قارئین عبقری کے لئے
چند بیوٹی ٹپس :۔
دانوں والی جلد کیلئے:۔کریلے جب بھی پکائیں تو اس کا پانی کبھی ضائع نہ کریں بلکہ
چھان کر بوتل میں ڈال کر فریج میں محفوظ کر لیں اور پھر اس پانی میں بیسن ملا کر
جلد پر لگا ئیں جلد نکھرتی بھی ہے اور دانے بھی بیٹھ جاتے ہیں یہ میرا آزمودہ ہے ۔2
یا ¼ چائے والا چمچ بیسن ، ایک چائے والا چمچ عرق گلاب میں بھگو دیں ، جب دلیہ نرم
ہو جائے تو بیسن شامل کر کے 5- 10 منٹ تک چہرے پر لگائیں دانے کبھی نہیں نکلیں گے
۔
گوری رنگت کے لئے:۔ بہت پکا ہوا امرود کا گودا 3- 2 چمچ ایک کھانے والا چمچ
سوکھا دودھ ملا کر منہ پر ماسک لگائیں چند دن یہ ٹوٹکہ استعمال کرنے سے رنگت نکھری
نکھری اور گوری ہو جائے گی ۔
کہنیوں اور پاؤں کے
کالے نشانوں کیلئے :۔
بہت پکا ہوا امرود لے کر اسے بلینڈ کریں ۔ دو تین چمچ لے لیں اس میں تین چار کیلے
کے چھلکے اور ایک دو کینو کے چھلکے ان کو توے پر سوکھا کر بلینڈ کر لیں پھر ان میں
ایک چمچ ملائی بھی شامل کر لیں کہنیوں اور پاؤں پر میل سے بنے کالے نشانوں پر
لگائیں انشاءاللہ تعالیٰ افاقہ ہو گا ۔
بالوں کے لیے:۔ سبزچائے ایک کپ میں کشمش
2 کھانے کے چمچ تین کپ سپغول میں اتنا پانی ڈالیں کہ یہ پھول جائے ۔ پھر ان
تینوں چیزوں کو اچھی طرح بلینڈ کر کے بالوں پر لگائیں ۔ بال چمکدار ہو جائیں گے ۔
2:۔ سیب کے سرکے کو پانی میں مکس کر کے بالوں پر سے بہا لیں ۔ بال چمک اٹھیں گے ۔
3:۔ اگر بال بڑھ نہ رہے ہوں اور مسام بند ہو گئے ہوں تو تین تولیوں کو پانی میں
بھگو کر اچھی طرح نچوڑ کر ایک ایک کر کے سر پر رکھیں اور 9 منٹ تک رکھا رہنے دیں
اور پھر تیل لگا لیں بال تیزی سے بڑھیں گے ۔4:۔ بالوں کی نشونما کیلئے چقندر کو
چھلکوں سمیت بلینڈر کر کے بالوں پر لگائیں ۔ اور 1 گھنٹے بعد بیسن کے پانی سے دھو
لیں ۔
No comments:
Post a Comment