Showing posts with label جسمانی بیماریوں کا شافی علاج (طبی مشورے). Show all posts
Showing posts with label جسمانی بیماریوں کا شافی علاج (طبی مشورے). Show all posts

Tuesday, August 30, 2016

آزمودہ تعویذ ‘ درود اور دعا سے ہر مسئلہ حل


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں رسالہ عبقری پچھلے آٹھ سال سے پڑھ رہا ہوں‘ اس میں بہت سے آزمودہ نسخہ جات و وظائف میں نے آزمائے ہیں۔ اکثر لوگوں کو بتاتا رہتا ہوں اُن کو خوب فائدہ ہوتا ہے۔ میرے پاس ایک خاندانی تعویذ‘ درودشریف اور دعا ہے۔ اس تعویذ سے ہمارے بہت سے دوسرے افراد کے بھی مسائل حل ہوئے ہیں۔ میرے پاس جب بھی کوئی آتا ہے اور کہتا ہے کہ ہمیں کوئی تعویذ دے دیں‘ بچے رو رہے ہیں یا کوئی بیمار ہے یا فلاں کام ہے تو میں ان کو درج ذیل تعویذ لکھ کر دے دیتا ہوں اور الحمدللہ وہ کام ہوجاتا ہے۔ تعویذ اس طرح ہوتا ہے



اے اللہ! میرے گناہوں کی نحوست ان پر نہ ڈال اور ان کا مسئلہ حل فرما اے میرے رب!(نوٹ: جب تعویذ لکھیں گے تو بغیر اعراب کے لکھیں گے۔
 

Sunday, August 28, 2016

بڑھا ہو پیٹ, دل کی تیز دھڑکن, ہاتھ کانپتے ہیں, ناک سے کیڑے, اسہال کی تکلیف, پیشاب کے ساتھ قطرے, برص کے داغ, یورک ایسڈ کی شکایت, گلٹیوں کا علاج, گھٹنوں میں درد: ,

بڑھا ہو پیٹ

میرا مسئلہ یہ ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد پیٹ بہت بڑھا ہوا ہے، دوائیاں بھی لیں مگر ٹھیک نہیں ہوا، براہ مہربانی کوئی نسخہ تجویز کریں، بڑھا ہوا پیٹ ٹھیک ہوجائے۔ (بریرہ‘نوشہرو فیروز)

مشورہ:
 ایک گھنٹہ صبح شام تیز واک کریں، اس میں کچھ دیر برسک واک بھی کریں۔ غذا کے بعد جوارش کمونی کبیر دس گرام دوپہر رات کو کھائیں۔



دل کی تیز دھڑکن:

میری عمر 65 سال ہے، میری صحت اچھی ہے فوج سے ریٹائرڈ ہوں، صبح و شام کی سیر میری زندگی کا حصہ ہے، مگر اب کچھ دنوں سے میرے دل کی دھڑکن تیز ہونے لگی‘جس سے میں گھبرا جاتا ہوں، دو تین مرتبہ دل کے ہسپتال میں مکمل چیک اپ بھی ہوا مگر کوئی نقص نہیں ملا۔ ڈاکٹروں نے نارمل کہہ کر فارغ کردیا، میری زندگی کے معمولات سن کر ڈاکٹر بڑے حیران ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ کو دل کی بیماری ہو ہی نہیں سکتی مگر لگتا ہے کہ ہوگئی ہے۔ اب ان کی سمجھ میں کچھ نہیں آتا، نہ مشینیں کچھ بتاتی ہیں اس لئے آپ کوزحمت دی ہے۔ (ناخدا۔ کراچی)

