Showing posts with label امتحان میں کامیابی کے لیے. Show all posts
Showing posts with label امتحان میں کامیابی کے لیے. Show all posts

Wednesday, November 16, 2016

امتحان میں فرسٹ پوزیشن کے لیے وظیفہ

 

میں آپ کیلئے اپنا آزمایا ہوا امتحان میں فرسٹ پوزیشن پانے والا تحفہ دے رہی ہوں‘ یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں دسویں جماعت کی طالبہ تھی‘ یعنی 1994ء کی بات ہے‘ اس وقت نویں اور دسویں کے پیپر اکٹھے ہوا کرتے تھے۔ میں نے نہ نویں میں دل لگا کر اور توجہ سے پڑھا اور جب دسویں میں آئی تو سارا ٹائم کھیل کود‘ ہنسی مذاق اور ٹیچروںکو تنگ کرکے گزار دیا‘ انگلش مضمون توجہ سے پڑھا اور نہ ہی میتھ، جب پیپر سر پر آئے تو کچھ سمجھ ہی نہ آئے کہ کس کو چھوڑوں اور کونسا یاد کروں‘ گھروالوں نے کہہ دیا کہ آپ تو پاس ہوہی نہیں سکتی‘ شرطیں لگنا شروع ہوگئیں کہ ڈھائی سو سے اوپر نمبر نہیں ہوں گے‘ تین سو تو ہوہی نہیں سکتے‘ میں بھی پریشان خاندان میں خوب مذاق بنے گا‘ میرے بھائی نے کہا کہ ڈھائی سو سے اوپر نمبر آئے تو میں تمہیں ایک ہزار روپے انعام دوں گا‘ماموں نے کہا کہ جو مانگو گی ‘دیں گے‘ میں تو نماز شروع ہی سے پڑھتی تھی، ایک دن سکول واپسی پر بھوک لگی تو میں نے کینٹین سے سموسے لئے‘ اخباری کاغذ کا لفافہ تھا‘ میری عادت ہے کوئی بھی اخبار کا ٹکڑا ہو میں اسے ضرور پڑھتی ہوں اور اللہ کا نام یا اسلامی تحریر ہو تو پھر سنبھالتی ہوں کہ بے ادبی نہ ہو‘ میں نے سموسے کھا کے لفافہ اندر سے پھاڑ کر پڑھا تو اس صفحے پر لوگوں نےمسائل‘ پریشانیاں تحریر کیں تھیں‘ جواب میں ان کے وظائف دئیے ہوئے تھے‘ اس میں کسی کا مسئلہ بالکل میری طرح تھا کہ پیپر میں مجھے کچھ یاد بھی نہیں ہے آپ ایسا وظیفہ بتائیں کہ میں اچھے نمبروں سے پاس ہوجاؤں وظیفہ دیکھ کر تو میرا دل باغ باغ ہوگیا‘ میں نے دل و جان سے خود کو زیرو سمجھ کر وظیفہ کو پڑھنا شروع کردیا اور اللہ سے دعا کرتی کہ اللہ پیپر آسان ہوں‘یقین جانیے کہ پیپر جو آتا یوں لگتا کہ مجھ سے پوچھ کر بنایا ہے‘ میں کہتی کہ اللہ کاکلام مجھے اچھے نمبروں سے پاس کروائے گا جو سوال یاد کرتی‘ صبح پیپر میں وہی سوال آیا ہوتا‘ یوں اس انمول وظیفے کی برکت سے میں فرسٹ ڈویژن میں پاس ہوئی اور آج میری بیٹی اور بیٹا پانچویں کلاس میں فرسٹ پوزیشن سے پاس ہوئے‘ میری دوست کی بیٹی ہے جو ہمیشہ کسی نہ کسی مضمون میں فیل ہوجاتی‘ اس نے یہ وظیفہ پڑھنا شروع کیا تو پورے مضمون میں پاس ہونا شروع ہوگئی اور اچھی تیاری کے ساتھ پیپروں سے تین ماہ پہلے پڑھنا شروع کریں تو لازمی فرسٹ پوزیشن ہے۔

 وظیفہ یہ ہے:۔ 
نئے چاند کے پہلے سوموار کو نماز فجر کے بعد

Tuesday, August 30, 2016

رکاوٹیں زینہ ہیں

اسباب کی فراوانی آدمی کے اندر بے فکری پیدا کرتی ہے اور اسباب کی کمی سے آدمی کے اندر فکرمندی کا جذبہ ابھرتا ہے۔

