نواسیاں پوتے پوتیاں ہیں ۔ دس برس پہلے ان کی بیوی فوت ہو چکی ہے ، جائیداد تقسیم کر چکے ہیں ، رہنے کیلئے گھر اور تمام سہولتیں موجود ہیں ، کسی چیز کی کمی نہیں ۔ صرف تنہائی کا شکار ہیں انہوں نے مجھ سے شادی کرنے کے خیال کا اظہار کیا تو سب لوگ مزاق اڑانے لگے بڈھا سٹھیا گیا ہے ، اس عمر میں شادی کی ہوس ہے ۔ حالانکہ اگر وہ مجھ سے شادی کرتے ہیں تو مجھ بے گھر و بے سہارا کو گھر مل جائے گا ۔ آپ سب کو مشورے دیتی ہیں مجھے بتائیے کہ دوسری شادی میں کیا کوئی قانونی شرعی اور اخلاقی قباحت ہے ۔

مشورہ:۔ کئی برس پہلے میں نے ایک سچی کہانی پڑھی تھی ، فالج کے مریض کوٹھی میں تنہا رہتے تھے ایک بیوہ نوکرانی اور اس کا دس سالہ بچہ ان کی خدمت کرتے ، بچہ پڑھنے کا شوقین تھا بڑے میاں نے بستر پر لیٹے لیٹے  اسے قاعدہ پڑھایا ۔ جب اسے پتہ چلا کہ بچہ ذہین ہے تو اس کیلئے استاد رکھوا دیا ۔ نوکرانی کی خدمت دیکھ کر ایک دن بڑے میاں نے اسے کہا اس عمر میں تم میرے سارے کام کرتی ہو۔ رفع حاجت کراتی ہو برا نہ مانو تو مجھ سے نکاح کر لو نوکرانی اپنے خاندان والوں سے نالاں تھی ، اس نے کچھ عرصہ سوچا پھر ہاں کر دی ، مسجد کے مولوی صاحب نے نکاح پڑھایا ، انہوں نے اس کے حق مہر میں کوٹھی لکھ کر دی ، وہ صاحب چند برس زندہ رہے پھر فوت ہوگئے ، اس بچے نے اعلی تعلیم حاصل کی اور اچھے عہدے پر فائز ہو گیا ۔اس طرح مرتے مرتے بھی صاحب نے ایک گھر آباد کر دیا آپ آپس میں شادی کرنا چاہتے ہیں ایک دوسرے کے بڑھاپے کا سہارا بننا چاہتے ہیں تو یہ بہت اچھی بات ہے شادی ضرور کیجئے تنہائی بہت بری چیز ہے ،آپ اس سے بھی بچ جائیں گی۔


