Monday, September 7, 2015

سورہ قریش کا معجز

سورہ قریش کا معجزہ :۔


محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک سے امید ہے آپ اچھے اور عافیت سے ہو نگے آپ کو اور آپ کے اہل وعیال اور مریدین کو سدا خوش رکھے ۔ میں آج آپ کو سورہ قریش کی کرامت سنانا چاہوں گا ۔ چند دن پہلے 19 تاریخ کو میں نے ڈی آئی خان سے پشاور ایمرجنسی جانا تھا جب میں پشاور کی ٹکٹ لینے گیا  انیس تو کیا بیس تاریخ کی ٹکٹ بھی نہ مل سکی ۔ مگر جانا بہت ہی ضروری تھا ۔ بیس تاریخ کو صبح آٹھ بجے اللہ پاک کا نام لے کر اڈے پر پہنچا۔ چونکہ ان دنوں عید سر پر تھی اس لئے اڈے پر جا کر دیکھا تو عوام کا ایک سیلاب تھا ، میں ایک طرف کھڑا ہو گیا گیارہ بار اول و آخر درود ابراہیمی اور درمیان میں اکتالیس بار سورہ قریش پڑھ کر جب منشی کے پاس گیا تو وہاں حیران کن طور پر ایک واقف کا رمل گیا جس نے منشی کو کہا کہ رشید صاحب کو گیارہ بجے والی گاڑی میں جہاں جگہ مل جائے بٹھا دینا بے شک فولڈنگ ہی ہو جبکہ اس وقت نو بجے تھے لیکن اللہ پاک نے اس سور ہ کی برکت سے مزید سہولت سے نوازا کہ وہیں ایک اور واقف کار مل گئے وہ مجھے اڈے کے منیجر کے پاس لے گئے اور منیجر سے بات کی تو انہوں نے مجھے گیارہ بجے والی گاڑی کی بجائے دس بجے والی گاڑی کی سیٹ نمبر پانچ پر بٹھا دیا جو کہ کوسٹر کا دل سیٹ ہوتی ہے ۔ مجھے اللہ پاک پر پورا یقین تھا کہ اللہ پاک سورہ پاک کی برکت سے میرا کام ضرور کروائے گا ۔ اور ایسا ہی ہوا اللہ پاک ہم سب پر اپنا کرم فرمائے آمین ! ( محمد رشید 'پشاور)

 ماہنامہ عبقری " ستمبر 2015ء شمارہ نمبر 111" صفحہ نمبر7

No comments:

Post a Comment