Monday, September 7, 2015

سورہ والضحیٰ سے ہر پریشانی و الجھن ختم


سورہ والضحیٰ سے ہر پریشانی و الجھن ختم :۔



محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ایک مرتبہ ماہنامہ عبقری میں میں نے سورہ و الضحیٰ کا عمل پڑھا ۔ محترم حضرت حکیم صاحب ! یہ سورہ بہت ہی زبردست ہے اس سورہ نے ہماری بہت سی مشکلات حل کی ہیں ۔ میرے شوہر نے ایک مرتبہ اپنے دفتر سے ایک ماہ کی چھٹی لی ۔ انہیں کچھ ضروری کام تھے مگر جب ایک ماہ کی چھٹی ختم ہوئی تو وہ ایک دن مزید چھٹی کر کے دفتر پہنچے تو ان کے افسر نے ان کو ایک دن کی چھٹی کی  وجہ سے سزا کے طور پر دوسرے دفتر بھیج دیا اور رات کی ڈیوٹی لگا دی، جب ہمیں پتہ چلا تو میں بہت پریشان ہوئی کہ اب کیا کریں تو مجھے کسی نے بتایا کہ سورہ والضحیٰ  71 مرتبہ پڑھ کر آسمان کی طرف منہ کر کے پھونک مار دینا ۔ یہ سورہ دلوں کو نرم کرتی ہے ۔ ۔ محترم حضرت حکیم صاحب ! آپ یقین کریں کہ میں نے پاگلوں کی طرح یہ سورہ پڑھنی شروع کر دی ۔ برتن دھو رہی ہوں ، کپڑے دھو رہی ہوں بلکہ ہر وقت میری زبان پر بس یہ سورہ جاری رہتی ۔ وہ کہتے ہیں نا کہ اللہ پاک بندے کو اس کی طاقت سے زیادہ نہیں آزماتا ۔تقریباً ایک سال پورا میں نے پڑھی ،ہمت نہیں ہاری کہ ایک دن جب میرے میاں شام کی ڈیوٹی کیلئے گئے تو وہ صاحب جنہوں نے سزا دی تھی خود گاڑی پر آئے اور میرے میاں کو واپس اپنی ڈیوٹی پر لے گئے ۔ جب مجھے پتہ چلا تو اسی وقت شکرانے کے نفل پڑھے تو یہ ہے سورہ والضحیٰ کا کمال ۔۔ محترم حضرت حکیم صاحب ! ایک مرتبہ میرے دیور سے کسی کی رجسٹری گم ہو گئی بلکہ کسی نے جان بوجھ کر چرائی تھی وہ بیچارہ بہت پریشان لاکھوں کی رجسٹری تھی یہاں بھی اسی سورہ نے کمال دکھایا خود میرے دیور نے بھی پڑھی اور ہم سب نے پڑھی ۔ تقریباً پانچویں دن کوئی لیٹر بکس میں ڈال گیا اور رجسٹری میرے دیور تک پہنچ گئی ۔ یہ صرف اسی سورہ کی وجہ سے اتنی بڑی پریشانی ختم ہو گئی ، سبحان اللہ ( یاسمین 'اٹک)

 ماہنامہ عبقری " ستمبر 2015ء شمارہ نمبر 111" صفحہ نمبر7

No comments:

Post a Comment