اکتوبر چل رہا ہے اور سردیوں کی آمد آمد ہے اور اس میں نزلہ
اور زکام جس سے ہر ایک کا واسطہ پڑتا ہے، عام ہو جاتا ہے۔ اسے چھوت دار بیماری کہا
جاتا ہے جو ایک سے دوسرے کو لگ جاتی ہے ، اس لئے چھینکنے یا جمائی لیتے وقت منہ پر
رومال یا ہاتھ رکھنے کی ہدایت کی جاتی ہے ۔ یہ بہت عام مرض ہے اس کے جراثیم ہی اس
کا سبب ہیں ۔
نزلہ اور زکام میں
فرق:۔ ان میں فرق یہ ہے کہ
جب ناک سے پتلی رطوبت نکلے اور ناک میں ہلکی جلن ہو تو اسے زکام کہتے ہیں جبکہ
رطوبت یا مادہ حلق میں گرے تو اسے نزلہ کہتے ہیں ۔ نزلہ اور زکام کی ابتدا میں گلے
میں ہلکی خراش ، سینے میں جلن ، چھینکوں کا آنا ، کھانسی کا آنا ، اور جب یہ مرض
شدید ہو تو اعصاب شکنی نبض کا تیز اور پیاس کا لگنا ہے ۔
علاج:۔ طب کی دینا میں اس کا کوئی فوری اور موثر علاج موجود نہیں
ہے اس کے جراثیموں پر کوئی دوا اثر نہیں کرتی ۔ اس کا اصل علاج احتیاط اور آرام ہے
۔ اطباء کی رائے میں نزلے کی بنیادی وجہ تھکن ہے اس لئے اس کا بنیادی علاج آرام ہی
ہے ۔ اس کے آثار ہوتے ہی بستر میں آرام سے لیٹ جانا چاہیے اس کے علاوہ سردی سے
بچنا ، ٹھنڈا پانی اور ٹھنڈے مشروبات کے استعمال سے پرہیز ہے ۔ پانی ہلکا گرم کر
کے استعمال کیا جائے جو شاندہ یا بنفشہ کی چائے استعمال کرنی چاہیے ۔ اگر حلق میں زیادہ
سوزش اور خراش ہو تو عناب ، بہی دانہ ، شربت نفشہ میں ملا کر پینے سے سوزش اور
خراش ختم ہو جاتی ہے ۔ نزلہ اور زکام میں بھنے ہوئے چنے چھلکے سمیت کھانا بھی بہت
مفید ہے لیکن اوپر چائےیا پانی نہیں پینا چاہیے۔
نزلہ کا دیسی علاج:۔ ایک تولہ سونف اور پانچ سے آٹھ دانے لونگ دو کلو پانی میں
ڈال کر چولہے پر جوش دیجئے اور جب پانی 250 گرام باقی رہ جائے تو پھر اس میں مصری
ڈال کر چائے کی طرح پینے سے نزلہ زکام دور ہو جاتا ہے ۔
نزلہ کھولنے کیلئے :۔ بعض اوقات نزلہ کی شدت سے ناک بند ہو جاتی ہے تو اس کیلئے
دہکتے کوئلوں پر پسی ہوئی ہلدی ڈال کر دھونی لینے سے ناک کھل جاتی ہے ۔
غذائی اشیاء:۔ غذائی اشیاء میں چکنی غذائیں ، دودھ، اور ترش چیزوں سے
بچنا چاہیے ، بکری کے گوشت کی یخنی اور کالے چنے کی یخنی لینی چاہیے تاکہ پانی کے
ساتھ ساتھ زود ہضم خوراک بھی ملتی رہے ۔ زکام کا حملہ بچوں پر زیادہ ہوتا ہے بچوں
کیلئے موثر دوا ہے ، مچھلی کا تیل ہے جو دن میں تقریباً تین تین قطرے دو سے تین
بار کچھ دن لگا تار پلانے سے نزلہ زکام میں آرام آ جاتا ہے۔
سردیاں ! زکام اور میرے
آزمودہ ٹوٹکے:۔ محترم حضرت
حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو اپنے اس فلاحی مشن کیلئے ہمیشہ اپنی رحمت
و کرم کے زیر سایہ رکھے۔ آمین! محترم ! میں 2011 سے عبقری کی قاری ہوں ۔ ہر ماہ اس
کے آنے کا شدت سے انتظار رہتا ہے سب سےپہلے تو میں عبقری کا قرض ادا کرنا چاہتی
