گزشتہ پندرہ سال سے جنات نے میری زندگی کا سکون غارت کردیا تھا‘ ساری ساری رات نہ سونے دیتے تھے‘ میں زندگی سے تنگ آچکا تھا‘ جگہ جگہ سے علاج کروا کروا کر تنگ آچکا تھا۔ الحمدللہ! علامہ صاحب کا اپنے مشو ر ومعروف سلسلے ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں بتایا ایک تعویذ میں نے خود ہی لکھ لیا‘ اسی رات اپنے سرہانے رکھ کر سویا تو اتنی پرسکون اور میٹھی نیند آئی کہ صبح اٹھ کر مجھے تویقین ہی نہ آیا کہ چھ الفاظ پر مشتمل سادہ سے تعویذ میں اتنی طاقت ہے کہ جہاں مہنگے مہنگے عاملین عاجز آگئے تھے‘ یہ شریر جنات کسی کے قابو میں نہ آرہے تھے اور ہر عامل بتاتا تھا کہ بہت طاقتور ہیں۔ مگر یہ کیا؟ میں نے صرف وہ چھ لفظ لکھے اور کاغذ کا ٹکڑا اپنے سرہانے رکھ دیا ساری رات کسی کی جرأت نہ ہوئی کہ مجھے تنگ کرسکے۔ وہ تعویذ یاقہار کا تھا ۔ لکھنے کا طریقہ صرف یہ ہے کہ سادہ کاغذ پر صرف ی۔ا۔ق۔ہ۔ا۔ر لکھیں اور لیجئے جنات کیلئے ننگی تلوار تیار اور اس کے ساتھ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ گیارہ تسبیح صبح اور گیارہ تسبیح رات سوتے وقت یا قہار کی پڑھتا ہوں ہروقت جنات سے محفوظ رہتا ہوں۔ ایک مرتبہ میں اپنی چھوٹی بہن (جو کہ شادی شدہ ہے) کے گھر گیا‘ اس کی طبیعت بہت خراب تھی اور اس نے بتایا کہ ہمارے گھر میں جنات ہیں‘ اور ہم سب گھر والے اکثر بیمار ہی رہتے ہیں۔ میں نے وہاں یاقہار کا تعویذ درج بالا طریقے سے لکھا اور اس کو دے آیا‘ کچھ دن بعد فون کرکے پوچھا تو اس نے بتایا کہ جب سے آپ نے یاقہار کا تعویذ دیا ہے ہم سب گھر والے بالکل ٹھیک ہیں اور گھر میں اب جنات کی کوئی نقل وحرکت نہیں ہے۔
Showing posts with label جنا ت اور آسیب سے حفاظت،. Show all posts
Showing posts with label جنا ت اور آسیب سے حفاظت،. Show all posts
Thursday, January 4, 2018
Monday, December 11, 2017
جانوروں کی شکل میں آنے والے جنات
میرے ایک دوست ہیں جوکے مقامی مسجد میں امامت کے فرائض سرانجام دیتے تھے‘ ان کی رہائش مسجد سے کچھ فاصلہ پر تھی‘ ایک دن مجھے انتہائی پریشانی کے عالم میں بتانے لگے کہ میں بہت زیادہ پریشان ہوں‘ فجر کی نماز کیلئے جب گھر سے نکلتا ہوں تو راستہ میں ایک انتہائی کالا سیاہ ناگ راستے میں پھن پھلائے کھڑا ہوتا ہے اور اسی طرح جب عشاء کی نماز پڑھا کر واپس گھر کو روانہ ہوتا ہوں تو راستے میں وہی ناگ پھن پھیلائے کھڑا مجھے ڈرا رہا ہوتا ہے۔ گھر میں بھی کئی مرتبہ چارپائی کے نیچے سانپ ہوتے ہیں‘ میں نے کئی سانپوں پر ڈنڈے برسائے ہیں بعض تو مرجاتے ہیں اور بعض فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ پھر مزید بتانے لگے کہ ایک مرتبہ تو میں غسل خانہ میں نہارہا تھا جب باہر نکلنے لگا تو دروازہ کے درمیان ہی وہی کالا ناگ پھن پھیلائے کھڑا تھا‘ میں نے غسل خانہ کے اندر سے اہلیہ کو آوازیں لگانا شروع کردیں کہ ڈنڈا لے کر آؤ‘ میرے سامنے ناگ کھڑا ہے‘ وہ ڈنڈا لے کر آئی اور دور سے ہی مجھے پکڑا دیا‘ میں نے جب اس کو مارنے کی کوشش میں ڈنڈا ہوا میں اٹھایا ہی تھا کہ وہ نیچے سے یکدم غائب ہوگیا اور میں حیران و پریشان وہی کھڑا سوچتا رہ گیا کہ یہ ہوکیا گیا؟
اسی طرح ایک بلی اور کتا بھی گلی میں پھرتے رہتے ہیں‘ میں نے مشورہ دیا کہ کسی عامل سے مل کر معلوم کرائیں کہ ماجرا کیا ہے؟ وہ ایک عامل کے پاس گئے اور پورا ماجرہ سنایا‘ اس عامل نے کہا کہ آنکھیں بند کرکے بیٹھ جاؤ‘ تھوڑی دیر بعد عامل نے کہا کہ آنکھیں کھولو اور پیچھے دیکھو‘ اس نے پیچھے دیکھا تو وہی کتا اور بلی جو گلی میں پھرتے تھے‘ ٹھیک میرے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے‘ پھر کچھ دیر کے بعد مجھے عامل نے کہا کہ سامنے دیکھو‘ جب میں نے سامنے دیکھا تو دو آدمی بیٹھے ہوئے ہیں۔ یہ وہی جنات تھے جو بلی‘ کتے اور ناگ کی شکل میں مجھے نظر آتے تھے۔
عامل نے ان سے پوچھا تم انسانوں کو کیوں تنگ کرتے ہو اور اس شخص پر کیوں مسلط ہو۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں زبردستی اس پر مسلط کیا گیا ہے۔ مہربانی فرما کر ہمیں آزادی دلوا دیں۔ ہم اس شخص کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔ اس عامل نے عمل کیا پھر وہ جنات چلے گئے اور اس شخص کے گھر نہ کبھی سانپ نکلا نہ ہی کبھی گلی میں ناگ نظر آیا اور نہ ہی وہ مخصوص قسم کی بلی اور کتا نظر آئے۔اسی طرح کا ایک اور واقعہ ہے ایک مریضہ ٹیلیفون پر مجھ سے اپنا علاج معالجہ کرواتی تھی‘ اس پر جنات کا سایہ تھا‘ ٹیلی فون پر جن خود مجھ سے بات کرنے لگ جاتا اور کہتا کہ مجھے اس خاتون پر مسلط کیا گیا ہے میں خود آزاد ہونا چاہتا ہوں‘ آپ اس خاتون کو چھوڑیں میری مدد کریں‘ میں خود بہت زیادہ پریشان اور اذیت میں ہوں‘ میں نے اس خاتون کو حضرت حکیم صاحب کے پاس دفتر ماہنامہ عبقری بھیجا‘ وہاں سے اس نے علاج کروایا تو کچھ عرصہ کے بعد وہ جن آزاد ہوگیا اور خاتون بھی پرسکون ہوگئی۔ اب وہ خاتون بالکل ٹھیک ٹھاک ہے اور اچھی ازدواجی زندگی گزار رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو شریر جنات و انسان کے شر سے محفوظ فرمائے۔ آمین!