مشورہ:
 ایک سیب سائز درمیانہ رنگ سرخ مگر ایسا سرخ کہ جیسے اس پر خون نچوڑ آگیا ہو اور خون چاروں طرف بلکہ ہرطرف سے سیب پر بہہ کر نیچے آرہا ہو، کسی بڑے سپر سٹور میں دیکھیں، امید ہے مل جائے گا، یہ ایک سیب تازہ لے کر صاف پانی سے دھوکر چھلکے سمیت کچل دیں اور کپڑے میں نچوڑ کر رس نکال کر پی لیں۔ مشین میں بھی رس نکال سکتے ہیں، ایک ماہ تک روزانہ یہ عمل کریں ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔


ہاتھ کانپتے ہیں:

میری عمر تقریباً 44 سال ہے جب کوئی چیز اٹھاتا ہوں تو میرے دونوں ہاتھ کانپتے ہیں لکھائی بہت مشکل سے کرتا ہوں، چائے کی پیالی دونوں ہاتھوں میں لے کر پیتا ہوں کیونکہ ایک ہاتھ سے نہیں پکڑی جاتی اور دونوں ہاتھوں میں کمزوری محسوس کرتا ہوں، یہ مسئلہ مجھے تقریباً 20 سال سے ہے اور دن بدن بڑھ رہا ہے، مجھے بھوک بھی کم لگتی ہے۔ (ابرار احمد۔ ملتان)

مشورہ:
 معجون راح المومنین چھ گرام صبح و شام کھائیں، تین ہفتے کے بعد دوبارہ لکھیں۔

ناک سے کیڑے:

 بیٹاصحت مند ہے لیکن پچھلے چند ماہ سے ہم ایک پریشانی میں مبتلا ہیں بیٹے کی ناک میں سے کیڑے نکلتے ہیں، وحشت الگ ہوتی ہے اور لوگوں کی موجودگی میں شرمندگی کا سامنا الگ کرنا پڑتا ہے، ڈاکٹروں نے جواب دے دیا ہے، اگر آپ کے پاس کوئی علاج ہوتو تجویز کریں۔(ام کامران‘ ساہیوال)

مشورہ:
 جناب! اللہ تعالیٰ نے ہر مرض کا علاج رکھا ہے، آپ مندرجہ ذیل چیزیں استعمال کرائیں، کافور، کمیلہ، ایلوازرد، 3,3 ماشہ، آڑو کے پتوں کا پانی اور اگر مل سکیں تو شریفہ کے پتوں کا پانی ڈیڑھ ڈیڑھ تولہ ان سب کو ڈیڑھ تولہ روغن تارپین میں حل کریں اور 4 قطرے ناک کے اندر صبح و شام ٹپکائیں اور منہ نیچا کرلیں، ا نشاء اللہ 2 دن میں ناک سے تمام کیڑے خارج ہوجائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میرا گلا خراب ہے:

، نماز پڑھاتا ہوں تو آواز بیٹھ جاتی ہے، مجھے کوئی مستقل حل بتائیں۔ (ج،ر)

مشورہ:
 مندرجہ ذیل اشیاء لے کر گوند ملاکر چنے کے برابر گولیاں بنالیں اور صبح و شام 3,3 گولیاں چوسیں مغز بادام، چلغوزہ 10,10 گرام، انیسوں، سونف، ملٹھی کاست، گوند کیکر 5,5 گرام، مصری 5 تولہ (60 گرام) ان کی گولیاں نہ صرف بندگلے کو کھولتی ہیں بلکہ آواز کو سریلا بناتی ہیں، قاری حضرات اور نعت خوانوں کیلئے بہت مفید ہیں۔



اسہال کی تکلیف:

 مجھے اسہال کی پرانی تکلیف ہے، انہیں روکنے کیلئے کوئی آسان سا نسخہ بتائیں۔ (کاشف‘لاہور)

جواب:
 دہی کی لسی لے کر اس میں 3 مرتبہ لوہے کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے کو گرم کرکے بجھائو،دہی اور یہ لسی مریض کو پلادیں، دن میں 3 مرتبہ پینے سے 3 دن میں اسہال ٹھیک ہوجائیں گے۔



پیشاب کے ساتھ قطرے:

