Showing posts with label اولیاء کے روحانی وظائف. Show all posts
Showing posts with label اولیاء کے روحانی وظائف. Show all posts

Thursday, January 4, 2018

روحانی علاج اور وظائف


اگر میاں بیوی میں آپس میں نااتفاقی رہتی ہو اور ایک دوسرے سے کٹے کٹے رہتے ہوں ایسی صورت میں عشاء کی نماز کے بعد باوضو ایک سو بار

 پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ باہمی تعلقات خوشگوار ہوجائیں گے اگر بیوی شوہر سے الگ الگ رہتی ہو تو شوہر یہ عمل کرے غلط وساس اور گندے خیالات سے نجات: اگر کوئی شخص وساوس اور گندے گندے خیالات میں مبتلا ہو۔ اس کو ہروقت بے ہودہ اور گندے خیالات آتے رہتے ہوں جس کے سبب وہ پریشان اور غائب دماغ رہتا ہو۔ اس کا کسی کام میں دل نہ لگتا ہو اور نہ وہ کوئی کام پوری توجہ سے کرسکتا ہو۔ ہروقت بے چین اور مدہوش رہتا ہو۔ اس کیلئے سب سے پہلا کام یہ ہے کہ پابندی کے ساتھ نماز باجماعت ادا کرے۔ اس کے بعد ہروقت باوضو رہنے کی کوشش کرے۔ جب وضو ٹوٹ جائے فوراً وضو کرلے۔ ہرنماز کے بعد ایک سو بار اسم

 پابندی کے ساتھ پڑھے اور فجر اور عشاء کی نماز کے بعد یہ عمل کرکے پانی پر دم کرکے پانی پی لے اور تمام بدن پر سر سے پاؤں تک ہاتھ پھیرلے۔ وہ عمل یہ ہے:۔ اول سات مرتبہ درودشریف، الحمدشریف پوری سورۂ تین مرتبہ‘ آیۃ الکرسی تین مرتبہ‘ چاروں قل تین تین مرتبہ‘ آخر میں سات مرتبہ درودشریف پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس کا دل کام یا پڑھنے میں دل لگے گا بُرے خیالات آنا بند ہوجائیں گے اور حالت سدھر جائے گی۔ آفات اور حاسدین سے حفاظت:اگر کوئی شخص پے درپے آفات کا شکار ہوتا ہو اور حاسداسے ظلم کا نشانہ بناتے ہوں تو ان تمام آفات وظلم سے نجات کیلئے بعد نمازعشاء ایک سو چھتیس بار اسم الٰہی یَامُؤْمِنُ پڑھے۔ یہ عمل چالیس دن پابندی کے ساتھ کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ ہر قسم کی آفات سے نجات حاصل ہوگی اور آئندہ ظلم اور آفات سےحفاظت رہےگی۔ بانجھ عورت کا بانجھ پن ختم: اگر کوئی عورت بانجھ ہو اور اولاد کے نہ ہونے سے پریشان ہواوراس کی بڑی تمنا ہو کہ اس کے بھی بچہ پیدا ہوجائے تو بانجھ پن کو ختم کرنے کیلئے پانچ وقت کی نماز پابندی کے ساتھ ادا کیا کرے اس میں سستی کاہلی نہ کرے اور ہروقت کوشش کرے کہ باوضو رہے اگر وضو ٹوٹ جائے دوبارہ وضو کرلے اور ہر نماز کے بعد اول گیارہ بار درودشریف پڑھے اس کے بعد اکتالیس مرتبہ 

 پڑھے اس کے بعد گیارہ بار درودشریف پڑھے۔ یہ عمل حمل قائم ہونے تک کرے‘ انشاء اللہ تعالیٰ بانجھ پن ختم ہوکر اولاد ہوگی۔ ہرقسم کی بے چینی اور پریشانی کا خاتمہ: اگر کوئی شخص کسی قسم کی بے چینی محسوس کرتا ہے اور پریشان رہتا ہے تو اس کیلئے باوضو عشاء کی نماز کے بعد ایک سو اکیس مرتبہ اسم الٰہی 

 پڑھا کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے جلد ہی اس کی بے چینی ختم ہوجائے گی اور ہر قسم کی پریشانی دور ہوجائے گی۔ عمل شرط ہے۔ جب تک بےچینی ختم نہ ہو برابر عمل کرتا رہے۔کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے کرے۔ 
 ملازمت میں ترقی کیلئے:۔
 اگر کوئی چاہتا ہے کہ اپنے شعبے میں ملازمت کے دوران اونچے سے اونچے منصب پر فائز ہوجائے اور اس کی ترقی میں کوئی رکاوٹ نہ بنے بلکہ وہ تیزی سے ترقی کی منزلیں طے کرتا جائے تو اس کیلئے بعد نمازفجر کسی سے بات نہ کرےاور نمازِ اشراق تک اپنی جگہ بیٹھ کر اسم الٰہی 

 پڑھے اورسورج نکلنے تک باقاعدہ پڑھتا رہے۔ درمیان میں اپنی جگہ سے نہ اٹھے اور نہ کسی سے بات کرے۔ اس اسم الٰہی کے ذکر میں مشغول رہے اور یہ عمل ہمیشہ کرتا رہےتو انشاء اللہ تعالیٰ اس کے اثرات قدم قدم پر اس کی زندگی میں ظاہرہوتے رہیں گے اور وہ بآسانی ترقی کرتے کرتے اعلیٰ منصب پر پہنچ جاتا ہے۔ نقصان پہنچانے والے سےبچاؤ کیلئے: اگر کسی جگہ کسی حاسد یا نقصان پہنچانےوالے کے حملہ کا خطرہ ہے اور سمت معلوم ہے کہ وہ اس طرف سے آئے گا تو اس کیلئے باوضو درج ذیل آیت ستر مرتبہ پڑھ کر ایک مٹھی ریت (مٹی) پر دم کرکے دشمن کے آنےوالے راستے کی طرف پھینک دے۔ انشاء اللہ تعالیٰ حاسد اور نقصان پہنچانے کی نیت سےآنے والا واپس پلٹ جائے گا اور اس کا قدم کسی صورت میں بھی آگے کی طرف نہیں اٹھےگا اور اس کے دل پر رعب غالب آجائے گا۔ وہ آیت یہ ہے۔ 

 دیدار نبی کریم ﷺ کی سعادت حاصل کیجئے:۔
ہر عاشق رسول کے دل میں تڑپ ہوتی ہے کہ وہ تاجدار انبیاءرحمۃ اللعالمین حضور نبی کریم ﷺ کی زیارت خواب میں کرے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ خواب میں زیارت ہونے کے بہت سے طریقے علماء کرام اور صوفیاء عظام نے اپنے اپنے تجربات کی روشنی میں بیان کیے ہیں۔ ان میں ایک طریقہ یہ ہے کہ جمعرات کا دن گزرنے کے بعد جو رات آتی ہے وہ جمعہ کی رات ہے۔ اس میں دو رکعت نمازنفل بعد نمازعشاء پڑھے ہررکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد 35 مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے۔ نماز کے بعد ایک ہزار بار یہ درودشریف پڑھ کر دعا کرے کہ اے اللہ تعالیٰ اپنی رحمت خاص سے مجھے حضرت محمد ﷺ خاتم الانبیاء ﷺ کی خواب میں زیارت کرا دے۔ اس کے بعد پاک بستر پر قبلہ رُخ باوضو سوجائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ جمعہ آنے سے قبل خواب میں زیارت نصیب ہوجائے گی۔ اگر ایک مرتبہ کے عمل سے زیارت نہ ہو تو تین بار (تین جمعہ کی رات) عمل کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ ضرور کامیاب ہوجائے گا۔ وہ درودشریف یہ ہے:۔ 

 میاں بیوی میں محبت و اتفاق:۔
 اگر میاں بیوی میں آپس میں نااتفاقی رہتی ہو اور ایک دوسرے سے کٹے کٹے رہتے ہوں ایسی صورت میں عشاء کی نماز کے بعد باوضو ایک سو بار

 پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ باہمی تعلقات خوشگوار ہوجائیں گے اگر بیوی شوہر سے الگ الگ رہتی ہو تو شوہر یہ عمل کرے اور شوہر بیوی سے میل جول میں کمی کرتا ہے تو بیوی پڑھے جب تک تعلقات صحیح قائم نہ ہوجائیں اس وقت تک برابر عمل کرنا ہے۔ a