ہوں ۔جیسا کہ موسم سرما کی آمد ہے اور ہر چھوٹا بڑا نزلہ و زکام و کھانسی کا شکار
ہے میرے پاس چند آزمودہ نسخہ جات ہیں جو نہایت فائدہ مند ہیں انہیں میں نے وقتاً
فوقتاً خود استعمال کیا ہے ۔
چھینکیں گلے میں خراش
کھانسی:۔ یعنی جب نزلہ زکام
کی ابتدا ہو یا نزلہ زکام ہو گیا ہو تو ڈیڑھ کپ پانی لیں ، آدھے انچ کے دو یا تین
ٹکڑے ادرک اور چھوٹا سا ٹکڑا دار چینی لےکر پانی میں جوش دیں جب تقریباً ایک کپ رہ جائے تھوڑی سی سبز چائے کی پتی ڈال کر
اتار لیں ، تین چار منٹ کے بعد کپ میں چھان کر شہد دو چمچ ڈا ل کر پئیں ،
انشاءاللہ ناک سے پانی بہنا بند ہو جائے گا اور گلے میں واضح فرق محسوس ہو گا یہ چائے تین چار دن تک صبح و شام لیں ،
انشاءاللہ کسی دوائی کی ضرورت محسوس نہیں ہو گی ۔
خشک کھانسی جو رات کو
سونے نہ دے:۔ ایک چمچ شہد لیں اور
چھ سات دانے کالی مرچ پیس کر ملا کر کھائیں ، انشاءاللہ کھانسی میں سکون ملے گا
اور چند دن استعمال سے ختم ہو جائے گی ۔
نزلہ زکام اور بلغم
کیلئے :۔ ایک گلاس دودھ کو
ابالیں اس کے بعد پانچ منٹ تک تھوڑا ٹھنڈا کریں ، پھر بلینڈر میں ڈال دیں اور ایک
عدد انڈا کچا ڈال دیں اور مناسب چینی چھوٹی الائچی کے دانے ڈال کر ملک شیک کی طرح
بنا لیں اور چائے کی طرح گرم گرم پی کر سو جائیں اور صبح نہار منہ بھی لیں مزیدار
دودھ طاقتور بھی اور بہترین علاج بھی بلغم پک کر خارج ہو گا چند دن استعمال کے بعد
نزلہ بھی ٹھیک ہو جائے گا انشاءاللہ۔
زکام اور کھانسی کی ہر
قسم کیلئے:۔ پانچ کھانے کے چمچ
خشخاش ، بادام چھ عدد ، چھوٹی الائچی دو عدد ، خشخاش کو صاف کر کے بادام اور
الائچی کے ساتھ گھوٹا بادام کی طرح خوب رگڑیں پھر ایک گلاس پانی ڈال کر ابالیں جب
آدھا گلاس پانی رہ جائے آدھ کلو دودھ ڈال کر تین جوش دیں ۔ یاد رہے چینی جتنی دل
چاہے ڈالیں ، نیم گرم دودھ چھان کر رات کو آدھا سوتے وقت پی لیں آدھا صبح نہار منہ
لیں انشاءاللہ مزیدار اور سکون بخش دودھ سے سکون پائیں ۔
پیٹ کا درد ، گیس اور
سوجن کیلئے :۔ آزمودہ مجرب ٹوٹکہ خشک دھنیا ، ایک پیالی، سونف
ایک پیالی، چھوٹی الائچی چھ عدد ، کالی مرچ دس عدد ، سب چیزوں کو صاف کر کے پیس
لیں اور مناسب میٹھا یعنی چینی یا مصری ملا کر رکھ لیں بوقت ضرورت ایک کھانے والا
چمچ پانی کے ساتھ لیں ۔ میرے بچے ہاسٹل میں اپنے ساتھ رکھتے ہیں سب بچے ان سے لیکر
استعمال کرتے ہیں فائدہ پاکر نسخہ پوچھتے ہیں کہ یہ تو جادو کی طرح ہے میں تو یہ سونف کپڑے میں چھان کر نومولودبچوں کو بھی
گیس ، اپھارے اور پیٹ کے درد کی صورت میں دیتی ہوں الحمدللہ تھوڑی دیر میں ٹھیک ہو جاتے ہیں ،
چھوٹے بچوں کو ماں کے دودھ یا عرق سونف کے ساتھ دیتی ہوں ۔
No comments:
Post a Comment