Monday, December 4, 2017
جادو کا توڑ سورۃ یسین
اگر کوئی شخص اس شبہ میں مبتلا ہو کہ اس پر کسی نے سحر یا جادو کیا ہے یا اس کی روزی باندھ دی گئی ہے یا لوگ اس سے نفرت کرتے ہیں اور اس سے کنارہ کش رہتے ہیں تو ان تمام کاموں میں بہتری لانے اور کامیاب ہونے کیلئے سورۂ یٰسین شریف کو مبین در مبین پڑھے اس کے اول و آخر درودشریف گیارہ گیارہ بار پڑھے۔ یہ عمل ہمیشہ کرے ناغہ نہ کرے۔ مسلسل پڑھنے اور عمل کرنے سے ان شاء اللہ تعالیٰ سحر، جادو، سفلی، رزق کی بندش ختم ہوگی۔ لوگ محبت اور عزت سے پیش آئیں گے اور ہر کام سہولت اور آسانی کے ساتھ انجام پائے گا۔ گھر میں خوب خیرو برکت شروع ہوجائے گی۔ سورۂ یٰسین شریف کو مبین در مبین پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ جب سورۂ یٰسین شریف اول مبین تک پڑھ چکے تو پھر اول سے شروع کرے یعنی دوبارہ شروع سے پڑھنا شروع کرے اور دوسرے مبین تک پڑھے پھر اول پڑھنا شروع کرے۔ جب چوتھے مبین پر پہنچے تو پھراول سےپڑھنا شروع کرے۔ جب پانچویں مبین پر پہنچے تو پھر اول سے شروع کرے۔ جب چھٹے مبین پر پہنچے تو پھر اول سے شروع کرے۔ جب ساتویں مبین پر پہنچے تو آخر تک پڑھ کر سورۂ ختم کرے لوٹ کر اول سے آخر تک پڑھے۔ اس ترکیب سے روزانہ سورۂ یٰسین شریف کو پڑھا کرے۔ یہ عمل ہر مقصد میں کامیابی کے لیے بھی اور ہر بیماری سے شفاء کے لیے بھی تیربہدف ہے۔
Sunday, November 13, 2016
عاملین کو ستانے والاجن
یہ واقعہ تقریباً تیس سال پہلے کا ہے۔
ہم شادی سے قبل اپنے ماں باپ کے گھر تمام بہن بھائی اکٹھے رہتے تھے کہ ایک مرتبہ سردیوں کو میں سورہی تھی کہ میں نے دیکھا کہ دیوار کی طرف سے ایک چڑیل نکل کر باہر آئی جس کےناخن اور دانت خوفناک قسم کےبڑے بڑے تھے مگر میں خوف زدہ نہیں ہوئی۔ وہ میرے سرہانے آکر کھڑی ہوگئی۔ اس وقت میرا چھوٹا بھائی بعمر تقریباً، چار یا پانچ سال‘ میرے ساتھ سویا ہوا تھا۔ میرا بھائی بہت ہی خوبصورت تھا‘ وہ چڑیل مجھ سے بولی کہ مجھے یہ اپنا بھائی دے دو‘ یہ تمہارا بھائی بہت خوبصورت ہے‘ میں نے اس کو کہا کہ میں اپنا بھائی تجھے ہرگز نہیں دوں گی اس نے کہا کہ میں نے تم سے تمہارا بھائی لے لینا ہے اور میرے بال پکڑ لیے۔ اس دوران میرے منہ سے بے ساختہ نکلا یااللہ مدد اور وہ بے ساختہ بھاگ نکلی اور جاتے جاتے یہ کہہ گئی کہ میں نے تیرا بھائی تم سے لے لینا ہے۔ میں نے صبح کسی کو نہیں بتایا کہ گزشتہ رات کیا ہوا تھا‘ اس واقعہ کے بعد مجھے تین چار دن مسلسل
Sunday, September 4, 2016
اکیس دن میں ہرقسم کی پریشانی ختم
اکیس دن کے اندر ہر قسم کی بندش و رکاوٹ اور پریشانی ختم
ہوکر اللہ
تعالیٰ کی طرف سے خوشحالی کے دروازے کشادہ ہوجائیں گے۔ ہرقسم کی بندش ورکاوٹ