26 مئی 1987ء کو شہر کے اخبارات نے اپنے پہلے صفحہ پر جو خبریں نمایاں طور پر دیں ان میں سے ایک خبر وہ تھی جو شہر کے سینئر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ امتحان سے متعلق تھی۔ اس امتحان میں
 جن طالب علموں نے ٹاپ کیا
 ان میں اکثریت
 لڑکیوں
 کی ہے۔ اخبارات کے نمائندوں نے ان ٹاپ کرنے والے طلباء و طالبات سے ملاقات کرکے ان کا انٹرویو لیا اور اس کو باتصویر خبر کے طور پر شائع کیا۔ ان ممتاز طالب علموں کے حالات میں ایک نہایت سبق کی بات تھی۔ اکثر ٹاپ کرنے والوں میں مشترک طور پر یہ بات پائی گئی کہ
 وہ خوش حال گھرانوں سے تعلق رکھنے والے نہ تھے۔
 درحقیقت ان میں سے کچھ طالب علموں کو سخت رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ غریب گھرانوں کا فرد ہونے کی وجہ سے ان کے پاس لکھنے پڑھنے کیلئے مناسب جگہ نہ تھی‘ کتابیں بہت کم تھیں۔ مزید یہ کہ شوروغل ان کے ذہن کو منتشر کرتا رہتا تھا۔ تاہم وہ ان عوامل کو پار کرگئے اور اپنے دل چسپی کے مضمون میں امتیازی نمبر حاصل کیا۔

اسباب کی فراوانی آدمی کے اندر بے فکری پیدا کرتی ہے اور اسباب کی کمی سے آدمی کے اندر فکرمندی کا جذبہ ابھرتا ہے۔ اسباب کی فراوانی آدمی کوبے عملی کی طرف لے جاتی ہے اور اسباب کی کمی کے مسئلہ سے دوچار ہو۔ رکاوٹیں آدمی کیلئے زینہ ہیں۔ بشرطیکہ وہ ان کو زینہ کے طور پر استعمال کرسکے۔
 

Tuesday, February 23, 2016

تین سورتیں ، تین دن اور ہر مشکل حل


میں عبقری کے قارئین کے احسانات کو دیکھتے ہوئے اپنا ایک نہایت طاقتور آزمودہ عمل ان کی خدمت میں نذر کررہی ہوں۔ یقیناً اس عمل سے قارئین بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ یہ ہمارا خاندانی عمل ہے‘ ہمارے گھرانے میں کوئی بھی مشکل ہو‘ چاہے وہ پیسوں کی ہو‘ رزق کی یا لڑکی کے رشتے کی‘ یا شادی کا مسئلہ‘ بچوں کے سکولز داخلے کا مسئلہ یا اچھے رزلٹ کیلئے ہر مشکل کا حل اس میں موجود ہے۔ 

’’سورۂ یٰسین‘
سورۂ رحمٰن‘
 سورۂ واقعہ‘‘


پانچ عورتیں مل کر تین تین بار ہر سورۂ کو پڑھیں اور آخر میں چار قل پڑھ کر سب ایک ہی مقصد کیلئے دعا کریں۔ اللہ کے حکم سے تین روز کرنےسے وہ مشکل حل ہوجائے گی اور اللہ کے حضور دعا قبول ہوگی۔ یہ عمل 12 بجے دوپہر سے پہلے یا عصر کے بعد کرنا ہے۔قرآن پاک کی ان تین سورتوں کے پڑھنے سے ایسے ایسے کمالات ہوتے ہیں کہ دل میں عظمت قرآن کی دھاک بیٹھ جاتی ہے۔یہ تین سورتیں ہماری لاتعداد کی آزمودہ ہیں۔ آپ بھی آزمائیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔

حترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ میں پچھلے چند سالوں سے ہرماہ باقاعدگی سے پڑھ رہی ہوں۔ اس میں موجود چھوٹے چھوٹے ٹپس بہت باکمال ہوتے ہیں۔ عبقری تو جیسے ہمارے گھر کا ڈاکٹر بھی ہے اور عامل بھی۔ اس ماہنامہ کی وجہ سے ہماری بہت سے پریشانیاں و مشکلات تو ایسے ٹھیک ہوئی ہیں جیسے کبھی تھی ہی نہیں۔ 
(مسز سیدہ حنا اعظم گیلانی‘ لاہور)

