Showing posts with label دیمک کا علاج. Show all posts
Showing posts with label دیمک کا علاج. Show all posts

Wednesday, May 13, 2015

دیمک سے نجات کا روحانی ٹوٹکہ

دیمک سے نجات کا روحانی ٹوٹکہ 
اگر کسی کی چوکھٹ، کھڑکی یا لکڑی کی چیزوں کے شہتیروں میں دیمک لگ گئی ہو اور انہیں ناکارہ کر رہی ہو اور بار بار دوائیاں چھڑکنے اور اس کے درو کرنے کے باوجود لکڑی کی تمام چیزوں کو تباہ کر رہی ہو تو اس کیلئے روزانہ سورۃ مطففین مکمل پڑھ کر دیمک کے نکلنے کے سوراخوں پر دم کیا کریں اور پانی پر دم کر کے گھر کے تمام کونوں میں اس کے چھینٹے ماریں( وقار عظیم ، راولپنڈی)

دیمک سمیت موذری جانوروں سے نجات

درج ذیل دعا ہر قسم کے موذی جانوروں اور کیڑے مکوڑوں کی حفاظت کیلئے ہے اور دیمک کے خاتمہ کے لئے اس کو اکسیر پایا ہے۔ 
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ سَلٰمٌ عَلٰی نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ۔ 
گیارہ بار صبح اور گیارہ بار شام اول و آخر گیارہ بار درود شریف پڑھا جائے اعتقاد کامل ہو ۔ 

اس کے علاوہ بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِی لَا یَضُرُّمَعَ اسْمِہٖ شَیْءٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَاءِ وَ ھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ 
(تین بار صبح و شام) ام سعد کوٹ مومن)

دیمک کے لئے روحانی علاج بھی حاضر ہے۔

دیمک کے لئے روحانی علاج بھی حاضر ہے۔
دیمک کے لئے روحانی علاج حاضر ہے ۔ بس یقین شرط ہے، پلیز اس یقین کے ساتھ عمل کریں کہ یہ وہ کلام پاک ہے جو اگر پہاڑوں پر نازل ہوتا تو وہ پھٹ جاتے۔ سورۃ المعراج کو نو بار یا 21 بار پڑھ کرسپرے والی بوتل میں پانی ڈال کر اس کا دم کریں اول و آخر درودِ ابراہیمی پڑھیں اور یقین کے ساتھ دیمک والی جگہ پر سپرے کریں۔ دن میں تین بار جب تک دیمک ختم نہ ہو کرتے رہیں ان شاء اللہ تعالیٰ فائدہ ہو گا۔ جہاں ٹڈیاں ہوں وہاں اس کی ہر آیت کو علیحدہ علیحدہ ایک مرتبہ زعفران سے لکھ کر ایک ایک نقش الگ الگ درخت پر لگا دیں اللہ کے حکم سے ٹڈیوں کا طوفان ختم ہو جائے گا۔ 
ڈینگی بخار سے نجات سورۃ المعراج کا ظہر کی نماز کے بعد ہمیشہ پڑھنا ، ہر طرح کے وبال اور ڈینگی بخار سے محفوظ رکھتا ہے ،

فالج اور لقوہ سے نجات:
عشاء کی نماز کے بعد سورۃ المعراج کو پڑھ کر شہد پر دم کرکے تین انگلیاں شہد کی چاٹ لیں فالج اورلقوہ کی بیماری سے ہمیشہ محفوظ رہے گا۔ 

روحانی ترقی کیلئے: 
روحانی ترقی کے لئے سورۃ فجر بہت خاص ہے۔ سات روزے رکھے جائیں اور ہر روز سات مسکینوں کو کھانا کھلایا جائے اور141بار روزانہ سات روزتک سورۃ فجر کو ایک جگہ پڑھا جائے ان شاء اللہ سارے سال کی روزی نصیب ہو گی۔
Ubqari Shumara 106 April 2015 page 7

دیمک یا یقینی خاتمہ

دیمک یا یقینی خاتمہ 
دیمک کو ختم کرنے کے لیے کافی عرصہ پہلے پڑھا تھا ، ابھی اس کتاب اور شخصیت کا نام یا د نہیں۔ اس سے میں نے خود بھی بہت فائدہ اٹھایا اور جن جن کو بتایا ان کو بھی بہت فائدہ ہوا۔ امید ہے جو شخص یقین کے ساتھ کر ے گا۔ وہ ضرور فائدہ حاصل کریں گا جس گھر میں دیمک لگی ہوئی ہو اس گھر کی دیواروں پر اول خلفیہ سید نا حضرت ابو بکر صدیق ؓ ، دوئم خلیفہ سید ناعمر فاروق ؓ ، سوئم خلیفہ حضرت عثمان غنی ؓ ، چہارم خلیفہ سید نا حضرت علی المرتضیٰؓ ، پنجم خلیفہ سید نا حضرت حسن بن علیؓ ، ششم خلفہ سید نا امیر معاویہ بن ابو سفیانؓ کسی کاغذ پر لکھ کر لٹکا دیں ان شاء اللہ جو دیمک ہو گی وہ ختم ہو جائے گی ۔ ایک بات سنی ہوئی ہے جو سود کے کاروبار سے منسلک ہیں ان کے گھر پر دیمک چمٹ جاتا ہے ۔ ہو سکتا ہے اس کو اس سے فائدہ نہ ہو 
(محمد افضل رفیق رحمانی۔ محمد افضل اصغر خوشاب) 
(ماہنامہ عبقری سمبر 2014ء میں پہلے بھی یہ لگ چکا ہے ۔ تاکہ ریکارڈ رہے۔ )
Ubqari Shumara 106 April 2015 page 7