مثلاً کاروبار‘ رزق‘ شادی وغیرہ کے لیے درج ذیل وظیفہ اکیس ، اکتالیس یا نوے دن
کریں۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں روزانہ رات کو سوتے
وقت یَابَاعِثُ یَانُوْرُ دل پر ہاتھ رکھ کر پڑھتا ہوں‘ رات کو بہت اچھے خواب اور
اشارے آتے ہیں۔ مختلف اچھی جگہوں کی سیر ہوتی ہے۔ہرجائز کام انجام خیر ہوگا:اگر
کوئی شخص کسی کام میں ہاتھ ڈالتا ہو اور اس میں اسے خیر نہ ہوتی ہو اور ہر کام کا
انجام توقعات کے برخلاف اور صرف نقصان کے سوا نہ نکلتا ہو تو اس آیت کو ورد میں
رکھیں تو انشاء اللہ اس کے جائز کام اپنے انجام کو پہنچیں گے اور اسے کسی کام میں
خسارہ نہ ہوگا۔ کسی بھی جائز کام مثلاً رزق‘ حلال‘ تعلیم‘ شادی وغیرہ میں کوئی
رکاوٹ یا ناکامی نہ ہوگی۔
اکیس دن میں ہرقسم کی پریشانی ختم
اس وظیفہ کو بعدازفجر
گیارہ بار پڑھیں‘ انشاء اللہ تعالیٰ اکیس دن کے اندر ہر قسم کی بندش و رکاوٹ اور
پریشانی ختم ہوکر اللہ تعالیٰ کی طرف سے خوشحالی کے دروازے کشادہ ہوجائیں گے۔
ہرقسم کی بندش ورکاوٹ مثلاً کاروبار‘ رزق‘ شادی وغیرہ کے لیے درج ذیل وظیفہ اکیس ،
اکتالیس یا نوے دن کریں۔ پانی پر دم کرکے پی بھی سکتے ہیں اورگھر یا کاروبار والی
جگہ
Wednesday, January 20, 2016
میری بندشیں کیسے ٹوٹیں
میری بندشیں کیسے ٹوٹیں !
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں بچپن سے ہی
بندشوں کا شکار رہا ہوں ۔ جب سے ہوش سنبھالا ان بندشوں سے لڑ رہا ہوں اور ساتھ
روحانی علم کی پیاس بھی کہیں نہ کہیں سے بجھا رہا ہوں میں اکثر روحانی علم کی پیاس
بجھانے کیلئے نیٹ پر سرچ کرتا رہتا ہوں میں نے اس موضوع پر سینکڑوں نہیں ہزاروں کتابیں
پڑھی ہیں میں حیران ہوتا تھا کہ اللہ پاک نے کتنی وسیع کائنات بنائی ہے ہم جتنا
بھی شکر گزار ہو جائیں کم ہے بات صرف علم حاصل کرنے کی ہے آج ہم نے بحیثیت مسلمان
علم حاصل کرنا چھوڑ دیا ہے ۔ غیر مسلم روحانیت کی تحقیق ہم سے زیادہ کر جائیں یہ
کیسے ہو سکتا ہے ؟ ہم فروعی اختلافات سے نکلیں گے تو کچھ اور سوچیں گے امام غزالی
رحمۃ اللہ علیہ کی ایک کتاب میں ان کا واقعہ تھا فرماتے ہیں شروع شروع میں علم کی
طرف بہت رغبت تھی بعد میں روحانیت کی طرف آئے تو فرماتے ہیں کہ امیں نے اللہ سے
بات کی کہ یااللہ ساری زندگی لوگوں کو تعلیم دی کہ انسان کے دونوں کندھوں پر فرشتے
بیٹھے نامہ اعمال لکھ رہے ہوتے ہیں ۔ یااللہ مجھے دکھا دے اللہ پاک نے ان کو دونوں
فرشتے دکھا دیئے ۔ اللہ پاک ہمیں بھی ایسا شوق عطا فرمائے ایک مرتبہ نیٹ سے ایک
روحانی عالم کی کتاب نکالی وہ تیس سال سے زیادہ عرصہ سے لکھ رہے تھے ان کی کتابیں
پڑھیں تو بہت پسند آئیں ۔ ان صاحب کی روحانیت پر بہت تحقیق ہے ۔ پھر ان کی قرآنی
عملیات اور قرآنی آیات کے عملیات کی کتب منگوائیں اس میں سورہ مومن کی آیت حم کا عمل تھا وہ ان کی اجازت سے کیا
صرف ایک دن میں 2304 دفعہ شرائط جمال کے ساتھ پڑھنا تھا تو لکھا ہے کہ ایسی
پراسرار قوت حاصل ہو جائیگی جس کا بیان کرنا ممکن نہیں اور غیب کی اکثر باتوں کا
علم ہو جایا کرے گا اس کو کرنے کے بعد روحانی صلاحیت میں بہتری آئی اور پھر سورہ
الشعرا کی پہلی آیت طسم
کا عمل تھا ایک دن میں گیارہ ہزار آٹھ سو اکیاسی مرتبہ پڑھا تھا زکوٰۃ ادا ہو گئی
دوائی پر دم کر دیں یا درد کی جگہ انگلی رکھ کر 28 مرتبہ پڑھ دیں تو درد فوری ختم
ہو جائے گا پھر سورہ نمل کی پہلی آیت کا عمل طس کو 1587 مرتبہ تین دن پڑھا اس کی
زکٰوۃ ادا ہو گئی ، یہ بھی شفائے امراض اور کائنات کے اسرار کے انکشاف کیلئے ہے ان
کو دن میں ایک دفعہ دہرانہ چاہیے ۔ کہ عمل قائم رہے ۔ دوسروں کا علاج کرتا ہوں تو
بہت فائدہ ہوتا ہے اب میں آتا ہوں عبقری سے تعارف کی طرف سچ پوچھیں تو جو کچھ میں
چاہتا تھا کہ مجھے روحانیت کا پہلو ملے میں مغربی روحانیت سے بھی مطمئن نہیں تھا
عبقری سے وہ کچھ ملا کہ اپنی منزل کا راستہ مل گیا ایسے خوبصورت اعمال ،ایسے
مزیدار اور لذیذ بلامبالغہ اس جیسا تحفہ کوئی نہیں ہے ۔ سب سے پہلے ولسوف یعطیک ربک فترضی ، کی آیت والا
عمل پڑھنا شروع کیا کیا زبردست اور عجیب نسخہ ہے کہ آپ نے لکھا تھا کہ عجیب کشش آ
جاتی ہے اس کو پڑھ کر واقعی حرف بحرف اس کی خصو صیات دیکھ رہا ہوں ۔ آنکھوں میں
ایسی کشش ہے کہ کسی چیز کو دیکھوں تو ایسے لگتا ہے وہ چیز کھینچ کر قریب آ گئی ہے
دن میں چلتے پھرتے انگلیوں پر تین چار ہزار تو کم از کم پڑھ لیتا ہوں ۔بہت رکاوٹوں
میں کمی آ گئی ہے الملک القدوس والسلام یہ ناف سے نیچے
کے تمام عارضوں کیلئے آپ نے بتایا تھا اس کو میں نے پڑھنا شروع کر دیا احتلام، کا
مسئلہ بہت حد تک حل ہو گیا روزانہ دو یا تین ہزار پڑھ لیتا ہوں مزید اس عمل سے
عبادت کا شوق بھی بہت زیادہ بڑھ گیا ہے میں نے افحسبتم اور اذان والا عمل پڑھنا
شروع کردیاہے ۔ پہلی دفعہ جب میں سات دفعہ سورہ مومنون کی آخری چار آیات اور سات
مرتبہ اذان پڑھ کر اپنے کانوں میں پھونکا تو نہایت گندی بدبو خارج ہوئی ، اور بعد
میں کانوں میں سے ایسے حرکت ہوئی جیسے کچھ نکل کر بھاگا ہے ۔ آہستہ آہستہ بہتری آ
رہی ہے ۔ روحانی عطر یاد آیا بہت بڑی نعمت ہے خوشبو کی خوشبو روحانیت کا سمندر ہے
خاص کر برکت کی تھیلی پر لگانا بہت ضروری ہے جیسا کہ آپ کی تاکید ہے عبقری کی طرف
بہت لمبا سفر کر کے بڑا لمبا چکر کاٹ کر آیا ہوں اسی لئے عبقری کی قدر بھی زیادہ
ہے اس سارے سفر کے دوران چین کے قدیم علوم
سے بھی واقفیت ہوئی مجھے انرجی سے متعلق تمام