ڈاکٹر سے مایوس ایک ماں کا خوشی بھرا خط


وظیفہ نے کمال کردکھایا‘ آپ بھی پڑھیں اور مایوسی کو بالکل بھول جائیں ہر انسان کی زندگی میں کوئی نہ کوئی پریشانی ہوتی ہے کوئی کم تو کوئی زیادہ اگر خدا پر اور اس بات پر پورا یقین ہوکہ اللہ تعالیٰ ہماری اس پریشانی کو دور کرے گا تو یقین مانیں کہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے اپنے کرم سے اس کی پریشانی ختم کرتے ہیں۔ آج جو میں آپ کو بتانے والی ہوں اسے سن کر دکھ بھی ہوگا اور خوشی بھی۔ دکھ اس بات کا ہے جن معالجین کو ہم لوگ سب کچھ سمجھتے ہیں جیسے کہ ہر بیماری کا علاج ہی ان کے پاس ہے ہر مریض جو یہ سمجھتا ہے کہ اس کیلئے ڈاکٹر ہی سب کچھ ہے تو یہ ان کیلئے میرا پیغام ہے کہ جو مایوس ہو کسی بھی وجہ سے کسی بھی بیماری کی وج سے تو ان کیلئے حیرت انگیز وظیفہ ہے

 اس وظیفہ کا مجھے میرے استاد صاحب نے بتایا استاد صاحب کو اللہ تعالیٰ اپنی رحمت اور کرم سے نوازے میں حاملہ تھی شروع کے دن تھے‘ میں بہت بیمار ہوگئی تھی الٹیاں بند ہونے کا نام نہیں لے رہی تھیں۔ دو مہینے تک میری حالت بہت خراب رہی‘ مجھے کراچی لے جایا گیا تو وہاں ڈاکٹر نے کہاکہ اس بچے کا بچنا بہت مشکل ہے آپ اسے ضائع کروا دو۔ دوسرا مہینہ تھا مجھے کچھ ہوش نہیں تھا کہ میرے ساتھ کیا ہورہا ہے ہر ڈاکٹر کو دکھادیا اس وقت جس نے بھی مجھے دیکھا کہا کہ اس لڑکی کو بالکل ختم کرکے ا ٓپ ہمارے پاس لائے ہیں میری امی بہت پریشان ہوگئیں۔ ایک طرف میں اس حالت میں دوسری طرف میرے بچے کیلئے سب نے کہاکہ اسے ضائع کروادو۔ میں نے خدا سے رو رو کر اولاد مانگی تھی پھر میں وظیفہ پڑھتی‘ میری امی پڑھتی‘ اس طرح بہت پریشانی اور دکھی وقت گزر گیا۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے اور میرے بچے کو ایک نئی زندگی دی۔ ایک مہینہ سکون اور خوشی کا گزار‘ میں چیک اپ کیلئے ڈاکٹر کے پاس گئی اس نے میرا الٹراسائونڈ کیا اور مجھے کہاکہ میں تمہیں ایک بات کہوں پریشان مت ہونا میں نے کہا جی کہیں‘ کہاں کہ آپ بچے کے سر میں پانی ہے اور اگر یہ بڑھ گیا تو خطرہ ہے کہ بچہ صحیح نہیں ہوگا۔ آپ ایک مہینے بعد آنا پھر دیکھتے ہیں کم ہوا ہے یا نہیں اس کا کوئی علاج بھی نہیں میں حد سے زیادہ پریشان ہوگئی کسی بھی چیز میں دل نہیں لگ رہا تھا۔ میں کراچی گئی وہاں دکھایا تو وہاں کی بہت بڑی ڈاکٹر تھیں انہوں نے تو ایک نئی بات کی کہ دماغ میں ایک ہڈی چھوٹی ایک بڑی ہے‘ آپ ایک مہینے بعد آنا پھر بتائیں گے کیا کرنا ہے۔ اس پریشانی کے ساتھ میں نے بڑی مشکل سے ایک مہینہ گزارا اور پھر سے کراچی گئی‘ دوبارہ الٹرا سائونڈ کروایا۔ پھر ڈاکٹر نے کہاکہ آپ اس بچے کوضائع کروادیں یہ ٹھیک نہیں ہوگا۔ میں نے کہا نہیں میں کسی اور کو دکھاتی ہوں‘ وہاں میں نے کئی بڑی ڈاکٹروں کو دکھایا کسی نے کہا دل میں سوراخ ہے‘ کسی نے کہا دماغ میں پانی ہے‘ کسی نے کچھ کہا اور کسی نے کچھ کہا۔ مجھے ہسپتال میں ایڈمٹ کرلیا‘ میں بہت پریشان تھی میری امی بھی پریشان ہوگئیں۔ میں نے ڈاکٹر سے کہا مجھے ایک بار گھر جانا ہے میں کل آئوں گی‘ بہت مشکل سے میں گھر آئی‘ رو رو کر میرا برا حال ہوگیا کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا کروں۔ میری کزن بھی ڈاکٹر ہیں میں نے ان سے پوچھا سب نے یہی بات کہی۔ میں بہت مایوس ہوگئی تھی سب گھر والوں نے مجھے سمجھایا کہ ڈاکٹر کہہ رہے ہیں مان لو مگر میں نے کہانہیں ایک بار میں اپنی کوشش کرنا چاہتی ہوں۔ میں گھر آگئی اور میں نے استاد صاحب سے پوچھا (مجھے جب بھی پریشانی ہوتی ہے میں اپنے استاد صاحب سے پوچھتی ہوں وہ مجھے بہت اچھا مشورہ دیتے ہیں اور بہت اچھا وظیفہ بتاتے ہیں) انہوں نے مجھے کہا آپ پریشان مت ہو دل سے اللہ پر یقین کرکے یہ وظیفہ جتنا ہوسکے پڑھو۔ میں نے یہ وظیفہ پڑھا سوا لاکھ مرتبہ پڑھا‘ بہت دعا کی پھر کسی نے کہا حیدرآباد کی ایک بڑی ڈاکٹر ہے اسے دکھائو۔ میں وہاں گئی بہت مشکل سے اس کا ٹائم ملا انہوں نے میری رپورٹ دیکھیں اور میری امی اور میرے شوہر کو بلایا اور کہا آپ لوگ اس بات کو سمجھ لیں کہ یہ بچہ اگر پیدا بھی ہوگیا تب بھی یہ عام بچوں کی طرح نارمل نہیں ہوگا باقی آپ لوگوں کی مرضی ہے۔ آٹھواں مہینہ تھا میں بہت زیادہ پریشان ہوگئی پھر وہاں ایک اور ڈاکٹر کو دکھایا بہت زیادہ مشہور اور اچھی ڈاکٹر ہے۔ اس نے میری رپورٹ دیکھی اور ٹیبل پر میری فائل پھینکی اور کہا آپ کیا دکھانے آئی ہیں؟ آپ اپنے شوہر سے پوچھ لیں کہ کب آنا ہے‘ آجانا ہم بچہ ضائع کردیں گے۔ ڈاکٹر کو امی نے کہاکہ ہم لوگ وظیفہ کررہے ہیں دعا کریں گے سب ٹھیک ہوجائے گا تو وہ ہنسی اور کہا جو کمی ہے وہ رہے گی وہ ختم نہیں ہوگی چاہے کچھ بھی کرلیں۔ میں پھر سے سوچ میں پڑ گئی نہ بھوک لگتی تھی نہ نیند آتی تھی‘ دن رات دکھ اور سوچ کہ میرا کیا ہوگا۔ میرے سسرال والوں نے اور میرے شوہر نے ہمت دی اور کہا تم اللہ پر یقین کرو اور بس دعا کرو۔ میں نے دوبارہ استاد صاحب سے بات کی تو انہوں نے کہا یہ وظیفہ پڑھتی رہو سب ٹھیک ہوجائے گا۔ میں نے اور اس نے واپس یہ وظیفہ پڑھوایا سوا لاکھ پڑھ کر ہم لوگ نواب شاہ گئے وہاں دکھایا تو ڈاکٹر نے کہا سب کچھ بالکل ٹھیک ہے اور بچہ بھی ماشاء اللہ بالکل ٹھیک ہے۔ مجھے بے حد خوشی ہوئی یقین نہیں آرہا تھا کہ یہ سب ٹھیک ہوگیا پھر تسلی کیلئے ہم لوگ حیدر آباد گئے وہاں دکھایا تو ڈاکٹر نے رپورٹ دیکھی تو کہا یہ سب آپ کو کس نے کہا بچہ تو بالکل ٹھیک ہے اس میں تو کوئی بھی کمی نہیں ہے۔ ہم سب لوگ بہت خوش تھے‘ یہ سب کچھ وظیفہ کی برکت سے ہوا تھا اتنا بڑا کرشمہ کہ کسی کو یقین نہیں تھا کہ ایسا ہوگا۔ اگراللہ تعالیٰ کی ذات پر یقین رکھ کر دل سے دعا کی جائے تو اللہ تعالیٰ دعا ضرور قبول کرتا ہے۔ ہم لوگ ڈاکٹروں کو پیسے بھی دیتے ہیں اور اتنے پریشان بھی ہوتے ہیں اور کچھ ملتا بھی نہیں۔ اگر اتنے پریشان ہوکر اللہ سے مانگیں تو کبھی مایوس نہیں ہوں گے‘ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میرا پیارا سا بیٹا ہوا اور ہم سب بہت خوش ہوئے۔ استاد صاحب نے اس کا نام ’’محمد مکی‘‘ رکھا‘ بہت ہی پیارا نام اور ماشاء اللہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے بہت ہی عقلمند اور پیارا بچہ ہے‘ تین ماہ کا بچہ اللہ اللہ بولنے لگ گیا‘ یہ سب کچھ دعا اور وظیفہ سے ہوا ہے۔ بے شک اللہ کے کلام میں بہت برکت ہے۔ یہ سارا واقعہ بتانے کا صرف یہ مقصد تھا کہ ہرچیز اور ہر بیماری کا علاج اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے تو پھر ہم کیوں معمولی معمولی بات کیلئے معالجین کے پاس جاتے ہیں‘ بے شک علاج سنت رسول ﷺ ہے مگر کچھ کوشش انسان کو بھی کرنی چاہئے۔ اللہ تعالیٰ قادر ہے‘ اپنی قدرت سے بڑی سے بڑی مشکل آسان کرتا ہے۔

حلقہ کشف المجوب


پیر علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ اس باب میں فرماتے ہیں کہ حق کا طالب کرنےوالا صرف حق والا ہی ہوسکتا ہے۔ مزید فرماتے ہیں تو حق کے طلب کرنے والا ہے تجھے ایک پیغام دیتا ہوں۔ کیا؟ ساری کائنات کے بھید کا مقام، جوہراعراض و عناصر اور اجرام فلکی ، یہ جتنی کہکشائیں ہیں، جتنے آسمان ہیں، جتنے سیارے ،ہیں جتنے ستارے ہیں۔ زمین کی جتنی کائنات ہے، زمین کا نظام ہے اور مخلوقات کی جتنی طبیعتیں ہیں ،انکے مزاج ان کے انداز، ان کا اٹھنا بیٹھنا، ان کی زندگی گزارنے کی طرز ،جو کچھ بھی ہے ،ان سب میں اسرارِ الٰہی کا حجاب ہے۔ ان سب میں تو رب کو تلاش کر سکتا ہے۔ یہ حجاب ہے، اس حجاب کو کھول، تجھے اس میں رب نظر آئے گا۔ قارئین! جس نے پانا ہے وہ رب کو صرف آسمان کو دیکھ کے پا سکتا ہے

 ‘یہ ساری کائنات آسمان زمین جو کچھ تو نے پیدا کیا، ایسے ہی بے کار پیدا کیا؟ بس اس لفظ کے کہنے میں بندے کی بخشش ہو گئی تھی۔ ایسے سویا ہوا تھا، گرمی کا موسم تھا ،آسمان پر ستاروں کی روشنی اور چمک تھی اور اس نے اوپر دیکھا اور دیکھ کے کہنے لگا الٰہی! یہ جو کچھ بھی ہے، ایسے ہی بے کار بنایا گیا ہے؟ بس !اور پھر اللہ کی قدرت کو آگے بیان کیا۔ اللہ جل شانہ نے اپنی قدرت کے بیان کرنے پر ،اپنی طاقت کے بیان کرنے پر اس شخص کی مغفرت کر دی۔ موحد اور مشرک کا فرق:پیر علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ’’ ان ساری چیزوں کے اندر رب ہے‘‘ اور اگلی بات کہ اگر تو ان چیزوں کے اندر جائے گا تو رب کو تلاش کرے گا اوراگران کو اپنے اندر ڈال لے گا تو شرک میں مبتلا ہو جائے گا۔ نوٹ جیب میں ہے تو ضرورت ہے۔ نوٹ دل میں ہے تو دنیا آ گئی۔ اسی کو حب دنیا کہتے ہیں۔ نوٹ تو ضرورت ہے نا؟ نوٹ سے زندگی کی ضروریات رکھی ہیں، نوٹ کو دنیا کاسبب بنایا ہے۔ کیوں؟ کشتی کے اندر پانی نہیں کشتی پانی میں ہے تو ٹھیک اور اگر کشتی کے اندر پانی ہے تو ٹھیک نہیں۔ نکتہ سمجھے؟

Monday, December 11, 2017

حضرت امام جعفر صادق رحمہ اللہ


حضرت امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ بہت بڑی شخصیت اور اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کے چشم وچراغ کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ علم، زُہد‘ تقویٰ اور ان گنت فضائل آپ رحمۃ اللہ علیہ کے اندر بدرجہ اُتم موجود تھے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ کی صداقت اور پارسائی کا یہ عالم تھا کہ آج تک آپ رحمۃ اللہ علیہ کے مبارک نام پاک کے ساتھ ’’صادق‘‘ لازمی جزو بن گیا ہے۔ ابوشاکر نامی شخص آپ رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی ’’مجھے میرے معبود (اللہ) کی جانب رہنمائی فرمائیے‘‘ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا: ’’بیٹھ جاو‘‘ اچانک آپ رحمۃ اللہ علیہ کی نظر اپنے ایک بیٹے پر پڑی جو کہ انڈے کواٹھائے ہوئے تھے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے ان سے انڈا لیا اور ابوشاکر سے ارشاد فرمایا: ’’یہ (انڈا) ایک قلعہ (کمرہ) ہے جس کے چاروں طرف ایک دیوار ہے‘ اس کی اندر کی حالت نظر نہیں آرہی‘ اوپر کا چھلکا سخت ہے اور اسکے اندر ایک باریک پردہ ہے جس کے اندر پگھلا ہوا سونا اور چاندی ہے (یعنی پیلے اور سفید قسم کے دو پانی ہیں) جو آپس میں مخلوط (مکس) نہیں ہوتے نہ کوئی اصلاح کرنے والا اندر سے باہر آیا ہے جو یہ بتائے کہ اس نے اندر اصلاح کی ہے نہ کوئی خراب کرنے والا اس کے اندر داخل ہوا ہے جو یہ بتائے کہ یہ خراب ہے اور اندر کسی کو معلوم نہیں کہ اس سے نر پیدا ہوگا یا مادہ‘ اچانک یہ پھٹتا ہے (اور) مور کی طرح کا رنگ برنگا چوزہ باہر نکل آتا ہے‘ تیرا کیا خیال ہے کیا اس کوئی منتظم (انتظام کرنے والا) اور مدبر (تدبیر کرنےوالا) ہے؟‘‘ امام رحمۃ اللہ علیہ کا یہ نورانی کلام سن کر ابوشاکر کچھ دیر سرجھکائے سوچتا رہا‘ پھر کلمہ شہادت پڑھ کر مسلمان ہوگیا۔ اسی ضمن میں امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کا ہی فرمان ہے کہ جب آپ رحمۃ اللہ علیہ سے سوال کیا گیا کہ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے (اللہ) کو کیسے پہچانا؟ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: میں نے ایک ایسا چکنا اور صاف قلعہ (انڈا) دیکھا جس میں نہ کہیں شگاف تھا نہ دروازہ‘ اوپر پگھلی ہوئی چاندی (سفید جوس) کی قلعی تھی اور اندر پگھلا ہوا سونا (زردی) تھی۔ اس کے اندر اچانک مور‘ گدھ اور چڑیاں نکل پڑیں۔ پس میں نے جانا کہ ضرور اس کا کوئی نہ کوئی بنانے والا ہے۔‘‘ مطلب یہ کہ جب انڈا ہر طرف سے بند تھا تو پرندے کے بچے کا اندر ہی اندر پرورش پانا اور پھر باہر نکلنے کے وقت چھلکے کو اپنی چونچ سے توڑ کر باہر نکلنا بتاتا ہے کہ ضرور کوئی منظم اور مدبر ہے جو سب کام کررہا ہے اور وہ اللہ وحدہٗ لاشریک ہے۔

شاہ ارشاد صابری کے روحانی وظائف


اگر کوئی شخص اس شبہ میں مبتلا ہو کہ اس پر کسی نے سحر یا جادو کیا ہے یا اس کی روزی باندھ دی گئی ہے یا لوگ اس سے نفرت کرتے ہیں اور اس سے کنارہ کش رہتے ہیں تو ان تمام کاموں میں بہتری لانے اور کامیاب ہونے کیلئے سورۂ یٰسین شریف کو مبین در مبین پڑھے چور اور ہر موذی جانور سے حفاظت:اگر کسی جگہ چوری ڈاکے کا ڈر ہو یا ایسی جگہ ہو جہاں موذی جانور (تکلیف دینے والے جانور مثلاً سانپ بچھو‘ کھن کھجورے یا دیگر جانور) ہوں تو ان چور ‘ ڈاکو یاموذی جانوروںسے حفاظت کیلئے اول و آخر تین تین بار درودشریف پڑھے درمیان میںسورۂ بقرہ کی آیات 85 اور86 پڑھیں اور سورہے‘ یہ آیات پڑھنے کے بعد کسی سے بات نہ کرے۔ اگر بات کرنی پڑجائے تو دوبارہ پڑھ لے اور سوجائے۔ نقصان پہنچانے والوں سے حفاظت:اگر کسی شخص کو ڈر ہو کہ اس کا دشمن اسے بڑا نقصان پہنچادے گا تو اس کیلئے بعد نمازعشاء باوضو قبلہ کی طرف منہ کرکے پاک مصلے پر بیٹھ کر اسم الٰہی یَاجَبَّارُ ایک سو اکیس بار پڑھے اور یہ عمل اس وقت تک کرتا رہے جب تک دشمن کے نقصان پہنچانے کا خطرہ ہو‘ ان شاء اللہ تعالیٰ جلد ہی نقصان پہنچانے والا ناکام ہوکر اپنی حرکات سے باز آجائے گا۔ سحرو جادو سے نجات‘ روزی میں برکت‘ مخلوق تابع اگر کوئی شخص اس شبہ میں مبتلا ہو کہ اس پر کسی نے سحر یا جادو کیا ہے یا اس کی روزی باندھ دی گئی ہے یا لوگ اس سے نفرت کرتے ہیں اور اس سے کنارہ کش رہتے ہیں تو ان تمام کاموں میں بہتری لانے اور کامیاب ہونے کیلئے سورۂ یٰسین شریف کو مبین در مبین پڑھے اس کے اول و آخر درودشریف گیارہ گیارہ بار پڑھے۔ یہ عمل ہمیشہ کرے ناغہ نہ کرے۔ مسلسل پڑھنے اور عمل کرنے سے ان شاء اللہ تعالیٰ سحر، جادو، سفلی، رزق کی بندش ختم ہوگی۔ لوگ محبت اور عزت سے پیش آئیں گے اور ہر کام سہولت اور آسانی کے ساتھ انجام پائے گا۔ گھر میں خوب خیرو برکت شروع ہوجائے گی۔ سورۂ یٰسین شریف کو مبین در مبین پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ جب سورۂ یٰسین شریف اول مبین تک پڑھ چکے تو پھر اول سے شروع کرے یعنی دوبارہ شروع سے پڑھنا شروع کرے اور دوسرے مبین تک پڑھے پھر اول پڑھنا شروع کرے۔ جب چوتھے مبین پر پہنچے تو پھراول سےپڑھنا شروع کرے۔ جب پانچویں مبین پر پہنچے تو پھر اول سے شروع کرے۔ جب چھٹے مبین پر پہنچے تو پھر اول سے شروع کرے۔ جب ساتویں مبین پر پہنچے تو آخر تک پڑھ کر سورۂ ختم کرے لوٹ کر اول سے آخر تک پڑھے۔ اس ترکیب سے روزانہ سورۂ یٰسین شریف کو پڑھا کرے۔ یہ عمل ہر مقصد میں کامیابی کے لیے بھی اور ہر بیماری سے شفاء کے لیے بھی تیربہدف ہے۔ حافظہ مضبوط یادداشت اچھی:اگر کسی بچے یا بڑے کا حافظہ کمزور ہو اورجو کچھ پڑھتا ہو‘ بھول جاتا ہو اسی لیے تعلیم میں بھی پیچھے ہو اور بڑا آدمی ہے اس کا حافظہ بھی کمزور ہے چیز رکھ کر بھول جاتا ہے کوئی بات یاد نہیں رہتی‘ بازار سے سودا خریدنے گیا اوربھول گیا کہ کیا کیا لینا تھا جو لینا نہیں تھا وہ خرید لایا ایسی صورت میں یہ نماز گھر کاکوئی فرد ادا کرکے حافظہ کی قوت کے لیے دعا کرے اور سورۂ یٰسین ایک مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے اس بچے یا آدمی کو پلائے۔ یہ عمل ایک چلہ کرے۔ ان شاء اللہ حافظہ مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ بچے میں پڑھنے کا شوق بھی پیدا ہوگا اور وہ اپنے ہم جماعت بچوں سے آگے رہے گا اور تعلیم میں نام پیدا کرے گا۔ لقوہ‘ فالج‘ دردکمر‘ گیس ‘ درد کان کیلئے:اگر خدانخواستہ کسی کو لقوہ کا مرض ہوجائے یا قولنج (انتڑی کا درد‘ باؤسول) یا باؤ گولہ (گیس) یا دردِکمر پیدا ہوجائے تو اس کیلئے باوضو سورۂ فاتحہ مع بسم اللہ شریف کے ایک چینی کی پلیٹ بغیر پھول والی پر لکھے اور سرسوں کے تیل سے دھو کر ایک بوتل میں وہ تیل رکھ لے اور تھوڑا سا تیل لے کر جہاں جسم میں درد ہو لگایا کرے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ جلد ہی آرام آجائے گا۔ اگر کسی بچے کے یا بڑے کے کان میں درد ہو تو اس میں ہلکا گرم کرکے ڈال دے۔ تنبیہ: یہ یاد رکھنے کی بات ہے کہ کان میں جو بھی تیل وغیرہ ڈالنا ہو اسے ہلکا گرم کرلیں۔ ٹھنڈے تیل سے کان کو نقصان پہنچتا ہے۔ نظر بد سے حفاظت و نجات:اگر کسی بچے یا بڑے کو نظربد لگی ہو جس کے سبب اس کی صحت گرتی جارہی ہو کھانا کھانے کو دل نہ چاہتا ہو اور مرض بڑھتا جاتا ہو لیکن مرض کا پتہ نہ چلتا ہو۔ بچہ ہے تو ہر وقت کسی نہ کسی بہانےسے روتا ہو کھانا پینا بند ہوگیا ہو یا کھاتا ہو تو الٹی ہوجاتی ہو‘ اس سے نجات کیلئے مندرجہ ذیل کلمات باوضو ایک کاغذ پر یا چینی کی پلیٹ پر لکھیں اور اس کو پانی سے دھو کر مریض کو پلائیں اور اس پر چھڑکیں نیز یہی کلمات پڑھ کر صبح و شام مریض پر دم کریں اور یہی کلمات ایک کاغذ پر لکھ کر موم جامہ کرکے گلے میں ڈال دیں‘ تعویذ پر کالا یا گہرا نیلا کپڑا چڑھائیں۔ وہ کلمات یہ ہیں:۔ 

 سفر میں ہر قسم کے خطرات سے حفاظت:اگر کوئی شخص سفر پر روانہ ہونا چاہتا ہے یا سفر پر روانہ ہوچکا ہے اور ڈرتا ہے کہ کہیں راستے میں کوئی حادثہ پیش نہ اجائے یا ڈاکو لٹیروں سے واسطہ نہ پڑجائے تو اس کیلئے گھر سے نکلنے سے پہلے یا دورانِ سفر سورۂ عبس مکمل ایک مرتبہ پڑھ لی جائے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ سفر بخیرو خوبی پورا ہوگا اور راستہ میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہ ہوگا۔

Saturday, August 27, 2016

خواجہ خدابخش خیرپوریؒ مستند روحانی وظائف


حافظہ کی کمزوری ، بھول چوک اور نسیان کے مرض کے لیے

اگر کسی کو نسیان یعنی بھول چوک کا مرض ہوتو اس کیلئے ہر فرض نماز کے بعد تیرہ مرتبہ یہ آیت پڑھے۔ رب زدنی علما اور گیارہ مرتبہ یہ آیت پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے ٹوپی اتار کر اپنے سر پر پھیرے۔


سیلان الرحم
بعض عورتوں کو سیلان الرحم کی شکایت ہوتی ہے اور حیض کے علاوہ استحاضہ کا خون آتا ہے جس سے عورت کی صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ اس کیلئے یہ عمل بہت کارآمد اور مفید ہے۔ زیتون کا ایک کلو تیل لے کر اول گیارہ مرتبہ درود شریف اس کے بعد گیارہ سو مرتبہ سورۂ والتین پڑھیں اور آخر میں گیارہ بار درودشریف پڑھ کر اس زیتون کےتیل پر دم کرکے رکھ لیں اور روزانہ صبح ناشتہ کے وقت روٹی پر چپڑ کر یاڈبل روٹی یا توس پر لگا کر کھائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ سیلان کا مرض جاتا رہے گا۔
ماہواری کم یا درد کے ساتھ آنا
اگر کسی عورت کوماہوار کم آتی ہو یا تکلیف اور درد کے ساتھ آتی ہو یا بال گرنے کی شکایت ہو یا کمر میں درد رہتا ہو یا ہاتھ پاؤں کی ہتھیلیاں جلتی ہوں تو اس کیلئے یہ عمل مجرب ہے۔ ایک کلو سوکھا کھوپرا لے لیں۔ اول گیارہ بار درود شریف اس کے بعد سورۂ ملک ایک سو تیس مرتبہ آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر اس کھوپرے پر دم کریں۔ اس کے بعد کھوپرے کو کاٹ کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں۔ روزانہ رات کو ایک پاؤ گائے کے دودھ میں وہ کھوپرے کا ٹکڑا بھگودیں۔ صبح کو منہ دھو کر نہار منہ کھوپرے کا ٹکڑا کھاکر دودھ پی لیں۔ گائے کے گوشت اور گرم چیزوں کے کھانےسے پرہیز کریں۔ گرم چیزیں یہ ہیں: گائے کا گوشت‘ مچھلی‘ انڈا‘ مرغی‘ بینگن‘ آم کا اچار وغیرہ۔ یہ کھوپرا مسلسل تین ماہ استعمال کریں اور ماہواری کے ایام میں کھوپرا استعمال نہ کریں۔ کھوپرا پاک حالت میں کھانا ہے اگر ناپاک حالت ہے تو پہلے غسل کرکے پاک ہوجائے پھر استعمال کرے انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی تمام شکایات دورہوجانی شروع ہوجائیں گی۔

کتے کے کاٹ لینے سے زہر کا اثر ختم
اگر پاگل کتا کسی کو کاٹ لے اور اس کا مناسب علاج نہ کیا جائے تو وہ شخص بھی کتے کی طرح بھونکنے لگتا ہے اور لوگوں کو کاٹ لے تو وہ بھی پاگل ہوجاتے ہیں۔ لہٰذا اس کا فوری علاج کرانا چاہیے۔ اسی کے ساتھ ساتھ یہ عمل بھی کرے تاکہ کتے کے کاٹےکا زہر اثر نہ کرے۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ کتے کے زہر کا اثر ختم ہوجائے گا۔ وہ عمل یہ ہے۔ زعفران کو عرق گلاب میں گھول کر اس سے کسی نئے برتن میں یہ حروف باوضو لکھے اور روغن زیتون (زیتون کے تیل) سے دھو کر اس مریض کو پلائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ کتے کا زہر ختم ہوجائے گا۔ مجرب عمل ہے۔ وہ حروف یہ ہیں:۔
ا ب ج ا ع ہ د با ب اللہ
نسیان اور بھول چوک کا مرض ختم
اگر کسی کو نسیان یعنی بھول چوک کا مرض ہوتو اس کیلئے ہر فرض نماز کے بعد تیرہ مرتبہ یہ آیت پڑھے۔ رب زدنی علما اور گیارہ مرتبہ یہ آیت پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے ٹوپی اتار کر اپنے سر پر پھیرے۔


سحر، جادو، سفلی کا اثر ختم کرنا
اگر کسی آدمی یا عورت پر یا بچے، بچی پر جادو کرادیا گیا ہو جس کے سبب وہ بیمار رہتے ہوں یا ان پر جادو کے سبب پاگل پن طاری ہوگیا ہو تو اس کیلئے یہ آیات باوضو ایک چینی کی پلیٹ بغیر پھول والی پر لکھے اور ایک پانی کا مٹکا اس بارش کے پانی کا لے جو پہاڑ پر برسا ہو یعنی ایک مٹکا لے جا کر بارش کے دوران پہاڑ پر رکھ دے وہ بارش کے پانی سے بھر جائے تو اٹھاکر گھر لے آئے اور یہ مٹکا اس حالت میں لائے کہ لاتے وقت لانے والے کو کوئی نہ دیکھے۔ اسی طرح ایک مٹکا پانی اس کنویں سے بھر کر لائے جوبیکار اور ویران پڑا ہو۔ جمعہ کے دن سات درختوں سے ایک ایک پتہ ہرا لے کر آئے۔ درخت ایسے ہوں جن کے پھل ابھی تک کھائے نہ گئے ہوں‘ دونوں مٹکوں کے پانی کو ملا کر ساتوں پتے اس میں ڈال دیں اور نہر یا سمندر یا تالاب یا جھیل کے کنارے لے جاکر دونوں پاؤں لٹکا کر اس پلیٹ والی آیت کو اس مٹکے والے پانی سے دھو کر مٹکے والا پانی اپنے سر کے اوپر ڈونگے بھر بھر کر ڈالنا شروع کردے۔ جب سب پانی اپنے جسم پر بہالے تو دوسرے کپڑے پہن کر گھر آجائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل سے سحر، جادو، سفلی کا عمل ختم ہوجائے گا۔ وہ آیات یہ ہیں



حاسدوں سے حفاظت
اگر کوئی شخص اپنے ماحول، پڑوسی، ساتھ کام کرنے والوں، دوست، احباب، رشتہ داروں سے تنگ ہو اور وہ اسے ستاتے اور پریشان کرتے ہوں تو اس کیلئے روزانہ بعد نماز مغرب یا بعد نماز عشاء باوضو ایک سو بار یہ دعا پڑھا کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ ظالموں سے جلد نجات حاصل ہوگی۔ وہ دعا یہ ہے:۔


علم میں برکت اور اضافہ کیلئے
جو شخص یہ چاہتا ہے کہ وہ علم میں زیادہ سے زیادہ آگے بڑھے وہ بہت بڑا اور معتبر عالم دین بنے تو اس کیلئے اساتذہ کی خدمت اور ان کا ادب و احترام کرنے کے ساتھ ساتھ یہ دعا روزانہ کسی بھی نماز کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ بار درود شریف اور درمیان میں ایک سو بار یہ دعا پڑھا کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ علماء کرام اور اہل علم میں ممتاز عالم دین شمار ہوگا۔ یہ دعا دنیاوی علوم کیلئے بھی پڑھی جاسکتی ہے۔ وہ دعا یہ ہے:۔
رب زد نی علما۔

Friday, April 8, 2016

شاہ ذوقی شاہؒ کے مستند روحانی وظائف


کبھی گھر سے باہر نکل کر سوچتا ہے کہ مجھے کہاں اور کس کام سے جانا تھا۔ کبھی نسیان کے باعث در در کی ٹھوکریں کھاتا ہے گھر کا پتہ نہیں ملتا ہے۔ اس کیلئے ہر فرض نماز کے بعد ایک سو مرتبہ پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے سر پر پھیرلے۔ نافرمان اولاد کو اطاعت گزار بنانا اگر کسی کی اولاد نافرمان ہو اور کہنے سننے کو نہ مانتی ہو اور طرح طرح سے ضد کرتی ہو اور والدین کیلئے مسئلہ بنی ہوئی ہو تو اس کیلئے باوضو اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے اور درمیان میں ایک ہزار مرتبہ

 پڑھ کر پانی یا مٹھائی پر دم کرکے سب بچوں کو کھلائے اور ان سب بچوں پر دم کرے۔ یہ عمل رات کو کرے تاکہ آسانی کے ساتھ سب پر دم کرسکے۔ یہ عمل صرف ایک مرتبہ کرنا ہے اگر اطاعت میں کچھ کمی دیکھے تو ایک مرتبہ اور کرلے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اولاد فرمانبردار اور اطاعت گزار بن جائے گی۔ 

سر کے درد سے آرام 

اگر کسی کے پورے سر میں درد رہتا ہو تو درد سر دور کرنے کیلئے مندرجہ ذیل حروف باوضو لکھ کر موم جامہ کرکے کالے کپڑے میں سی کر مریض کے سر میں باندھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ سر کا درد دور ہوجائے گا۔
وہ حروف یہ ہیں۔
 ۷۸۶ 
دم ہ م ل ہ 

آدھے سر کا درد اگر کسی شخص کے آدھے سر میں درد رہتا ہو تو اس کے لیے باوضو اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھے اور درمیان میں گیارہ مرتبہ یہ آیت

پڑھ کر سر پر دم کیا جائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ آدھے سر کا درد جاتارہے گا۔ 

 دماغ کی کمزوری دور کرنا 

اگر کسی بچے یا بڑے کا دماغ کمزور ہو اور وہ ذرا ذرا سی بات بھی بھول جاتے ہوں یا بچہ اپنے اسکول یا مدرسہ کا سبق بار بار یاد کرنے کے باوجود بھول جاتا ہے تو اس کے حافظہ کی کمزوری دور کرنے اور دماغ کی طاقت اور یادداشت کی مضبوطی کیلئے باوضو مندرجہ ذیل آیت بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ کے ساتھ ایک کاغذ پر لکھیں اور موم جامہ کرکے کندذہن بچے یا بڑے کے گلے میں ڈال دیا جائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے بچے کاذہن چلنے لگے گا اور جو پڑھے گا یاد رہے گا اور بڑا آدمی بھی ضعف دماغ سےمحفوظ ہوجائے گا۔وہ آیت یہ ہے۔


 بھول چوک کا مرض

 اگر کسی شخص کو بھول (نسیان) کا مرض لاحق ہوگیا ہو کہ وہ کبھی گھر کا راستہ تک بھول جاتا ہے۔ کبھی گھر سے باہر نکل کر سوچتا ہے کہ مجھے کہاں اور کس کام سے جانا تھا۔ کبھی نسیان کے باعث در در کی ٹھوکریں کھاتا ہے گھر کا پتہ نہیں ملتا ہے۔ اس کیلئے ہر فرض نماز کے بعد ایک سو مرتبہ
پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے سر پر پھیرلے۔ انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی نسیان (بھول) کے مرض سے نجات حاصل ہوگی۔

 بے خوابی کا علاج 

اگر کسی کو دماغی خشکی کے باعث رات بھر نیند نہ آتی ہو اور بے خوابی کے باعث دن بھر اس کا بدن سست رہتا ہو اور ہر کام میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہو تو اس کے لیےسرسوں یا کھوپرے کے تیل پر باوضو سات مرتبہ یہ کلمات پڑھ کر دم کرے اور سر میں لگائے اور جب تک نیند نہ آئے یہ کلمات پڑھتا رہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ چند دن عمل کرنے سے بے خوابی کا مرض جاتا رہے گا اور پرسکون نیند آنے لگے گی۔ وہ کلمات یہ ہیں۔۔ 

خوب گہری نیند آنا 

اگر کسی آدمی کو نیند نہ آتی ہو اور وہ رات بے چینی میں گزارتا ہو تو اس کیلئے رات کو سوتے وقت گیارہ بار یہ آیت پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے تمام بدن پر پھیرلے۔ انشاء اللہ تعالیٰ خوب گہری نیند آئے گی۔ وہ آیت یہ ہے۔


 نزلہ زکام کا علاج 

اگر کسی کو نزلہ زکام نے تنگ کررکھا ہو اور نزلہ زکام کی شدت کی وجہ سے پریشان ہو اور چھینکوں اور ناک بہنے سے بہت زیادہ مصیبت میں مبتلا ہو تو اس کیلئے گیارہ بار یہ آیت باوضو پڑھ کر کسی کھانے کی چیز پر دم کرے اور مریض کو
کھلادے۔ انشاء اللہ تعالیٰ چند دن عمل کرنے سے مریض صحت یاب ہوجائے گا اور نزلہ زکام ختم ہوجائے گا۔ وہ آیت یہ ہے:۔

 اور سورۂ فاتحہ تین مرتبہ پڑھ کر مریض پر دم کرے۔ یہ نزلہ زکام سے نجات کا عمدہ عمل ہے۔


 درد دانت کا عمل

اگر کسی کے دانت میں شدید درد ہو اور کسی کل چین نہ آتا ہو تو اول و آخر سات سات مرتبہ درود شریف اس کے بعد ان
کلمات کو درمیان میں تین مرتبہ پڑھ کر مریض کے دانتوں پر دم کردیں۔ وہ کلمات یہ ہیں۔

حمل کی حفاظت

اگر کسی عورت کا حمل قائم نہ رہتا ہو اور بار بار گرجاتا ہو تو اس کےقائم رہنے اور بچے کے صحیح و سالم پیدا ہونے کے لیے یہ آیات باوضو لکھ کر موم جامہ کرکے حمل کے شروع کے دنوں میں عورت کی کمر میں باندھ دیں۔ یہ چالیس روز تک بندھا رہے۔ چالیس روز کے بعد کھول کر رکھ دیں۔ پھر یہی آیات والا تعویذ حمل کا نواں مہینہ شروع ہونے پر باندھ دیں۔ جب بچہ پیدا ہوجائے تو بچہ کو غسل دینے کے بعد عورت کی کمر سے کھول کر بچہ کے گلے میں ڈال دیں اور یہ تعویذ بچہ کے گلے میں سات سال تک بندھا رہے۔ سات سال پورے ہونے پر اس کو کسی پتھر کے ساتھ باندھ کر سمندر، دریا، نہر، تالاب، جھیل میں ٹھنڈا کردیں (ڈال دیں) اگر ایسا موقع نہ ہو تو اس کو جنگل میں ایسی جگہ دفن کردیں جہاں لوگوں کے پاؤں نہ پڑیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اس تعویذ کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ بچہ زندہ رہے گا اور لمبی عمر پائے گا۔ وہ آیات یہ ہیں۔


Wednesday, January 20, 2016

ایک بزرگ عالم کے زبردست عملیات

ایک بزرگ عالم کے زبردست عملیات :۔


جن بزرگ نے مجھے یا کریم والا عمل کروایا وہ سورہ کوثر کے بڑے زبردست عالم تھے ۔حب اور تسخیر کیلئے وہ یاودود بتاتے تھے یا ودود کے بارے میں انہوں نے بڑی عجیب باتیں بتائیں یا ودود کو حب اور تسخیر کیلئے پڑھتے ہوئے تسبیح کا دانہ سامنے سے اپنی طرف گرانا ہے تو تسخیر ہوگا بشرط جائز مقصد کیلئے کیا جائے ورنہ بڑا سخت نقصان کا اندیشہ ہے یہ بڑا سخت عمل ہے یا ودود کا ایک حب کا طریقہ یہ بتایا کہ اس کی پڑھائی اگر کسی کی تسخیر کیلئے کریں تو آخر میں سورہ کوثر کا آخری حصہ بھی ملا کر تین دفعہ پڑھ لیں مؤکلات ایسے حرکت میں آتے ہیں کہ فورا ً فوراً تسخیر کرتے ہیں ۔ ایسے پڑھنا ہے یاودود ھولا بتر ھولا بتر ھولا بتر اور پھر پھونک دیں ۔
چھ سورتوں سے روحانی حصار :۔
آخری چھ سورتوں کو دو رکعت میں پڑھنے کا طریقہ میں نے خود آزمایا بہت کار آمد ہے جسم ایک روحانی حصار میں آ جاتا ہے اور جسم کی لطافت بڑھ جاتی ہے ۔
ایک شعر پڑھیں اور پریشانیاں بگائیں :۔
ایک اور چیز جو میرے بڑے مشکل اور خراب حالات سے میری ساتھی ہے وہ یہ شعر ہے یہ ایسی چیز ہے جس نے مجھے بہت حوصلہ دیا اللہ پاک سے اس کی خاص حفاظت خاص نصرت لینے میں مدد دی یہ شعر کہیں میں نے ایک بندے کو پڑھتے ہوئے سنا وہ اس کو ہر مصیبت میں پڑھتا تھا بس میں نے اس کو اپنا لیا شعر درج ذیل ہے ۔الٰہی خیر گردانی بحق رب پروردگار برکت شاہ جیلانیؒ۔یہ ایسا چلہ ہے کہ میں آپ کو کیا بتاؤں یہ میری زندگی کا پہلا عمل ہے جو سکول سےپڑھنا شروع کیا بہت زود اثر ہے اس میں شرک کا کوئی پہلو نہیں ہے کیونکہ اس میں دعا  رب العزت سے کی جارہی ہے پھر ایک اور مسنون دعا ہے جو کہ آپ کی کتاب کامیاب عامل بنئے جو میں نے دفتر ماہنامہ عبقری سے منگوائی کے صفحہ 129 پر موجود ہے یہ دعا حضور نبی کریم ﷺ حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ پر پڑھ کر دم فرماتے تھے میں نے اس دعا کو صرف تین دفعہ روزانہ پڑھنا شروع کیا تو جسم سے بہت بوجھ ہٹ گیا بیماریوں میں افاقہ ہوا اور ذہنی صلاحیتوں میں اضاجہ ہوا بہت بے مثال اثرات رکھتی ہے اگر اس کی ایک تسبیح پڑھ لی جائے تو کوئی نظر بد جادو قریب بھی نہیں آسکتا بسم اللہ ارقیک من کل دام یو ذیک من شر کل نفس او عین حاسد اللہ بشفیک بسم اللہ ارقیک
بدقسمتی اور مشکلات کو ختم کرنے والا کامیاب عمل :۔
ایک عمل جو میں کئی سالوں سے وقتا ً فوقتاً کرتا ہوں وہ میں نے فقری مجموعہ وظائف میں پڑھا تھا کنزالاعمال سے روایت لی گئی ہے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جو نماز کی پاکی کی طرح پاکی کے ساتھ سورہ فاتحہ پڑھ کر سو مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے گا اللہ پاک اس کیلئے ہر حرف کے بدلے دس نیکیاں لکھیں گے اور دس برائیاں مٹائیں گے اور اس کیلئے جنت میں دس درجے بلند کریں گے اور جنت میں محل تعمیر فرمائیں گئے ۔ اور اس کے عمل کو اس دن اس شخص کی مانند کر دے گا جس نے 33 بار قرآن پڑھا ہو ۔یہ شرک سے علیحدگی فرشتوں کے حاضر ہونے کا سبب اور شیطان کا بھاگنے کا ذریعہ ہے اور عرش سے ایک آواز آتی ہے جو اپنے پڑھنے والے کا تذکرہ کرتی ہے یہاں تک کہ اللہ پاک سورہ اخلاص پڑھنے والے کی طرف نظر فرماتا ہے اور اللہ پاک جس کی طرف نظر فرمادے اسے کبھی عذاب نہ دے گا ۔
سورہ اخلاص سے سرور حاصل کیجئے :۔
اس عمل کو اکثر کرتا تھا ، بہت زبردست عمل ہے بد قسمتی کو مشکلات کو ختم کر کے رکھ دیتا ہے مجھے اس عمل سے بہت خاص پیار ہے اور سورہ اخلاص اس کی اصل وجہ ہے سورہ اخلاص پڑھتا ہوں تو دل اللہ پاک کی توحید میں کھو جاتا ہے ایسا سرور ہوتا ہے کہ کسی اور عمل میں ایسی کیفیت نہیں ہوتی سورہ اخلاص دل کے تاروں کے ساتھ ایسی ملتی ہے کہ بس ! اس کے کچھ عرصہ پڑھنے کے بعد ایک دفعہ خواب آیا کہ میں خواب میں بہت سرور سے دل سے ڈوب کر سورہ اخلاص کی تلاوت کر رہا ہوں مجھے کچھ نہ سوجھی خواب نامہ پڑا تھا اس میں دیکھا تو لکھا تھا کہ اگر سورہ اخلاص اگر خواب میں پڑھ رہے ہوں تو دنیا اور آخرت کی سر فرازی اور سعادت حاصل ہو اس کے بعد مجھے  یقین ہو گیا کہ یہ اسی سورہ اخلاص کے عمل کی وجہ سے ہے اور اس کے بعد واقعی دنیاوی کا میابیاں بھی ملیں اور آخرت کیلئے بھی سرمایہ جمع کرنا شروع کیا ۔
عمل میں طاقت بڑھانے کیلئے :۔
میں اکثر مراقبہ کرتا ہوں اور ماورائی دنیا کی سیر کرتا ہوں میں کبھی کبھی جنت کی سیر کا مقصد رکھتا ہوں ۔بڑے بڑے خوبصورت باغات نظر آتے ہیں  چشمے ،ندیاں، خوبصورتی، ولسوف یعطیک ربک فترضی ، والا عمل ہر دوسرے عمل کے ساتھ بڑی مدد کرتا ہے یہ آیت پڑھتے ہوئے میں سوچتا ہوں کہ فلاں عمل جو کر رہا ہوں اس میں طاقت بڑھ جائے ،یقین بڑھ جائے، توجہ بڑھ جائے تو واقعی وہ نتیجہ حاصل ہوتا ہے پہلے بہت سے نجوم کے رسالے ہر ماہ باقاعدگی سے خریدتا تھا اب جب سے عبقری ملا ہے طبیعت نجوم سے اچاٹ ہے ہر قسم کی انرجی والی پرانی پریکٹس سے اچاٹ ہے اب دل کرتا ہے اعمال میں رہوں ایک پڑھوں پڑھتا جاؤں پھر دوسرا شروع ہو جائے پھر تیسرا جیسے کھانے پینے کا ہاضمہ ہوتا ہے ایسے روح کا ہاضمہ بھی محسوس ہوتا ہے ۔ الملک القدوس السلام بہت ہی بے مثال عمل ہے ۔ بے انتہا فوائد ملے ہیں ۔ پہلے شیطانی وساوس اپنا اثر کر جاتے تھے پتہ ہی نہیں لگتا تھا ان کی چال چل جاتی پر اب دل پکا ہو جاتا ہے کسی وسوسے میں نہیں آتا ۔  

Tuesday, December 8, 2015

شاہ صدیق دہلوی کے مستند روحانی وظائف

شاہ صدیق دہلوی کے مستند روحانی وظائف :۔


نزلہ زکام کا علاج :۔

اگر کسی کو نزلہ زکام نے جکڑ لیا اور ہر قسم کی دوائی سے فائدہ نہیں ہو رہا ہے تو اس کیلئے اول تین مرتبہ درود شریف پڑھے اس کے بعد تین مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھے۔ آخر میں تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر مریض پر دم کرے ۔ اگر غیر عورت ہے تو پانی پر دم کر کے دے دے وہ پانی پی لے ۔ یہ عمل تین دن کرے انشاءاللہ تعالی نزلہ و زکام سے نجات حاصل ہو گی ۔
اولاد نرینہ کیلئے :۔

اگر کوئی شخص اولاد سے محروم ہو اور اس کے ہاں اولاد نہ ہوتی ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مجرب اور تیر بہدف ہے ۔ بعد نماز عشاء باوضو سات بار ایک سفید کاغذ پر کھیعص لکھے اور آب زم زم یا بارش کے پانی یا پاک و صاف پانی سے دھو کر میاں بیوی پی لیں اور اسی طرح روزانہ لکھ کر سات دن تک پئیں ،انشاءاللہ تعالیٰ ، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اولاد نرینہ پیدا ہو گی ۔
کتے کاٹے کا علاج :۔

