Thursday, November 5, 2015

صضر المظفر ! مصیبت و پریشانی سے محفوظ رہنے کے اعمال

صضر المظفر ! مصیبت و پریشانی سے محفوظ رہنے کے اعمال  :۔

جو کوئی یہ چاہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے گناہ معاف کرے تو وہ صفر المظفر میں کسی بھی دن چاشت کی نماز کے بعد چاررکعت نفل نماز اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ الم نشرح پڑھ کر، ستر مرتبہ سورہ والتین پڑھے، ستر مرتبہ سورہ نصر پڑھے ،اور ستر مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے ۔

جب صفر کا چاند دیکھے تو:۔ جب صفر کا چاند دیکھے تو نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد چار رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد گیارہ گیارہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے۔ اور سلام پھیرنے کے بعد ایک ہزار مرتبہ نہایت توجہ و یکسوئی سے یہ درود پاک پڑھے .
اللھم صل وسلم علی  النبی الامی
بفضل باری تعالیٰ اس عمل کے کرنے سے گناہوں کی معافی عطا ہو گی اللہ تعالیٰ اپنی حفظ و امان میں رکھے گا ۔

ماہ صفر کی پہلی شب:۔ کتاب راحۃ القلوب میں ہے کہ جو کوئی نماز عشاء کی وتر اور نفل نماز سے پہلے چار رکعت نفل نماز اس طرح سےپڑھے کہ پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد،پندرہ مرتبہ سورہ کافرون پڑھے، دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد، پندرہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے، تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد پندرہ مرتبہ سورہ فلق پڑھے اور چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد پندرہ مرتبہ سورہ ناس پڑھے نماز ادا کرنے کے بعد ایک سو مرتبہ ۔
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
پڑھے پھر ستر مرتبہ درود پاک پڑھے تو انشاءاللہ  تعالیٰ ہر بلا و مصیبت سے محفوظ رہے گا ۔

آخری عشرے کی عبادت :۔ ماہ صفر کے آخری عشرہ میں نفل نمازیں پڑھنے سے اللہ پاک بندے پر خصوصی فضل و کرم فرماتا ہے ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ آخری عشرہ میں نماز اشراق کے بعد غسل کر کہ پاکیزہ لباس پہنے اور بغیر کسی سے کوئی کلام کئے چار رکعت نفل نماز اس طرح سے ادا کرے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ستر مرتبہ سورہ کوثر ،پانچ مرتبہ سورہ اخلاص ،اور ایک ایک مرتبہ معوذ تین پڑھے پھر سلام پھیرنے کے بعد اپنا سر سجدے میں رکھے اور ایک مرتبہ "یا وھاب "اور "الحی الحق "کہے اس کے بعد اٹھ کر بیٹھ جائے اور اکسٹھ مرتبہ سورہ الم نشرح ،اکسٹھ مرتبہ سورہ والتین ،اکسٹھ بار سورہ النصر، اکسٹھ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے،پھر ایک ہزار چودہ مرتبہ "یاوھاب" کا ورد کرے اس کے بعد سو مرتبہ" الحی  الحق "پڑے اور تین مرتبہ یہ درود پاک پڑھے ۔
اللھم صل وسلم علی  النبی الامی

جان و مال کی حفاظت کیلئے:۔
جو کوئی اس ماہ میں کسی بھی دن پانچوں فرض نمازووں کے بعد نہایت توجہ و یکسوئی کے ساتھ قبلہ رخ بیٹھ کر ایک مرتبہ ذیل میں دی ہوئی آیات مبارکہ پڑھ کر پانی پر دم کرے اور یہ پانی خود بھی پئے اور اپنے گھر والوں کو بھی پلائے تو بفضل باری تعالیٰ وہ ہر طرح کی مصیبت و پریشانی سے محفوظ رہے گا ۔ اس کی عمر میں برکت عطا فرمائے گا آیات مبارکہ یہ ہیں ۔
 سلام قولا من رب رحيم
 سلام علي نوح في العالمين
سلام علي موسي و هارون
 سلام علي آل ياسين
: سلام هي حتي مطلع الفجر
سلام علي ابراهيم

بے پناہ ثواب حاصل کرنا:۔ جو کوئی یہ چاہے کہ اسے بہت زیادہ ثواب حاصل ہو اللہ تعالیٰ اس کے گناہ معاف کرے اور اسے نیکی کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے تو اس ماہ میں کسی بھی دن چاشت کی نماز کے بعد چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ الم نشرح پڑھ کر ،ستر مرتبہ سورہ والتین پڑھے، ستر مرتبہ سورہ نصر پڑھے، اور ستر مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے انشاءاللہ پڑھنے والا بے پناہ ثواب حاصل کرے گا۔

No comments:

Post a Comment