 ماہنامہ عبقری " ستمبر 2015ء شمارہ نمبر 111" صفحہ نمبر33


Wednesday, August 19, 2015

خواتین پوچھتی ہیں ؟

خواتین پوچھتی ہیں ؟

عجیب سا ڈر ہے :۔
سکول میں پڑھاتی ہوں اور ساتھ بی اے بھی کر رہی ہوں، میری زندگی کا مقصد صرف کام کرنا اور پڑھنا ہے ، مجھ میں خامی یہ ہے کہ دوسروں کے جزبات سے بےخبر رہتی ہوں جسمانی طور پر کمزور ہوتی جا رہی ہوں نیز زیادہ کام بھی نہیں کر سکتی ۔ سوتے میں ایسا لگتا ہے جھٹکے لگ رہے ہیں ، کسی بات پر غور نہیں کر سکتی ، مجھے یہ نہیں پتہ دوسرے مجھے طعنے دے رہے ہیں یا برا کہہ رہے ہیں ، ایک عجیب سا ڈر ہے جو مجھےبے چین رکھتا ہے ۔ مجھے بتائیے کیا کروں ؟ کہیں میں  نفسیاتی مریضہ تو نہیں بن گئی ؟ کاش! میں بھی اوروں کی طرح ہنس بول سکتی، بتائیے میں کیا کروں ؟
جواب:۔  آپ کا یہ چار صفحوں کا خط میرے سامنے ہے میری سمجھ میں نہیں آ رہا کہ آپ پڑھ اور پڑھا کس طرح رہی ہیں ۔ آپ نے اچھی خاصی زندگی کوعذاب بنا لیا ہے ، آپ بالکل ٹھیک ہیں ، شادی ہو جائے گی تو معاملات بہتر ہو جائیں گے ، ہماے ہاں پتہ نہیں کیوں شادیاں جلدی نہیں کی جاتیں ۔ وقت پر شادی نہ ہو تا مسائل جنم لیتے ہیں ۔آپ یہ سوچ لیں ، کہ بالکل صحت مند ہیں ، اپنی صحت کی فکر کریں اچھی عذا کھائیے اور نماز کی پابندی کریں ۔ چند دنوں میں معاملات ٹھیک ہو جائیں گے ۔ چاند کی ابتدائی تاریخوں مین ایک گلاس تربوز کا پانی لیں ، اس میں دو چمچ مصری ملائیں ، رات کو یہ پانی کسی بوتل میں بھر کر آسمان کے نیچے رکھ دیں  ، صبح اٹھ کر نماز اور تلاوت کے بعد یہ پانی پی لیں ۔ یہ عمل 21 روز کریں۔ تربوز بہت  فوائد رکھتا ہے، اس کا پانی پینے سےذہن کی گرددور ہو جاتی ہے ۔21 دن یہ پانی پی کر آپ سات بادام اور پانچ کالی مرچیں پیس کر صبح نماز کے بعد نہار منہ کھائیے ۔دو تین ماہ میں  آپ کاحافظہ  تیز ہو جائے گا اور حسیات بھی بیدار رہیں گی۔
نقلی زیوارت خرا نہ ہو ں گئے:۔
مجھے نقلی زیوارت اکٹھا کرنے کا بے حد شوق ہے۔ اب میرے ساتھ ایک مسئلہ یہ ہو ا ہے کہ ان زیوروں کی چمک مدھم پڑئی جارہی ہے اور یہ کہیں کہیں سے مٹیالے بھی ہو رہے ہیں ، میری طرح اور لڑکیوں کو بھی زیورات خریدنے کا شوق ہے ۔ یہ کیسے محفوظ رکھے جا سکتے ہیں ؟ (شائستہ ' لاڑکانہ)
جواب:۔نقلی زیوارت کے معاملے میں ، تھوڑی سی احتیاط کرنی پڑتی ہے ، ان کو ٹیشو پیپرمیں لپیٹ کررکھیں  ، کسی  ہوا بند ڈبے میں زیور کے ساتھ دو تین سفید چاک بھیرکھیں ۔تختہ سیاہ پر جو چاک لکھنے کے کام آتے ہیں وہ خرید یے ، زیورات خراب نہیں ہوں گے ۔ آج کل تو ان پر پالش بھی ہو جاتی ہے مگر وہ مہنگی پڑتی ہے ۔ بعض دفعہ ان زیورات سے الرجی ہو جاتی ہے ، اس سے بچنے کے لئے آپ زیور پہننے سے پہلے کوئی سی بھی ہلکی سی کریم لگالیں ، نقلی زیورات تقریبات سے فارغ ہو کر فوراً اتار دیا کریں کیونکہ انہیں زیادہ دیر پہننے سے نقصان ہوتا ہے خصوصاً گلے کے ہار وغیرہ ۔ صحت ہے تو سب کچھ ہے ، زیوات بغیر صحت کے کسی کام کے نہیں ۔
کیا امرود میٹھے ہو سکتے ہیں ؟ 
میرے  گھر میں امرود ہے مگر کسیلا ، درخت کٹواتے بھی عجیب سا لگتا ہے ، کیا امرود میٹھے ہو سکتے ہیں ؟(مبشر حسین)
