نفرت ،پریشانیاں،
بیماریاں اور دشمنی سب ختم:۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کی خدمت میں انتہائی
مؤدبانہ سلام پیش کرتی ہوں ۔ اللہ پاک کرے آپ کا یہ فیض عام تاقیامت نسلوں تک جاری
و ساری رہے ۔ اللہ پاک آپ کو ، آپ کے اہل خانہ کو ،اور عبقری کی پوری ٹیم کو ہمیشہ
خوش رکھے اور آپ سب پر اللہ پاک کی رحمت اور برکتوں کا نزول ہوتا رہے ۔ محترم حضرت
حکیم صاحب ! ہمارا کالے جادو کا بہت پرانا مسئلہ تھا جس سے میں میرا شوہر اور بچے
بہت پریشان تھے ، کاروبار نہ ہونے کے برابر ہو چکا تھا اور ہم تباہی کے دہانے پر
کھڑے تھے، کئی گھر تبدیل کرنے کے باوجود ہم سکون سے رہ نہیں سکتے تھے ۔ ہر وقت گھر
میں لڑائی جھگڑا اور پریشانی کا عالم رہتا تھا ، میرے جسم میں کئی سالوں سے سوئیاں
چھبتی تھیں دن اور رات میں بستر پر لیٹنا محال تھا ۔ ساری رات ایک منٹ کیلئے بھی
بیڈ پر کمر سیدھی نہیں کر سکتی تھی ۔ بیس سال میں نے انتہائی اذیت ناک گزارے ، کھانا
پینا محال تھا ادھر بچوں کا بھی یہی حال تھا ، تعلیمی لحاظ سے بہت زیادہ بندش تھی
، بے شمار جنات اور چڑیلوں کا گھر میں بسیرا تھا جو نظر بھی آتے تھے ۔ ہر کام میں
رکاوٹ تھی ، پچھلے سال 8 جولائی سے بذریعہ خط موصول ہونے والے وظائف ہم نے پڑھنا شروع
کیے ، رمضان المبارک شروع ہو چکا تھا ، جس سے ہمیں بہت فائدہ اور کافی فرق محسوس
ہوا ۔ پانچ نومبر کی ملاقات میں آپ نے دوبارہ وہی وظائف پڑھنے پر زور دیا تھا ۔ جو
کہ سورہ فلق 200 مرتبہ ، سورہ ناس 200 مرتبہ یاممیت ، یاقابض محمد رسول اللہ احمد
رسول اللہ 313 مرتبہ اس کے ساتھ
ہی جمعرات کو حسب توفیق گوست کا صدقہ بتایا تھا وظائف کی برکت سے ہمارے گھر میں بے
حد سکون ہوا ہے نماز اور قرآن پاک کی تلاوت میں دل لگنے لگا ہے ۔ شوہر کا مزاج بہت
سخت تھا ان کے رویے میں بہت تبدیلی آئی ہے ۔ان کہ غصے میں بہت حد تک کمی آئی ہے۔
اب خرچہ وغیرہ بھی دینے میں ناراض نہیں ہوتے ، مہمانوں کے ساتھ بھی ان کا رویہ بہت
اچھا ہونے لگا ہے ۔ اب اپنے بچوں کی ضروریات اور خواہشات کو پورا کرتے ہیں ، اب
میرا بھی خیال رکھنے لگے ہیں ۔ ایک دوسرے کا احساس ہونے لگا ہے ۔ اب کاروبار میں
بھی بہت بہتری آ گئی ہے ۔ آپس میں پیار محبت سب کا بڑھ گیا ہے ۔ جب سے وظائف پڑھنے
شروع کیے ہیں ۔ میں وقتاً فوقتاً آپ کو حالات سے آگاہ کرتی رہی ہوں ۔ بچپن سے لے
کر 8 جولائی 2014 تک میں نے پریشانیاں ، بیماریاں اور دشمنی ہی دشمنی دیکھی تھی۔
اور نفرت ہی نفرت دیکھی تھی لیکن اب اللہ پاک کا شکر ہے بیماریاں ، پریشانیاں سب
دور چلی گئی ہیں ۔ خوشحالی کے دروازے ہم پر کھل گئے ہیں ۔ بچوںکا تعلیمی سلسلہ پھر
سے شروع ہو گیا ہے ۔ اب مجھے کسی کی خوشی اور ناراضگی کا کوئی خیال نہیں آتا ، اب
صرف مجھے اپنے اللہ پاک او راس کے رسولﷺ کا خیال آتا ہے کہ وہ ناراض نہ ہو جائیں
۔نماز قرآن پاک، وظائف ، بیعت ہونے کے بعد کی تسبیحات اب اتنی فرصت ہی نہیں کہ کسی
کی فضول باتوں پر غور کریں۔ جب سے عبقری سے تعلق جڑا ہے دن اور رات چھوٹے ہو گئے
ہیں ، موبائل، ٹی وی، پی ٹی سی ایل ، سب بے ضرورت محسوس ہوتے ہیں ، فضول گفتگو ختم
ہو گئی ہے ، تھوڑاسا ٹائم ملا ، فوراً جائے نماز بچھایا اور اللہ پاک کے آگے سر
بسجود ہو جاتی ہوں ۔ یہ سب آپ کی محنتوں اور آپ کی کاوشوں اور آپ کی مخلوق خدا سے
محبت کا نتیجہ ہے ۔ اور ہر نماز میں رو رو کر آپ کے لئے عبقری کیلئے غیب سے مدد کی
التجا کرتی ہوں۔
No comments:
Post a Comment