حاملہ خواتین کیلئے
الہامی نسخہ ! بچہ عمر بھر تندرست :۔
آج ایک خاتون سے ملاقات ہوئی ، انہوں نے کچھ واقعات
بتائے۔ایک الہامی نسخہ بتایا۔ یہی نسخہ لاتعداد افراد کو راقمہ نے بتایا۔ اس نسخے
کو استعمال کرنے کے فوائد ملے ۔ عبقری کے حوالے یہ نسخہ ہے ۔ وہ بتاتی ہیں کہ کبھی
کبھی انہیں قبض کا مسئلہ ہو جاتا تھا ایک
روز عصر کا وقت تھا بر وقت نماز ادا کرنے کی عادت تھی لیکن باتھ روم جانا ضروری
بھی تھا ، یوں باتھ روم پہنچ گئی ، لیکن کچھ ایسی شدید تکلیف ہوئی ، وہ بتاتی ہیں
کہ مجھے یوں لگتا تھا کہ میری موت واقع ہو جائے گی ۔ موت کا ایسا خوف نہیں تھا
جتنا خوف اس بات کا تھا میری موت کے بعد لوگ مجھے کس حال میں یہاں سے اٹھائیں گے ۔
یہاں تو کلمہ بھی نہیں پڑھ سکتی ، اس سے بڑی بدنصیبی کیا ہو گی ؟ جگہ بھی ایسی ہے
مدد کیلئے بھی پکارا نہیں جا سکتا ، یہی سوچا کہ اچانک اللہ نے ذہن میں ایک طریقہ
ڈال دیا کہ اے میری بندی اپنے ہاتھوں کو پنڈلیوں اور رانوں کے درمیان میں رکھ لو
اور اس طرح رکھو کہ ہاتھوں کا الٹا حصہ پنڈلیوں کی طرف ہو اور ہتھیلی رانوں کی طرف
اور اپنا وزن ہاتھوں پر دو ابھی مشکل آسان ہو جائے گی ، واقعی اللہ پاک کی مدد آئی
اور چند سیکنڈز میں اس بڑی مصیبت سے نکل گئی ورنہ تو میں اپنا جنازہ ہی دیکھ رہی
تھی ۔ صدقہ خیرات کیا شکر ادا کیا ، باہر آ کر یہ دیا پڑھی وجعل حیر عمری اخرہ و خیر عملی
خواتیمہ خیر ایامی یوم القال فیہ اور
کرنا بہترین عمر میری آخری حصہ اس کا اور بہترین عمل میرا پچھلے عمل اور سب سے
بہتر میرے دنوں کا وہ دن جس میں تجھ سے ملوں۔ یہ الہامی نسخہ دو سال سے میرے پاس
ہے ۔ یہی نسخہ بچوں کو استعمال کروایا جن بچوں کو کانچ نکلنے کا مرض تھا اسی طرح
سے ہاتھوں کو رانوں کےدرمیان میں رکھوایا ان بچوں کا بغیر دوا کے یہ مرض ختم ہو
گیا ، بچوں کی قبض ختم ہوئی ، جو خواتین گھٹنوں کے درد کا شکار ہیں وہ یہ نسخہ
استعمال کریں ۔ درد میں افاقہ ہو گا ۔ جن خواتین کو حمل ہو چکا تھا انہیں یہ نسخہ
استعمال کروایا ۔ رزلٹ سو فیصد رہا ۔
ھوالشافی:۔ کیکر کی گوند ایک
پاؤ لیں اس کو دو گلاس پانی میں ھوالشافی کہہ کر بھگو دیں اور صبح کو پتیلی میں
ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں ، گوند گھل جائے تو پتیلی کو چولہے سے اتار لیجئے ،
ٹھنڈا ہونے کے بعد چھلنی میں چھان کر شیشے کے جار میں ڈال کر فریج میں ٹھنڈا کر کے
رکھ دیں ۔استعمال کرنے کا طریقہ:۔ نہار منہ ایک کپ دودھ یا چائے میں ایک کپ ڈالیں
اور پی لیں ۔ گرمیوں میں ٹھنڈا پانی لیں ایک لیموں نچوڑ لیں ، چینی حسب ضرورت
ڈالیں اور پی لیں ، ایک ماہ میں ایک پاؤ گوند استعمال کریں ۔ زیادہ بھی کر سکتی ہیں ، گوند کے