اگر کسی کو کتا کاٹ لے اور ہسپتال قریب نہ ہو تو اس کیلئے فوراً چینی کی پلیٹ پر مندرجہ ذیل مفرد حروف باوضو لکھے اور روغن نیتون سے دھو کر اس شخص کو پلائے انشاءاللہ تعالیٰ کتے کا زہر ختم ہو جائے گا مجرب عمل ہے وہ مفرد حروف یہ ہیں ۔
ا ب ج ا ع ہ ہ د با ب اللہ ۔
مرگی کا بہترین عمل :۔

اگر کسی شخص یا بچے کو مرگی کا  دورہ پڑتا ہو تو اس کیلئے مندجہ ذیل حروف مقطعات باوضو پڑھ کر مریض کے اوپر دم کرنے اور پھونک مارے پہلی مرتبہ دم کرنے سے آرام آ جائے تو ٹھیک ہے ورنہ یہ حروف بار بار پڑھ کر مریض پر دم کرتا رہے انشاءاللہ تعالیٰ دوبارہ دورہ نہیں پڑھ گا وہ حروف مقطعات یہ ہیں ۔
الم۔ المص۔ المر۔ کھیعص۔ طہٰ ۔ یٰسن والقرآن الحکیم۔ ص ۔ طسم ۔ طس۔ حم۔ عسق۔ ق۔ ن والقلم وما یسطرون ۔
شوگر کا علاج :۔
اگر کسی شخص کو ذیابطس (شوگر) ہو گئی ہو تو اس کیلئے مندرجہ ذیل آیت باوضو نماز عصر کے بعد تین مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اور پی لیں ۔انشاءاللہ تعالیٰ ذیابیطس سے نجات حاصل ہو گی۔ یہ عمل اکتالیس دن مسلسل کریں ۔ آیت درج ذیل ہے ۔
وَقُل رَّبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَل لِّي مِن لَّدُنكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا (سورہ بنی اسرائیل 80)
ہر قسم کی طلب حاجت :۔

جو شخص کوئی حاجت رکھتا ہو اور اس کو پورا کرنے کی طلب ہو تو اس کیلئے باوضو بعد نماز فجر سورہ مزمل پڑھے اور پڑھتے پڑھتے ان آیات پر آئے تو ان آیات کو تین تین بار پڑھے آیات یہ ہیں ۔
 هُوَ فَاتَّخِذْهُ وَكِيلا
وَاللَّهُ يُقَدِّرُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ
یَبۡتَغُوۡنَ مِنۡ فَضۡلِ اللّٰہِ
 وَ اسۡتَغۡفِرُوا اللّٰہَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ
چوری سے مال کی حفاظت :۔

اگر کسی شخص نے گھر یا دکان میں مال یا نقدی یا سامان مویشی رکھے ہیں اور ہر وقت خطرہ چوری ڈاکے کا رہتا ہے اس کیلئے ایک سفید کاغذ پر سورہ رعد پارہ نمبر 13 کی پہلی تین آیات باوضو لکھے اور یہ پرچہ مال میں رکھ دے اسی طرح ان آیات کو باوضو موم جامہ کر کے باڑے یا مویشی رکھنے کی جگہ کے دروازے میں یا دیوار میں کھود کر رکھ کر بند کردے اور یہی سورہ رعد کی پہلی تین آیات سات مرتبہ پڑ کر گھر یا دکان کے چاروں کونوں میں پھونک مار دے اللہ تعالی ٰ کے فضل و کرم سے گھر یا دکان اور اس میں موجود تمام مال محفوظ رہے گا اور چور چوری نہ کر سکے گا اس کلام پاک کی برکت سے گھر یا دکان یا باڑے میں خیرو برکت ہو گی اور باڑہ آگ ،جانوروں کی بیماریوں سے محفوظ رہے گا ۔
حمل کی حفاظت کیلئے :۔

اگر کسی عورت کا حمل گر جاتا ہو تو اس کیلئے آیت ذیل باوضو ایک کاغذ پر لکھ کر موم جامہ کر کے عورت کے گلے میں ڈال دے ، انشاءاللہ حمل ہر قسم کے حملہ سے محفوظ رہے گا ۔ اور قائم رہے گا ۔

حمل کی حفاظت کیلئے

حمل کی حفاظت کیلئے :۔


اگر کسی عورت کا حمل گر جاتا ہو تو اس کیلئے آیت ذیل باوضو ایک کاغذ پر لکھ کر موم جامہ کر کے عورت کے گلے میں ڈال دے ، انشاءاللہ حمل ہر قسم کے حملہ سے محفوظ رہے گا ۔ اور قائم رہے گا ۔

چوری سے مال کی حفاظت

چوری سے مال کی حفاظت :۔


اگر کسی شخص نے گھر یا دکان میں مال یا نقدی یا سامان مویشی رکھے ہیں اور ہر وقت خطرہ چوری ڈاکے کا رہتا ہے اس کیلئے ایک سفید کاغذ پر سورہ رعد پارہ نمبر 13 کی پہلی تین آیات باوضو لکھے اور یہ پرچہ مال میں رکھ دے اسی طرح ان آیات کو باوضو موم جامہ کر کے باڑے یا مویشی رکھنے کی جگہ کے دروازے میں یا دیوار میں کھود کر رکھ کر بند کردے اور یہی سورہ رعد کی پہلی تین آیات سات مرتبہ پڑ کر گھر یا دکان کے چاروں کونوں میں پھونک مار دے اللہ تعالی ٰ کے فضل و کرم سے گھر یا دکان اور اس میں موجود تمام مال محفوظ رہے گا اور چور چوری نہ کر سکے گا اس کلام پاک کی برکت سے گھر یا دکان یا باڑے میں خیرو برکت ہو گی اور باڑہ آگ ،جانوروں کی بیماریوں سے محفوظ رہے گا ۔

ہر قسم کی طلب حاجت

ہر قسم کی طلب حاجت :۔


جو شخص کوئی حاجت رکھتا ہو اور اس کو پورا کرنے کی طلب ہو تو اس کیلئے باوضو بعد نماز فجر سورہ مزمل پڑھے اور پڑھتے پڑھتے ان آیات پر آئے تو ان آیات کو تین تین بار پڑھے آیات یہ ہیں ۔
 هُوَ فَاتَّخِذْهُ وَكِيلا
وَاللَّهُ يُقَدِّرُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ
یَبۡتَغُوۡنَ مِنۡ فَضۡلِ اللّٰہِ
 وَ اسۡتَغۡفِرُوا اللّٰہَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ

شوگر کا علاج

شوگر کا علاج :۔


اگر کسی شخص کو ذیابطس (شوگر) ہو گئی ہو تو اس کیلئے مندرجہ ذیل آیت باوضو نماز عصر کے بعد تین مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اور پی لیں ۔انشاءاللہ تعالیٰ ذیابیطس سے نجات حاصل ہو گی۔ یہ عمل اکتالیس دن مسلسل کریں ۔ آیت درج ذیل ہے ۔
وَقُل رَّبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَل لِّي مِن لَّدُنكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا (سورہ بنی اسرائیل 80)

مرگی کا بہترین عمل

مرگی کا بہترین عمل :۔


اگر کسی شخص یا بچے کو مرگی کا  دورہ پڑتا ہو تو اس کیلئے مندجہ ذیل حروف مقطعات باوضو پڑھ کر مریض کے اوپر دم کرنے اور پھونک مارے پہلی مرتبہ دم کرنے سے آرام آ جائے تو ٹھیک ہے ورنہ یہ حروف بار بار پڑھ کر مریض پر دم کرتا رہے انشاءاللہ تعالیٰ دوبارہ دورہ نہیں پڑھ گا وہ حروف مقطعات یہ ہیں ۔
الم۔ المص۔ المر۔ کھیعص۔ طہٰ ۔ یٰسن والقرآن الحکیم۔ ص ۔ طسم ۔ طس۔ حم۔ عسق۔ ق۔ ن والقلم وما یسطرون ۔

کتے کاٹے کا علاج

کتے کاٹے کا علاج :۔


اگر کسی کو کتا کاٹ لے اور ہسپتال قریب نہ ہو تو اس کیلئے فوراً چینی کی پلیٹ پر مندرجہ ذیل مفرد حروف باوضو لکھے اور روغن نیتون سے دھو کر اس شخص کو پلائے انشاءاللہ تعالیٰ کتے کا زہر ختم ہو جائے گا مجرب عمل ہے وہ مفرد حروف یہ ہیں ۔
ا ب ج ا ع ہ ہ د با ب اللہ ۔