Saturday, June 6, 2015

ٹینشن ، نیند اور نظر کیلئے

ٹینشن ، نیند اور نظر کیلئے
اگر نیند نہ آئے تو۔۔۔
1۔ خشخاش کا تیل کنپٹی پر ملنے سے نیند آ جاتی ہے۔
2۔اگر نیند نہ آرہی ہو تو سرخ ٹماٹر کاٹ کر اس پر چینی چھڑک کر کھانے سے بے خوابی کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔



3۔اگر نیند نہ آنے کی شکایت ہو تو سونے سے پہلے پیاز کا استعمال کریں۔

4۔ فروٹ چاٹ کھانے سے بھی نیند نہ آنے کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔

5۔ بعض اوقات سر میں خشکی ہونے کی وجہ سے نیند نہیں آتی ایسے مین سر کی مالش کرنا بہت مفید ہے۔ مالش کرنے کے بعد سکون محسوس ہو گا اور نیند آ جائے گی۔

6۔چائے اور کافی کا استعمال بہت کم کر دیں اس کی جگہ دودھ اور پھل کا استعمال زیادہ کریں۔

7۔ گر م پانی میں نمک ملا کر سونے سے پہلے چند منٹ تک پاؤں کو اس میں ڈبوئے رکھیں تو اس سے سکون ملے گا اور نیند آجائے گی۔ سرسوں کا تیل ناف میں لگانے سے بھی نیند آنے کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔

No comments:

Post a Comment