میری عمر 26 سال ہے اور مجھے پیشاب کے ساتھ قطرے آتے ہیں بہت علاج کرایا مگر فائدہ نہ ہوا کوئی مجرب المجرب علاج بتائیں۔ (زمان‘ ملتان)

جواب:
 پیشاب میں قطرے آنا بہت عام بیماری ہے ہمارے ہاں اکثر نوجوان اس مرض میں مبتلا ہیں اس مرض کیلئے بے شمار نسخہ جات استعمال کئے جاتے ہیں لیکن کوئی بھی کارگر ثابت نہیں ہوا، میرے خیال میں علاج اگرچہ مہنگا ہے لیکن بے حد مؤثر ہے۔ جوارش زرعونی 100 گرام، جوارش جالینوس 100 گرام، معجون فلاسفہ100 گرام، کشتہ زمرد5 گرام، کشتہ بیضہ مرغ 5 گرام، ان سب اشیاء کو ملاکر صبح و شام نہار منہ آدھا آدھا چمچ ایک ماہ استعمال کریں۔ بفضل ربی شفائے کاملہ ہوگی۔


برص کے داغ:

 میرے جسم پر برص کے داغ ہیں اور یہ داغ مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ (زویاخان)

جواب:
 برص اور دیگر جلدی امراض کیلئے یہ نسخہ مجھے ایک پروفیسر صاحب نے عنایت فرمایا تھا، وہ اس کو صدہا مریضوں پر آزماچکے ہیں تاحال میں نے اس کو نہیں آزمایا، چاکسواور بابچی 10,10 تولہ ہم وزن باریک پیس کر رکھ لیں اور صبح و شام بعد ازغذا چائے والا چمچ 3 ماہ استعمال کریں انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔


یورک ایسڈ کی شکایت:

 مجھے یورک ایسڈ کی شکایت ہے، پائوں میں درد رہتا ہے، ڈاکٹری علاج کرواتا رہا ہوں۔ (بلال احمد‘ایبٹ آباد)

مشورہ:
 بلال صاحب آپ صرف دو چیزیں لے لیں، ایک تو لہسن 20 تولہ اور دوسرا مصبر 10 تولہ ان دونوں کو ملاکر چنے کے برابر گولیاں بنالیں اور رات سوتے وقت 2 گولیاں نیم گرم دودھ سے لیں، ایک ماہ کا استعمال کافی ہے۔


گلٹیوں کا علاج:

 میرے جسم میں مختلف جگہوں پر 6,5 گلٹیاں ہیں‘ کچھ تحلیل ہوئیں لیکن اور بن گئیں بعض لوگ مجھے ڈراتے ہیں کہ یہ کینسر کی گلٹیاں ہیں، براہ کرم ممکنہ علاج سے مطلع فرمائیں۔ (ج،ش)

مشورہ:
 دھمانسہ، مجیٹھ، نمک اور ہلدی لے کر ہم وزن باریک پیس لیں اور صبح و شام بعد غذا 1,1 گرام دودھ کے ساتھ لیں، اگر کینسر کا یقین ہے تو ان میں خارخسک اور کنڈیاری بیج دور کردہ بھی ان کے ہم وزن ملاکر ڈیڑھ ڈیڑھ گرام یہ دوا لے لیں۔


گھٹنوں میں درد:

 مجھے گنٹھیا کی شکایت ہے، گھٹنوں میں شدید درد ہوتا ہے کوئی ایسا علاج بتائیں جس سے شفاء ہوجائے۔

مشورہ:
 موم اور نشاور ہم وزن ملاکر چنے کے برابر گولی بنالیں اور 3 ہفتے صبح و شام 1,1 گولی بعد غذا کھائیں، رات کو سوتے وقت آک کے پتے کو سرسوں کے تیل سے چپڑ کر گھٹنے سے باندھ لیں اور صبح کھول دیں۔
 

