مراقبہ میں پچھلے چھ سالوں سے مسلسل کررہی ہوں۔ دوران مراقبہ جو برکات‘ انوارت و تجلیات دیکھیں وہ پہلے کبھی نہ دیکھیں۔ ابھی پچھلے ماہ جو میں نے مراقبہ شروع کیا تو کچھ دیر بعد تصور بنا ایسے لگا
جیسے آسمان میں پیلی سی روشنی ہے جو پھوار کی صورت میں میرے اوپر برس رہی ہے اور مسح کے انداز میں کان پر اسی روشنی کی پھوار کو ہاتھوں سے پھیررہی ہوں اور میرے جسم سے بھی وہی روشنی منعکس ہوکر شعاعیں پھیلارہی ہے اور میں اوپر آسمان کی طرف دیکھ رہی ہوں کہ کیسےاوپر جاؤں گی کہ یکایک آسمان سے دو قطاریں دائیں اور بائیں جانب سے سفید پوش افراد ہیں نامعلوم وہ فرشتے ہیں یا کیا مخلوق ہیں؟میری طرف ہاتھ بڑھا رہے اور میں نے اپنے ہاتھ بھی آگے بڑھادئیے اور انہوں نے میرے ہاتھوں کو تھاما اور میں ان کی مدد سے پہلے آسمان پر پہنچ گئی۔ وہ بزرگ کچھپڑھ رہے تھے میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کیا پڑھ رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ۔ میں فرشتوں کے ساتھ تسبیح پڑھتی ہوں۔ پھر دوران مراقبہ ہی اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ یااللہ! میرے دل سے حسد‘ کینہ‘ بیماریاں نکال دیجئے۔ کچھ ہی دیر میں مجھے اپنا آپ بہت ہلکا محسوس ہوا۔ پھر اللہ سے دعائیں مانگنا شروع کیں‘ مانگتے مانگتے کہتی کہ اللہ دنیا میں تو کبھی اتنی دعا نہیں مانگی نماز بھی پڑھتی ہوں تو کبھی نصیب ہوتی ہے کبھی نہیں لیکن یہاں پہلے آسمان پر یہ دعائیں کیں۔ پھر نامعلوم کب میں دعائیں کرتی نیند کی وادی میں کھو گئی ا
۔ (ف،ر) -
No comments:
Post a Comment