Friday, April 8, 2016

شاہ ذوقی شاہؒ کے مستند روحانی وظائف


کبھی گھر سے باہر نکل کر سوچتا ہے کہ مجھے کہاں اور کس کام سے جانا تھا۔ کبھی نسیان کے باعث در در کی ٹھوکریں کھاتا ہے گھر کا پتہ نہیں ملتا ہے۔ اس کیلئے ہر فرض نماز کے بعد ایک سو مرتبہ پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے سر پر پھیرلے۔ نافرمان اولاد کو اطاعت گزار بنانا اگر کسی کی اولاد نافرمان ہو اور کہنے سننے کو نہ مانتی ہو اور طرح طرح سے ضد کرتی ہو اور والدین کیلئے مسئلہ بنی ہوئی ہو تو اس کیلئے باوضو اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے اور درمیان میں ایک ہزار مرتبہ

 پڑھ کر پانی یا مٹھائی پر دم کرکے سب بچوں کو کھلائے اور ان سب بچوں پر دم کرے۔ یہ عمل رات کو کرے تاکہ آسانی کے ساتھ سب پر دم کرسکے۔ یہ عمل صرف ایک مرتبہ کرنا ہے اگر اطاعت میں کچھ کمی دیکھے تو ایک مرتبہ اور کرلے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اولاد فرمانبردار اور اطاعت گزار بن جائے گی۔ 

سر کے درد سے آرام 

اگر کسی کے پورے سر میں درد رہتا ہو تو درد سر دور کرنے کیلئے مندرجہ ذیل حروف باوضو لکھ کر موم جامہ کرکے کالے کپڑے میں سی کر مریض کے سر میں باندھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ سر کا درد دور ہوجائے گا۔
وہ حروف یہ ہیں۔
 ۷۸۶ 
دم ہ م ل ہ 

آدھے سر کا درد اگر کسی شخص کے آدھے سر میں درد رہتا ہو تو اس کے لیے باوضو اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھے اور درمیان میں گیارہ مرتبہ یہ آیت

پڑھ کر سر پر دم کیا جائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ آدھے سر کا درد جاتارہے گا۔ 

 دماغ کی کمزوری دور کرنا 

اگر کسی بچے یا بڑے کا دماغ کمزور ہو اور وہ ذرا ذرا سی بات بھی بھول جاتے ہوں یا بچہ اپنے اسکول یا مدرسہ کا سبق بار بار یاد کرنے کے باوجود بھول جاتا ہے تو اس کے حافظہ کی کمزوری دور کرنے اور دماغ کی طاقت اور یادداشت کی مضبوطی کیلئے باوضو مندرجہ ذیل آیت بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ کے ساتھ ایک کاغذ پر لکھیں اور موم جامہ کرکے کندذہن بچے یا بڑے کے گلے میں ڈال دیا جائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے بچے کاذہن چلنے لگے گا اور جو پڑھے گا یاد رہے گا اور بڑا آدمی بھی ضعف دماغ سےمحفوظ ہوجائے گا۔وہ آیت یہ ہے۔


 بھول چوک کا مرض

 اگر کسی شخص کو بھول (نسیان) کا مرض لاحق ہوگیا ہو کہ وہ کبھی گھر کا راستہ تک بھول جاتا ہے۔ کبھی گھر سے باہر نکل کر سوچتا ہے کہ مجھے کہاں اور کس کام سے جانا تھا۔ کبھی نسیان کے باعث در در کی ٹھوکریں کھاتا ہے گھر کا پتہ نہیں ملتا ہے۔ اس کیلئے ہر فرض نماز کے بعد ایک سو مرتبہ
پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے سر پر پھیرلے۔ انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی نسیان (بھول) کے مرض سے نجات حاصل ہوگی۔

 بے خوابی کا علاج 

اگر کسی کو دماغی خشکی کے باعث رات بھر نیند نہ آتی ہو اور بے خوابی کے باعث دن بھر اس کا بدن سست رہتا ہو اور ہر کام میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہو تو اس کے لیےسرسوں یا کھوپرے کے تیل پر باوضو سات مرتبہ یہ کلمات پڑھ کر دم کرے اور سر میں لگائے اور جب تک نیند نہ آئے یہ کلمات پڑھتا رہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ چند دن عمل کرنے سے بے خوابی کا مرض جاتا رہے گا اور پرسکون نیند آنے لگے گی۔ وہ کلمات یہ ہیں۔۔ 

خوب گہری نیند آنا 

اگر کسی آدمی کو نیند نہ آتی ہو اور وہ رات بے چینی میں گزارتا ہو تو اس کیلئے رات کو سوتے وقت گیارہ بار یہ آیت پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے تمام بدن پر پھیرلے۔ انشاء اللہ تعالیٰ خوب گہری نیند آئے گی۔ وہ آیت یہ ہے۔


 نزلہ زکام کا علاج 

اگر کسی کو نزلہ زکام نے تنگ کررکھا ہو اور نزلہ زکام کی شدت کی وجہ سے پریشان ہو اور چھینکوں اور ناک بہنے سے بہت زیادہ مصیبت میں مبتلا ہو تو اس کیلئے گیارہ بار یہ آیت باوضو پڑھ کر کسی کھانے کی چیز پر دم کرے اور مریض کو
کھلادے۔ انشاء اللہ تعالیٰ چند دن عمل کرنے سے مریض صحت یاب ہوجائے گا اور نزلہ زکام ختم ہوجائے گا۔ وہ آیت یہ ہے:۔

 اور سورۂ فاتحہ تین مرتبہ پڑھ کر مریض پر دم کرے۔ یہ نزلہ زکام سے نجات کا عمدہ عمل ہے۔


 درد دانت کا عمل

اگر کسی کے دانت میں شدید درد ہو اور کسی کل چین نہ آتا ہو تو اول و آخر سات سات مرتبہ درود شریف اس کے بعد ان
کلمات کو درمیان میں تین مرتبہ پڑھ کر مریض کے دانتوں پر دم کردیں۔ وہ کلمات یہ ہیں۔

حمل کی حفاظت

اگر کسی عورت کا حمل قائم نہ رہتا ہو اور بار بار گرجاتا ہو تو اس کےقائم رہنے اور بچے کے صحیح و سالم پیدا ہونے کے لیے یہ آیات باوضو لکھ کر موم جامہ کرکے حمل کے شروع کے دنوں میں عورت کی کمر میں باندھ دیں۔ یہ چالیس روز تک بندھا رہے۔ چالیس روز کے بعد کھول کر رکھ دیں۔ پھر یہی آیات والا تعویذ حمل کا نواں مہینہ شروع ہونے پر باندھ دیں۔ جب بچہ پیدا ہوجائے تو بچہ کو غسل دینے کے بعد عورت کی کمر سے کھول کر بچہ کے گلے میں ڈال دیں اور یہ تعویذ بچہ کے گلے میں سات سال تک بندھا رہے۔ سات سال پورے ہونے پر اس کو کسی پتھر کے ساتھ باندھ کر سمندر، دریا، نہر، تالاب، جھیل میں ٹھنڈا کردیں (ڈال دیں) اگر ایسا موقع نہ ہو تو اس کو جنگل میں ایسی جگہ دفن کردیں جہاں لوگوں کے پاؤں نہ پڑیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اس تعویذ کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ بچہ زندہ رہے گا اور لمبی عمر پائے گا۔ وہ آیات یہ ہیں۔


No comments:

Post a Comment