میری زندگی کے روحانی ایٹم بم:۔
لڑکی کی بجائے لڑکا :۔
جن عورتوں کے ہاں اکثر لڑکیاں پیدا ہوتی ہیں ۔ انہیں اگر
استقرار حمل کے ایک ماہ بعد سے کچا کدو لیکر اس کے بیجوں کو مصری کے ساتھ استعمال
کرنا شروع کریں اور تیسرے ماہ کے آخر تک جاری رکھیں تو لڑکی کی بجائے اکثر لڑکا
پیدا ہوتا ہے ۔ یہ تجربہ پچاس فیصد کامیاب رہا ہے ۔
معاون حمل :۔
حملہ عورت کو اگر دوران حمل ابتدائی اور آخری ماہ میں ایک
چھٹانک مصری کے ساتھ روزانہ دو چھٹانک کچا کدو استعمال کرایا جائے تو بچے کا رنگ
شرطیہ طور پر بہتر ہو گا ۔
خوبصورت پیدا کرنے والا
راز :۔
ایام حمل میں سنگتروں کا زیادہ استعمال خوبصورت اولاد پیدا
کرنے کا راز ہے جس کا جی چاہے آزما کر دیکھ لے ۔ایام حمل کے دوران انگور کا زیادہ
استعمال بھی خوبصورت اولاد پیدا کرنے کا راز ہے ۔ ایام حمل کے دوران صبح و شام کے
وقت روغن بادام کا یک چمچ ایک پاؤ دودھ میں مکس کر کے روزانہ نوش فرمائیں
انشاءاللہ اولاد خوبصورت اور ذہین ، عقلمند ، پیدا ہو گی ، ایام حمل کےدوران
خربوزہ اور تربوز کا زیادہ استعمال کرنے سے اولاد خوبصورت پیدا ہو گی۔
بانجھ عورت کا روحانی
علاج :۔
حضرت بابا فرید الدین گنج شکر چشتی رحمۃ اللہ علیہ کا ارشاد
ہے ۔اگر کوئی عورت اولاد سے محروم ہو تو اس کو یہ نقش کاغذ پر لکھ کر سات روز تک
کھلایا جائے اگر حکم خدا سے بیٹا پیدا نہ ہو تو قیامت کے دن میری دامن گیر ہو نقش
مکرم یہ ہے۔
سودھ
|
صراح جمیع
|
سرومہ
|
سرسر
|
شادی کیلئے روحانی عمل
:۔
اگر کسی شخص کی لڑکی کنواری اور کوئی شخص اس سے نسبت
کاپیغام نہ دیتا ہو تو وہ وضو کرنے کے بعد دو رکعتیں نفل پڑھ کر ایک سو دفعہ
یالطیف پڑھے اور پڑھ کر اسی مقصد کیلئے دعا مانگے اللہ پاک کے حکم سے ایک ماہ کے
اندر اندر مراد پوری ہو گی ۔
نظر بد کیلئے :۔
اگر نظر بدی کی وجہ سے شادی میں رکاوٹ ہو تو یہ تعویذ لکھ
کر چند منٹ سر پر رکھیں پھر جلا دیں ایک تعویذ سے نظر بد کا اثر پوری طرح سے ختم
نہ ہو تو تین تعویذ کافی ہیں
7+5+2+1
الیابس الباسط
طاقت ور اور کراماتی
تحفہ:۔
سوجی آدھا کلو کو دیسی گھی ایک کلو میں بھون لیں حسب ذائقہ
چینی ملا کر اس میں سونف ایک پاؤ بڑی الائچی ایک پاؤ چھوٹی الائچی ایک پاؤ سب
چیزیں بارک پیس کر اس میں ملا کر محفوظ رکھیں ۔ خوراک یہ ایک چمچ صبح و شام نیم
گرم دودھ سے لیں دماغی کمزوری ، یاداشت ، اعصابی کمزوری اور کھچاؤ ، کمر کے درد ،
جوڑوں کے درد مردانہ خاص کمزوری ، عوتوں کے اندرونی امراض کیلئے انتہائی طاقتور
اور کراماتی تحفہ ے یقین نہ آئے تو آزما کر دیکھیں ۔
شادی کیلئے :۔
اگر شادی کرنی ہو تو مندرجہ ذیل تعویذ لکھ کر محب کے تکیے
کے نیچے چالیس روز تک رکھیں ۔
3
|
ولم
|
یولد
|
ولم
|
یکن
|
5
|
ھو
|
اللہ
|
احد
|
اللہ
|
7
|
یولد
|
ولم
|
یکن
|
لہ
|
1
|
قل
|
ھو
|
اللہ
|
احد
|
6
|
الصمد
|
لم
|
یلد
|
ولم
|
4
|
لہ
|
کفوا
|
احد
|
قل
|
2
|
یکن
|
الصمد
|
لم
|
یلد
|
8
|
|
کفوا
|
احد
|
|
|
|
