چند دن پہلے میرے ایک کلائنٹ نے آکرمجھے اپنی زندگی کا ایک زبردست تجربہ بتایا۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک درود پاک پڑھتا ہوں‘ اس کے پڑھنے سے مجھے بہت سکون ملتا ہے اور زندگی کی مشکلات بالکل ختم ہوگئی ہیں۔ مجھے کبھی کوئی ٹینشن‘ پریشانی‘ مشکل نہیں ہوئی اورجب سے پڑھ رہا ہوں ہر مقام پر زبردست فتح و نصرت ملتی ہے۔ وہ بتانے لگے کہ 35 سے 40 سال ہوگئے ہیں میں یہ درود پاک پڑھ رہا ہوں۔ میری زندگی میں سکھ ہی سکھ ہے۔
Showing posts with label ٹینشن اور ڈیپریشن. Show all posts
Showing posts with label ٹینشن اور ڈیپریشن. Show all posts
Sunday, December 31, 2017
Sunday, September 4, 2016
اکیس دن میں ہرقسم کی پریشانی ختم
اکیس دن کے اندر ہر قسم کی بندش و رکاوٹ اور پریشانی ختم
ہوکر اللہ
تعالیٰ کی طرف سے خوشحالی کے دروازے کشادہ ہوجائیں گے۔ ہرقسم کی بندش ورکاوٹ
مثلاً کاروبار‘ رزق‘ شادی وغیرہ کے لیے درج ذیل وظیفہ اکیس ، اکتالیس یا نوے دن
کریں۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں روزانہ رات کو سوتے
وقت یَابَاعِثُ یَانُوْرُ دل پر ہاتھ رکھ کر پڑھتا ہوں‘ رات کو بہت اچھے خواب اور
اشارے آتے ہیں۔ مختلف اچھی جگہوں کی سیر ہوتی ہے۔ہرجائز کام انجام خیر ہوگا:اگر
کوئی شخص کسی کام میں ہاتھ ڈالتا ہو اور اس میں اسے خیر نہ ہوتی ہو اور ہر کام کا
انجام توقعات کے برخلاف اور صرف نقصان کے سوا نہ نکلتا ہو تو اس آیت کو ورد میں
رکھیں تو انشاء اللہ اس کے جائز کام اپنے انجام کو پہنچیں گے اور اسے کسی کام میں
خسارہ نہ ہوگا۔ کسی بھی جائز کام مثلاً رزق‘ حلال‘ تعلیم‘ شادی وغیرہ میں کوئی
رکاوٹ یا ناکامی نہ ہوگی۔
اکیس دن میں ہرقسم کی پریشانی ختم
اس وظیفہ کو بعدازفجر
گیارہ بار پڑھیں‘ انشاء اللہ تعالیٰ اکیس دن کے اندر ہر قسم کی بندش و رکاوٹ اور
پریشانی ختم ہوکر اللہ تعالیٰ کی طرف سے خوشحالی کے دروازے کشادہ ہوجائیں گے۔
ہرقسم کی بندش ورکاوٹ مثلاً کاروبار‘ رزق‘ شادی وغیرہ کے لیے درج ذیل وظیفہ اکیس ،
اکتالیس یا نوے دن کریں۔ پانی پر دم کرکے پی بھی سکتے ہیں اورگھر یا کاروبار والی
جگہ
Tuesday, August 30, 2016
پڑھیں اور ساری فکریں دور
پڑھیں اور ساری فکریں دور
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا یارسول اللہ ﷺ مجھ کو بہت سے افکار اور قرض نے گھیرلیا۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تجھ کوایسا کلام بتلادوں کہ اس کے پڑھنے سے اللہ تعالیٰ تیری ساری فکریں دور کردے اور تیرا قرض بھی ادا کردے۔ اُس شخص نے عرض کیا بہت خوب‘ فرمایا: صبح وشام یہ کہا کہ
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا یارسول اللہ ﷺ مجھ کو بہت سے افکار اور قرض نے گھیرلیا۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تجھ کوایسا کلام بتلادوں کہ اس کے پڑھنے سے اللہ تعالیٰ تیری ساری فکریں دور کردے اور تیرا قرض بھی ادا کردے۔ اُس شخص نے عرض کیا بہت خوب‘ فرمایا: صبح وشام یہ کہا کہ
اَلْلَّهُم إِنِّي أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَ
الْحَزَنِ
,
وَ أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَ الْكَسَلِ ,
وَ أَعُوْذُ بِكَ مِنَ
الْجُبْنِ وَ الْبُخْلِ ,
وَ أَعُوْذُ بِكَ مِن غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَ قَهْرِ
الْرِّجَال
Saturday, August 27, 2016
چھت کے چار کونوں میں پانی چھڑکیں اور آسمانی بلائیں بھگائیں -
مندرجہ
ذیل اعمال بزرگان دین اور صالحین کے آزمودہ اور منقول شدہ ہیں جن کے شائع کرنے کا
مقصد مخلوق خدا کو تسبیح اور مصلے کے ساتھ غیرشرعی اعمال کے بجائے نوافل و تسبیحات
کے ذریعہ جوڑنا ہے۔
جمادی
الاخریٰ کے فضائل:۔
اسلامی
سال کے چھٹے مہینہ کا نام جمادی الاخریٰ ہے۔ اس مہینہ میں وظائف ونوافل پڑھنے کا
بیان اس طرح سے ہے۔
ہر حاجت اور ہر طلب کیلئے:۔
ہر حاجت اور ہر طلب کیلئے:۔
کسی
قسم کی مالی پریشانی ہویا گھریلو پریشانی ہو یا کوئی رکاوٹیں ہوں تو درج ذیل آیت
کا کثرت سے ورد کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی ہر جائز حاجت کو پورا فرمائیں گے۔
درج
ذیل آیت کو اٹھتے بیٹھتے نہایت توجہ اور یقین کے ساتھ پڑھیں اللہ تعالیٰ آپ کی
تمام مصیبتوں کو ٹال دیں گے۔
(پارہ 30 سورۂ الم نشرح‘ آیت نمبر 6,5)
گھر کاروبار کی خیروبرکت کیلئے:۔
786
بارپڑھ کر ہاتھوں پر پھونک ماریں‘ پانی پر بھی تین بار پھونک ماریں جس جس گھر میں رہتے ہیں اس کی خیروبرکت کیلئے تین پھونکیں ماریں اور کاروبار کیلئے دکان یا کارخانہ یا ملازمت والی جگہ کی طرف تین پھونکیں ماریں۔ دم کیے ہوئے پانی سے تھوڑا پانی لیں گھر کی چھت پر چاروں کونوں میں پانی ڈالیں آسمانی بلائیں دور ہوجائیں گی۔ گھر کی دیواروں پر دم کیا ہوا پانی چھنکیں گھر کے اندر تعویذ دھاگہ نحوست کالاجادو ختم ہوجائے گا۔ انشاء اللہ باقی پانی پینے کیلئے ہے اس سے جسمانی شفاء اور روحانی علاج ہوجائے گا۔ یہ عمل انتہائی یقین کے ساتھ چند ماہ مستقل کریں ‘ تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔
(پارہ 30 سورۂ الم نشرح‘ آیت نمبر 6,5)
گھر کاروبار کی خیروبرکت کیلئے:۔
786
بارپڑھ کر ہاتھوں پر پھونک ماریں‘ پانی پر بھی تین بار پھونک ماریں جس جس گھر میں رہتے ہیں اس کی خیروبرکت کیلئے تین پھونکیں ماریں اور کاروبار کیلئے دکان یا کارخانہ یا ملازمت والی جگہ کی طرف تین پھونکیں ماریں۔ دم کیے ہوئے پانی سے تھوڑا پانی لیں گھر کی چھت پر چاروں کونوں میں پانی ڈالیں آسمانی بلائیں دور ہوجائیں گی۔ گھر کی دیواروں پر دم کیا ہوا پانی چھنکیں گھر کے اندر تعویذ دھاگہ نحوست کالاجادو ختم ہوجائے گا۔ انشاء اللہ باقی پانی پینے کیلئے ہے اس سے جسمانی شفاء اور روحانی علاج ہوجائے گا۔ یہ عمل انتہائی یقین کے ساتھ چند ماہ مستقل کریں ‘ تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔
جائز حاجات پوری ہونگی:۔
پہلی شب نماز مغرب کے بعد پندرہ مرتبہ سورۂ
اخلاص پڑھے، ایک مرتبہ معوذتین پڑھے اور سجدے میں جاکر تیس مرتبہ
کہہ کر نہایت توجہ ویکسوئی سے بارگاہ الٰہی میں دعا مانگے، انشاء اللہ تعالیٰ جو بھی جائز حاجت ہو گی وہ پوری ہو گی۔ اس کے علاوہ پہلی رات کو نماز عشاء کے بعد دو رکعت نفل نماز پڑھے اور جو جتنا بھی قرآن پاک پڑھ سکتا ہو، پڑھے۔ نماز وغیرہ سے فارغ ہو کر بکثرت استغفار اور درود پاک پڑھے۔
کہہ کر نہایت توجہ ویکسوئی سے بارگاہ الٰہی میں دعا مانگے، انشاء اللہ تعالیٰ جو بھی جائز حاجت ہو گی وہ پوری ہو گی۔ اس کے علاوہ پہلی رات کو نماز عشاء کے بعد دو رکعت نفل نماز پڑھے اور جو جتنا بھی قرآن پاک پڑھ سکتا ہو، پڑھے۔ نماز وغیرہ سے فارغ ہو کر بکثرت استغفار اور درود پاک پڑھے۔
تقرب الٰہی کیلئے:۔
نوافل:جمادی
الاخریٰ کی پہلی شب کو بزرگان دین نے یہ بھی بتایا ہے کہ بارہ رکعت نفل نماز دو دو
رکعت کر کے ادا کرے، اس کے علاوہ نماز عشاء کے بعد چار رکعت نفل نماز اس طرح سے
پڑھے کہ ہر رکعت میں تیرہ مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے۔ بفضل باری تعالیٰ قرب الٰہی
نصیب ہوگا۔
مفلسی اور تنگد ستی سے نجات کیلئے:۔
دسویں
شب:اس ماہ کی دسویں شب کو بارہ رکعت نفل نماز اس طرح سے دو دو رکعت کر کے پڑھے کہ
ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ قریش پڑھے اور نماز سے فراغت کے بعد ایک
مرتبہ سورۂ یوسف تلاوت کرے تو انشاء اللہ تعالیٰ اس کی مفلسی اور تنگدستی دور ہو
جائے گی۔ سارا سال آفات وبلیات سے محفوظ رہے گا تنگی وعسرت نہ آئے گی۔
ثواب عظیم کیلئے:۔
اکیسویں
شب:جمادی الاخریٰ کی اکیسویں رات سے اس ماہ کی آخری شب تک روزانہ بلاناغہ نماز
عشاء کے بعد بیس رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں
سورہ ٔفاتحہ کے بعد ایک ایک مرتبہ سورہ ٔاخلاص پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ بہت ثواب
حاصل ہو گا۔
Tuesday, August 23, 2016
سر پر سوار خاموش قاتل سے چھٹکارا پائیے!,ذہنی دباو
پچاس تا اسی فیصد جسمانی بیماریوں کی وجہ یہی ذہنی دباؤ ہوتا ہے۔ ذہنی دباؤ کی وجہ سے انسان میں قوت مدافعت کم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے فرد اکثر مختلف بیماریوں میں مبتلا رہتا ہے۔ زخم ہوجائے تو جلد ٹھیک نہیں ہوتا نہ صرف بڑے بلکہ بچے بھی ذہنی دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں
زندگی میں ہم کسی نہ کسی ذہنی دباؤ کا شکار رہتے ہیں۔ ہر ذہنی دباؤ نقصان دہ نہیں ہوتا۔ بعض ماہرین کے نزدیک یہ کامیاب زندگی کیلئے ناگزیر ہے اور اس کی عدم موجودگی نقصان دہ ہے کیونکہ معمولی اور درمیانےدرجے کا دباؤ فرد کی کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے مثلاً سپورٹس میں مقابلے کے وقت ذہنی دباؤ کی وجہ سے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ دنیا کے بہت سے مصروف اور کامیاب افراد کی اعلیٰ کارکردگی اسی ذہنی دباؤ کا نتیجہ ہے۔ تاہم شدید اور مسلسل ذہنی دباؤ انسان کی ذہنی اور جسمانی صحت کیلئے تباہ کن ہے۔ پچاس تا اسی فیصد جسمانی بیماریوں کی وجہ یہی ذہنی دباؤ ہوتا ہے۔ ذہنی دباؤ کی وجہ سے انسان میں قوت مدافعت کم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے فرد اکثر مختلف بیماریوں میں مبتلا رہتا ہے۔ زخم ہوجائے تو جلد ٹھیک نہیں ہوتا نہ صرف بڑے بلکہ بچے بھی ذہنی دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ حادثات کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ مسلسل اور شدید ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہم مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔
جن میں سے اہم یہ ہے: دل کے امراض‘ کینسر‘ جوڑوں کا درد‘ دمہ‘ معدے کی مختلف بیماریوں‘ خسرہ‘ السر‘ خون کا بلند دباؤ‘ ڈیپریشن‘ سردرد‘ تشویش‘ دہشت کے دورے‘ شوگر‘ کمردرد‘ بے خوابی‘ گیس‘ وزن میں کمی‘ بعض جلدی بیماریاں‘ کولیسٹرول میں اضافہ‘ بے جا خوف عورتوں میں ماہواری سے پہلے ٹینشن‘ الرجی‘ نزلہ‘ دائمی تھکاوٹ‘ پٹھوں میں تناؤ وغیرہ۔ علامات: ذہنی دباؤ کا شکار فرد اکثر سوچوں میں گم رہتا ہے جس کی وجہ سے راستہ چلتے ہوئے اچانک کسی گاڑی کے آگے آجائے گا۔ گاڑی چلاتے ہوئے کسی حادثے کا شکار ہوجائے گا‘ غیرحاضر دماغی کی وجہ سےراستہ بھول جائے گا۔ اپنی منزل سے آگے چلاجائے گا۔ فرد کی توجہ منتشر اور حافظہ کم ہوجاتا ہے۔ بھوک ختم ہوجاتی ہے‘ فرد دانت پیستا ہے‘ مٹھیاں بھینچتا ہے اور ناخن کاٹتا ہے‘ غصہ میں اضافہ ہوجاتا ہے‘ فرد بدہضمی اور دستوں کا شکار ہوجاتا ہے‘ نظام ہاضمہ سست پڑجاتا ہے‘ طبیعت میں تیزی آجاتی ہے اور جلد مشتعل ہوجاتا ہے۔ جسم کے مختلف حصوں میں درد خصوصاً سردرد، کمردرد اور کمزوری محسوس کرتاہے۔ دل کی دھڑکن اور سانس تیز ہوجاتی ہے۔ پیشاب بار بار آتا ہے۔ دل اکثر متلاتا ہے‘ جلد تھک جاتا ہے‘ ذاتی احترام اور جنسی کارکردگی میں کمی ہوجاتی ہے۔ فراد اداسی‘ افسردگی‘ بوریت‘ بے کیفی اور بے بسی محسوس کرتا ہے۔ زندگی بے مقصد محسوس ہوتی ہے اور پھر خودکشی کا خیال آتا ہے۔ تنہائی پسند ہوجاتا ہے‘ ہنستا اور مسکرانا بھول جاتا ہے۔ مختلف قسم کے خوف شکوک و شبہات‘ خدشات اور وہموں کاشکار ہوجاتا ہے۔ طبیعت بے حس‘ دل کی دھڑکن تیز اور منہ خشک ہوجاتا ہے۔ فرد مستقبل کے بارے میں پریشان رہتا ہے۔ معمولی بات پر پریشان اور نروس ہوجاتا ہے۔ چہرہ پیلا پڑجاتا ہے۔ ڈراؤنے خواب آتے ہیں جس کی وجہ سے بے خوابی کا شکار ہوجاتا ہے یا پھر زیادہ سونے لگتا ہے۔ فرد کی قوت فیصلہ کم ہوجاتی ہے۔ بعض زیادہ سگریٹ پینا شروع کردیتے ہیں۔
ذہنی دباؤ کی اہم وجوہات : ناکامی‘ محرومی‘ جھنجھلاہٹ‘ ذہنی کشمکش‘ محبت میں ناکامی‘ عزت و احترام میں ایک دم کمی‘ مایوسی‘ احساس ندامت‘ احساس گناہ‘ کسی پیارے کی وفات‘ رنج وملال‘ تنہائی‘ مسابقت‘ بے خوابی اور مسلسل بے آرامی مذہبی اور نسلی تعصب‘ ملازمت کی ذمہ داریاں‘ ناپسندیدہ ملازمت‘ کاروباری اور معاشی مسائل‘ میاں بیوی کے جھگڑے‘ خاندانی ضروریات اور ذمہ داریاں‘ بچوں کی پرورش اور ان کے تعلیمی مسائل‘ ڈیپریشن‘ غیرتسلی بخش جنسی زندگی‘ گھریلو معاشرتی زندگی اور سسرالی پریشر وغیرہ۔ قدرتی آفات‘ حادثات‘ ناقص اورگھٹیا غذا‘ شوروغل‘ زیادہ گرمی یا سردی‘ آمدن میں ایک دم کمی اور بڑھتےہوئے جرائم وغیرہ۔ ذہنی دباؤ کا حل: ذہنی دباؤ کا مقابلہ ذہنی صحت کا ایک بہت اہم مسئلہ ہے‘ مختلف لوگ مختلف طریقوں سے ذہنی دباؤ کامقابلہ کرتے ہیں کچھ لوگ شراب میں پناہ ڈھونڈتے ہیں‘ کچھ دوسرے کسی نہ کسی نشہ آور چیز کا سہارا لیتے ہیں۔ ایک بڑی تعداد سکون آور ادویات کا استعمال کرتے ہیں مگر یہ سب طریقے ذہنی دباؤ کا مقابلہ کرنے کے منفی اور مہلک طریقے ہیں۔ ہم آپ کو مثبت‘ سودمند اور بہت مؤثر طریقے بتائیں گے
جن کی مدد سے آپ ذہنی دباؤ کا بہتر طور پر مقابلہ کرسکیں گے۔ اہم حل درج ذیل ہیں۔
،،
کا ذکر ٹینشن اور ذہنی دباؤ کا ایک بڑا علاج ہے۔ 2۔ مراقبہ کرنا‘ آنکھیں بند کرکے یہ تصور کرنا کہ اللہ کے نور کی بارش میرے اوپر برس رہی ہے اور دل اللہ اللہ کررہا ہے۔ 3۔دل کی دھڑکن اور بلڈپریشر کو تیز کرنے والے مشروبات مثلاً کافی چائے‘ کولا مشروبات اور نمک کا کم استعمال۔ 4۔ مندرجہ ذیل کا زیادہ استعمال: کنو‘ مالٹے‘ فروٹر ان کا جوس‘ ٹماٹر‘ مٹر ‘مونگ پھلی‘ انڈے‘ تازہ سبزیاں‘ کلیجی‘ گردے‘ مچھلی اورگوشت وغیرہ۔
Tuesday, February 23, 2016
تین سورتیں ، تین دن اور ہر مشکل حل
میں عبقری کے قارئین کے احسانات کو دیکھتے ہوئے اپنا ایک نہایت طاقتور آزمودہ عمل ان کی خدمت میں نذر کررہی ہوں۔ یقیناً اس عمل سے قارئین بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ یہ ہمارا خاندانی عمل ہے‘ ہمارے گھرانے میں کوئی بھی مشکل ہو‘ چاہے وہ پیسوں کی ہو‘ رزق کی یا لڑکی کے رشتے کی‘ یا شادی کا مسئلہ‘ بچوں کے سکولز داخلے کا مسئلہ یا اچھے رزلٹ کیلئے ہر مشکل کا حل اس میں موجود ہے۔
’’سورۂ یٰسین‘
سورۂ رحمٰن‘
سورۂ واقعہ‘‘
پانچ عورتیں مل کر تین تین بار ہر سورۂ کو پڑھیں اور آخر میں چار قل پڑھ کر سب ایک ہی مقصد کیلئے دعا کریں۔ اللہ کے حکم سے تین روز کرنےسے وہ مشکل حل ہوجائے گی اور اللہ کے حضور دعا قبول ہوگی۔ یہ عمل 12 بجے دوپہر سے پہلے یا عصر کے بعد کرنا ہے۔قرآن پاک کی ان تین سورتوں کے پڑھنے سے ایسے ایسے کمالات ہوتے ہیں کہ دل میں عظمت قرآن کی دھاک بیٹھ جاتی ہے۔یہ تین سورتیں ہماری لاتعداد کی آزمودہ ہیں۔ آپ بھی آزمائیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔
حترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ میں پچھلے چند سالوں سے ہرماہ باقاعدگی سے پڑھ رہی ہوں۔ اس میں موجود چھوٹے چھوٹے ٹپس بہت باکمال ہوتے ہیں۔ عبقری تو جیسے ہمارے گھر کا ڈاکٹر بھی ہے اور عامل بھی۔ اس ماہنامہ کی وجہ سے ہماری بہت سے پریشانیاں و مشکلات تو ایسے ٹھیک ہوئی ہیں جیسے کبھی تھی ہی نہیں۔
(مسز سیدہ حنا اعظم گیلانی‘ لاہور)
ایک درود‘ سات برکتیں
یہ درود سلسلہ قادریہ کے معمولات میں سے ہے‘ جو شخص روزانہ پڑھتا ہے اس کو سات نعمتیں حاصل ہوتی ہیں۔
1۔ رزق میں برکت۔
2۔ تمام کام آسان۔
3۔ نزع کے وقت کلمہ نصیب۔
4۔ جان کنی کی سختی سے حفاظت۔
5۔ قبر میں وسعت۔
6۔ کسی کی محتاجی نہ ہو۔
7۔مخلوق خدا کا دلدادہ ہو۔
اس کے علاوہ حضور نبی کریم ﷺ کی زیارت کیلئے مجرب ہے۔درود پاک یہ ہے:۔
(بشیراحمد رانا‘ اسلام آباد)
Labels:
ٹینشن اور ڈیپریشن,
رزق میں اضافہ,
مخلوق میں مقبولیت
Sunday, January 10, 2016
ڈیپریشن ، تھکاوٹ، اکتاہٹ چند سیکنڈ ز میں ختم
ڈیپریشن ، تھکاوٹ،
اکتاہٹ چند سیکنڈ ز میں ختم :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک روحانی
عمل ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں ڈیپریشن ، تھکاوٹ، اکتاہٹ ، سارا دن
کام کر کے جب انسان تھک جاتا ہے تو ان سب تکالیف سے نجات کیلئے عمل ہے کہ صرف 21
دفعہ اعوذ باللہ
من الشیطن الرجیم پڑھ کر اپنے
سینے پر پھونک ماریں آپ کو کچھ ہی دیر میں سکون محسوس ہو گا یہ عمل بھی بہت مجرب
ہے اور بارہا کا آزمودہ ہے ۔
Wednesday, January 6, 2016
شک ، ڈیپریشن ، ٹینشن کا آسان آزمودہ اور مجرب علاج
شک ، ڈیپریشن ، ٹینشن
کا آسان آزمودہ اور مجرب علاج:۔
اگر آپ تالا لگا کر
لوٹتے ہیں اور گھر پہنچ کر شک میں مبتلا ہو جاتے ہیں کہ پتہ نہیں تالا لگایا ہے یا
نہیں اور پھر دکان ، ورکشاپ پہنچ کر دوبارہ چیک کرنے جاتے ہیں اگر آپ غسل کے دوران
پوری ٹنکی خالی کر دیتے ہیں اور آپ سمجھتے ہیں آپ ابھی تک پاک نہیں ہوئے اگر آپ
ٹینشن کے مریض ہیں نامعلوم کون سا غم اندر ہی اندر آپ کو کھائے جا رہا ہے اگر آپ
بیٹھے بیٹھے کہیں کھو جاتے ہیں اگر کوئی خیال آپ کے ذہن میں اٹک گیا ہوا ور منظر
سے غائب ہونے کی بجائے اس نے آپ کو عاجز کر دیا ہو تو رات کو سوتے وقت اول و آخر
تین مرتبہ درود ابراہیمی کے ساتھ اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم ﷽ لا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم کی گیارہ تسبیحات پڑھ کر سو جائیں اور صبح بستر سے اترنے
سے پہلے یہ عمل کر لیں ۔
Thursday, December 10, 2015
رنج و غم سے چھٹکارا اور قرض کی ادائیگی کیلئے بہترین عمل
رنج و غم سے چھٹکارا اور قرض کی
ادائیگی کیلئے بہترین عمل :۔
اگر کوئی شخص مقروض ہو اور اس کا قرض کسی صورت نہ اتر رہا
ہو تو نہایت آسان عمل یہ ہے کہ فجر کی نماز کے بعد تین مرتبہ سورہ تکاثر باوضو پڑھ
لیا کریں انشاءاللہ تعالیٰ اس کا تمام قرض ادا ہو جائے گا عمل آسان ہے اس لئے اس
کی مستقل عادت بنا لیں ۔ بارش کا پانی اکٹھا کر لیں مگر یہ پانی زمین سے نہیں لینا
ہے ۔ جب بارش ہو رہی ہو تو کسی کھلے برتن میں اکٹھا کرلیں ۔ اور سورہ تکاثر (پارہ
30 ) اکتالیس مرتبہ پڑ ھ کر اس پانی پر دم کرلیں ، پھر اس پانی کی بوتل میں ڈال کر
سنبھال لیں ۔ اس بوتل سے تھوڑا تھوڑا پانی گھر والے پی لیا کریں اگر اس پانی میں
تھوڑا سا آب زمزم بھی شامل کر لیں تو اس کی تاثیر زیادہ ہو جائے گی اگر پانی کم ہو
جائے تو مزید ڈال دیا کریں ۔ اس پاک پانی کی برکت سے اللہ پاک آپ کے گھر سے رنج و
غم ، پریشانیاں ، بیماریاں دور کر دے گا جو لوگ پہلے سے بیمار ہیں ان کی بیماری رک
جائے گی اور مزید آگے نہیں بڑھے گی بہت سے لوگوں کا آزمودہ ہے ۔
Friday, December 4, 2015
ذہنی دباؤ سے نجات ممکن ہے کچھ اصول اپنا لیجئے
ذہنی دباؤ سے نجات ممکن
ہے کچھ اصول اپنا لیجئے :۔
دباؤ کسی بھی قسم
کا ہو ذہنی اور جسمانی عدم توازن کا باعث بنتا ہے ۔موجود ہ دور کی مصروفیات نے ہر
شخص کو تھکا دیا ہے ۔ اگر دباؤ کی مقدار کم ہے تو یہ انسانی صحت کیلئے مضر نہیں ہو
تا بلکہ انسان کو کچھ نہ کچھ کرنے کی ترغیب دیتا ہے لیکن دباؤ کا حد سے زیادہ پریشر
انسانی صحت کیلئے خطرے کی علامت ہے دباؤ
کو شکست دینا بہت آسان ہے بس مندرجہ ذیل چھ باتوں پر عمل کو اپنا معمول بنا لیں
اور پھر دیکھئے دباؤ کیسے دم دبا کر بھاگتا ہے ۔
Wednesday, November 11, 2015
من کی ہر مراد پانے کا آزمودہ وظیفہ
من کی ہر مراد پانے کا
آزمودہ وظیفہ :۔
ایک شادی کی تقریب
میں ایک معزز سی خاتون تین ماہ کی بچی کو دودھ پلا رہی تھی دوسری خاتون نے پوچھا
بہن آپ کے کتنے بچے ہیں ؟وہ بولی دو بیٹیاں ہیں ایک تو یہی ہے گود میں دوسری وہ کھڑی ہے سہیلیوں کے
ساتھ گلابی سوٹ والی دوسری خاتون نے حیرت سے پوچھا بچوں کے درمیان اتنا وقفہ ایک
ماشاءاللہ اٹھارہ انیس سال کی ہے اور ایک صرف تین ماہ کی ہے کیا وجہ ہے ؟ بہن وجہ
کیا ہونی ہے خدا کی رضا میری پہلی بیٹی شادی
Thursday, November 5, 2015
کام میں دل لگنا
کام میں دل لگنا :۔
اگر کسی کا دل کسی کام میں نہ لگتا ہو اور مزاج میں غیر
مستقل مزاجی ہو اور کہیں جم کر کام کرنا مشکل ہوتا ہو اور روزگار میں محنت و کوشش
کرنے سے دل تنگ ہوتا ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے اس عمل کی برکت سے
انشاءاللہ تعالیٰ کام میں دل لگے گا اور جم کر کام کرنے کی عادت پڑے گی ہر نماز کے
بعد ہر بار ﷽ کے ساتھ ایک سو بار پڑھیں وہ
کلمات یہ ہیں ﷽ بحول و قوۃ لا الہ الا اللہ
المھیمن العزیز الجبار المتکبر۔
Monday, October 12, 2015
سیدنا کریم ﷺ پڑھا اور ہر پریشانی الجھن ختم
سیدنا کریم ﷺ پڑھا اور
ہر پریشانی الجھن ختم:۔
محترم حضرت حکیم صاحب
السلام علیکم! احوال اس طرح ہے کہ آج سے دو سال پہلے کی بات ہے میں جمعہ کے دن
مسجد کی صفائی کر رہا تھا کہ میرے والد صاحب کے چچا زاد بھائی آپس میں لڑ پڑے اور
صبح گیارہ بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک ان کا جھگڑا آپس میں چلتا رہا اور ان کا
جھگڑا بھی صرف چند ہزار روپوں
Monday, September 14, 2015
Wazifa for Job
نوکری کا مسئلہ :۔
محترم قارئین !میں پچھلے چار سال سے بیروزگار ہوں ، لاکھ کوشش کرتاہوں نوکری تلاش کرنےکی ، جگہ جگہ سی ویز جمع کروائیں مگر کہیں سے بھی جواب نہیں آیا صبح سے لیکر شام ہر روز نوکری کیلئے دربدر بھٹکتا ہوں مگر ناکام رہتا ہوں آپ کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں ۔
جواب :۔ محترم! آپ پریشان نہ ہوں اللہ پاک سب ٹھیک کر دے گا ۔ اللہ پاک اپنے بندے سے بہت پیار کرتا ہے ۔ میں آپ کو نوکری کیلئے ایک وظیفہ بھیج رہا ہوں یہ ضرور کرنا انشاءاللہ نوکری مل جائے گی ، وہ یہ ہے سورہ والضحیٰ میں 9 ک ہیں نو دن ہر ک پر نو دفعہ یا کریم پڑھنا ہے نو دن میں کام نہ ہو تو اٹھارہ دن کر لیں اٹھارہ دن میں کام نہ ہو تو ستائیس دن کر لیں انشاءاللہ نوکری مل جائے گی ۔
ماہنامہ عبقری " ستمبر 2015ء شمارہ نمبر 111" صفحہ نمبر13
ماہنامہ عبقری " ستمبر 2015ء شمارہ نمبر 111" صفحہ نمبر13
Tuesday, September 8, 2015
تشویش بوریت الجھنیں اور ان کاحل
تشویش بوریت الجھنیں اور ان کاحل :۔
ایسے مسائل جو عام زندگی میں ہمیں پیش آتے ہیں اور ان کے
باعث متعدد افراد اپنی زندگی کو مشکلات سے تعبیر کر لیتے ہیں حالانکہ ایسی کوئی
بات نہیں ہے ۔ تھوڑی سی کوشش کر کے ہم اپنے مسائل کو حل اور مشکلات کو دور کر سکتے
ہیں ۔
ہم اپنے مسائل کو
حل اور مشکلات کو دور کر سکتے ہیں :۔
کون ہے جو نہیں چاہتا کہ اسے کوئی رہنما مل جائے جو مشکل
وقت میں اس کی صحیح سمت میں رہنمائی کر سکے ۔ ان کو دور کرنے کا راستہ دکھا سکے ۔
اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ذیل میں چند تجاویز اور ہدایات دی جارہی ہیں جو زندگی
کے تمام طبقات کیلئے نہایت فائدہ مند ہیں ۔ ان تجاویز کی مدد سے آپ اپنے مسائل ،
دشواریوں اور خطرات پر قابو پانا سیکھ جائیں گی کیونکہ اگر مسائل کو حل نہ کیا
جائے تو پوری زندگی اور فرد کی شخصیت میں ہمیشہ کیلئے ایک کمی رو جاتی ہے ۔
تشویش سے نجات حاصل
کریں :۔
آپ نے اکثر ایسے لوگ دیکھے ہوں گے جنہیں عموماً کسی نہ کسی معاملے میں فکر لاحق رہتی ہے ۔ وہ
زیادہ تر یہی سوچتے ہیں کہ
Monday, August 17, 2015
نفسیاتی ، گھریلو، الجھنیں اور آزمودہ یقینی علاج
نفسیاتی ، گھریلو، الجھنیں اور آزمودہ یقینی علاج:
وہ مجھے سمجھ ہی نہیں سکی:
میری ایک شادی ناکا م ہو گئی۔ایک سال بعد دوسری شادی ہوئی ، اس بار کسی حد تک خود کو بدلا مگر اب بھی بھوک بر داشت نہیں ۔ اگر کھانا وقت پر تیار نہ ہو تو باورچی خانے میں جاکر ایک دو برتن توڑ دیتا ہوں ۔ غصہ نکل جاتا ہے ۔ تو اپنے کمرے میں جا کر سو جاتا ہوں ۔ پھر اٹھتا ہوں تو موڈ ٹھیک ہوتا ہے مگر
Saturday, June 6, 2015
ٹینشن ، نیند اور نظر کیلئے
ٹینشن ، نیند اور نظر کیلئے
اگر نیند نہ آئے تو۔۔۔
1۔ خشخاش کا تیل کنپٹی پر ملنے سے نیند آ جاتی ہے۔
2۔اگر نیند نہ آرہی ہو تو سرخ ٹماٹر کاٹ کر اس پر چینی چھڑک کر کھانے سے بے خوابی کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔
اگر نیند نہ آئے تو۔۔۔
1۔ خشخاش کا تیل کنپٹی پر ملنے سے نیند آ جاتی ہے۔
2۔اگر نیند نہ آرہی ہو تو سرخ ٹماٹر کاٹ کر اس پر چینی چھڑک کر کھانے سے بے خوابی کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔
Thursday, May 14, 2015
ٹینشن ڈیپریشن اور نیند نہ آنے کا مسئلہ ختم
ٹینشن ڈیپریشن اور نیند نہ آنے کا مسئلہ ختم
آج سے تقریبابیس اکیس سال پہلے مجھے ڈیپریشن اورٹینشن اور نیند نہ آنے کا مسئلہ تھا اس مسئلے میں میں نے پندرہ سولہ
آج سے تقریبابیس اکیس سال پہلے مجھے ڈیپریشن اورٹینشن اور نیند نہ آنے کا مسئلہ تھا اس مسئلے میں میں نے پندرہ سولہ
نظر کی کمزوری دور کرنے کے وظائف
نظر کی کمزوری دور کرنے کے وظائف
ہر فرض نماز کے بعد دایاں ہاتھ سر پر رکھ کر ایک ہی سانس میں گیارہ مرتبہ یا قوی پرھیں۔ یہ دعا سر کے جملہ امراض کیلئے کافی و شافی ہے ۔ مثلا دماغی ٹینشن اور مرگی وغیرہ۔
دایاں ہاتھ سر پر رکھ کر آیت کا صرف اتنا حصہ پڑھیں۔
فَضَرَبْنَا عَلٰی اَذَانِھِمْ فِی الْکَھْفِ۔ (کہف 11)
پھر ہاتھ پر دم کر کے سرپر پھریں۔ ان شاء اللہ خوب گہری نیند آئے گی۔ بستر پر باوضو دائیں کروٹ قبلہ رخ لیٹ کر سات مرتبہ یہ آیت پڑھیں۔ تَحْسَبُھُمْ اِیْقَاظًا وَھُمْ رُقُوْد ۔ ان شاء اللہ خوب نیند آئے گی
ہر فرض نماز کے بعد دایاں ہاتھ سر پر رکھ کر ایک ہی سانس میں گیارہ مرتبہ یا قوی پرھیں۔ یہ دعا سر کے جملہ امراض کیلئے کافی و شافی ہے ۔ مثلا دماغی ٹینشن اور مرگی وغیرہ۔
دایاں ہاتھ سر پر رکھ کر آیت کا صرف اتنا حصہ پڑھیں۔
فَضَرَبْنَا عَلٰی اَذَانِھِمْ فِی الْکَھْفِ۔ (کہف 11)
پھر ہاتھ پر دم کر کے سرپر پھریں۔ ان شاء اللہ خوب گہری نیند آئے گی۔ بستر پر باوضو دائیں کروٹ قبلہ رخ لیٹ کر سات مرتبہ یہ آیت پڑھیں۔ تَحْسَبُھُمْ اِیْقَاظًا وَھُمْ رُقُوْد ۔ ان شاء اللہ خوب نیند آئے گی
Subscribe to:
Posts (Atom)