علوم سیکھنے کا شوق رہا سانس کی مشقوں کے ذریعے میں نے اپنے جسم میں موجود انرجی
کو پاور فل بنانا شروع کر دیا ہمارے جسم کا بہت بڑا انرجی سنٹر ہماری ناف کے ایک
انچ نیچے واقع ہے یہ چیز ان چائنہ کے علوم کی اساس ہے وہ تمام انرجیز کو جمع کر کے
اس انرجی سنٹر میں سٹور کرتے ہیں ۔ پھر میں نے غور کیا کہ ہم جو نماز میں ہاتھ
باندھتے ہیں تو ناف کے نیچے باندھتے ہیں اس کی یہ وجہ ہے شاید ہاتھ باندھ کر سورہ
فاتحہ اور دیگر سورتیں پڑھتے ہیں تو وہ انرجیز جو تلاوت سے پیدا ہوتی ہیں وہ
ہاتھوں کے ذریعے ہمارے اس انرجی سنٹر کو چارج کرتی ہیں ، اسی وجہ سے نماز سے انسان
ہشاش بشاش ہو جاتا ہے ۔
Tuesday, November 17, 2015
آسیبی خلل س بچنے کیلئے
آسیبی خلل سے بچنے کیلئے
:۔
درج ذیل کلمات ہر نماز کے بعد تین مرتبہ پڑھنے سے آپ انشاءاللہ
ہمیشہ آسیبی خلل سے بچے رہیں گے ۔
بسم الله الذي لا يضر مع اسمه شيء في الأرض ولا في السماء وهو السميع
العليم۔ اعوذ
بكلمات الله التامه من کل شیطان و هامة ومن كل عین لامۃ و صلی اللہ تعالی علی خیر
خلقہ محمد و علی الہ و اصحابہ اجمعین
Wednesday, November 11, 2015
دوست جننی اور اس کی سہانی یادیں
دوست جننی اور اس کی
سہانی یادیں :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! امید ہے مزاج بخیر ہوں
گے چند ماہ قبل کسی دوست کے ہاتھ میں ماہنامہ عبقری دیکھا تو بے ساختہ خیال پیدا
ہوا کہ یہ بھی ایسے ہی عام سا رسالہ ہے مگر جب میں نے سرسری لاپرواہی سے اس کا
سرورق کھولا تو سرورق پر مولانا محمد کلیم صدیقی دامت پرکاتہم اور اس کے ایڈیٹر کے
باکس میں شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی دامت برکاتہم کا
نام دیکھا تو تسلی ہو گئی کہ یہ تو ہمارے بڑوں کے پروردہ ہیں اور لوگوںکی اصلاح کے
جذبے سے سر شار ہیں اللہ کریم آپ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ فرمائے ۔ آمین ! اب
میں مستقل ماہنامہ عبقری کا قاری ہوں اور ہاکر کو کہہ کر رسالہ گھر لگوایا ہوا ہے
اس تحریر سے مقصود یہ ہے کہ میں بھی کچھ مواد ماہنامہ عبقری کے قارئین کی خدمت میں
بھیجنا چاہتا ہوں خاص طور پر کوہ قاف سے آئی پری سے خوشگوار ملاقاتیں کی کہانی ،پڑھ
کر ۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ دوران ملازمت میری تشکیل بالا کوٹ ہوئی مجھے وہاں ایک
فلیٹ ملا جس میں میں صبح کو جاتا اور شام کو آ جاتا تین چار دنوں کے بعد مجھے
محسوس ہوا کہ یہاں میرے علاوہ بھی کوئی اندیکھی مخلوق رہتی ہے کبھی برتن پڑا پڑا
خود بخود گر جاتا کبھی کھڑکی خود بخود کھلتی اور بند ہو جاتی ایک دن میں نے ہمت کر
کے اس سے بات کی تو اسی رات میری خواب میں ایک نہایت بد صورت چڑیل آئی اور اس نے
مجھے دھمکی دی کہ فوراً اس گھر کو چھوڑ دو چار ہفتے اس چڑیل نے مجھے خوب تنگ کیا
مگر پھر حیران کن طور پر اس کمرے میں جیسے سکون سا آگیا ۔ نہ برتن گرتا نہ میرے
خواب میں کوئی چڑیل آتی ۔ نہ مجھے کوئی دھمکی دیتا ۔ میں بڑا حیران تھا وہ سب کیا
ہے ؟ چند دنوں کے بعد میں رات کو سویا ہوا تھا کہ کمرے میں خوب روشنی ہوئی اور
نہایت خوبصورت جننی آئی ۔ کمرے میں ہر طرف خوشبو پھیل گئی اس جننی نے مجھ سے کہا
کہ اس چڑیل سے تمہاری جان میں نے چھڑوائی ہے اب تم سکون سے اس گھر میں رہ سکتے ہو
۔ پھر اس جننی سے میری ملاقاتیں شروع ہو گئی اور وہ ہر روز میرے خواب میں آتی مجھے
جنات کی باتیں بتاتی ۔ میں بڑا خوش تھا میرے کسی عزیز دوست رشتہ دار کو کوئی مسئلہ
ہوتا میں اس سے حل کروا لیتا ۔ بہت سی بیماریوں پریشانیوں اور جادو ٹونے کا توڑ اس
نے مجھے چند دنوں میں کر کے دے دیا اس دوران جنات کے حوالے سے میری معلومات میں
بہت اضافہ ہوا ۔ اس جننی سے میرا تعلق تقریباً تین سال تک رہا ۔۔ ساری ساری رات وہ
میرے پاس رہتی صبح جب میری آنکھ کھلتی تو کمرا خوشبو سے بھرا ہوتا میری نیند پوری
نہ ہوتی تھی اور دن بدن میری صحت بھی خراب ہوتی جا رہی تھی ۔ پھر مجھے ایک اللہ
والے ملے انہیں میں نے اپنا جننی سے تعلق کے متعلق سب کچھ سچ سچ بتادیا ۔۔ پھر
انہوں نے مجھے وہ جگہ چھوڑ نے کو کہا اور کہا فوری طور پر اس سے علیحدہ ہو جاؤ اور
میں عمل کرتا ہوں ایک تو وہ تمہارے پاس کبھی نہیں آئے گی اور اگر کبھی آ بھی گئی
تو اسے اپنے پاس آنے سے منع کر دینا وہ دن اور آج کا دن وہ جننی دوبارہ میرے پاس
کبھی نہیں آئی ۔
Sunday, September 20, 2015
دو انمول خزانے نے جنات کو آزادی دلا دی
دو انمول خزانے نے جنات
کو آزادی دلا دی:۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم! میرا جنات کے ساتھ
واسطہ کافی پرانا ہے ، میرے پاس دو جنات بلال خان اور عبداللہ آتے تھے سب سے پہلے
میں نے ان کو مسلمان کیا ان دونوں کی وساطت سے میں نے 84 جنات کو مسلمان کیا ۔ اس
دوران بہت سے جنات آئے اور چلے گئے وہ بتاتے ہیں کہ ہم آپ کی دادی کے والد کے خادم
ہیں اور ان کی تمام فیملی ہے اور آس پاس سے بھیجے گئے جنات ہیں مگر وہ سب اب آپ کی
یعنی حضرت حکیم صاحب ! اور اللہ پاک کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ کے وظیفہ دو
انمول خزانہ کی وجہ سے ہم آزاد ہوئے ہیں ، وہ ہم سے براہ راست بات کرتے ہیں اور
ہمارے بچوں کے لئے تحفے تحائف بھی لاتےہیں ۔ حضرت حکیم صاحب ! مجھے نہیں معلوم یہ
سب میرے ساتھ کیوں ہو رہا ہے ؟ ان جنات کی مجھ سے کیوں دوستی ہے جنات مجھے عجیب
عجیب کہانیاں سناتے ہیں ۔ میری سمجھ میں تو کچھ نہیں آ رہا ۔ میری بہنیں کہتی ہیں
کہ بھائی کو نفسیاتی ہسپتال لے چلو ، کہیں یہ نفسیاتی مریض تو نہیں ہو گیا ۔
جنات نے نظر بند کر
دی:۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم! اللہ پاک آپ کا فیض
تادیر جاری رکھے اور آپکےطفیل ہماری بھی دنیا اور آخرت میں آ سانی عطا فرمائے ۔
میں اپنی سچی داستان جو کہ جنات سے متعلق ہے قارئین کو بتانا چاہتا ہوں اسی لئے
میں یہ خط کسی سے لکھوا کر بھیج رہا ہوں ۔ میں جب جماعت ہشتم کا طالب علم تھا میرے
سر میں شدید درد شروع ہو گیا ، درد ناقبل برداشت تھا ، ڈاکٹر ی ادویات بھی کافی
استعمال کیں لیکن افاقہ نہیں ہوتا تھا ، اسی دوران میری ایک بہن جو کہ سکھر میں
رہتی تھیں انہوں نے گھر رابطہ کیا تو ابو نے بتا یا کہ (ع) کی یہ کیفیت ہے۔ تو
میری بہن کے کہنے پر مجھے سکھر بھیج دیا گیا ، بہن کے پاس ایک نام نہاد عامل عورت
رہتی تھی جو کہتی تھی کہ میرا جنات سے رابطہ ہے میں (ع) کو ان سے دم کروا کر لاتی
ہوں ، میری بہن نے بنا سوچے سمجھے مجھے اس کے ساتھ بھیج دیا ، وہ مجھے مختلف جگہوں
سے گھما پھرا کر گھر لے آئیں ۔اور کہا کہ میں دم کروا لائی ہوں۔ اس کے دم کروانے
کے بعد مجھےاور شدید درد شروع ہو گیا ۔اسی دوران شب برات کے موقع پر صبح اٹھا تو
میری نظر بند ہو چکی تھی ۔ اس وقت میری عمر 14 سال تھی ۔ جب میری نظر بند ہوئی تو
وہی عورت مجھے گاڑی میں بٹھا کر ایک باغ میں لے جاتی ہے۔ اور مجھے محسوس ہوا کہ وہ
مجھے ایک درخت کے اندر لے جاتی جو گھر نماتھا ۔اور وہاں پر جنات کی کثرت تھی ۔وہ
مجھے باقاعدہ سلام وغیرہ کرتے اور مجھے کھڑا کر کہ میرے جسم کی دھاگوں سےپیمائش
کرتے اور کہتے اس کو کہیں لے کر نہ جانا اور جب میں ان سے دعا کی درخواست کرتا تو
مجھے کہتے کہ ابھی تمہاری نظر بند کی ہے ہم تمہاری سانس بھی بند کر دیں گے ، وہ دن
اور آج کا دن میری دنیا اندھیر ہے ، میں نے بڑے بڑے ڈاکٹروں ،عاملوں کو دکھایا مگر
ان جنات نے میری نظر نہ کھولی ، میری قارئین سے التجا ہے کہ کسی بھی سڑک چھاپ عامل
سے اپنا روحانی علاج ہر گز مت کروائیں کہیں ایسا نہ ہو کہ جو سزا میں بھگت رہا ہوں
وہ کل آپ کو بھی بھگتنی پڑے۔
ماہنامہ عبقری " ستمبر 2015ء شمارہ نمبر 111" صفحہ نمبر28
Saturday, June 6, 2015
جنات سے حفاظت
جن سے حفاظت میں ایک دفعہ رات کو جنگل میں جا رہا تھا تو ایک جن میرے سامنے راستہ میں 20گر کے فاصلے پر کھڑا ہو گیا۔ میں اس دوران آیت الکرسی پڑھ رہا تھا۔ جب ایک گز کے فاصلے پر پہنچا تو وہ اچانک غائب ہو گا۔ میں پسینے سے شرابور ہو گیا مگر وہ مجھے نقصان نہ پہنچا سکا۔ اگر کسی ولی اللہ سے اجازت لے کر سوا لاکھ پڑھ لیں تو اس سے پڑھنے والا اللہ کی حفاظت میں آجاتا ہے اور اس کے ان گنت فوائد ہیں۔
Subscribe to:
Posts (Atom)