الحاب
|
|
|
مندرجہ
بالا نقش کے اوپر باریک کاغذ رکھ کر خانے بنا لیں اور کاغذ کو الگ کر کے اوپر ﷽لکھیں اور پھر خانہ
پوری اس طرح کریں کہ پہلے وہ چار خانے ڈالیں جس پر نمبر1 ڈالا گیا ہے پھر نمبر 2
کا خانہ پر کریں اس طرح ترتیب سے آٹھوں خانے لکھ ڈالیں اس کے نتیجے محب (یعنی جو
شادی کرنا چاہتا ہے ) کا نام اور اس نام کے بعد الحب لکھ کر محبوب (یعنی جس سے
شادی کرنا مقصود ہو ) کا نام لکھیں پھر یہ تعویذ محب اپنے تکیے کے نیچے رکھے اگر
بہت جلدی اثر مقصود ہو تو دو پتھروں کے درمیان اس تعویذ کو دبا دیں ہر پتھر کا وزن کم از کم دو سیر ہونا چاہیے ۔
شادی کیلئے روحانی عمل :۔
سب
کاموں سے فارغ ہو کر رات کو سونے سے پہلے اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف
پڑھنے کے بعد سورہ اخلاص اکتالیس بار پڑھیں صرف شادی کیلئے دعا کریں عمل کی مدت 90
دن ہے اس عرصہ میں منگنی یا شادی ہو جائے تو بھی دن پورے کرنا ضروری ہے
اولاد کیلئے :۔
اگر
کسی کی اولاد پیدا ہو کر مر گئی ہو یا آئندہ اولاد ہونے کا مکان نہ ہو تو وہ شخص
گیارہ دن تک عشاء کی نماز کے بعد تین ہزار دفعہ یا جبار پڑھ کر تین عدد مغز
بادام پر دم کر کے ایک دانہ بیوی کو کھلائیں اور دو دانے خود کھائے پھر اپنی بیوی
سے خلوت کرے گیارہ دن تک ایسا کرے انشاءاللہ اس کی بیوی حاملہ ہو گی اور نیک صالح
فرزند ہوگا جب بچہ پیدا ہو تو اس کانام عزیز اللہ یا عطاء اللہ رکھے اور سات برس
تک ہر سال اس کیلئے ایک بکرے کی قربانی کرے۔
اولاد کیلئے:۔
اگر
کوئی شخص چاہے کہ نیک اور صالح فرزند پیدا ہو تو بیوی کےپاس جا کر پہلے دن 11
مرتبہ یامتکبر پڑھے اور پھر حق زوجیت ادا کرے تو اللہ پاک کے حکم سے سعادت مند بچہ پیدا ہو
گا ۔
عورت کیلئے :۔
سورہ
ممتحنۃ کو
لکھ کر کسی بد زبان عورت کو پانی میں گھول کر پلانا نہایت مفید ہے ۔
دین و دنیا کی حاجتوں کیلئے :۔
ایک
سو انتیس دفعہ پنجگانہ نماز کے بعد یالطیف پڑھنا اورہمیشہ اس عمل کا کرنا
دین و دنیا کی حاجتوں کے پورا ہونے کا بڑا کامل ذریعہ ہے راقم الحروف کہتا ہے کہ
میری زبان میں طاقت نہیں جو میں اس اسم کی تاثیر بیان کروں یا قلم سے لکھ سکوں یہ
اللہ پاک کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے جو اللہ پاک نے اپنے بندوں پر نچھاور کی
ہیں ۔
بے پناہ قوت و طاقت کیلئے :۔
3
گرام روزانہ یہ نسخہ کھائیں زبردست مقوی
باہ و اعصاب رئیسہ کیلئے لاجواب ہے صحت قائم رہتی ہے خونجان ، کبابہ ، زنجبیل ،
مصطلگی ، جوزبوا، دار چینی ، عقر قرحا سب 10 گرام ، عود خالص 2 گرام، تمام وزن سے
3 گنا شہد لیکر معجون بنا لیں ۔
ایک نایاب نسخہ :۔
گھر
میں پسے ہوئے آٹے کا چھان محفوظ رکھیں قدرت نے اس میں وہ طاقت رکھی ہے کہ شاید کسی
اور میں نہ ہو چائے کی جگہ اسے ڈال کر چائے بنا کر پینے والا کبھی نامرد نہیں ہوتا
قوت باہ کیلئے اکسیر ٹوٹکہ ہے علامہ مشرقی نے اس کی تعریف فرمائی اور یہ بھی
فرمایا کہ نہ جانے اس میں اور کیا کیا قوتیں پنہاں ہیں جو انسان کیلئے یقینی طور
