Friday, November 6, 2015

چھوٹے بچوں کی شوگر

چھوٹے بچوں کی شوگر :۔


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جونہی عبقری سے تعارف ہوا اور سچے واقعات اور نسخہ جات میرے اندر ہلچل مچانے لگے میں ماہنامہ عبقری میں اپنے آزمودہ نسخہ جات و وظائف بھیجتی رہتی ہوں جب سے آپ نےفون کر کے نسخہ کی تصدیق کی آپ کی عظمت میرے دل میں اور زیادہ بیٹھ گئی کہ کس طرح تصدیق شدہ اور صحیح نسخے لکھتے ہیں ۔ تھوڑا سا بھی شک ہو جائے تو تصدیق کرتے ہیں کس مشکل سے آپ نے مجھ سے رابطہ کیا یہ آپ کی سچائی اور عظمت کی مثال ہے محترم حضرت حکیم صاحب ! میرا قارئین سے سوال ہے کہ میرا ایک ننھا سا پوتا ہے وہ صرف دو سال کا ہے اسے شوگر ہو گئی ہے اسے ابھی سے انسولین لگ رہی ہے قارئین سے اس کا حل مطلوب ہے۔
جواب:۔ محترمہ آپ تمام گھر والے نماز کی پابندی کریں ۔ سارا دن بچے کے قریب سورہ رحمن لگا کر رکھیں تاکہ بچے کے کانوں میں ہر وقت سورہ رحمن کی تلاوت کی آواز جاتی رہے انشاءاللہ کچھ ہی عرصہ بعد فرق آپ خود دیکھیں گے۔

No comments:

Post a Comment