Monday, January 4, 2016

سیدنا کریم ﷺ کی کرامت

 سیدنا کریم ﷺ کی کرامت:۔


بندہ ناچیز کو کائنات کے بھید جاننے ، علمات کی معلومات ، اللہ پاک کے اسرار جاننے ، روحانیت سے عجائبات کی بابت اللہ پاک کے برگزیدہ بندوں کو دیکھنے اور اسرار جاننے کی بہت رغبت اور شوق رہا ۔ کبھی پشاور کی بھٹی، کبھی کراچی کی گوٹھ ، کبھی چکوال ، کبھی حیدر آباد مگر تشنگی اور شوق نے جو کچھ چاہا وہ کچھ پانا مشکل رہا ۔ ایک مرتبہ سرگودھا کے قریب ایک بندہ خدا نے تسبیح سیدنا کریم ﷺ عطا فرمائی اجازت بھی دی ۔ ایک رات پڑھتے پڑھتے سرگودھا کے مرکزی قبرستان جو راستہ میں نکلتا تھا وہاں داخل ہوا کچھ دیر پڑھتے اچانک قبرستان بعقہ نور بن گیا بعض قبریں بغیر کسی کنکشن کے بہت منور تھیں ۔ بعض قبروں میں لوگ بیٹھے قرآن مجید پڑھ رہے تھے اور باہر قبروں سے جو لوگ چل پھر رہے تھے آ جارہے تھے وہ سفید رنگ کے کرتہ اور پاجامہ میں زیادہ تر تھے اور انہوں نے سبز رنگ غلاف قرآن مجید بھی اٹھائے ہوئے تھے ۔ دل میں خیال ہوا کہ باہر دیکھوں تو سامنے عیسائیوں کی بستی ہے اور پچھلی طرف قبرستان سے ملحق آبادی ہے ۔ میرے دیکھنے میں کوئی دیوار حائل نہ تھی بعض گھروں میں بچے کھیل رہے تھے ، عورتیں بستر بچھا رہی تھیں غرض جو کچھ ہو رہا سب نظر آ رہا کچھ دیر یہ منظر رہا پھر واپس میں اپنی دنیا میں آ گیا یہ سب سیدنا کریم ﷺ پڑنے کا فیض تھا یہ مجھ پر اللہ کا خاص کرم ہوا اور میں اس کا ہر دم لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے اسرار و رموز سے مستفیض کیا ۔

No comments:

Post a Comment