دل کی شریانیں کھولنے
کا آزمودہ نسخہ :۔
ھوالشافی :۔ لیموں کا رس ایک پیالی ادرک کارس ایک پیالی ،
لہسن کا رس ایک پیالی ، سیب کارس ایک پیالی ، ان چاروں کو مکس کر کے ہلکی آگ پر
آدھ گھنٹہ تک ابالیے جب ایک پیالی رس کم رہ جائے تو چولہے سے اتار لیں اور ٹھنڈا
کر کے اس میں تین پیالہ شہد ملا لیں اور بوتل میں ڈال دیں اس دوائی کو روزانہ نہار
منہ دو سے تین چمچ پی لیجئے کچھ ہی دنوں میں انشاءاللہ دل کی بند شریانیں کھل
جائیں گی ۔
گردہ کے درد اور پتھری
کیلئے :۔
مولی اور آلو ہم وزن بھون کر حسب ضرورت سونف ، نمک ، کالی
مرچ شامل کر کے استعمال کی جائے گردے کے درد اور پتھری کیلئے بے حد مفید ہے ۔
پودینہ کے چند پتوں سے
صحت پائیں :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !قے کیلئے ایک زبردست
گھریلو نسخہ حاضر خدمت ہے جو کہ میری دادی اماں نے ہمیں بتایا ہے خود بھی وہ اپنے
پوتوں ، پوتیوں اور نواسوں نواسیوں کو سالہا سال سے بنا کر دیتی آئی ہیں کبھی
ڈاکٹر سے دوا نہیں لی ۔
ھوالشافی :۔ پودینہ کے چند پتے چٹکی بھر خشک ثابت دھنیا ،
دار چینی ایک لکڑی کا ٹکڑا ، سونف ایک چمچ ، چینی میٹھے کیلئے اور آدھا لیموں ۔
ایک پیالی پانی کی چولہے پر رکھیں جب پانی گرم ہونے لگے پودینہ، دھنیا ، سونف ،
دار چینی ، میٹھا ڈال دیں اور ابلنے دیں جب پانی کا رنگ قہوے کی مانند ہو جائے تو
اتار کر چھان لیں اور نیم گرم آدھا لیموں نچوڑ کر مریض کو دیں دن میں دو بار ایسا
کریں انشاءاللہ قے دوبارہ نہیں آئے گی نہایت سستا اور آسان ہے ۔
No comments:
Post a Comment