پر مفید ہیں ۔
مقوی باہ نسخے :۔
نہایت
ہی مقوی باہ ہے دار چینی ، کباب چینی ، حرمل ، سوختہ ، خراطین مصفی ، تمام اشیاء
کو کوٹ چھان کر سفوف بنا لیں سفوف کو کیپسول میں بھر لیں صبح و شام ایک کیپسول
دودھ کے ہمرا ہ لیں ۔
موصلی
سفید انڈیا 30 گرام، عقر قرحا 30 گرام، مصری 50 گرام، تمام اجزاء کو کوٹ چھان کر
سفوف بنا لیں 5 گرام صبح و شام ہمراہ دودھ استعمال کریں زبردست اثرات کا حامل ہے
سادہ مگر لاجواب نسخہ ہے ۔
دار
چینی کو خوب اچھی طرح باریک پیس کر رکھ لیں دودو ماشہ صبح و شام نیم گرم دودھ کے
ساتھ استعمال کریں باہ کی تقویت اور دودھ ہضم کرنے کیلئے بہترین اور سادہ نسخہ ہے
۔
عمدہ
گاجریں لے کر اوپر سے چھیل لیں اور اندر سے گٹھلی نکال لیں پھر انہیں کدو کش کر
لیں یہ کدو کش شدہ گاجریں ایک سیر لے کر گائے کے ایک سیر دودھ میں پکائیں جب اچھی
طرح گل جائیں اور دودھ خشک ہو جائے تو اتار کر رکھ دیں کڑاہی میں دیسی گھی ڈیڑھ
پاؤ ڈال کر آگ پر دم کریں اور گاجروں کا مادہ اس میں بریاں کریں یہاں تک کہ اچھی
طرح سرخ ہو جائیں اس میں آدھ سیر مصری ڈال کر اچھی طرح حل کریں اور ذیل کی ادویہ
شامل کریں مغز بادام شیریں 2 تولہ، مغز اخروٹ 2 تولہ، مغز چلغوزہ 2 تولہ، مغز
ناریل 5 تولہ، مغز پستہ 2 تولہ، مغز خرونجی 2 تولہ، حلوہ تیار ہے منی کو زیادہ
کرتا ہے قوت باہ کو بڑھاتا ہے خوراک 5 تولہ سے 7 تولہ تک ورق چاندی لپیٹ کر صبح کو
کھلائیں ۔
ایک
عدد پختہ سیب لے کر چاقو سے چھیل کر اس میں جس قدر بھی لونگ آ سکیں چبھودیں ہفتہ
بھر بعد لونگ مذکورہ نکال کر شیشی میں رکھ چھوڑیں روزانہ صبح کے وقت چار سے چھ
لونگ نوش فرمایا کریں پھر دیکھیں کہ کس قدر قوت پیدا ہوتی ہے یہ ایک آسان سا چٹکلہ
باہ کے تیز کرنے میں نہایت ہی لاجواب ثابت ہوا ہے ۔
روزانہ
نہار منہ دو یا تین سیب کھا کر اوپر سے دودھ پیا جائے تو دو ایک ماہ ہی میں صحت
قابل رشک بن جاتی ہے جلد کا رنگ نکھر آتا ہے چہرے پر سرخی کی لہر آ جاتی ہے اعضائے
رئیسہ کی تمام کمزوریاں دور ہو کر ان میں زندگی کی روح سرایت کرنے لگتی ہے مختصر
الفاظ میں یوں کہنا چاہیے کہ اس غذا سے وہ تمام فوائد حاصل ہو جاتے ہیں جن کا ذکر
بڑی بڑی قیمتی دواؤں کے اشتہاروں میں تو پایا جاتا ہے مگر کسی دوا سے حاصل نہیں
ہوتے ۔
آم
کا تازہ میٹھا پتلا رس پاؤ بھر سفوف ستار چھ ماشہ، سفوف ثعلب چھ ماشہ ، تازہ دودھ
دو چھٹانک ، ادرک کا رس چار ماشہ ، پیاز کا رس ایک تولہ، انڈے کی زردی ایک عدد
عمدہ دیسی گھی ایک تولہ، زعفران تین رتی ،عرق گلاب ایک تولہ میں حل کرکے سب چیزوں
کو خوب اچھی طرح ملا کر آدھی چھٹانک باریک پسی ہوئی مصری شامل کر کے پی لیا جائے
دو ہفتہ بعد اس کا نصف وزن یا پورا نسخہ تیار کر کے شام کو بھی استعمال کیا جائے
باہ ، تولید منی ، تولید خون ، فربہی، تقویت جسم اور اعضائے رئیسہ کیلئے بہترین
غذائی مفر حبھی ہے اور مقوی بھی ۔
No comments:
Post a Comment