Showing posts with label دماغی امراض. Show all posts
Showing posts with label دماغی امراض. Show all posts

Wednesday, November 23, 2016

آدھے سر کا درد


آدھے سر کا درد: .
سورۂ اخلاص کم از کم تین بار‘ سات بار یا گیارہ مرتبہ پڑھ کر دم کرے انشاء اللہ سردرد کا آرام آجائے گا۔ مجرب عمل ہے۔

Saturday, August 27, 2016

خواجہ خدابخش خیرپوریؒ مستند روحانی وظائف


حافظہ کی کمزوری ، بھول چوک اور نسیان کے مرض کے لیے

اگر کسی کو نسیان یعنی بھول چوک کا مرض ہوتو اس کیلئے ہر فرض نماز کے بعد تیرہ مرتبہ یہ آیت پڑھے۔ رب زدنی علما اور گیارہ مرتبہ یہ آیت پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے ٹوپی اتار کر اپنے سر پر پھیرے۔


سیلان الرحم
بعض عورتوں کو سیلان الرحم کی شکایت ہوتی ہے اور حیض کے علاوہ استحاضہ کا خون آتا ہے جس سے عورت کی صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ اس کیلئے یہ عمل بہت کارآمد اور مفید ہے۔ زیتون کا ایک کلو تیل لے کر اول گیارہ مرتبہ درود شریف اس کے بعد گیارہ سو مرتبہ سورۂ والتین پڑھیں اور آخر میں گیارہ بار درودشریف پڑھ کر اس زیتون کےتیل پر دم کرکے رکھ لیں اور روزانہ صبح ناشتہ کے وقت روٹی پر چپڑ کر یاڈبل روٹی یا توس پر لگا کر کھائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ سیلان کا مرض جاتا رہے گا۔
ماہواری کم یا درد کے ساتھ آنا
اگر کسی عورت کوماہوار کم آتی ہو یا تکلیف اور درد کے ساتھ آتی ہو یا بال گرنے کی شکایت ہو یا کمر میں درد رہتا ہو یا ہاتھ پاؤں کی ہتھیلیاں جلتی ہوں تو اس کیلئے یہ عمل مجرب ہے۔ ایک کلو سوکھا کھوپرا لے لیں۔ اول گیارہ بار درود شریف اس کے بعد سورۂ ملک ایک سو تیس مرتبہ آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر اس کھوپرے پر دم کریں۔ اس کے بعد کھوپرے کو کاٹ کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں۔ روزانہ رات کو ایک پاؤ گائے کے دودھ میں وہ کھوپرے کا ٹکڑا بھگودیں۔ صبح کو منہ دھو کر نہار منہ کھوپرے کا ٹکڑا کھاکر دودھ پی لیں۔ گائے کے گوشت اور گرم چیزوں کے کھانےسے پرہیز کریں۔ گرم چیزیں یہ ہیں: گائے کا گوشت‘ مچھلی‘ انڈا‘ مرغی‘ بینگن‘ آم کا اچار وغیرہ۔ یہ کھوپرا مسلسل تین ماہ استعمال کریں اور ماہواری کے ایام میں کھوپرا استعمال نہ کریں۔ کھوپرا پاک حالت میں کھانا ہے اگر ناپاک حالت ہے تو پہلے غسل کرکے پاک ہوجائے پھر استعمال کرے انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی تمام شکایات دورہوجانی شروع ہوجائیں گی۔