استعمال سے بچے میں قوت مدافعت پیدا ہو تی ہے ۔ نو ماہ یہ نسخہ استعمال کریں زندگی بھر معمول
بنا لیں تو زندگی کی عام بیماریاں نزلہ ، کھانسی ، سر درد ، کمر درد ، اعصابی تھکن
گوند کا استعمال تمام بیماریوں کو چوس لیتا ہے
جڑ سے خاتمہ کرتا ہے ۔ بچے کی پیدائش کا وقت ہو تو آدھ پاؤ گوند پانی میں
پکا کر تین مرتبہ دودھ میں ڈال کر وقفے وقفے سے پلا دیں ۔ حیرت انگیز طور پر بچے
کی نارمل پیدائش ہو گی ، دوسرا نسخہ :۔ کیکر کی
چھال دو کلو لے لیں ، ا س کو تین کلو پانی میں پکائیں جب پانی دو کلو رہ جائے تو
پہلے اس کو چولہے سے اتار لیں ٹھنڈا ہو
جائے تو اس کی چھال نکال کر پھینک دیں اور اس کے
پانی کو چھان لیجئے گرمیوں میں فریج میں رکھ کر استعمال کریں دن میں تین
گلاس پانی پئیں ۔ اگر اس دوران موشن ہو جائیں تو چاول کی کھچڑی چھلکے والی مونگ کی
دال ڈال کر پکائیں اور اس کے ساتھ کھائیں ۔ دوسری بار کبھی موشن نہیں ہوں گے ۔ مہینہ میں ایک بار یہ کھچڑی کھا لیا
کریں تو آنے والا نومولود پیٹ کی تمام بیماریوں سے محفوظ رہے گا ۔ یاد رکھئے جس دن
کھچڑی کھائیں اس روز دو نفل پڑھیں خوب گریہ و بکا کریں حسب توفیق صدقہ دیں ۔ چھال
کا پانی پینے سے بچے کی ہڈیاں بہت مضبوط ہوں گی ۔ بچے کو گھٹی دینے کے فوراً بعد
ڈراپر بھر کرا سے ایک ایک قطرہ تین مرتبہ پلائیں یہ عمل مسلسل جاری رکھیں ۔ بچہ
تین ماہ کا ہو جائے تو فیڈر میں چھال کا پانی لیں چینی ڈالیں صبح، دوپہر ، شام تین
تین کھانے کا چمچ پلا دیں ۔ انشاءاللہ بچہ ہمیشہ نمونیا ہونے سے محفوظ رہے گا اسے
پیٹ کی کوئی بیماری نہیں ہو گی دانت بہت
جلد بغیر تکلیف کے نکالے گا ۔ کیکر کی پھلیاں جن میں بیج نہ پڑا ہو کچی ہوں کو
چھاؤں میں سکھا کر پاؤڈر بنا لیں ۔ جب بچہ دانت نکالے تو پاؤڈر میں شہد ملا کر بچے
کے مسوڑھوں پر اچھی طرح ماں اپنی انگلی سے ملے پھر بچے کو پانی پلا دے ۔ دن میں
تین بار یہ عمل کرے ۔ رات کو بھی اس کے فوائد جب ملیں گے تو یقین کرنا مشکل ہو گا
۔ حمل کے دوران دانتوں میں ہمیشہ کیکر کی مسواک کریں اس کا فائدہ صرف ایک خاتون کا
بتارہی ہوں ، اس خاتون کی بیس سال قبل نگاہ کمزور ہو گئی اور عینک لگ گئی ۔ انہوں
نے بھروسے سے صرف دو سال مسواک صبح و شام کی ۔دانتوں کے مرض تو ختم ہوئے مثلاً
پئیوریا تھا ، کے ڈبلیو ٹی تھی ، ختم ہو گئی یہ سب نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے
کی وجہ سے ہوا۔ بچوں کو دانتوں کے ہسپتال میں پہنچانے والی ان کی مائیں ہیں ۔ بچوں
کو تندرست رکھیں ہمیشہ انہیں مسواک کا استعمال کروائیں ۔۔ ستر سالہ خاتون کو دیکھا
جن کے دانت نہایت مضبوط اور چمکدار تھے انہوں نے ساری زندگی صرف مسواک کی تھی ۔
No comments:
Post a Comment