دیمک سے نجات کا لاجواب سپرے

دیمک سے نجات کا لاجواب سپرے
محترم حکیم صاحب اسلام و علیکم!
بعد ازسلام عرض ہے ماہنامہ عبقری میں بار بار دیمک کے متعلق پڑھا تو ناچیز نے سوچا کہ عبقری مجھ کو موقع دے رہا ہے تو میں کیوں نہ دیمک پر اپنے تجربات لکھوں تو سب سے پہلے تو ایک روحانی عمل ہے ، کہ صبح فجر کی نماز کے بعد اول و آخر گیارہ مرتبہ کوئی سا بھی درود شریف پڑھیں اور درمیان میں تین مرتبہ سورۃ الرحمن پڑھیے اور ایک پانی کی بوتل پر اسپرے پاک صاف کرکے پانی بھر کر رکھ لیجئے اور دونوں پر دم کرتے رہیے اور پانی تو سب بچوں کو پلایئے بلکہ تمام گھر والے پئیں اور سپرے کے پانی کو گھر کے کونے کونے میں چھڑک دیجئے اور جہاں دیمک ہے وہاں خصوصاً چھڑک دیجئے بلکہ بار بار چھڑک دیجئے انشاء اللہ دیمک کا خاتمہ ہو جائے گا ۔ یہ وظیفہ مجھے محلے میں موجودہ ہماری باجی نے بتایا تھا اور کہا تھا کہ اس سے گھر کے تمام حشرات الارض ختم ہو جاتے ہیں اور پینے سے تمام گھر والے اتفاق و اتحاد سے رہتے ہیں اور نافرمان بچے بھی نیک ہو جاتے ہیں ، تجربہ شرط ہے کہ میں خود بھی اور میرے ملنے والے بھی پڑھتے ہیں اور یوں ہماری ہر سپرے والی دوائی سے جان چھوٹ جاتی ہے ، یعنی سورۃ الرحمن کا دم کیا ہوا پانی روزانہ جس گھر میں چھڑک دیا جائے وہاں سے حشرات الارض بھاگ جاتے ہیں اور دوبارہ آنے کیلئے وہ گھر کیا وہ علاقہ تک ان کیلئے ممنوعہ ہو جاتا ہے ، مثلاً چونٹیاں ، دیمک ، مچھر، ڈینگی مچھر، باتھ روم میں پیدا ہونے والے کھنگے ، چھپکلی ، چوہے وغیرہ جس کو بتایا وہی کامیاب ۔۔۔ا س کے علاوہ جنات و جادو ٹونہ بھی نوٹ جاتا ہے مگر مستقل مزاجی سے پڑھیے۔

نوٹ: جب بھی سپرے والی پانی یا بوتل والا پانی استعمال کریں تو تھوڑا سا بچا کر اس میں اور پانی ڈال کر دوبارہ دم کریں۔ اس طرح اسی پانی پر بار بار دم کریں تو تاثیر بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔
سپرے کرنے کا طریقہ: 
آپ باہر والے دروازے سے سیدھے یا نقہ کی طرف شروع کریں اور تمام گھر میں چھڑکتے ہوئے مین دروازے پر ہی ختم کریں کہ جس طرح کسی چیز کو باہر نکال رہے ہیں۔ اور چند دنوں میں تمام چیزیں گھر سے بھاگ جاتی ہیں۔ ساتھ یہ دعا بھی کرتے رہیں کہ یا اللہ اس مصیبت سے ہماری جان چھڑا ،
Ubqari Shumara 106 April 2015 page 7

Friday, May 8, 2015

گیہوں میں گھن یا دیمک نہ لگنے کا مجرب عمل

گیہوں میں گھن یا دیمک نہ لگنے کا مجرب عمل
عبداللہ ، عروہ قاسم ، سعید ابوبکر، سلیمٰن، خواجہ یہ اسماء کا غذ پر لکھ کر گیہوں میں رکھ دیں ۔ گھن اور دیمک کبھی نہ لگے گا ، انشاء اللہ ۔ اس کے علاہ یہ نام درد سر کیلئے پڑھ کر دم کریں یا لکھ کر گلے میں باندھیں ۔( ابو لائبہ ‘ بھٹو کالونی کراچی)( ماہنامہ عبقری جولائی2014ء میں پہلے بھی یہ لگ چکا تاکہ ریکارڈ رہے)۔

صدقہ سے دیمک کا خاتمہ


صدقہ سے دیمک کا خاتمہ
قرآن پاک کے وزن کے برابر کسی کو گندم صدقہ کر دیں دیمک گھر چھوڑ دیں گے ۔( محمد ابراہیم‘ گجرات)

Saturday, April 25, 2015

عبقری کے تمام نسخے اور وظائف اب ایک عنوان کے تحت

عبقری کے تمام رسائل کے نسخے اور روحانی وظائف کو اب ان کے عنوانات کے تحت کر دیا گیا ہے جس سے قارئین کسی بھی وقت عنوان کے تحت نسخہ ڈھونڈ سکتے ہیں