کتے کے کاٹ لینے سے زہر کا اثر ختم
اگر پاگل کتا کسی کو کاٹ لے اور اس کا مناسب علاج نہ کیا جائے تو وہ شخص بھی کتے کی طرح بھونکنے لگتا ہے اور لوگوں کو کاٹ لے تو وہ بھی پاگل ہوجاتے ہیں۔ لہٰذا اس کا فوری علاج کرانا چاہیے۔ اسی کے ساتھ ساتھ یہ عمل بھی کرے تاکہ کتے کے کاٹےکا زہر اثر نہ کرے۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ کتے کے زہر کا اثر ختم ہوجائے گا۔ وہ عمل یہ ہے۔ زعفران کو عرق گلاب میں گھول کر اس سے کسی نئے برتن میں یہ حروف باوضو لکھے اور روغن زیتون (زیتون کے تیل) سے دھو کر اس مریض کو پلائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ کتے کا زہر ختم ہوجائے گا۔ مجرب عمل ہے۔ وہ حروف یہ ہیں:۔
ا ب ج ا ع ہ د با ب اللہ
نسیان اور بھول چوک کا مرض ختم
اگر کسی کو نسیان یعنی بھول چوک کا مرض ہوتو اس کیلئے ہر فرض نماز کے بعد تیرہ مرتبہ یہ آیت پڑھے۔ رب زدنی علما اور گیارہ مرتبہ یہ آیت پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے ٹوپی اتار کر اپنے سر پر پھیرے۔


سحر، جادو، سفلی کا اثر ختم کرنا
اگر کسی آدمی یا عورت پر یا بچے، بچی پر جادو کرادیا گیا ہو جس کے سبب وہ بیمار رہتے ہوں یا ان پر جادو کے سبب پاگل پن طاری ہوگیا ہو تو اس کیلئے یہ آیات باوضو ایک چینی کی پلیٹ بغیر پھول والی پر لکھے اور ایک پانی کا مٹکا اس بارش کے پانی کا لے جو پہاڑ پر برسا ہو یعنی ایک مٹکا لے جا کر بارش کے دوران پہاڑ پر رکھ دے وہ بارش کے پانی سے بھر جائے تو اٹھاکر گھر لے آئے اور یہ مٹکا اس حالت میں لائے کہ لاتے وقت لانے والے کو کوئی نہ دیکھے۔ اسی طرح ایک مٹکا پانی اس کنویں سے بھر کر لائے جوبیکار اور ویران پڑا ہو۔ جمعہ کے دن سات درختوں سے ایک ایک پتہ ہرا لے کر آئے۔ درخت ایسے ہوں جن کے پھل ابھی تک کھائے نہ گئے ہوں‘ دونوں مٹکوں کے پانی کو ملا کر ساتوں پتے اس میں ڈال دیں اور نہر یا سمندر یا تالاب یا جھیل کے کنارے لے جاکر دونوں پاؤں لٹکا کر اس پلیٹ والی آیت کو اس مٹکے والے پانی سے دھو کر مٹکے والا پانی اپنے سر کے اوپر ڈونگے بھر بھر کر ڈالنا شروع کردے۔ جب سب پانی اپنے جسم پر بہالے تو دوسرے کپڑے پہن کر گھر آجائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل سے سحر، جادو، سفلی کا عمل ختم ہوجائے گا۔ وہ آیات یہ ہیں



حاسدوں سے حفاظت
اگر کوئی شخص اپنے ماحول، پڑوسی، ساتھ کام کرنے والوں، دوست، احباب، رشتہ داروں سے تنگ ہو اور وہ اسے ستاتے اور پریشان کرتے ہوں تو اس کیلئے روزانہ بعد نماز مغرب یا بعد نماز عشاء باوضو ایک سو بار یہ دعا پڑھا کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ ظالموں سے جلد نجات حاصل ہوگی۔ وہ دعا یہ ہے:۔


علم میں برکت اور اضافہ کیلئے
جو شخص یہ چاہتا ہے کہ وہ علم میں زیادہ سے زیادہ آگے بڑھے وہ بہت بڑا اور معتبر عالم دین بنے تو اس کیلئے اساتذہ کی خدمت اور ان کا ادب و احترام کرنے کے ساتھ ساتھ یہ دعا روزانہ کسی بھی نماز کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ بار درود شریف اور درمیان میں ایک سو بار یہ دعا پڑھا کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ علماء کرام اور اہل علم میں ممتاز عالم دین شمار ہوگا۔ یہ دعا دنیاوی علوم کیلئے بھی پڑھی جاسکتی ہے۔ وہ دعا یہ ہے:۔
رب زد نی علما۔

