Showing posts with label مراقبے سے فیض پانے والے. Show all posts
Showing posts with label مراقبے سے فیض پانے والے. Show all posts

Thursday, January 4, 2018

مراقبہ سے علاج


مراقبے کے جب کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دے گا۔ Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعداداَللہُ الصَّمَدُ اَللہُ ھُوَاَحَدٌ پڑھیں۔ اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ’’ آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں‘‘ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آجائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپکو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اسکے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دیگا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔

Monday, December 11, 2017

مراقبہ میں روزہ اقدس کو دیکھا


عبقری میں آنے والا مراقبہ ہر ماہ پابندی سے کرتا ہوں‘ جب مراقبہ کرنا شروع کیا تو چند ماہ تو کچھ بھی محسوس نہ ہوا مگر آہستہ آہستہ میری مراقبہ پر گرفت مضبوط ہوئی اور مجھے اس میں میرے ہر مسئلہ کا حل ملنا شروع ہوگیا۔ مجھے اکثر بزرگوں کی زیارتیں ہوتیں‘ مختلف مقامات کی سیر کرتا‘ طبیعت میں فرحت آگئی‘ سکون کی نیند آتی۔ ابھی گزشتہ دنوں جب مراقبہ کرنے بیٹھا تو مجھے ایسے محسوس ہوا کہ میرے سامنے ایک پیالہ پڑا ہے اور اس میں مجھے حرم شریف نظر آیا اور تھوڑی ہی دیر کے بعد مجھے مسجد نبوی ﷺ دکھائی دی۔کیا منظر تھا ؟ میں لفظوں میں شاید بیان نہ کرسکوں۔ جیسے جیسے میں حرم شریف اور گنبد خضریٰ کا دیدار کررہا تھا میرے دل میں سکون کی ایک لہر اتر رہی تھی‘ میرا سینہ ٹھنڈا ہورہا تھا‘ نامعلوم کب میں دیدار کرتے کرتے اپنے مصلے پر ہی سو گیا۔ اس رات مجھے بڑی پرسکون نیند آئی ‘ جب تہجد کے وقت جاگا تو ایسے فریش اٹھا جیسے تمام تھکاوٹیں اترگئی ہوں۔ واہ کیا بات ہے مراقبہ کی!

مراقبے سے علاج


مراقبے کے جب کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دے گا۔ Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔ 
 ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعداد

 پڑھیں۔ اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ’’ آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں‘‘ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آجائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپکو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اس کے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دیگا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔

Saturday, August 27, 2016

رحمت کی بارش میں نہانے لگی

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں پچھلے آٹھ سال سے مسلسل مراقبہ کررہی ہوں‘ ابھی پچھلےدنوں کی بات ہے جب مراقبہ کرنے بیٹھی تو یوں محسوس ہوا کہ جیسے کوئی بجلی سی گزر گئی  بہت خوشی محسوس ہوئی‘مسرت کے جذبات لیے بیٹھی تھی‘ دیکھتی کیا ہوں کہ خانہ کعبہ کے سامنے بیٹھی ہوں اور نور رحمت کی بوچھار میرے اوپر پڑرہی ہے اور میں خوب نہارہی ہوں‘کبھی چہرہ اوپر کی طرف کررہی ہوں‘ کبھی چہرہ نیچے کی طرف کررہی ہوں‘ایک نور کی چادر تنی ہے تو آسمان سے آرہی ہے‘ میرا دل پہلے ڈراہوا تھا پھر ایک اچانک ایک بزرگ کو دیکھاانہوں نے اشارہ کیا کہ دوبارہ چلی جاؤ‘ میں پھر دوبارہ خوشی سے دوڑی اور خانہ کعبہ کے سامنے آئی‘ پھر خوب رحمت الٰہی کی پھوار میں نہائی جس میں بیٹھ کر اللہ سے بہت زاری کررہی ہوں۔ پھر میری آنکھ کھل گئی۔ اس سے اگلے دن مراقبہ میں عشاء کے بعد بیٹھی تو کیا دیکھتی ہوں کہ میں اپنے آپ کو مطاف سے حجراسود کے سامنے پاتی ہوں‘ حجراسود کے خوب بوسے لے رہی ہوں اور مقام ابراہیم کے پاس کھڑی ہوکر حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام کا واسطہ دے کر بھی دعائیں کررہی ہوں۔