Monday, February 1, 2016

امتحان میں آسان پرچوں کیلئے

امتحان میں آسان پرچوں کیلئے:۔


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! آپ نے اس رسالے کی مدد سے انسانیت کیلئے بہت سی خدمات سر انجام دیں میں آپ کی ان خدمات سے بہت خوش ہوں ہر ماہ عبقری پڑھتا ہوں عبقری واقعی لاجواب ہے ایک آسان عمل پیش خدمت ہے ۔ ہر پرچے کے دن کمرہ امتحان میں جانے سے پہلے یہ آیت صرف سات مرتبہ پڑھیں  حَسْبَکَ اللَّهُ هُوَ الَّذي أَيَّدَکَ بِنَصْرِهِ وَ بِالْمُؤْمِنينَ۔

Sunday, January 10, 2016

امتحان میں آسان پرچوں کیلئے

.امتحان مںل آسان پرچوں کلئے :۔

محترم حضرت حکم صاحب السلام علکم۔ ! آپ نے اس رسالے کی مدد سے انسانت کلئے بہت سی خدمات سر انجام دیں مںل آپ کی ان خدمات سے بہت خوش ہوں ہر ماہ عبقری پڑھتا ہوں عبقری واقعی لاجواب ہے ایک آسان عمل پشد خدمت ہے ۔ ہر پرچے کے دن کمرہ امتحان مں جانے سے پہلے یہ آیت صرف سات مرتبہ پڑھںم حَسْبَکَ اللَّهُ هُوَ الَّذي أَيَّدَکَ بِنَصْرِهِ وَ بِالْمُؤْمِنينَ۔

Monday, January 4, 2016

مسئلہ کاروباری ہو یا گھریلو سب حل

مسئلہ کاروباری ہو یا گھریلو سب حل :۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !عبقری میں قارئین کے آزمودہ عمل پڑھ کر میرے دل میں بہت شوق پیدا ہوا کہ میرے پاس بھی ایک عمل ہے جو میں عبقری قارئین کو نذر کرنا چاہتا ہوں میں ستمبر 2013ء سے عبقری کا قاری ہوں ۔ اس سے پہلے میرے ابو کو اس کے ایک دوست نے دیا تھا ۔ پھر جب میں نے اسے پڑھا تو مجھے بہت اچھا لگا ۔ اب میں اسے ہر ماہ باقاعدگی سے خریدتا ہوں ۔ میں نے بھی اس عمل کو آزمایا ہے اور لوگوں کو بھی بتایا ہے انہوں نے بھی آزمایا ہے اگر کسی بندے کا کسی قسم کا مسئلہ ہو ،

بے روزگار کیلئے کامیاب و آزمودہ عمل

بے روزگار کیلئے کامیاب و آزمودہ عمل :۔



محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !آپ کو ماہنامہ عبقری شائع کرنے پر اللہ پاک جزائے خیر عطا کرے ، آپ کی خدمت میں ایک انمول موتی پیش کر رہی ہوں ، اس کو میں نے بارہا آزمایا ہے اللہ پاک نے میری ہر حاجت پوری کی ہے ۔
چار رکعت نفل نماز حاجت :۔پہلی رکعت میں الحمد شریف کے بعد سورہ اخلاص گیارہ مرتبہ پڑھیں ۔ دوسری رکعت میں الحمد شریف کے بعد سورہ اخلاص اکیس بار پڑھیں تیسری رکعت میں سورہ اخلاص اکتیس بار اور چوتھی رکعت میں سورہ اخلاص اکتالیس بار نماز کے بعد یعنی سلام پھیرنے کے بعد سورہ اخلاص 51 بار ، درود شریف 51 بار ، پھر سجدے میں جا کر سو بار یاللہ یاللہ کہے ۔ پھر سجدے سے سر اٹھا کر

Tuesday, December 29, 2015

درس کی برکت سے امتحان میں شاندار کامیابی

درس کی برکت سے امتحان میں شاندار کامیابی :۔


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے ایم بی اے کے پیپر ز تھے اور میری تیاری بالکل بھی نہ تھی خیر جیسے تیسے کر کے پیپرز دیئے جو کہ بالکل بھی اچھے نہ ہوئے ۔ مجھے بہت تشویش ہوئی ، میں سارا دن دوران امتحان اور رزلٹ آنے تک درس اس نیت سے سنتی رہی کہ اللہ مجھے ایم اے کے امتحان میں پاس کر دے جب میرا رزلٹ آیا تو مجھے خود یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ میں بہت ہی اچھے نمبرز کے ساتھ پاس ہو گئی ہوں ۔ میں کبھی اپنے دیئے پیپرز کا سوچتی اور کبھی رزلٹ پر اپنے نمبرز دیکھتی ، یہ سب درس کی برکات تھیں جو مجھے اچھے رزلٹ کی شکل میں ملیں ۔

