Thursday, November 12, 2015

آپ کے خواب اور روشن تعبیر

آپ کے خواب اور روشن تعبیر :۔


نومولود بچہ :۔
میری امی اکثر خواب میں نومولود بچہ دیکھتی ہیں ، کبھی کبھی بچہ پاؤں پاؤں چلتا دیکھتی ہیں ،تو کبھی گود میں دیکھتی ہیں ، بعض دفعہ جیسے ان کا اپنا بچہ ہوتا ہے اسے فیڈ بھی کرواتی ہیں یا بعض خوابوں میں وہ جنم دیتی ہیں ۔ کبھی بچے کے کام کرتی نظر آتی ہیں تو کبھی خواب میں کسی دوسرے کے ہاں بچہ دیکھتی ہیں حالانکہ میرے ابو کی موت ہوئے تیسرا سال ہو گیا ہے اور ہم سات بہن بھائی ہیں سب بڑے بڑے ہیں ایسے خوابوں کا سلسلہ دو سال سے جاری ہے ۔
تعبیر :۔ آپ کی والدہ کے ان خوابوں کا مطلب یہ ہے کہ ان کو کسی پریشانی یا بیماری آنے کا اندیشہ ہے ۔ نیز کوئی خفیہ دشمن آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو سفلی عمل کے ذریعے سے نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ آپ معوذ تین 313 مرتبہ روزانہ پڑھ کر پانی میں دم کر کے اہل خانہ سمیت پی لیا کریں اور گھر کے چاروں کونوں پر اس کی چھینٹے بھی ماریں مدت عمل 41 دن ہے ۔
سبز پیاز کے پتے :۔
میری والدہ میری نانی کے گھر روٹی پکا  رہی ہیں اس دوران میں میرے نانا جو فوت ہو چکے ہیں وہاں آئے ان کے ہاتھ میں سبز پیاز کے پتے تھے انہوں نے میری امی سے ہاتھ ملایا اور اس کے بعد میرے چھوٹے ماموں نے ناناجی سے ہاتھ ملایا اور منہ پھیر کر رونے لگے اور کہنے لگے کہ میں ابو کے سامنے اس لئے نہیں رویا کیونکہ وہ شوگر کے مریض ہیں ان کی زندگی کا کوئی بھروسا نہیں جبکہ میرے نانا صحت مند لگ رہے تھے جب وہ زندہ تھے وہ کافی دبلے اور شوگر کے مریض تھے اور اس بیماری کی وجہ سے ان کی موت ہوئی تھی ۔
تعبیر :۔ آپکے خواب کے مطابق آپ کے مرحوم نانا جی بہت اچھی حالت میں ہیں آپ کی والدی انہیں بدستور ایصال ثواب کر کے ہدیہ پہنچاتی رہا کریں البتہ آپ کے چھوٹے ماموں کو چاہیے کہ کچھ صدقہ کرکے اپنے والد کو اس کا ثواب پہنچائیں کیونکہ رونے سے مرنے والے کو تکلیف ہوتی ہے ۔
ناکام محبت :۔
میں جس لڑکی سے پیار کرتا ہوں اس کے گھر کے مین گیٹ کے سامنے کسی کی گاڑی کھڑی ہے اور وہ اس گاڑی کے بونٹ پر بیٹھے تھے اس کے ہاتھ میں کاپی اور قلم تھا اس کاپی کے ایک صفحے پر ایک جملہ لکھا تھا ( میرے دل میں تم ہو) اور دوسرے صفحے پر اسی جملے کے لفظوں کو الگ الگ کر کے لکھا تھا ۔ پھر وہ مجھے کہنے لگی کہ تم ان لفظوں کو اکٹھے کر و یعنی اس کا مطلب یہ تھا کہ میں ان لفظوں کو جب اکٹھے کروں اور اپنے منہ سے کہہ دوں کہ میرے دل میں تم ہو لیکن گھبراتا ہوں اور ان لفظوں کو اکٹھے کرنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن مجھے سے نہیں ہو رہا تھا ویسے اصل میں ایسے لفظوں کو لکھ سکتا ہوں ۔ پھر وہ تھوڑا سا ناراض ہوتی ہے اور اپنے گھر چلی جاتی ہے ۔ اس کے جانے کے بعد اس کے گھر سے کچھ لوگ نکلتے ہیں جن کے ہاتھوں میں پانی کے برتن ہوتے ہیں پھر وہ باہر آتی ہے اور پھر آ کر میرے پاس اسی جگہ بیٹھ جاتی ہے ۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔
تعبیر:۔ آپ کے خواب کے مطابق جس لڑکی کو آپ چاہتے ہیں وہ کسی اور سے منسلک ہے اور آپ کی نہیں ہو سکتی ۔ اس لئے بہتر ہو گا کہ آپ اس معاملے  میں احتیاط سے کام لیں ورنہ پچھتاوے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔
خطرناک شخص:۔
میں نے خواب دیکھا کہ میں اور میری والدہ ہمارے ایک رشتہ دار کے گھر کے نچلے کمرے میں بیٹھے ہیں اچانک ایک آواز آتی ہے تو کیا دیکھتی ہوں کہ اسی رشتے دار نے بڑا سا فراک پہنا ہوا ہے اور اس کا حلیہ بالکل خواجہ سراؤں جیسا ہے ، پھر منظر بدلتا ہے اور وہ رشتے دار میری دوست کے گھر کے باہر سڑک کے نزدیک گٹر کے کنارے بیٹھا ہے بجلی کا کوئی مسئلہ ہے ۔ گٹر والا کھولتا ہے اور گٹر کے اوپر لکڑیاں لگی ہیں ۔ گڑر والا کہتا ہے کہ یہاں تو جگہ بند ہے البتہ ایک لمبی سئ میٹر ٹائپ گھڑی اس کو دیتا ہے جو بند ہوتی ہے ۔ پھر منظر بدل جاتا ہے اور میں خود کو اپنے گھر کی چھت پر دیکھتی ہوں ۔ ایک کالی اور سفید چڑیا اڑ کے میری چھت پر بیٹھتی ہے اور پھر موسم عجیب سا ہو جاتا ہے یعنی آسمان کے رنگ اور بادل زمین پر اور زمین کے رنگ آسمان پر منتقل ہو جاتے ہیں عجیب سی لہروں والے سفید بادل آتے ہیں اور زمین کے قریب ایسا ہو جاتا ہے جیسے نیلے پانیوں والا سمندر ہو ۔ وہاں چھت پر میری بھابھی میرے ساتھ نظر آتی ہیں ۔
تعبیر :۔ آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ مذکورہ رشتہ دار سے محتاط رہیں یہ خود بھی اپنے آپ کو پریشانیوں میں مبتلا کرے گا اور ملنے جلنے والوں کو بھی پریشان کر سکتا ہے ہو سکے تو اپنے گھر والوں کی طرف سے حسب استطاعت کچھ صدقہ دے دیں ۔
فروٹ کے برتن :۔
دو تین دفعہ مجھے یہ خواب آیا ہے کہ مالٹے کا باغ ہے ، وہاں سے میں گزرتی ہوں اتنے اچھے اور پکے مالٹے ہوتے ہیں ، مالٹے کا ایک درخت بھرا ہوتا ہے ، میں اپنی پسند کے اور موٹے موٹے مالٹے توڑ لیتی ہوں ۔ میری گٹھری بھر جاتی ہے ۔ دو تین دفعہ ایسے ہی ہوا ہے اور میں وہ مالٹے کھاتی بھی ہوں ۔ خواب میں اکثر خوبصورت بچے بھی دیکھتی ہوں ۔ میں اکثر خواب میں پھل دیکھتی ہوں۔ اس طرح کے خواب کو ابھی تھوڑے دن ہوئے ہیں کہ میں انگور ، کیلے ، سیب اور آم کھا رہی ہوں جو مٹی کے برتن میں تھے مٹی کا برتن بھرا ہواتھا ، بے داغ فروٹ تھے اور اپنی امی کے گھر صاف ستھرے خوبصورت پھل دیکھتی ہوں باقی پھل میں نے نہیں کھائے ، خواب میں ہی میں نے کہا کہ یہ فروٹ شاید جوس بنانے کیلئے ہیں لیکن میں نے پوچھا نہیں لہذا وہ کھائے بھی نہیں ۔
تعبیر :۔آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کی دلی مرادیں  پوری ہوں گی اور کاموں میں آسانیاں پیدا ہوں گی ۔ تاہم آپ حسب توفیق کچھ صدقہ دیتی رہا کریں اور پنج وقتہ نماز کی پانبدی رکھیں ۔

2 comments:

  1. Khwab mahyin bheen ky bechy ko udaya ho hy iss ke kya tabeer hy

    ReplyDelete
  2. This comment has been removed by the author.

    ReplyDelete