Showing posts with label حیض و ماہواری کے لیے. Show all posts
Showing posts with label حیض و ماہواری کے لیے. Show all posts

Thursday, January 4, 2018

خطرناک بیماریاں اور حافظہ کیلئے تیر بہدف


میرے تجربات میں ہے کہ بارش کے پانی پر سورۂ فاتحہ‘ آیۃ الکرسی‘ چاروں قل‘ہر ایک ستر ستر مرتبہ پڑھ کردم کریں۔میرا آزمودہ ہے ۔ عورتوں کی حیض کی خطرناک بیماریاں اور تیزترین حافظہ کیلئے تیربہدف ہے۔ 
سورۂ یٰسین کا کمال:۔
 میرےوالد صاحب وفات سے پہلے بیہوش ہوگئے تو میرے والد صاحب کی روح درج ذیل آیت کے ساتھ نکلی۔ میں نے والد صاحب کے سرہانے بیٹھ کر سورۂ یٰسین پڑھنا شروع کردی‘ جب میں

 پر پہنچاتو بار بار اسی کا تکرار کرنے لگا تو میرے والد کی روح آسانی سے پروز کرگئی۔ پھرمیں نے سورۂ مکمل کی۔ 
صلوۃ التسبیح سے سکون:۔
 عرصہ تیرہ سال سے اللہ کا فضل و کرم ہے کہ روزانہ صبح تہجد کے وقت صلوٰۃ التسبیح پڑھتا ہوں اور اس کا ثواب اپنے پیرومرشد‘ والدین‘ اپنی بیوی‘ اولاد‘ تمام امت محمدﷺ انسان، جنات زندہ مردہ تمام‘آسمان پر بسنے والی مخلوق‘ سمندر میں رہنے والی مخلوق ‘ چرند پرند تمام کو ہدیہ کرتا ہوں۔اس عمل کی برکت سے میں ہمیشہ پرسکون رہتا ہوںکبھی پریشانی نہیں ہوئی۔

Saturday, August 27, 2016

خواجہ خدابخش خیرپوریؒ مستند روحانی وظائف


حافظہ کی کمزوری ، بھول چوک اور نسیان کے مرض کے لیے

اگر کسی کو نسیان یعنی بھول چوک کا مرض ہوتو اس کیلئے ہر فرض نماز کے بعد تیرہ مرتبہ یہ آیت پڑھے۔ رب زدنی علما اور گیارہ مرتبہ یہ آیت پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے ٹوپی اتار کر اپنے سر پر پھیرے۔


سیلان الرحم
بعض عورتوں کو سیلان الرحم کی شکایت ہوتی ہے اور حیض کے علاوہ استحاضہ کا خون آتا ہے جس سے عورت کی صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ اس کیلئے یہ عمل بہت کارآمد اور مفید ہے۔ زیتون کا ایک کلو تیل لے کر اول گیارہ مرتبہ درود شریف اس کے بعد گیارہ سو مرتبہ سورۂ والتین پڑھیں اور آخر میں گیارہ بار درودشریف پڑھ کر اس زیتون کےتیل پر دم کرکے رکھ لیں اور روزانہ صبح ناشتہ کے وقت روٹی پر چپڑ کر یاڈبل روٹی یا توس پر لگا کر کھائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ سیلان کا مرض جاتا رہے گا۔
ماہواری کم یا درد کے ساتھ آنا
اگر کسی عورت کوماہوار کم آتی ہو یا تکلیف اور درد کے ساتھ آتی ہو یا بال گرنے کی شکایت ہو یا کمر میں درد رہتا ہو یا ہاتھ پاؤں کی ہتھیلیاں جلتی ہوں تو اس کیلئے یہ عمل مجرب ہے۔ ایک کلو سوکھا کھوپرا لے لیں۔ اول گیارہ بار درود شریف اس کے بعد سورۂ ملک ایک سو تیس مرتبہ آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر اس کھوپرے پر دم کریں۔ اس کے بعد کھوپرے کو کاٹ کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں۔ روزانہ رات کو ایک پاؤ گائے کے دودھ میں وہ کھوپرے کا ٹکڑا بھگودیں۔ صبح کو منہ دھو کر نہار منہ کھوپرے کا ٹکڑا کھاکر دودھ پی لیں۔ گائے کے گوشت اور گرم چیزوں کے کھانےسے پرہیز کریں۔ گرم چیزیں یہ ہیں: گائے کا گوشت‘ مچھلی‘ انڈا‘ مرغی‘ بینگن‘ آم کا اچار وغیرہ۔ یہ کھوپرا مسلسل تین ماہ استعمال کریں اور ماہواری کے ایام میں کھوپرا استعمال نہ کریں۔ کھوپرا پاک حالت میں کھانا ہے اگر ناپاک حالت ہے تو پہلے غسل کرکے پاک ہوجائے پھر استعمال کرے انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی تمام شکایات دورہوجانی شروع ہوجائیں گی۔

