محترم
حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں پچھلے آٹھ سال سے مسلسل مراقبہ کررہی ہوں‘ ابھی
پچھلےدنوں کی بات ہے جب مراقبہ کرنے بیٹھی تو یوں محسوس ہوا کہ جیسے کوئی بجلی سی
گزر گئی بہت خوشی محسوس ہوئی‘مسرت کے جذبات لیے بیٹھی تھی‘ دیکھتی کیا ہوں
کہ خانہ کعبہ کے سامنے بیٹھی ہوں اور نور رحمت کی بوچھار میرے اوپر پڑرہی ہے اور
میں خوب نہارہی ہوں‘کبھی چہرہ اوپر کی طرف کررہی ہوں‘ کبھی چہرہ نیچے کی طرف کررہی
ہوں‘ایک نور کی چادر تنی ہے تو آسمان سے آرہی ہے‘ میرا دل پہلے ڈراہوا تھا پھر
ایک اچانک ایک بزرگ کو دیکھاانہوں نے اشارہ کیا کہ دوبارہ چلی جاؤ‘ میں پھر
دوبارہ خوشی سے دوڑی اور خانہ کعبہ کے سامنے آئی‘ پھر خوب رحمت الٰہی کی پھوار
میں نہائی جس میں بیٹھ کر اللہ سے بہت زاری کررہی ہوں۔ پھر میری آنکھ کھل گئی۔ اس
سے اگلے دن مراقبہ میں عشاء کے بعد بیٹھی تو کیا دیکھتی ہوں کہ میں اپنے آپ کو
مطاف سے حجراسود کے سامنے پاتی ہوں‘ حجراسود کے خوب بوسے لے رہی ہوں اور مقام
ابراہیم کے پاس کھڑی ہوکر حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام کا واسطہ دے کر بھی
دعائیں کررہی ہوں۔
No comments:
Post a Comment