Tuesday, December 15, 2015

امتحان میں کامیابی کیلئے :

امتحان میں کامیابی کیلئے :۔


دو نفل پڑھنے کے بعد تین بار سورہ یٰسین پڑھنے سے مجھے امتحان میں کامیابی ملی ہے ۔ میری قارئین عبقری سے درخواست ہے کہ کسی بھی امتحان سے پہلے سورہ یسین والا عمل لازمی کریں ۔

Wednesday, November 11, 2015

سورہ طارق اور انمول خزانہ نمبر ایک کا کمال

سورہ طارق اور انمول خزانہ نمبر ایک کا کمال :۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے میرا نفس بہت تنگ کرتا تھا جب بھی نماز پڑھتا مختلف خیالات آتے ساری ساری رات نیند نہ آتی مختلف خبیث قسم کی بری چیزیں نظر آتیں جو میرے ساتھ برے عمل کرتیں جس سے میں ناپاک ہو جاتا مگر میں نے جب سے سورہ طارق روزانہ رات کو سوتے وقت پڑھنا شروع کی ہے بہت پر سکون نیند آتی ہے اب وہ چیزیں نہیں آتیں اس کے علاوہ ہر وقت دو انمول خزانہ نمبر 1 پڑھتا رہتا ہوں جس کی برکت سے اللہ رب العزت نے مجھے بہترین روزگار دیا ہوا ہے ۔ یہ سب اعمال کی برکت ہے ۔

جواب :۔ ہمارے ملک میں امتحانات کا عجیب نفسیاتی تاثر ہے جس کی وجہ سے اکثر طالب علم خواہ وہ کسی جماعت میں ہوں فکر مند اور پریشان نظر آتے ہیں امتحانات میں کامیابی حاصل کرنا کسی فن سے کم نہیں جو طالب علم ڈھیلے اعصاب کے ساتھ امتحان دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں وہ اعتماد کے ساتھ کسی بھی امتحان میں شرکت کر کے کم وقت میں یکسوئی سے محنت کے ذریعے نمایاں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ہر وقت پڑھنا سیرو تفریح سے مکمل دور ہو جانا انسان کو بیزار کر دیتا ہے اگر آپ دلچسپی کے ساتھ تنہائی سکون اور صبح کے وقت رات کی پر سکون نیند سے بیدار ہو کر مطالعہ کریں گے تو کم وقت میں زیادہ مواد ذہن نشین کر لیں گے ۔

Wednesday, October 14, 2015

چھوٹا سا وظیفہ اور بڑی کامیابی

چھوٹا سا وظیفہ اور بڑی کامیابی:۔


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ پر اللہ پاک اپنی رحمت کا سایہ قائم رکھے آپ اور آپ کے تمام ساتھی جو اس کارخیر میں آپ کے ساتھ ہیں ان سب کیلئے نیک تمنائیں اور ڈھیروں دعائیں یہ وظیفہ میں خاص عبقری کے قارئین کیلئے بھیج رہی ہوں ۔ میری بیٹی نے جب بھی پیپرز دیئے اور ہر بار پیپرز دینے کے بعد 11 ہزار بار روزانہ یاحسیب کا وظیفہ تین دن پڑھتی ہے ،تو بہت اچھے نمبرز سے پاس ہو جاتی ہے۔ اس بار اس نے ایم اے کے پیپرز دیئے اور یہی وظیفہ کیا تو بہت اچھے نمبرز آئے۔

