میری شادی ہماری برادری سے باہر آج سے آٹھ سال پہلے ہوئے‘ مگر میرے شوہر شادی سے پہلے ہی قرض جیسے لعنت میں مبتلا تھے جس کے بارے میں ہم گھر والوں کومعلوم نہیں تھا‘ اس قرض کے چکر میں میرے سارے زیورات بھی بک گئے‘ میرے شوہر کاسمیٹکس کا کاروبار کرتے تھے‘ میں ان آٹھ سال میں تین مرتبہ اپنے ابو کے گھر رہ چکی ہوں‘ اب گزشتہ ایک سال سے اپنے ابو کے گھر رہ رہی ہوں‘ الحمدللہ میرے والد کے مالی حالات بہت بہتر ہیں اللہ انہیں جزائے خیرعطا فرمائے۔ میرے شوہر دل کے بہت اچھے ہیں‘ میرے اور اپنی بیٹی کےساتھ بہت پیارمحبت کرتے ہیں‘ پھر کچھ عرصہ میری زندگی میں سکون آیا اور ایک دن وہ کسی کی گاڑی لےکر کہیں گئے مگر وہ گاڑی ان سے کسی نے چھین لی‘ خوف کے مارے کسی کو نہ بتایا اور آج کل کرتے رہےاور پھر ان کے خوف سے کہیں چلے گئے اور میں اپنے ابو کے گھر آگئی‘ اس دوران ان کا کچھ پتہ نہیں چلا پھر ایک دن میرے سسر کو وہ مل گئے اور میرے سسر نےاپنا فلیٹ بیچ کر ان کا قرض اتارا۔ میں پھر اپنے گھر واپس چلی گئی۔ اس کے بعد میرے شوہر نے سپیئرپارٹس کا کاروبار شروع کیا اور میں نے بھی کچھ عرصہ خوشحالی کا دوردیکھا مگر زیادہ نہیں۔میرے شوہر نے کسی کے ساتھ مل کر (پارٹنرشپ) امپورٹ ایکسپورٹ کاکاروبار شروع کیا‘ اس کام کیلئے بڑی رقم کی ضرورت تھی اس کیلئے میرے شوہر نے لاکھوں کی رقم لی لیکن وہ آدمی ان کو دھوکہ دے گا‘ ہم کرائے کے گھر پر آگئے‘ قرض داروں نے قرض کا تقاضا شروع کردیا اور حالات دن بدن خراب ہوگئے‘ میرے والد مجھے واپس اپنے گھر لے آئے اور میرے شوہر قرض داروں کے خوف سے ایک مرتبہ پھرغائب ہوگئے۔ کچھ عرصہ بعد میرا ان سےفون پررابطہ ہوا‘ میرے شوہر کسی دوسرے شہر میں ایمانداری سے محنت مزدوری کررہے ہیں اور ان کی نیت سب کے پیسے واپس کرنے کی بھی ہے‘ اس عرصہ میں انہوں نے کافی لوگوں کے پیسے بھی واپس کردئیے ہیں۔ مجھے ہروقت اپنا شوہر اور اپنا گھر یاد آتا‘ والد کے گھر میں کتنی ہی آسائشیں ہوں مگر اپنا گھر اپنا ہی ہوتا ہے۔ اسی پریشانی میں مجھے ایک خواب نظر آیا کہ کوئی مجھے سورۂ الم نشرح پڑھنے کا کہہ رہا ہے‘ وہ خواب صبح میں نے اپنے والد محترم‘ امی جان کو سنایا اور اس سورۂ کا ترجمہ پڑھا‘ ترجمہ پڑھ کر مجھے سکون ہوا کہ میری مشکل ضرور حل ہوجائے گی اور پھر آپ کے درس بھی میں سنتی تھی اس میںبھی آپ اکثر سورۂ الم نشرح کے فضائل بتاتے ہیں۔ اب الحمدللہ گزشتہ تقریباً 7 جمعراتوں سے میں درس میں شرکت کررہی ہوں اور ہروقت باوضو ہوکر پاک حالت میں سورۂ الم نشرح پڑھتی ہوں ‘ میں حیران ہوئی کہ تھوڑے عرصہ میں ہی میرے حالات بدل رہے ہیں میرے شوہر نے تقریباً سب کا قرض اتار دیا ہے اور میں ایک ہفتہ ہوگیا ہے اپنے گھر میں واپس آچکی ہوں ‘ میرے شوہر نے دوبارہ سے سپیئر پارٹس کا کام شروع کردیا ہےاور رزق میں خوب برکت ہورہی ہے‘ چند ہمارے اپنے عزیز ایسے رہ گئے ہیں جن کا ہم نے معمولی سا قرض دینا ہےوہ ابھی انشاء اللہ اس ماہ کےآخر تک ادا کردیں گے۔
Showing posts with label قرض کی ادائیگی کیلئے. Show all posts
Showing posts with label قرض کی ادائیگی کیلئے. Show all posts
Thursday, January 4, 2018
Monday, December 11, 2017
دو آیات قرضوں سے نجات
میں اپنے شوہر کے ساتھ سعودی عرب میں رہتی ہوں‘ میرے شوہر پیشے کے لحاظ سے ایک موٹرمکینک ہیں اور ان کی سعودیہ میں اپنی ورکشاپ ہے۔ جب میں نے پہلی مرتبہ حج کیا تھا تو میرے بچے چھوٹے تھے۔ میرے شوہر نے کہا کہ میری والدہ آئی ہوئی ہیں تم ان کے ساتھ حج کرلو‘ میں بچوں کو سنبھال لوں گا۔ ہم اس وقت بہت زیادہ قرض دار تھے‘ اس چیز کا مجھے بہت زیادہ احساس تھا کہ ہم قرض کیسے ادا کریں گے۔ کسی نے ہمیں ’’سورۂ آل عمران‘‘ کی آیت نمبر 26،27 صبح فجر میں سات بار اور مغرب میں سات بار‘‘ پڑھنے کیلئے کہا تو میں نے یہ عمل پڑھنا شروع کردیا‘ اللہ تعالیٰ نے کرم کیا اور عقل آج تک دنگ ہے‘ ہوا کچھ یوں کہ کوئی سعودی دکان ختم کررہا تھا وہ میرے شوہر کے پاس آیا اور سپیئرپارٹ کا سامان انتہائی کم قیمت پر فروخت کرگیا اور میرے شوہر کے پاس رقم بھی کافی کم تھی تو اس نے کہا کہ باقی رقم میں آہستہ آہستہ بعد میں لے لوں گا‘ اس طرح اللہ پاک نے سبب بنایا اور ہماری دکان بھی بھر گئی اور کام میں بھی خوب برکت ہوئی‘ چند ماہ میں قرض بھی اتر گیا‘ میرے شوہر زکوٰۃ پابندی سے ادا کرتے ہیں اور کام بھی اللہ تعالیٰ کا شکر ہے بڑھا اور زکوٰۃ بھی زیادہ نکلنے لگی۔
میرے شوہر مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں مگر ان میں ایک بُری عادت تھی کہ وہ بہت زیادہ شکی اور غصے والے تھے جو کہ میرے لیے بہت زیادہ پریشانی کا سبب تھا‘ پھر مجھے ایک کتاب ملی۔ اس میں ایک وظیفہ لکھا تھا کہ ’’صرف جمعہ والے دن 3125 مرتبہ یَاوَدُوْدُ اول و آخر ایک سو مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھیں‘ پھر ہر نماز کے بعد صرف 21 مرتبہ یَاوَدُوْدُ پڑھ کردم کریں اور اس شخص کو تصور میں لاکر دم کردیں‘‘ میں نے یہ وظیفہ کیا اور رو رو کر دعا کرتی تھی اور کچھ عرصہ ایک سال یا اس سے بھی کم تو میرے شوہر میں تبدیلی آنا شروع ہوگئی‘ میں نے اور شدت سے پڑھ کر دعائیں کرنا شروع کردیں۔ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر رحم کرم اور فضل کیا اور شوہر کا غصہ اور شک کم کیا ہوا ختم ہی ہوگیا۔
کئی اور خواتین کو یہی پریشانی تھی‘ میں نے ان کو بھی یہ بتایا جس نے بھی پابندی سے کیا ان کے حالات میں نمایاں تبدیلی آئی اور سال بعد ہی مجھے تبدیلی کے بارے میں بتایا۔ ایک سعودی لڑکی کو بھی بتایا پر اس نے پابندی سے نہیں کیا اس کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔جب میرے بچے بڑے ہوئے تو پڑھائی کا مسئلہ ہوا‘ یعنی آج سے سولہ سترہ سال پہلے تو سعودی عرب میں رہائش‘ گاڑی کے کام اور دیگر کاغذات ہمارے لیے مسئلہ بن گئے تھے۔
پریشانی کا حل:۔
پریشانی میں ایک ٹیچر نے مجھے یہ وظیفہ بتایا انہوں نے کہا کہ اگر یہ وظیفہ حرم کعبہ میں بیٹھ کر شروع کریں تو زبردست رہے گا۔ وظیفہ درج ذیل ہے:’’دو نفل حاجت پڑھنے کے بعد اول آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پھر آیت کریمہ
36 مرتبہ‘ اور پھر سجدے میں گرگرا کر دعاکریں اور کام ہونے تک کریں‘ ہر روز ایک مقررہ وقت پر کریں‘ انہوں نے کیا تھا کہ جب تک کام نہ ہوجائے یہ وظیفہ آگے نہ بتائیں۔ میں نے یہ وظیفہ کیا تو اللہ تعالیٰ نے ہر کام کے راستے کھول دئیے۔ بچوں کی پڑھائی کے لیے ہر سال پاکستان جانے لگے اس سے پہلے یہ حال تھا کہ والدین سے ملنے ہم چھ سال بعد پاکستان گئے تھے‘ اب اللہ کے فضل سے ہر سال تین ماہ کی چھٹیاں سعودیہ میں گزار کر پاکستان جاتے ہیں۔ میرے شوہر بہت محنتی انسان ہیں‘ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے رزق حلال میسر ہے‘ مکینک ہیں ساتھ سپیئر پارٹس کاکام ہے‘ ان وظائف کی برکت سے اللہ نے خوب کرم کیا ہوا ہے۔ میں یہ درج بالا وظائف لوگوں کو سعودیہ میں اور پاکستان میں بھی اکثر بتاتی رہتی ہوں جو بھی یقین توجہ کے ساتھ کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے بگڑے کام سنوار دیتا ہے اور جو لاپرواہی برتتے ہیں وہ اکثر شکایتیں ہی کرتے نظر آتے ہیں۔
Tuesday, August 30, 2016
پڑھیں اور ساری فکریں دور
پڑھیں اور ساری فکریں دور
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا یارسول اللہ ﷺ مجھ کو بہت سے افکار اور قرض نے گھیرلیا۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تجھ کوایسا کلام بتلادوں کہ اس کے پڑھنے سے اللہ تعالیٰ تیری ساری فکریں دور کردے اور تیرا قرض بھی ادا کردے۔ اُس شخص نے عرض کیا بہت خوب‘ فرمایا: صبح وشام یہ کہا کہ
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا یارسول اللہ ﷺ مجھ کو بہت سے افکار اور قرض نے گھیرلیا۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تجھ کوایسا کلام بتلادوں کہ اس کے پڑھنے سے اللہ تعالیٰ تیری ساری فکریں دور کردے اور تیرا قرض بھی ادا کردے۔ اُس شخص نے عرض کیا بہت خوب‘ فرمایا: صبح وشام یہ کہا کہ
اَلْلَّهُم إِنِّي أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَ
الْحَزَنِ
,
وَ أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَ الْكَسَلِ ,
وَ أَعُوْذُ بِكَ مِنَ
الْجُبْنِ وَ الْبُخْلِ ,
وَ أَعُوْذُ بِكَ مِن غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَ قَهْرِ
الْرِّجَال
Thursday, December 10, 2015
رنج و غم سے چھٹکارا اور قرض کی ادائیگی کیلئے بہترین عمل
رنج و غم سے چھٹکارا اور قرض کی
ادائیگی کیلئے بہترین عمل :۔
اگر کوئی شخص مقروض ہو اور اس کا قرض کسی صورت نہ اتر رہا
ہو تو نہایت آسان عمل یہ ہے کہ فجر کی نماز کے بعد تین مرتبہ سورہ تکاثر باوضو پڑھ
لیا کریں انشاءاللہ تعالیٰ اس کا تمام قرض ادا ہو جائے گا عمل آسان ہے اس لئے اس
کی مستقل عادت بنا لیں ۔ بارش کا پانی اکٹھا کر لیں مگر یہ پانی زمین سے نہیں لینا
ہے ۔ جب بارش ہو رہی ہو تو کسی کھلے برتن میں اکٹھا کرلیں ۔ اور سورہ تکاثر (پارہ
30 ) اکتالیس مرتبہ پڑ ھ کر اس پانی پر دم کرلیں ، پھر اس پانی کی بوتل میں ڈال کر
سنبھال لیں ۔ اس بوتل سے تھوڑا تھوڑا پانی گھر والے پی لیا کریں اگر اس پانی میں
تھوڑا سا آب زمزم بھی شامل کر لیں تو اس کی تاثیر زیادہ ہو جائے گی اگر پانی کم ہو
جائے تو مزید ڈال دیا کریں ۔ اس پاک پانی کی برکت سے اللہ پاک آپ کے گھر سے رنج و
غم ، پریشانیاں ، بیماریاں دور کر دے گا جو لوگ پہلے سے بیمار ہیں ان کی بیماری رک
جائے گی اور مزید آگے نہیں بڑھے گی بہت سے لوگوں کا آزمودہ ہے ۔
Subscribe to:
Posts (Atom)