Friday, August 19, 2016

دو لفظ پڑھے اور موت کے منہ میں گیا مریض صحت یاب


مگر جب سے میں نے یہ وظیفہ پڑھنا شروع کیا ہے ایک مریضہ بہت ہی تشویشناک حالت میں لائی گئی‘ اس کا علاج کیا تو اس کی حالت حیرت انگیز طور پر سنبھلنا شروع ہوگئی اور صرف تین دن بعد اس کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ 


 ایک لیڈیز ڈاکٹر نے مجھے کہا کہ کوئی وظیفہ دیں‘ ہسپتال میں روزانہ کوئی نہ کوئی پرابلم ہوجاتی ہے‘سب کچھ ہے مگر پریشانی جان نہیں چھوڑتی تو میں نے اس کو


 حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ



 دیا۔ دو تین دن بعد اس کا فون آیا کہا کہ وظیفہ نے اثر یہ دکھایا کہ پچھلے دنوں ایمرجنسی میں جتنے بھی مریض آئے ان کا علاج کیا‘ مگر کوئی بھی نہ بچ سکا۔ مگر جب سے میں نے یہ وظیفہ پڑھنا شروع کیا ہے‘ ایک مریضہ بہت ہی تشویشناک حالت میں لائی گئی‘ اس کا علاج کیا تو اس کی حالت حیرت انگیز طور پر سنبھلنا شروع ہوگئی اور صرف تین دن بعد اس کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ میں جس بھی مقصد کیلئے یہ عمل پڑھتی ہوں الحمدللہ وہ مقصد پورا ہوجاتا ہے۔
 (سلیم اللہ سومرو‘ کنڈیارو)۔

 بگڑے بچوں سے پریشان والدین کیلئے آسان عمل


 محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ کو تاقیامت تک اسی طرح لوگوں کو دین کی طرف متوجہ کرنے کی توفیق دے اور آپ کا سایہ ہمارے سروں پر سلامت رکھے‘ اللہ آپ کو دین و دنیا کی تمام خیریں اور بھلائیاں عطا فرمائے۔ ہمارے ہمسایوں کا بیٹا جس کا باپ دنیا میں نہیں رہا اور ماں محلے کے سارے بچوں کو قرآن پاک پڑھاتی ہیں۔ ان کا بڑا بیٹا جو کہ سولہ سال کا ہے‘ شہر کے بُرے لڑکوں کے ساتھ اس کی بیٹھک ہوگئی‘ موٹرسائیکل کا شوقین ہوگیا‘ ویلنگ بھی شروع کردی‘ ایک دو دفعہ گھر کی چھت پر نشہ کرتے ہوئے بھی بھائیوں نے دیکھا اور ہروقت موبائل فون استعمال کرتا رہتا‘ ماں اس کی وجہ سے بہت پریشان تھی‘ 9thجماعت میں دو سے تین سپلی بھی آچکی تھی۔ ماں کوسسرال والے بھی‘ میکے والے بھی اور محلے والے بھی سب طعنے دیتے اور کہتے تم اتنے لوگوں کے بچوں کو پڑھاتی ہو‘ اپنے بچوں کا پتہ ہی نہیں وہ بہت پریشان تھی پھر انہوں نے


نَسْتَغْفِرُکَ وَنَتُوْبُ اِلَیْہِ۔ 


قرآن مجید پر پڑھنا شروع کردیا‘ قرآن مجید کی ہر لائن پر یہ پڑھتی اور پڑھنے سے پہلے اللہ سے دعا کرتی اور معافی مانگتی‘ یہ انہوں نے عبقری میگزین یا شاید دفتر عبقری کی کسی کتاب سے پڑھا تھا۔ انہوں نے نیت کی کہ میرا بیٹا اچھی صحبت اختیار کرلے۔ اللہ نے ان کی مدد کی اور وہ ہی بچہ ہے کہ آج بہت اچھا بن گیا ہے اب محلے والے کہتے ہیں وہ توکبھی کسی کو نظر ہی نہیں آیا اور سکول میں استاد کہتے ہیں کہ یہ بہت لائق بچہ ہے۔

 اسی طرح ہمارے محلے میں ایک اور عورت اپنے بیٹے کی وجہ سے بہت پریشان تھی ایک دن انہی باجی جان کے پاس آئی اور کہنے لگی میرا بیٹا مجھے بہت تنگ کرتا ہے۔ اس کا باپ وفات پاچکا ہے اور میرے گھر والوں نے میری شادی دیور سے کردی ہے۔ وہ بھی اسے زیادہ ڈانٹ نہیں سکتے کیونکہ اگر ڈانٹتے ہیں تو سب کہتے ہیں کہ یہ اپنا بیٹا نہیں اس لیے مارتا ہے۔ وہ بہت پریشان تھی۔ انہوں نے اس کو بھی وہی قرآن مجید پڑھنے کو کہا اور کہا اس طرح (درج بالا طریقہ) پانچ دفعہ قرآن مجید ختم کرنا ہے۔ ابھی اس نے دو یا تین دفعہ ہی پڑھا تھا کہ بیٹا کافی بہتر ہوگیا۔ اب کام پر جاتا ہے اور زیادہ تنگ بھی نہیں کرتا۔ اس کی ماں بہت خوش ہے۔

 ہمارے محلے میں ایک اور لڑکے کے ویزے کا مسئلہ تھا جن سےویزا لینا تھا وہ پیسہ لے کر کبھی کہتے دس دن انتظار کرو‘ کبھی بیس دن کرو‘ وہ ٹال مٹول کیے جارہے تھے‘ یہی قرآن مجید پڑھنا شروع کیا‘ انہیں ایک یا دو دفعہ پڑھا تھا کہ اس کا ویزہ آگیا اور وہ باہر چلا گیا۔

ایک اور لڑکا بیروزگار تھا اور کوئی کام نہ تھا‘ اس کی ماں نے بھی یہ قرآن مجید پڑھا اور اللہ نے ان کی مدد کی‘ ان کا ویزہ مل گیا اور وہ باہر چلا گیا اب مہینے کی ٹھیک ٹھاک آمدن آرہی ہے اور بہت مطمئن اور خوش ہیں۔ (سدرہ صابر)

Sunday, April 17, 2016

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج (طبی مشورے)۔۔


چار بڑےآپریشن اور کمزوری :۔۔

میرے چار بچے بڑے آپریشن سے ہوئے، آخری آپریشن پانچ سال پہلے ہوا تھا اس کے بعد سے شدید کمزوری ہے۔ چکرا چکرا کے گرتی ہوں، کئی بار ز خمی ہوگئی، صبح بستر سے اٹھ کر کھڑی نہیں ہوسکتی۔ دوپہر کو سو جائوں تو مغرب تک سوئی رہتی ہوں، پھر بھی اٹھنا مشکل ہوتا ہے۔ ڈاکٹر کیلشیم آئرن کی کمی بتاتے ہیں، آئرن کی گولیوں سے ری ایکشن ہونے لگا ہے۔ کیلشیم سے گردے میں کنکری بن گئی تھی جو خربوزہ کھانے سے اب نکل گئی۔ (انعم‘ راولپنڈی) ۔۔

مشورہ:عمدہ اعلیٰ قسم کا رس والا تازہ سیب پانی سے دھو کر کھائیں یا رس نکال کر پئیں۔ یہ تدبیر روزانہ غذا کے بعد دوپہر اور ناشتہ کے ساتھ ہی مفید ہے۔ ایک ماہ کے بعد دوبارہ کیفیت لکھیں۔


 قبض اور گیس:۔۔

میری عمر 19سال ہے پیٹ میں بل پڑتے ہیں اکثر قبض اور گیس ہوجاتی ہے اجابت میں خون آجاتا ہے ریشہ آتا ہے، دن میں چار پانچ مرتبہ واش روم جانا پڑتا ہے، آپ کے مشورے سے جوارش عود شیریں کھائی، اس سے مجھے پچاس فیصد آرام ہے، کیا یہی دوا اور کھائوں یا دس دن سے زیادہ نہیں کھانی۔ (احسان اللہ‘ کوئٹہ)۔۔
 مشورہ: مستقل شفایابی تک جوارش عود شیریں کھاتے رہیں دو تین ہفتے میں مستقل شفایابی ہوجائے گی۔


 دوا کھائی اور ری ایکشن شروع:۔۔

 میری عمر 25 سال ہے، اکسیر جگر اور ایک کمپنی کی قرص ملین کھانے سے منہ میں چھالے نکل آئے جسم سوکھ گیا، سر میں خشکی ہوگئی بال دو شاخے ہوگئے اور گرنے لگے، قبض بھی ہے۔ (صباح نزارت) مشورہ: دونوں وقت جوارش شاہی چھ گرام غذا کے بعد کھائیں، مفرح باردچھ گرام صبح و شام کھائیں، کتھا، طبا شیر، چھوٹی الائچی کے دانے باریک پیس کر چھالوں پر چھڑکیں۔ سوتے وقت اسپغول کی بھوسی دودھ میں حل کرکے پئیں۔ تین ہفتے کے بعد دوبارہ لکھیں۔ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔

 ہاتھوں کی جلن:۔۔۔

مجھے ملیریا بخار ہوا تھا۔ شروع میں تو پتہ نہیں چلا کہ یہ ملیریا ہے بہت ٹیسٹ ہوئے ملیریا نہیں تھا، اس لئے ٹائیفائیڈ کے کورس ہوتے رہے، پھر ڈاکٹروں کی سمجھ نے جواب دے دیا مگر پھر بھی وہ صرف بخار اتارنے کی دوائیں دیتے رہے۔ بالآخر ایک تجربہ کار ڈاکٹر نے ملیریا کورس کروایا جس سے ہفتہ بھر میں شفاء من جانب اللہ ہوگئی مگر ہاتھوں کی جلن نے پریشان کیا ہوا ہے۔ سخت سردی میں بھی ہاتھوں پائوں کو ٹھنڈے پانی میں رکھنا پڑتا ہے۔ (مشعل۔ کراچی) مشورہ: غذا کے بعد دونوں وقت آڑو کھائیں، آڑو کا موسم نہ ہوتو گنا چوسیں، انڈا، گوشت، مرغ، مچھلی استعمال نہ کریں۔ تین ہفتے کے بعد دوبارہ لکھیں۔

 قطرے آنے کی شکایت:۔۔ 

مجھے پیشاب کے بعد قطرے آنے کی شکایت ہے اس کی وجہ سے میں نماز کی پابندی نہیں کرسکتا ہوں، ساتھ ساتھ کمزوری کی بھی شکایت ہے جسم ہڈیوں کا ڈھانچہ بن گیا ہے ٹھنڈی چیزیں میں کھا ہی نہیں سکتا۔ اگر غلطی سے کھالوں تو بخار شروع ہوجاتا ہے‘ گرمیوں میں بھی سردی لگتی ہے ہڈیوں میں بھی درد رہتا ہے۔ (توقیل‘رحیم یار خان) مشورہ: عمدہ بنا ہوا بادام کا حلوہ کھائیں، صبح توے کی گرم روٹی پر خالص گھی لگاکر کھائیں، ٹھنڈی اور کھٹی چیزیں بالکل نہ کھائیں۔ 

 امراض معدہ میں مبتلا:۔۔ 

میری طبیعت اکثر خراب رہتی ہے، مجھے اکثر گیس ہوجاتی ہے سر میں شدید درد کے باعث چکر آتے ہیں دو سال سے معدے میں تھوڑا بہت درد ہوتا ہے پسلیوں کے نیچے معدہ کے منہ والی جگہ اور کبھی کبھار پیچھے والی جگہ پر درد اور چبھن ہوتی ہے، بھوک ہر وقت لگتی ہے ٹائم پر کھانا نہ ملنے پر گھبراہٹ اور طبیعت بوجھل ہوتی ہے، یعنی معدہ خالی ہونے کی صورت میں گھبراہٹ اور طبیعت خراب رہتی ہے۔ (فضیلہ‘ لاہور) مشورہ: اسپغول کی بھوسی دو چمچ رات کو سوتے وقت ایک گلاس دودھ میں ملاکر پی لیں۔ صبح ناشتہ میں دلیہ کھائیں، دوپہر، رات کو کدو، توری، لوکی، مولی، شلجم پکاکر روٹی سے کھائیں۔ مرچ مصالحے اور کھٹائی سے پرہیز کریں۔ 


سانس لینے میں دشواری:۔۔

 مجھے سانس کی تکلیف ہے، سانس لینے میں کافی دشوار ہوتی ہے، سردیوں میں یہ تکلیف بڑھ جاتی ہے۔ (ایم ۔ کے‘شاہکوٹ) مشورہ: لعوض صنوبر ایک ایک چمچ آدھ کپ گرم پانی میں ملاکر صبح و شام پی لیں۔ ٹھنڈی اور کھٹی چیزوں سے پرہیز رکھیں۔ افاقہ نہیں ہوتا:مجھے تقریباً دو تین سالوں سے الرجی کی شکایت ہے کھجانے سے سرخ دھبے بن جاتے ہیں، گرمیوں میں یہ مرض شدت اختیار کرجاتا ہے، بہت ساری دوائیاں استعمال کیں لیکن افاقہ نہیں ہوا۔ (احمد علی‘ شیخوپورہ) مشورہ: شربت نیلو فر ایک ایک اونس آدھ گلاس پانی میں ملاکر صبح و شام پی لیں۔ گرم مصالحے، مرچ، گوشت سے پرہیز کریں۔ چہرے سے آگ نکلتی ہے:میرے جسم میں بہت زیادہ گرمی ہے، چہرے پر پیپ والے دانے نکلتے ہیں۔ ہاتھ لگانے سے درد کرتے ہیں اور چہرے سے آگ سی نکلتی ہے، سارا جسم گرم رہتا ہے پنکھے میں بھی گرمی لگتی ہے، ٹھنڈی سبزیاں اور ٹھنڈے مشروبات بھی استعمال کررہی ہوں مگر پھر بھی گرمی محسوس ہوتی ہے۔ مشورہ: شربت عناب اور شربت نیلو فر ایک ایک اونس آدھ گلاس پانی میں ملاکر صبح و شام پی لیں۔ غذا میں کدو، توری، لوکی، مولی، شلجم، گاجر، کھیرا پکا کر روٹی سے کھائیں۔ گرم چیزوں سے پرہیز رکھیں۔

 بچپن سے نزلہ زکام:۔۔

عرصہ ایک سال سے سر میں درد رہتا ہے، دماغ ہلتا محسوس ہوتا ہے، بچپن میں مجھے اکثر نزلہ زکام رہتا تھا۔ اس سر درد کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں، کمپیوٹر دیکھوں یا کتاب پڑھوں تو سر میں درد شروع ہوجاتا ہے۔ (محمد بلال‘ لاہور) مشورہ :پورے اجزاء سے بنا ہوا خمیرہ گائو زبان عنبری جواہر والا چھ گرام کھائیں، صبح ناشتہ میں خالص اصلی مکھن توس پر لگاکر کھائیں، روزانہ سات دانے بادام، بیس دانے کشمش بھی کھائیں۔ ٹی وی اور کمپیوٹر کا استعمال کم کریں، دماغ کو آرام دینے کی کوشش کریں، سر پر روغن لبوب سبعہ کی ہر روز مالش کریں۔ -