نوکری چاہیے یا حلال
دولت ۔۔۔۔ پڑھیں:۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !آپ کی دعاؤں سے میں
عبقری 2009ء پڑھ رہا ہوں اللہ پاک عالم غیب میں آپ کے پیرو مرشد حضرت خواجہ سید
محمد عبداللہ ہجویری مجذوب رحمۃاللہ علیہ ! کے صدقے سے درجات کو ایسا بلند کرے جب
اللہ پاک آپ کے پیرو مرشد حضرت خواجہ سید محمد عبداللہ ہجویری مجذوب رحمۃاللہ علیہ
! کو پوچھے محمد عبداللہ ! دنیا میں میرے
لئے کیا تحفہ لائے ہیں تو حضرت خواجہ سید محمد عبداللہ ہجویری مجذوب رحمۃاللہ علیہ
!آپ کو یعنی حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی کو پیش کر دیں ۔ یا اللہ
پاک! میں حضرت حکیم محمد طارق محمود
مجذوبی چغتائی کو دنیا میں بطور تحفہ آپ کیلئے لایا ہوں ۔ میں نےاپنی تربیت نہ
ہونے کی وجہ سے آپ کے حق میں مندرجہ بالا الفاظ پیش کیے حضور پاک ﷺ کے صدقے یہ
الفاظ اللہ پاک کی بارگاہ میں مقبول ہوں ایڈیشن خاص کیلئے حضور نبی کریم ﷺ کی امت
کیلئے ایک لفظ جو کہ اسم اعظم سے کم نہیں ہے لکھ رہا ہوں اس کو میں نے اپنی جوانی
میں خوب آزمایا ہے اسم یاوھاب اسم اعظم سے کم نہیں
ہر کام میں کامیابی ہوتی ہے ۔سب سے پہلے اپنی طاقت کے مطابق صدقہ کریں پھر اس کے
بعد غسل اور پاک صاف کپڑے پہنیں اور وضو کریں جب صدقہ کریں تو دل میں کام کی نیت
کریں ۔ اس کے بعد صبح دس بجے سے گیارہ بجے تک اول و آخر پچیس دفعہ درود شریف پڑھیں
یہ ایک گھنٹہ بہت اہم ہے 100 مرتبہ اسم یاوھاب
پڑھیں ۔سو کی تعداد کو بہت ہی احتیاط کے ساتھ پڑھنا ہے نہ زیادہ ہو نہ ہی کم ہو کم
یا زیادہ کی صورت میں یہ اسم کام نہیں کرے گا ۔ میری طرف سے سے سب کو اجازت ہے آپ
کو گھریلو پریشانی ہے آپ کو نوکری چاہیے آپ کو دولت حلال چاہیے آپ نے بزرگان دین
سے ملاقات کرنا ہے یہاں تک کے حضرت خضر علیہ السلام کے علاوہ آپ کے بھائی حضرت
الیاس علیہ السلام مراقبہ کی حالت میں ظاہری طور پر حاضر آپ سے ملاقات کریں گے ۔
انشاءاللہ تعالیٰ جس بزرگ سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔اسی طریقہ سے ملاقات ہو جائے
گی ظاہری طور پر آپ سے سلام دعا بھی ہو گی یہاں تک کہ اگر بارش کیلئے دعا کریں و ہ
بھی انشاءاللہ اس دن ہو جائے گی اجتماعی کام ہو جو کہ شریعت میں جائز ہو انشاءاللہ
اسی دن سے برکات شروع ہوجائیں گی لاعلاج بیماری کا اسی دن سے فائدہ شروع ہو جائے
گا جو بھی انفرادی کام ہو یا اجتماعی صدقہ اور ٹائم کی اور تعداد کی پابندی کرنی
ہے اس کے بعد مندرجہ بالا طریقہ سے اپنی حاجات کیلئے دعا کریں ۔
مسواک اپنائیں معدہ
تندرست بنائیں :۔
محترم حضرت حکیم
صاحب السلام علیکم !آپکے رسالہ کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے آپ اس کے ذریعے
انسانوں کی خدمت کر رہے ہیں اللہ پاک آپ کو لمبی عمر عطا فرمائے آمین! مسواک کے
بارے میں بچہ بچہ جانتا ہے کہ وضو میں مسواک کرنا سنت ہے اور اس سنت کی برکتوں کا
کیا کہنا ۔ مسواک میں بے شمار دینی اور دنیاوی فوائد ہیں اس میں کئی کیمیاوی اجذا
ہیں جو دانتوں کو ہر طرح کی بیماری سے بچائے ہیں مسواک سے قوت حافظہ بڑھتا ہے اور
سر کی رگوں کو سکون ملتا ہے معدہ تندرست ، نظر تیز اور بلغم دور ہو تا ہے ۔
منہ کے چھالوں کا
آزمودہ علاج :۔
بعض اوقات گرمی اور معدہ کی تیزابیت سے منہ میں چھالے پڑ
جاتے ہیں ۔ اور اس مرض سے خاص قسم کے جراثیم منہ میں پھیل جاتے ہیں اس کیلئے منہ
میں تازہ مسواک ملیں اور اس کے لعاب کو کچھ دیر تک منہ کے اندر پھراتے رہیں ایسا
کرنے سے چھالے ختم ہو جاتے ہیں ۔
ٹوتھ پیسٹ مسواک کا نعم
البدل نہیں :۔
ماہرین کی تحقیق کے مطابق 80 فیصد امراض معدہ اور دانتوں کی
خرابی سے پیدا ہوتے ہیں عموماً دانتوں کی صفائی کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے
مسوڑھوں میں طرح طرح کے جراثیم پرورش پاتے ہیں اور پھر معدے میں جاتے ہیں اور طرح
طرح کے امراض کا سبب بنتے ہیں ٹوتھ برش مسواک کا نعم البدل نہیں ۔
No comments:
Post a Comment