کتے کے کاٹ لینے سے زہر کا اثر ختم
اگر پاگل کتا کسی کو کاٹ لے اور اس کا مناسب علاج نہ کیا جائے تو وہ شخص بھی کتے کی طرح بھونکنے لگتا ہے اور لوگوں کو کاٹ لے تو وہ بھی پاگل ہوجاتے ہیں۔ لہٰذا اس کا فوری علاج کرانا چاہیے۔ اسی کے ساتھ ساتھ یہ عمل بھی کرے تاکہ کتے کے کاٹےکا زہر اثر نہ کرے۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ کتے کے زہر کا اثر ختم ہوجائے گا۔ وہ عمل یہ ہے۔ زعفران کو عرق گلاب میں گھول کر اس سے کسی نئے برتن میں یہ حروف باوضو لکھے اور روغن زیتون (زیتون کے تیل) سے دھو کر اس مریض کو پلائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ کتے کا زہر ختم ہوجائے گا۔ مجرب عمل ہے۔ وہ حروف یہ ہیں:۔
ا ب ج ا ع ہ د با ب اللہ
نسیان اور بھول چوک کا مرض ختم
اگر کسی کو نسیان یعنی بھول چوک کا مرض ہوتو اس کیلئے ہر فرض نماز کے بعد تیرہ مرتبہ یہ آیت پڑھے۔ رب زدنی علما اور گیارہ مرتبہ یہ آیت پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے ٹوپی اتار کر اپنے سر پر پھیرے۔


سحر، جادو، سفلی کا اثر ختم کرنا
اگر کسی آدمی یا عورت پر یا بچے، بچی پر جادو کرادیا گیا ہو جس کے سبب وہ بیمار رہتے ہوں یا ان پر جادو کے سبب پاگل پن طاری ہوگیا ہو تو اس کیلئے یہ آیات باوضو ایک چینی کی پلیٹ بغیر پھول والی پر لکھے اور ایک پانی کا مٹکا اس بارش کے پانی کا لے جو پہاڑ پر برسا ہو یعنی ایک مٹکا لے جا کر بارش کے دوران پہاڑ پر رکھ دے وہ بارش کے پانی سے بھر جائے تو اٹھاکر گھر لے آئے اور یہ مٹکا اس حالت میں لائے کہ لاتے وقت لانے والے کو کوئی نہ دیکھے۔ اسی طرح ایک مٹکا پانی اس کنویں سے بھر کر لائے جوبیکار اور ویران پڑا ہو۔ جمعہ کے دن سات درختوں سے ایک ایک پتہ ہرا لے کر آئے۔ درخت ایسے ہوں جن کے پھل ابھی تک کھائے نہ گئے ہوں‘ دونوں مٹکوں کے پانی کو ملا کر ساتوں پتے اس میں ڈال دیں اور نہر یا سمندر یا تالاب یا جھیل کے کنارے لے جاکر دونوں پاؤں لٹکا کر اس پلیٹ والی آیت کو اس مٹکے والے پانی سے دھو کر مٹکے والا پانی اپنے سر کے اوپر ڈونگے بھر بھر کر ڈالنا شروع کردے۔ جب سب پانی اپنے جسم پر بہالے تو دوسرے کپڑے پہن کر گھر آجائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل سے سحر، جادو، سفلی کا عمل ختم ہوجائے گا۔ وہ آیات یہ ہیں



حاسدوں سے حفاظت
اگر کوئی شخص اپنے ماحول، پڑوسی، ساتھ کام کرنے والوں، دوست، احباب، رشتہ داروں سے تنگ ہو اور وہ اسے ستاتے اور پریشان کرتے ہوں تو اس کیلئے روزانہ بعد نماز مغرب یا بعد نماز عشاء باوضو ایک سو بار یہ دعا پڑھا کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ ظالموں سے جلد نجات حاصل ہوگی۔ وہ دعا یہ ہے:۔


علم میں برکت اور اضافہ کیلئے
جو شخص یہ چاہتا ہے کہ وہ علم میں زیادہ سے زیادہ آگے بڑھے وہ بہت بڑا اور معتبر عالم دین بنے تو اس کیلئے اساتذہ کی خدمت اور ان کا ادب و احترام کرنے کے ساتھ ساتھ یہ دعا روزانہ کسی بھی نماز کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ بار درود شریف اور درمیان میں ایک سو بار یہ دعا پڑھا کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ علماء کرام اور اہل علم میں ممتاز عالم دین شمار ہوگا۔ یہ دعا دنیاوی علوم کیلئے بھی پڑھی جاسکتی ہے۔ وہ دعا یہ ہے:۔
رب زد نی علما۔

Wednesday, January 20, 2016

دو طاقتور اور کامیاب عمل قارئین عبقری کیلئے

دو طاقتور اور کامیاب عمل قارئین عبقری کیلئے :۔


محترم قابل احترام حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! امید کرتی ہوں آپ خیریت سے ہیں میرے پاس الفاظ نہیں کہ آپ کے بارے میں لکھ سکوں ۔ بس اتنا کہوں گی اللہ پاک آپ کو اور آپ کے عبقری کو اتنی ترقی دے کہ عبقری کا نام رہتی دنیا کے ہر کونے میں ر وشن رہے آپ کے اہل خانہ عبقری کے تمام بھائیوں کی اللہ پاک حفاظت کرے آپ کو تین عمل روانہ کر رہی ہوں ہر ایک عمل اتناکامیاب اور مؤثر ہے میں آپ کو بتا نہیں سکتی ۔ اللہ پاک کی رحمت اور آپ کی دعا سے میرا ہر کام اتنا کامیاب ہوتا ہے جس کی کوئی حد نہیں ہے ۔
مشکل ترین کام :۔
اگر آپ کو سخت ترین مشکل ہو اور آپ کا کوئی بھی کام نہ ہو رہا ہو یہ عمل کریں ہر مشکل حل ہو جائے گی ۔ یہ عمل میں نے خود کسی کیلئے کیا تھا تین دن میں لکھا تھا آپ یقین کریں ان کا انتا مشکل کام تھا میں آپ کو بتا نہیں سکتی کئی سال کا پرانا کام تھا چالیس دن میں ہوتا ہے لیکن میرا ساٹھ دن میں کام ہوا اتنا مضبوط کام ہوا میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی قارئین ! آپ کسی بھی مشکل کام کیلئے استعمال کر سکتے ہیں ۔ سب سے بڑی بات جو بھی کام کریں مکمل یقین اور توجہ سے کریں تو ہر کام میں کامیابی ملتی ہے اپنے رب پر مکمل یقین ہونا چاہئیے ۔ عمل یہ ہے یااللہ 3125 بار کسی باریک کاغذ پر باوضو ہو کر لکھیں اور  پھر اس کاغذ کے طے کر کے آٹے کے پیڑے میں بند کر کے نہر یا دریا میں ڈال دے اور کام کیلئے دعا کرے انشاءاللہ چالیس دن میں نتیجہ اچھا نکل آئے گا ۔
حیض کے درد:۔
جس کو درد حیض بہت زیادہ ہوتی ہو یہاں تک درد برداشت سے باہر ہو برداشت نہ ہوتی ہو سورہ مریم ایک بار اول و آخر درود شریف گیارہ گیارہ بار پڑھیں اور بڑے سے جگ میں پانی پر دم کرلیں۔سارا دن آپ نے دم کیا ہوا پانی پینا ہے اس کے علاوہ دوسرا اور کوئی پانی نہیں پینا چالیس دن یہ عمل کرنا ہے ہو سکے تو ساتھ میں درد شفاء کی ایک تسبیح شامل کر لیں پھر دیکھیں آپ کہاں اور درد کہاں جائے گا انشاءاللہ عزو جل آپ کو شفاء مل جائے گی عمل یقین سے کریں ۔
قبض ، پیٹ کے چربی کم کرنے ، قوت خاص کی کمی اور زیر نام تمام بیماریوں کے حل کیلئے عجیب عمل :۔
نماز فجر ، نماز ظہر ، نماز مغرب اور نماز عشاء میں دو سنت مؤکدہ ہوتی ہیں پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ الم نشرح پڑھنی ہے اور دوسری رکعت میں سورہ فیل پڑھنی ہے اور جب یہ سورتیں پڑھیں تو اپنے مرض سے نجات کا خیال کرنا ضروری ہے ۔ میں نے اس  عمل کو کئی امراض پر آزمایا جس کی مختصر تفصیل  اس طرح ہے ۔ بواسیر ، فسچولہ ،ایڑیوں میں شدید درد ، قبض ، یورک ایسڈ ،پیٹ کی چربی ، قوت خاص کی کمی میں بے مثال ہے ۔ آپ بھی آزمائیں اور عبقری میں اپنے تجربات لکھ کر بھجیں ۔

Wednesday, September 9, 2015

اگر کسی عورت کو ماہواری کم آتی ہو


اگر کسی عورت کو ماہواری کم آتی ہو :۔


 اگر کسی عورت کو ماہواری کی شکایت ہے جس کی وجہ سے سر بھاری رہتا ہو اور چکر آتے ہوں اور دل میں گھبراہٹ رہتی ہو تو اس کیلئے ایک تولہ زعفران لے کر اول سات بار درود شریف ، اس کے بعد اکیس مرتبہ سورہ تغابن آخر میں سات بار درود شریف پڑھ کر اس زعفران پر دم کریں مریضہ عورت رات کو سوتے وقت ایک چٹکی زعفران لے کر دودھ میں ملا کر پی لے انشاءاللہ تعالیٰ دو ماہ مسلسل استعمال کرنے سے ماہواری کی کمی دور ہو جائے گی اور ماہواری ٹھیک وقت پر اور پوری پوری آئے گی ، نیز رات کو بعد نماز عشاء ایک ہزار مرتبہ استغفار پڑھیں ۔ استغفار یہ ہے اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ كُلِّ ذَنْۢبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ​

Friday, August 14, 2015

میرے دادا کی بوسیدہ ڈائری کے روشن ٹوٹکے

میرے دادا کی بوسیدہ ڈا ئری  کے روشن ٹوٹکے:

میرے دادا ابو خانگڑھ کے علاقےکو قابل حکیم تھے ابی بھی ان کے جاننے والے ان کے چند ایک ہم عمر دوست احباب زندہ ہیں بے حد خوش اخلاق خلیق دینتدار اور سیلف میڈ انسان تھے کافی صحت مند اور خوش وخرم پھر رہے تھے کہ اچانک اجل کا بلاوا آ گیا اور ابدی سفر پر روانہ ہو گئے ہم اس وقت بہت چھوٹے تھے ان سے کوئی فیض حاصل نہ کرسکے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ ان کی ڈائری جس پر ان کے نسخہ جات درج تھے کوئی مانگ کر لے گیا پھر اس واپس نہیں کئے گھر والوں کو بھی بھول گیا کہ  کون شخص لے گیا تھا ۔ کافی عرصہ بعد دادا جان کی الماری سے چند بوسیدہ اوراق نکلے جن میں تھوڑے سے نسخے مل گئے ہمیں ایسا محسوس ہو اکہ جیسے ہفت اقلیم کی دولت مل گئی ہو یا پھر چلو جی بھاگتے چور کی لنگو ٹ ہی سہی یہ چند نسخے عبقری کی نذر کرنےکو دل چاہا سو حاضر ہیں ۔
 تبخیر معدہ ، معدہ کی گرمی:
ھوالشافی :خمیرہلیلہ دو تولہ ،  عر ق شیر (دودھ) چار بوتل ۔ ترکیب استعمال ! خمیرہ ایک تولہ نہار منہ ایک پاؤ دودھ کے ساتھ استعمال کریں ۔ 
تبخیر معدہ نسخہ نمبر 2 :۔
تجی دو تولہ، طباشیر انڈیا دو تولے، تال مکھانہ دو  تولہ ، سنگھاڑے خشک پانچ دانے ، لاہوری نمک دو تولے، الائچی کلاں ایک تولہ، نوشادر ایک  تولہ، سادہ نمک ایک تولہ ، کوزہ مصری ایک تولہ ، تمام ادویات کو باریک کر کے سفوف بنا لیں خوراک چھ ماشہ صبح وشام کھانا کھانے کے بعد استعمال کریں ۔
تبخیر معدہنسخہ نمبر 3. ہلیلہ تین تولہ، فلفل سیاہ تین تولہ ، فلفل گرد تین تولہ ، پودینہ پانچ تولے ، سونف پانچ تولے ، نمک سوچر پانچ تولے، 
ترکیب:۔ ہلیلہ اور آملہ سے گٹھلیاں نکال کر باریک پیس لیں اور باقی ادویات ملا کر سفوف بنا لیں ۔ 
خوراک:۔ چھ ماشہ صبح وشام کھانا کھانے کے بعد استعمال کریں ۔
تبخیر معدہ نسخہ نمبر 4:
سونٹھ ایک تولہ ، نمک لاہوری ایک تولہ، کرنفل ڈیڑھ تولہ، فلفل سیاہ ایک تولہ ، فلفل دراز ڈیڑھ تولہ ، الائچی خورد نو ماشے، گندھک آملہ سار ڈیڑھ تولہ، تمام ادویات باریک پیس کر لیوں کے پانی میں بھگو کر خمیر اٹھانا ہے گندگک کو گھی میں پگھلا کر پھر اسے پیس لیں تمام ادویات اس مٰن ملا دیں اور گندم کے دانے کے برابرا گولیاں بنا کر دو گولیاں صبح وشام کھانا کھانے کے بعد کھائیں  تبخیر اور معدہ کی اصلاح کےلئے اکسیر ہے۔
درستی ماہواری و استقرار حمل کیلئے ادویات:
ھوالشافی: ۔ گڑ ایک پاؤ، دیسی گھی ایک پاؤ، چھوہارے ایک پاؤ ، ناریل آدھ پاؤ، سونف ایک چھٹانک، پودینہ خشک ایک تولہ ، سونٹھ ایک تولہ ، اجوائن ایک تولہ ، تمام اشیاء کے تین برابرحصے کریں ۔ اور ایام ماہواری کے پہلے تین دن جوشاندہ بنا کر گرم چائے کی طرح رات کو سوتے وقت لیپ  کریں ۔ اس کے علاوہ اجنیر  بیل یعنی جسے عرف عا م میں لوت بوٹی  کہتے ہیں ، اچھی خاصی مقدار میں لے کر کھرل میں کوٹ لیں اور ایک چھٹانک پسی ہوئی ہلدی لے کر سرسوں کے تیل میں حلوہ سا بنا کر شام کو سوتے وقت زیر ناف پیٹ پر لیپ  کر کے باندھ لیں ۔ یہ دوائی مااہواری کے  پہلےدن کرنا ہے اس کے استعمال سے پیٹ کے اندر کوئی ورم یا سوزش وغیرہ ہو تو وہ دور ہو جائے گی ۔ شفاء دینے والا اللہ تعالیٰ ہے۔
 رکاوٹ ایام:
ھوالشافی :۔ گڑ رتین چھٹانک، سونف ایک چھٹانک ، سوئے ایک چھٹانک، املتاس ایک چھٹانک، گھی دیسی تین چھٹانک۔ سب ادویات سونف ، سوئے ،املتاس ، اور گڑ کو آدھا کلو پانی میں ابالیں ۔ جب آدھ کلو پانی باقی رہ جائے اسے باریک کپڑے میں چھان لیں پھر اس میں دیسی گھی ملا دیں ، ماہواری کے پہلے تیند دن پلائیں یہ تین دن کی خواراک ہے۔
ماہواری کی خرابی اور حمل کیلئے:
ھوالشافی :۔ سالٹ 20 تولہ، پتری فولاد 6 ماشہ، قلمی شورہ دو تولہ، میٹھا سوڈا دو تولہ، آدھا کلو پانی گرم کر کہ بیچے اتار لیں اور تمام ادویات ملا دیں ، ندخہ تیار ہے 
خوراک:۔ دو گھونٹ عصر کے وقت استعمال کریں ، پندرہ دن استعمال کرنےکے بعد ماہواری کے نقائص دور ہو جائیں گے ۔ اب حمل ہونے کے لئے درج ذیل نسخہ استعمال کریں 
ھوا لشافی :۔ 8 تولہ گاڑھیاں ، 8 تولہ سپاریاں، 8 تولہ تج، 8 تولہ موصلی سفید، 8 تولہ موصلی سیاہ، 8 تولہ کمر کس ،8 تولہ بہمن سرخ، 8 تولہ بہمن سفید، 8 تولہ ستاور، 8 تولہ عقر قرحا ،8 تولہ بکھڑ، 20 تولہ تمر ہندی، 8 تولہ گل دھارا، 8 تولہ گوند پھلائی، 8 تولہ گوند کیترا، 8 تولہ گوند ایرانی، 8 تولہ سنگجراحت، 8 تولہ موچرس ، 8 تولہ الائچی خورد، 2 تولہ صمغ عربی، 8 تولہ کوزہ مصری، 2 کلو دیسی گھی۔ تمام ادویات کو باریک پیس لیں ۔ علیحدہ برتن میں آدھ کلو آٹا گھی میں بھون لیں ، پسی ہوئی دوائیوں کو اس ملا دیں ، دو تولہ صبح وشام نہار منہ کھائیں انشاءاللہ گود ہر ی ہو جائے گی۔
 یرقان کا آسان اور آزمودہ علاج:
 چار  دانے خشک املی ، چار دانے آلو بخارا ، ان دونوں کو رات کو پاؤ بھر پانی میں بھگو دیں صبح نہار منہ پانی چھان کر پی لیں دو ہفتہ کا یہ آسان اور آزمودہ علاج ہے۔ اس کے علاوہ گنے کا رس جتنا پی سکتے ہیں ضور پئیں ، اوپر دیا ہو ا نسخہ ایک دن کے  ہے ، ہفتہ پندرہ دن ضرور استعمال کریں ۔
 یرقان جب کرے پریشان :
ھوالشافی :۔ برادہ صندل سفید 2 تولہ، مویز منقیٰ 2 تولہ ، زرشک 4 تولہ ،تخم کاسنی 2 تولہ، تخم خیارین 2 تولہ ، گل سرخ اڑھائی تولہ ، چینی سفید تین پاؤ، چینی کے سوا تمام ادویات کو ایک کلو پانی میں ا بالیں  اور پھر چھان کر پانی علیحدہ کر لیں اور چینی ڈال کر ابال کر شربت بنا لیں روزانہ آدھا کپ شربت یا سادہ پانی میں ملا کر پی لیں دن میں  تین مرتبہ پئیں ایک ماہ شربت کا استعمال کریں ۔
نسخہ برائے اصلاح جگر و معدہ :
ھوالشافی :۔ تخم کھیراڈیڑھ تولہ ، تخم ککڑی ڈیڑھ تولہ، تخم خربوزہ ڈیڑھ توؒلہ ، مغز تربوز ڈیڑھ تولہ ، کاسنی دو تولہ ، چینی تین پاؤ، شربت بنا نے کا طریقہ ۔ تمام اشیاء کو نیم کوفتہ کر کے ایک بوتل پانی میں بھگو  رکھیں ، صبح بوتل سے نکال کر برتن میں آگ پر چڑھائیں ، جوش آنے پر ادویات کو مسل کر چھان لیں ، چھنے ہوئے پانی میں تین پاؤ چینی ڈال کر شربت تیار کر لیں ، اس کو پکاتے وقت دو تولہ دودھ ڈال دیں ، میل دور ہو جائے گا ۔
ترکیب استعمال :۔ آدھا گلاس پانی میں دو تالہ شربت صبح ، دوپر شام پئیں ، اگر اس سے  نزلہ ، زکام کی شکایت ہو جائے تو مقدار کم کر دیں ۔ اس کا کا م ضعف جگر کو کم کرنا پیشاب کو صاف کرنا دل کو طاقت دینا ہے۔ جل کر پیشاب آنے کی شکایت نہیں رہتی۔
 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر23