بیروز گار کو روزگار
اور کرائے دار کو مالک مکان بنانے کا عمل :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !اللہ پاک آپ کو مع اہل
و عیال دنیا وآخرت میں اونچا مقام عطا فرمائے آمین ! مودبانہ گزارش ہے کہ بندہ کو
آپ نے سورہ الم نشرح کا وظیفہ دیا تھا اور پانچ لاکھ کی تعداد پورا کرنا تھا
الحمدللہ! ابھی تک چار لاکھ ساٹھ ہزار تک پہنچ گیا ہے تقریباً دس ماہ ہو چکے ہیں
اس وظیفہ کی جو برکات مجھے ملی ہیں کہ اس دوران ایک بیٹے اور دو بیٹیوں کی شادیاں
ہو گئی ہیں الحمدللہ ! اللہ پاک نے احسان کر کے اس وظیفہ کی برکت سے