Friday, April 8, 2016

شاہ ذوقی شاہؒ کے مستند روحانی وظائف


کبھی گھر سے باہر نکل کر سوچتا ہے کہ مجھے کہاں اور کس کام سے جانا تھا۔ کبھی نسیان کے باعث در در کی ٹھوکریں کھاتا ہے گھر کا پتہ نہیں ملتا ہے۔ اس کیلئے ہر فرض نماز کے بعد ایک سو مرتبہ پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے سر پر پھیرلے۔ نافرمان اولاد کو اطاعت گزار بنانا اگر کسی کی اولاد نافرمان ہو اور کہنے سننے کو نہ مانتی ہو اور طرح طرح سے ضد کرتی ہو اور والدین کیلئے مسئلہ بنی ہوئی ہو تو اس کیلئے باوضو اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے اور درمیان میں ایک ہزار مرتبہ

 پڑھ کر پانی یا مٹھائی پر دم کرکے سب بچوں کو کھلائے اور ان سب بچوں پر دم کرے۔ یہ عمل رات کو کرے تاکہ آسانی کے ساتھ سب پر دم کرسکے۔ یہ عمل صرف ایک مرتبہ کرنا ہے اگر اطاعت میں کچھ کمی دیکھے تو ایک مرتبہ اور کرلے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اولاد فرمانبردار اور اطاعت گزار بن جائے گی۔ 

سر کے درد سے آرام 

اگر کسی کے پورے سر میں درد رہتا ہو تو درد سر دور کرنے کیلئے مندرجہ ذیل حروف باوضو لکھ کر موم جامہ کرکے کالے کپڑے میں سی کر مریض کے سر میں باندھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ سر کا درد دور ہوجائے گا۔
وہ حروف یہ ہیں۔
 ۷۸۶ 
دم ہ م ل ہ 

آدھے سر کا درد اگر کسی شخص کے آدھے سر میں درد رہتا ہو تو اس کے لیے باوضو اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھے اور درمیان میں گیارہ مرتبہ یہ آیت

پڑھ کر سر پر دم کیا جائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ آدھے سر کا درد جاتارہے گا۔ 

 دماغ کی کمزوری دور کرنا 

اگر کسی بچے یا بڑے کا دماغ کمزور ہو اور وہ ذرا ذرا سی بات بھی بھول جاتے ہوں یا بچہ اپنے اسکول یا مدرسہ کا سبق بار بار یاد کرنے کے باوجود بھول جاتا ہے تو اس کے حافظہ کی کمزوری دور کرنے اور دماغ کی طاقت اور یادداشت کی مضبوطی کیلئے باوضو مندرجہ ذیل آیت بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ کے ساتھ ایک کاغذ پر لکھیں اور موم جامہ کرکے کندذہن بچے یا بڑے کے گلے میں ڈال دیا جائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے بچے کاذہن چلنے لگے گا اور جو پڑھے گا یاد رہے گا اور بڑا آدمی بھی ضعف دماغ سےمحفوظ ہوجائے گا۔وہ آیت یہ ہے۔


 بھول چوک کا مرض

 اگر کسی شخص کو بھول (نسیان) کا مرض لاحق ہوگیا ہو کہ وہ کبھی گھر کا راستہ تک بھول جاتا ہے۔ کبھی گھر سے باہر نکل کر سوچتا ہے کہ مجھے کہاں اور کس کام سے جانا تھا۔ کبھی نسیان کے باعث در در کی ٹھوکریں کھاتا ہے گھر کا پتہ نہیں ملتا ہے۔ اس کیلئے ہر فرض نماز کے بعد ایک سو مرتبہ
پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے سر پر پھیرلے۔ انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی نسیان (بھول) کے مرض سے نجات حاصل ہوگی۔

 بے خوابی کا علاج 

اگر کسی کو دماغی خشکی کے باعث رات بھر نیند نہ آتی ہو اور بے خوابی کے باعث دن بھر اس کا بدن سست رہتا ہو اور ہر کام میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہو تو اس کے لیےسرسوں یا کھوپرے کے تیل پر باوضو سات مرتبہ یہ کلمات پڑھ کر دم کرے اور سر میں لگائے اور جب تک نیند نہ آئے یہ کلمات پڑھتا رہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ چند دن عمل کرنے سے بے خوابی کا مرض جاتا رہے گا اور پرسکون نیند آنے لگے گی۔ وہ کلمات یہ ہیں۔۔ 