Monday, September 21, 2015

امتحان کیلئے داخلہ اعمال سے کیا

امتحان کیلئے داخلہ اعمال سے کیا :۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! 2009 کی بات ہے میں نے امتحان دینے تھے ،میں نے چونکہ گھر میں تیاری کی تھی اور امتحان میں چند دن باقی تھے ، اپنے والد صاحب سے عرض کیا کہ میرا داخلہ فارم بھجو ا دیں تو میرے ابو جی کو غصہ آ گیا کہ تم نے اپنی مرضی سے گھر میں تیاری کی ہے ۔ یونیورسٹی میں اپنی مرضی سے امتحان لیا جاتا ہے گھر میں تیاری کرنے والوں کا نہیں تو جب میں ابو جی سے دوبارہ عرض کیا تو ابو نے کہا میں نے وہاں بات کی ہے۔ میں نے اس دوران  31
 فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِينَ ظَلَمُوا ۚ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
بار عشا ء کی نماز کے بعد پڑھنا شروع کر دی اس وظیفہ کو تین دن پورے ہوئے اور ادھر سے ابو جی میرا داخلہ فارم لے آئے اور میں نے اس آیت اور دعا کی برکت سے اپنے امتحانات دیئے ۔ اور کامیاب ہوئی ۔ اس کے علاوہ میرے گلےمیں ٹانسلز تھے میں نے وضو کے بعد تین گھونٹ پانی پینا شروع کر دیا جس سے اب کافی دیر ہو گئی ہے میرے گلے میں کبھی درد نہیں ہوا ۔ غدود پہلے سے کافی کم ہو گئے ہیں انشاءاللہ مجھے امید ہے کہ اس عمل کی برکت سے وہ بھی ختم ہو جائیں گے ۔



 ماہنامہ عبقری " ستمبر 2015ء شمارہ نمبر 111" صفحہ نمبر30

Thursday, September 17, 2015

امتحان میں کامیابی کا عمل



امتحان میں کامیابی کا عمل :۔



امتحان میں کامیابی کیلئے امتحان گاہ جانے سےپہلے سورہ قلم پڑھ کر دعا کر کے جائیں پھر پرچہ حل کرنے سے پہلے اس کو الٹ دیں اور یہ دعا گیارہ بار پڑھیں


سُبْحَانَكَ لاَ عِلْمَ لَنَا إِلاَّ مَا عَلَّمْتَنَا إِنَّكَ أَنتَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُ

پھر گیارہ بار" یا فتا ح" پڑھیں ۔ اول و آخر تین بار درود شریف پڑھیں ۔ انشاءاللہ غیب سے شرح صدر ہو گا ۔



 ماہنامہ عبقری " ستمبر 2015ء شمارہ نمبر 111" صفحہ نمبر20

Monday, September 14, 2015

wazifa for Success in Exam


امتحان میں کامیابی :۔

میں نے کئی مرتبہ بی اے کا امتحان دیا مگر پاس نہ ہو سکی اس پریشانی کا کوئی حل بتائیں ۔
جواب :۔محترمہ ! آپ پریشان نہ ہوں آپ کی پریشانی کا حل یہ ہے کہ آپ نماز فجر کے بعد سور الم نشرح 7 مرتبہ اول و آخر درود شریف تین مرتبہ پڑھیں اور جہاں تک ہو سکے اپنے پیپرز کی تیاری کریں آپ کو بھولے گا بھی نہیں اور  پیپر بھی بہت اچھا ہو گا ۔


 ماہنامہ عبقری " ستمبر 2015ء شمارہ نمبر 111" صفحہ نمبر13

Tuesday, August 18, 2015

Success in Exam

امتحان میں فرس ڈویژن کیلئے:

1. صبح 313 بار  إياك نعبد وإياك نستعين 
2. رات کو 313 بار یا مسبب الاسباب ( بعد نماز عشاء) 
چونکہ میں نے وظیفہ نمبردو کو میٹرک میں آزمایا تھا اور میں میٹرک میں بڑی آسانی کے ساتھ فرسٹ ڈویژن میں کامیاب ہوا تھا اس لئے میں نے سوچا کہ اس کو دوبارہ شروع کروں ۔ اور کم ازکم بی ایس سی میں ناکام نہ ہوں ۔ ( اور جو طالب علم میرے پاس پڑھتے ہیں میں نے ان کو بھی یہی  وظیفہاستعمال کروایا اور سب بڑے اچھے نمبروں سے کامیاب ہوئے)۔

 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر26

Monday, August 10, 2015

ہر قسم کے امتحان میں کامیابی کیلئے


ہر قسم کے امتحان میں کامیابی کیلئے

اگر کوئی سکول، کالج  یا یونیورسٹی کا طالب علم ہو وہ امتحان میں کامیابی کے لئے ہر نماز کے بعد باوضو 16 مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے ،اور پھر اللہ پاک سے اپنی کامیابی کی دعا مانگے، تو انشاء اللہ تعالیٰ امتحان میں ضرور کامیابی ہو گی ۔ یہ عمل کسی نوکری یا باہر کے ملک جانے کیلئے انٹر ویو کیلئے بھی کارآمد ہے۔
 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر11