بھابھی
کےدانت کیوں لگائے ؟
میں نے دیکھا کہ میرے نیچے کے سامنے والے چاروں دانت
اپنے سیدھے ہاتھ کی انگلی سے ہلاتا ہوں تو وہ باری باری ٹوٹ کر میرے ہاتھ میں گرتے
ہیں ۔ ان دانتوں میں سے ایک کو میں پھر اپنی جگہ لگا تا ہوں تو وہ ٹوٹ کر دوبارہ
نیچے گر جا تا ہے ۔ میں بہت پریشان ہوتا ہوں اور سوچتا ہوں کہ میرے منہ کے سامنے
والے دانت گر گئے ۔ میرا منہ بہت برا لگے گا ۔ میرے قریب ہی میری بڑی بھابھی کھڑی
ہوئی ہے وہ اپنے منہ سے چار نقلی دانت نکال کر مجھے دیتی ہے ۔ کہ یہ بناوٹی دانت
تم اپنے منہ میں لگا لو ۔ میں وہ دانت اپنے منہ میں لگا لیتا ہوں ۔ میرا چھوٹا
بھائی مجھے کہتا ہے کہ اگر دانت لگوانے تھے تو ڈاکٹر سے نئے خرید لیتے بھابھی کے
دانت کیوں گائے ۔
تعبیر:۔ آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو مالی
نقصان اور صحت کی خرابی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ تاہم آپ استغفار کثرت سے پڑھا کریں
اور حسب توفیق صدقہ خیرات دیتے رہیں ۔
آسیبی
معاملات:۔
میری بڑی بہن کو سات
آٹھ ماہ سے مسلسل ایک ہی خواب مختلف دنوں میں نظر آ رہا ہے ۔ جیسے چھوٹی بہن چند
ماہ کی ہے اور وہ چل پھر رہی ہے ۔ پھر ایک دم بڑی ہو جاتی ہے پھر ہم اس کو لے کر
کبھی سکول جا رہے ہیں تو کبھی بازار یا پھر ڈاکٹر کے پاس تو وہاں عوتوں ، بچوں اور
مردوں کا ہجوم ہوتا ہے اور علیحدہ علیحدہ ہوتے ہیں ۔ عوتیں 20،25 کے قریب ہوتی ہیں
اور مرد مونچھوں والے اور کالے ڈیڑھ سو کے قریب ہوتے ہیں ۔
تعبیر:۔ آپکی بہن کے خواب
کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ لوگوں کے ساتھ آسیبی معاملات کافی عرصے سے چل
رہے ہیں اور اسی وجہ سے کوئی بھی کام صحیح طریقے سے نہیں ہو پا رہا ۔ تاہم اپنا
اور تمام اہل خانہ کی طرف حسب توفیق کچھ صدقہ دیں اور آپ خود بھی اور تمام گھر
والے بھی چلتے پھرتے ہر وقت یا قھار لا تعداد مرتبہ پڑھتےرہیں ، انشاءاللہ کچھ ہی
دنوں میں حالات بہتر ہو نا شروع ہو جائیں گے۔
دوستوں سے
محتاط رہیں:۔
میں نے دیکھا کہ جیسے
کوئی گھر ہے ۔ جو کہ میرا نہیں ہے۔ اس کے غسل خانے میں غسل کر کے باہر نکلتی ہوں
تو میری دو تین سہیلیوں کی مائیں مجھے وہاں نظر آ تی ہیں ،اور مجھے کہتی ہیں کہ ہم
سب مل کر اس گھر میں اکٹھے رہ رہی ہیں ،اور وہ ایک جگہ پھر لیٹی ہوتی ہوں ۔ اپنے
سروں کے نیچے چھوٹے آئینےرکھ کر جیسے کوئی تکیہ رکھتا ہے ۔ مجھے خیال آتا ہے کہ
باتھ روم کے اندر میری انگوٹھیاں رہ گئی ہیں ۔ میں واپس جاتی ہوں اور اپنی
انگوٹھیاں انگلی میں پہن کر باہر آ جاتی ہوں تعبیر:۔
آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ اپنی بعض ان دوستوں سے محتاط رہیں جن
کے ساتھ بے تکلفی ہے ، ایسا نہ ہو کہ کوئی بڑا نقصان ہو جائے۔
بلی کی
چیخیں اور مردہ بلا:۔
میں نے دیکھا
کہ ایک بلی اور ایک بلا ہے اور پھر دونوں چینی کےپیالے میں بیٹھ جاتے ہیں ۔ میں
پانی پھینکتی ہوں تو بلی اور بلے پر پڑتا ہے ، پھر کافی دفعہ پھینکتی ہوں ۔ بلی
چیخیں مارتی ہوئی بھاگ جاتی ہے اور بلا بے حس و حرکت پیالے میں پڑا رہتا ہے ۔ او
رہلاک ہو جاتا ہے ۔ پر منظر بدلتا ہے اور میں سکول کی طرح کی کسی جگہ پر ہوں ، دل
میں سوچتی ہوں کہ یہاں ملازمت کر لوں ۔ پھر میں انگریزی کے کسی لفظ کا مطلب موبائل
پر اپنے شوہر سےپوچھتی ہوں پھر میری ایک آنٹی بات کرتی ہیں کہ ان کے بیٹے نے بھی
فلاں سکول میں پیسہ لگایا تھا مگر کاروبار نقصان میں ہی گیا ۔۔ مہربانی کر کے اس
خواب کی تعبیر بتا دیں ۔
تعبیر:۔ آپ کے خوا ب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے بعض
ملازمین چوری کی کوشش کریں گے لیکن اپنے مقصد میں ناکام رہیں گے اور مرد ملازم
پکڑا جائے گا لیکن ملازمہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو جائے گی۔
بچیوں کا
رشتہ :۔
میں نے کچھ عرصہ پہلے دیکھا کہ میں ہاتھ سے زمین پر
یا کسی دوسری چیز پر کلمہ طیبہ لکھ رہی ہوں اور میرے پیچھے سے کوئی اس کی فضیلت کے
بارے میں بیان کر رہا ہے ۔ پھر ایک اور خواب میں ، میں نے دیکھا کہ میں اپنی بیٹی
کی سہیلی کے گھر گئی ہوں ، وہاں ان کی والدہ جائے نماز پر بیٹھی ہیں ،، میں ان سے
کہتی ہوں کہ آپ پریشان نہ ہوں کے رشتے کیلیے اللہ پاک بہتر کرے گا ۔ آپ ہر نماز کے
بعد جائے نماز پر بیٹھ کر 5 نمازوں میں ایک تسبیح یا
حل المشکلات یا مسبب الاسباب کی پڑھئے ۔ اس کے علاوہ میں ان الفاظ کے
بارے میں پہلے بھی خواب میں دیکھا ہے ۔ کوئی کہہ رہا ہے یا میں کہہ رہی ہوں کہ یہ
پڑھا کرو۔
تعبیر:۔
ماشاءاللہ بہت مبارک خواب ہیں ان میں اس بات کا اشارہ ہے کہ کلمہ طیبہ کی اتنی
کثرت کریں کہ یہ کلمہ زبان سے دل تک پہنچ جائے ، نیز مذکورہ ذکر ہر نماز کے بعد
اہتمام سے کیا کریں انشاءاللہ غیب سے مدد کرے گا۔
کتا اور
کتیا:۔
میں نے دیکھا کہ میں
کسی کام سے گھر واپس آتا ہوں تو گھر سے تھوڑی سی دور راستے پر مجھے ایک چھوٹا سا
کتا اور بڑی سی کتیا ملتے ہیں ۔ کتا مجھ سے کہتا ہےکہ اکیلے کھا رہے ہو کچھ ہمیں
بھی کھلاؤ ، پھر میں گھر کی طرف جانے والی گلی میں مڑتا ہوں تو ایک موٹا لمبا کالاسا
گوریلا ملتا ہے مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں اسے جانتا ہوں میں گوریلے کو کہتا ہوں
ٹھہرو میں آتا ہوں پھر میں گھر والی گلی چھوڑ کر مسجد والی گلی میں جاتا ہوں تو
وہاں مجھے ایک ڈراؤنی شکل کا کالا سا آدمی ملتا ہے جس نے لباس بھی کالا سا پہنا
ہوا ہوتا ہے ۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔
تعبیر:۔ آپ کے خواب کے مطابق آپ پر اوپری اثرات ہیں۔ آپ فور ی طور
پر گوشت کا صدقہ دیں اور سورہ بقرہ مکمل پڑھ کر سرسوں کے تیل میں دم کرکے رات کو
سوتے وقت پورے جسم پر 7 دن تک ملیں اور دونوں کانوں میں بھی ایک ایک قطرہ اس تیل
کا ڈال لیا کریں ، نیز نماز کی پابندی کریں ۔
No comments:
Post a Comment