خوب گہری نیند آنا 

اگر کسی آدمی کو نیند نہ آتی ہو اور وہ رات بے چینی میں گزارتا ہو تو اس کیلئے رات کو سوتے وقت گیارہ بار یہ آیت پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے تمام بدن پر پھیرلے۔ انشاء اللہ تعالیٰ خوب گہری نیند آئے گی۔ وہ آیت یہ ہے۔


 نزلہ زکام کا علاج 

اگر کسی کو نزلہ زکام نے تنگ کررکھا ہو اور نزلہ زکام کی شدت کی وجہ سے پریشان ہو اور چھینکوں اور ناک بہنے سے بہت زیادہ مصیبت میں مبتلا ہو تو اس کیلئے گیارہ بار یہ آیت باوضو پڑھ کر کسی کھانے کی چیز پر دم کرے اور مریض کو
کھلادے۔ انشاء اللہ تعالیٰ چند دن عمل کرنے سے مریض صحت یاب ہوجائے گا اور نزلہ زکام ختم ہوجائے گا۔ وہ آیت یہ ہے:۔

 اور سورۂ فاتحہ تین مرتبہ پڑھ کر مریض پر دم کرے۔ یہ نزلہ زکام سے نجات کا عمدہ عمل ہے۔


 درد دانت کا عمل

اگر کسی کے دانت میں شدید درد ہو اور کسی کل چین نہ آتا ہو تو اول و آخر سات سات مرتبہ درود شریف اس کے بعد ان
کلمات کو درمیان میں تین مرتبہ پڑھ کر مریض کے دانتوں پر دم کردیں۔ وہ کلمات یہ ہیں۔

حمل کی حفاظت

اگر کسی عورت کا حمل قائم نہ رہتا ہو اور بار بار گرجاتا ہو تو اس کےقائم رہنے اور بچے کے صحیح و سالم پیدا ہونے کے لیے یہ آیات باوضو لکھ کر موم جامہ کرکے حمل کے شروع کے دنوں میں عورت کی کمر میں باندھ دیں۔ یہ چالیس روز تک بندھا رہے۔ چالیس روز کے بعد کھول کر رکھ دیں۔ پھر یہی آیات والا تعویذ حمل کا نواں مہینہ شروع ہونے پر باندھ دیں۔ جب بچہ پیدا ہوجائے تو بچہ کو غسل دینے کے بعد عورت کی کمر سے کھول کر بچہ کے گلے میں ڈال دیں اور یہ تعویذ بچہ کے گلے میں سات سال تک بندھا رہے۔ سات سال پورے ہونے پر اس کو کسی پتھر کے ساتھ باندھ کر سمندر، دریا، نہر، تالاب، جھیل میں ٹھنڈا کردیں (ڈال دیں) اگر ایسا موقع نہ ہو تو اس کو جنگل میں ایسی جگہ دفن کردیں جہاں لوگوں کے پاؤں نہ پڑیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اس تعویذ کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ بچہ زندہ رہے گا اور لمبی عمر پائے گا۔ وہ آیات یہ ہیں۔


Wednesday, November 18, 2015

بسم اللہ کی برکت

بسم اللہ کی برکت  :۔


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے ایک جگہ پڑھا تھا کہ اگر ﷽ کسی کاغذ پر لکھ کر سر درد کے مریض کے سر پر باندھا جائے تو اس کے سر کا درد ٹھیک ہو جاتا ہے ایک دفعہ میں اپنے سسرال گیا انہوں نے کہا ہماری بچی ہے اس کے سر میں بہت درد رہتا ہے آپ کوئی تعویذ دے دو میں نے ایک کاغذ پر پوری بسم اللہ لکھ کر اس کے سر پر باندھنے کو کہا جیسے ہی انہوں نے تعویذ سر پر باندھا سر درد ٹھیک ہو گیا ۔ اب جس کے بھی سر میں درد ہوتا ہے او بچی سے وہ تعویذ لے جاتے ہیں اور اللہ کرم کر دیتے ہیں ۔

Monday, September 21, 2015

سر درد سے نجات کا روحانی عمل


سر درد سے نجات کا روحانی عمل :۔



محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے کچھ روحانی تجربات ہیں جو کچھ میں نے خود آزمائے ہیں ۔ میرے سر میں اکثر درد رہتا تھا تو میں نے " یا مجیب" سر پر ہاتھ رکھ کر کہ پہلے تین بار، پھر پانچ بار، پھر سات بار، پھر نو بار ،اور پھر گیارہ بار، پڑھ کر سرپر دم کیا تو میرا سر کا درد ٹھیک ہو گیا ۔ ہر بار طاق عدد میں پڑھ کر پھونک مارنی ہے یعنی تین بار پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے سر پر پھیرے پھر پانچ بار پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے سر پر پھیرلے۔ مجرب ہے۔

 ماہنامہ عبقری " ستمبر 2015ء شمارہ نمبر 111" صفحہ نمبر30

Monday, August 10, 2015

پورے یا آدھے سر کا درد

پورے یا آدھے سر کا درد

اگر کسی شحص کو پورے یا آدھےسر میں درد رہتا ہو تو اس کے سر ہا تھ رکھ کر تین بار یا سات بار یہ دعا پڑھ کر سر پر دم کریں ۔ اگر غیر عورت ہے تو دور سے پردے کے پیچھے پڑھ کر اس عورت کی طرف منہ کرکے دم کر دیں ۔ عمل پڑھنے کے دوران عورت اپنا ہاتھ سر پر رکھ لے ۔
بِسْمِ اللہ ِ خَیْرِ الْاَسْمَاءِ۔ بِسْمِ اللہ ِ  رَبِّالْاَرْضِ وَسَّمَاءِ۔ بِسْمِ اللہ ِ الَّذِیْ اسْمُہٗ بَرَکَۃُٗوَّشِفَا ءُٗ۔ بِسْمِ اللہ ِ الَّذِیْ بِیَدِہِ شِفَاءُٗ۔ بِسْمِ اللہ ِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہِ شَیْءُٗفِی الّاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَا ءِ وَھُوَالسَّمِیْعُ العَلِیْمُ۔
 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر11

Friday, July 3, 2015

دماغی امراض,

سر درد سے علاج مرتے دم تک

عمل یہ ہے کے پہلی دفعہ بچے کے جب بال اتروائیں تو ضائع مت کریں۔ بلکے ان کو اکٹھا کر کے ان کا وزن کر لیں۔ اس وزن کے برابر چاندی کی قیمت لگوائیں۔ جو قیمت بنے اس کی کوئی بھی چیز لے کر تقسیم کریں۔ یا صدقہ کریں۔ انشاءاللہ پوری زندگی سر درد نہیں ہو گا۔۔۔

Thursday, May 14, 2015

نظر کی کمزوری دور کرنے کے وظائف

نظر کی کمزوری دور کرنے کے وظائف 
ہر فرض نماز کے بعد دایاں ہاتھ سر پر رکھ کر ایک ہی سانس میں گیارہ مرتبہ یا قوی پرھیں۔ یہ دعا سر کے جملہ امراض کیلئے کافی و شافی ہے ۔ مثلا دماغی ٹینشن اور مرگی وغیرہ۔ 
دایاں ہاتھ سر پر رکھ کر آیت کا صرف اتنا حصہ پڑھیں۔ 
فَضَرَبْنَا عَلٰی اَذَانِھِمْ فِی الْکَھْفِ۔ (کہف 11)
پھر ہاتھ پر دم کر کے سرپر پھریں۔ ان شاء اللہ خوب گہری نیند آئے گی۔ بستر پر باوضو دائیں کروٹ قبلہ رخ لیٹ کر سات مرتبہ یہ آیت پڑھیں۔ تَحْسَبُھُمْ اِیْقَاظًا وَھُمْ رُقُوْد ۔ ان شاء اللہ خوب نیند آئے گی

Saturday, January 31, 2015

دماغی امراض

جو وجع المفاصل اور کرم دماغ کے مرض میں مبتلا ہو تو ہر نماز کے بعد سات مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر مرض کے مقام پر پھیرے ان شاء اللہ شفاء ہو گی۔