جواب:۔  میرے گھر میں بھی امرود کا درخت تھا ، ہم قربانی کا خون اس کی جڑوں میں ڈالتے تھے جس سے خوب پھل آتا ۔پھول آنے سے پہلے امرود کے چاروں طرف جڑ کے پاس گڑھا کھود یے ۔ اب گڑ کوٹ کو اس میں ڈالیں اور اوپر سے مٹی ڈال دیں ، امرود کا ذائقہ بدل جائے گا ، اگر آپ میٹھے امرود چاہتی ہیں تو ہر سال تازہ گڑ ڈالیے ۔ اسی طرح انگور کی بیل میں ہر سال قربانی کا خون ڈالا جائے تو انگور بہت میٹھے اور اچھے ہو جاتے ہیں موتیا ،چمبیلی، کے گملوں میں دودھ کی خالی پتیلی میں پانی ملا کر روز ڈالا جائے توپھول بڑے ہو جاتے ہیں ، جب بھی دودھ کا برتن دھوئیں پانی گملے میں ڈال دیں ۔
 گرمی اور چکر:۔
گرمی کے موسم میں میرا چہرہ گرم ہو جاتا ہے، پاؤں کے تلوے آگ کی طرح جلتے ہیں ، زیادہ دیر دھوپ میں بھی نہیں رہ سکتی ۔ میری عمر ساٹھ سال ہے ، گرمی میں رہوں تو چکرآنے لگتے ہیں ۔ اس بارے میں ضرور بتائیے ، گرمی کا موسم میرے لئے عذاب ہوتا ہے ۔( اہلیہ سرور)
جواب:۔گرمی کے موسم میں اپ سبزیاں زیادہ کھائیے ،دہی آدھا کپ ضرور لیں ، ہر گھیا کھائیے ، یہ ہمارے پیارے نبیﷺ کی پسندیدہ غذا تھی ، وہ سالن میں کدو کے ٹکڑے   ڈھونڈ کر تناول فرماتے تھے ، گھیے کا رائتہ بھی مفید ہے۔ اس کی بھجیا اور گوشت میں پکا ہوا سالن بھی مزے کا ہوتا ہے ۔ چھاچھ میں گھیے کے قتلے کاٹ کر ڈال دیں ، اب اسے آپ ماتھے پر ملیے اور سر پر بھی لگایئے ، پاؤ ں کے تلوؤں پر بھی اچھی طرح گھیے سے مساج کیجئے ۔ دس پندرہ منٹ بعد نہا لیجئے ۔ چنددنوں میں گرمی کی شکایت دور ہو جائے گی، صندل کا شربت گرمی دور کر کے بدن میں ٹھنڈک ڈالتا ہے کسی اچھے دواخانے کا صندل خریدئیے اور دن میں دو بار شربت بنا کر پی لیا کریں ۔ آپ کو چھاچھ نہ ملے تو تھوڑے سے دہی میں پانی ملا کر گھیا ڈال سکتےہیں ، اس کا مساج کریں ۔
قبض کا مسئلہ:۔
میرے بھائی بیرون ملک ہیں 26 سال کی عمر میں گلے کا آپریشن ہوا ہے،  وہ قبض کی وجہ سے سخت پریشان ہیں ، وہاں ڈاکٹر زیادہ پانی پینےکی تاکید کرتے ہیں ، پانی سے انہیں پیٹ میں اپھارہ اور گیس کی شکایت ہو جاتی ہے، ان کا کئی بار ٹیلی فون آیا کہ قبض کے بارے میں ضرور بتائیے۔
جواب:۔ وہاں کے ڈاکٹرز ٹھیک کہتے ہیں ، پانی زیادہ پینے سے قبض ٹوٹ جاتا ہے ،ویسے بھی صحت کے لیے مفید ہے ، آپ کے گلے کا آپریشن ہو ا ہے  ، کھٹی چیز یں ویسے نہیں کھانی چاہیے ، وہا ں منقیٰ مل جائے گا ، پندرہ سولہ دانے صبح ایک گلاس پانی میں بھگو دیں ، اگلی صبح تک منقیٰ پھول جائے گا ، آپایک ایک دانہ کھائیے تاہم اس کے بیج پھینک دیں اور بچا ہو پانی پی لیں ۔ یعنی چوبیس گھنٹے منقیٰ بھگو نا ہے اور صبح نہار منہ کھا کر پانی پینا ہے ، دس بارہ دن کر کے دیکھئے ۔ اس میں آ سانی سے جذب ہونے والا فولاد ہے جو خون کی کمی دور کرے گا اور صحت بنائے گا ، خون کے سرخ ذرات بڑھیں گے ، ایک قسم کی مقوی اور توانائی دوا سمجھئے ، آپ کی کمزوری دور ہو گی۔
ورم :۔
گھر میں چلنے پھرنے  سے میرےپیروں  ، پنڈلیوں اور ٹانگوں میں سوجن ہو جاتی ہے ، مجھ جیسے سفید پوش لوگ جن کے  پاس وسائل نہیں ان کے لیے اس مسئلے کا حل لکھئے ، مہربانی ہو گی ۔( میمونہ' لاڑکانہ )
جواب:۔ بہن آپ نے مکمل حال نہیں لکھا ، بہرحال درد اور سوجن کے لئے میں آپ کے درج ذیل نسخہ لکھ رہا ہوں ۔
ریوندخطائی، سیاہ مرچ، سونف، فلفل دراز، نوشادر، سہاگہ ، چرائتہ تخم ، مکو ، ان تمام اشیاءکو  تین تین ماشہ لیں ۔ اور اجوائن دیسی چھ ماشہ  ، ان سب کو پیس لیں ۔ سہا نجنا کے پتوں کا پانی نکالیے، اس میں دوائیں کھرل کر کے چھوٹی چھوٹی رتی بھر گولیاں بنا کر رکھ لیں ، دو گولیاں صبح ، دو شام کھائیے ، نہار منہ ۔ ہر قسم کی سوجن ،ورم اور درد کے لئے مفید ہیں ۔
 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر33