Tuesday, January 19, 2016

موٹاپا کے شکار افراد کیلئے مجرب ترین نسخہ

موٹاپا کے شکار افراد کیلئے مجرب ترین نسخہ :۔


اجوائن 100 گرام ، سونف 100 گرام ، برگ سداب 100 گرام ، دار چینی 25 گرام ، زیرہ سیاہ 100 گرام ، لاکھ دانہ 50 گرام ۔
ان تمام چیزوں کا سفوف تیار کریں صبح و شام عرق زیرہ سفید یا نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں یہ نسخہ تین سے چار ماہ استعمال کریں انشاءاللہ موذٹاپا ختم ہو جائے گا اس نسخہ سے بے شمار لوگوں کو فائدہ ہو ا اور ہو رہا ہے ۔
خون بند کرنے کیلئے (ماہواری کم کرنے کیلئے ) آزمودہ نسخہ :۔
گیرو 50 گرام ، سنگ جراح 50 گرام ، مائیں 50 گرام ، پھلی ببول 50 گرام ، پھٹکڑی سفید بریاں 20 گرام ۔
ان سب چیزوں کا سفوف تیار کریں صبح و شام پنای کے ساتھ استعمال کریں چند دن شربت انجبار کے ساتھ استعما ل کرائیں ، انشاءاللہ افاقہ ہو گا ۔
معدہ طاقتور ، درد پشت ختم عرق النساء ختم :۔
معدہ کو طاقت دیتی ہے درد پشت ختم کرتی ہے رق النساء میں مفید ہے وجع المفسل وجع الفوائد کو دور کرتی ہے طاقت مردمی پیدا کرتی ہے بالوں کی سیاہی کو قائم رکھتی ہے سرعت انزال کو رفع کرتی ہے ۔
ھوالشافی :۔ بالچھڑ 40 گرام، نر کچور 40 گرام، نانخورہ 40 گرام، زیرہ سیاہ 40 گرام، زیرہ سفید 40 گرام، جلوتری 40 گرام، سرنجاں شیریں 40 گرام، پوست ہلیلہ 40 گرام، ناگر موھا 40 گرام، گل سرخ ایرانی 40 گرام، موصلی سفید انڈیا 40 گرام، بہو پھلی  40 گرام، ستاور 40 گرام، مصطلگی رومی 40 گرام، زعفران 40 گرام، جائفل 40 گرام، لونگ 40 گرام، شہد72 گرام۔
ان تمام چیزوں کو باریک پیس کر معجون تیار کریں اس معجون سے بہت مریض اللہ پاک نے ٹھیک کیے ہیں اللہ پاک آپ کو بھی ٹھیک کرے گا اس مرض کے مریض بہت بہت بہت ٹھیک ہوئے ہیں بہت ہی مجرب ہے ۔
ہیپا ٹائٹس سی کا کامیاب نسخہ :۔
ھوالشافی :۔اونٹ کٹارہ ، ہرن بوٹی ، املتاس ، گل سرخ ایرانی ، مرنجا سف، شاہترہ ، نر کچور ، چرائتہ  نیپال ، برگ کلو ، تخم کاسنی ، ہزاردانی ، گل نیلو فر ، گل منڈی ، گاؤ زبان ، گل بنفشہ بادیان ۔
ان تمام چیزوں کو اکٹھا کر کے پانی میں بھگو دیں ۔ دو تین دن بھگوئے رکھیں کپڑ چھان کر کے شربت تیار کریں دھنیا سالم ، بہی دانہ ، الائچی خورد، عناب ، اسپغول ، ہم وزن لے لیں اور دوپہر کو شہد ایک چمچہ ایک گلاس پانی میں حل کر کے پئیں ، شربت انار دن میں ایک بار استعمال کریں اس شربت سے اللہ کی مہربانی سے کافی مریض ٹھیک ہوئے ہیں ۔
نسخہ برائے پھلبہری :۔
ھوالشافی :۔ بابچی 50 گرام، جند بید ستر 6 گرام۔
ترکیب بناوٹ :۔ بابچی کو ادرک کے پانی میں بھگو دیں جب یہ اچھی طرح تر ہو جائے اور پھر خشک ہو جائے تو جند بید ستر اور بابچی خشک کی ہوئے کو باریک پیس لیں ان دونوں چیزوں کے سفوف کے درمیانے کیپسول بھر لیں شام کو عشاء کے وقت ایک کیپسول پانی کے ساتھ کھائیں ۔ بابچی دس گرام ، گندھک آملہ سار 100 گرام، گیرو 100 گرام، ان سب چیزوں کا سفوف تیار کریں شام کو چینی کے برتن میں دس گرام سفوف کو ایک گلاس پانی ملا سفوف نشانوں پر لگائیں جب خشک ہو جائے دھو لیں اگر خارش اور چھالا بنے تو نہ لگائیں پھر کافور اور مکھن لگائیں ۔
اطریفل اسطخوس :۔
پوست ہڑیڑ 20 گرام ، ہڑیڑ کابلی پوست 20 گرام ، ہڑیڑ سیاہ 20 گرام ، بہیڑے پوست 20 گرام ، سناء مکی 20 گرام ، آملہ مغز 20 گرام ، نربد سفید 20 گرام ، بسفائج 20 گرام ، اسطخدوس 20 گرام ، مصطلگی رومی 20 گرام ، افتیمون 20 گرام ، کشمش 20 گرام ، منقیٰ 20 گرام ، بادام روغن 100 گرام ، شہد 525 گرام ۔
اطریفل نسخہ تیار ہے صحت مند ہو جائیں انشاءاللہ یہ کتابی نہیں ہے اس لئے آپ کی نذر کیا ہے یہ نسخہ دماغی امراض ، یاداشت کی کمزوری ، بالوں کا سفید ہونا ، آنکھوں کا کمزور ہونا ، کیلئے لاجواب چیز ہے ۔
بھینس ، گائے کے پیشاب میں خون آنا :۔
سونف ، اجوائن ، گل سرخ ، گاؤزبان ۔ ہم وزن لے کر چوعرقہ تیار کریں پانی کا وزن کم ازکم اڑھائی کلو ہو گلقند ایک کلو، کسٹر آئل آدھا کلو تیل سرسوں ایک پاؤ۔ چوعرقہ میں ان چیزوں کو رم کر لیں صبح کے وقت نیم گرم دے دیں یہ ایک خوراک ہے اس کو تقریباً چار دن استعمال کریں چار مغز آدھ کلو ، شکر تین پاؤ، گھوٹا لگا کر شام کو تین کلو پانی میں دے دیں انشاءاللہ فائدہ ہو گا یہ بھی چار دن استعمال کریں یہ نسخہ بہت مجرب ہے ۔
نسخہ برائے زہر باد بھینس گائے وغیرہ :۔
ادرک ایک پاؤ ، سبز مرچ ایک پاؤ، ٹماٹر ایک پاؤ ، پیاز ایک پاؤ ، نمک سفید ایک پاؤ ۔ ان سب چیزوں کو کوٹ لیں ان کا چوتھا حصہ دے دیں چار خوراکیں بنائیں اس طرح آٹھ دن دیں انشاءاللہ زہر باد ختم ہو جائے گا خون کا آنا پیپ کا آنا سب ٹھیک ہو جائے گا ۔
نسخہ برائے سنگر ہنی :۔
برگ بھنگ 125 گرام، ہڑیڑ 250 گرام، سونف 250 گرام، ترکیب بناوٹ :۔ ہڑیڑ سیاہ کو گھی میں بریاں کریں پھر ان چیزوں کو پیس کر سفوف تیار کریں صبح و شام نہار منہ بعد عصر سفوف کا ایک چمچہ چائے والا جوارش آملہ انار ین کا ایک چمچ پانی کے ساتھ استعمال کریں انشاءاللہ 10-15 دن میں مریض ٹھیک ہو گا اس نسخہ سے وہ مریض ٹھیک ہوئے ہیں جو کہ دن میں آٹھ آٹھ مرتبہ لیٹرین جاتے تھے ۔
نسخہ برائے سوزاک ، جریان ، احتلام ، سرعت انزال ، قوت باہ :۔
ھوالشافی :۔ کہر باسمتی  10 گرام ، سنگ یہود 10 گرام، الائچی خورد 10 گرام، مصری 20 گرام۔
ان تمام چیزوں کو سفوف تیار کریں زیرو سائز کیپسول بھر لیں صبح و شام ایک ایک کیپسول استعمال کریں کسی قسم کا مریض ہو ٹھیک ہو جاتا ہے ۔
جوڑوں کے درد کیلئے مجرب :۔
ہلدی گٹھی 50 گرام، کچلہ مدبر 50 گرام، گھی گائے 150 گرام، میں بھونیں جب خشک ہو جائے تو ان کو رگڑ لیں چنے کے برابر گولیاں تیار کریں صبح و شام ایک ایک گولی دودھ کے ساتھ استعمال کریں یہ بھی بہت مجرب ہے ۔
ماہواری جاری کرنے کیلئے :۔
ریوند چینی 20 گرام، مصبر زرد 20 گرام، زعفران ایک گرام ۔ دندان فیل ایک گرام ، بنڈال ڈوڈ ا دس گرام، نرمکی بیس گرام ، ہیر اہینگ ایک گرام ۔
ان سب چیزوں کا سفوف تیار کریں بعد میں عرق سونف ڈالیں چنے کے برابر گولیاں بنا ئیں صبح و شام دو دو گولیاں کھائیں تین چار دن میں ماہواری جاری ہو جائے گی بہت مجرب نسخہ ہے انشاءاللہ فائدہ ہو گا ۔
لمبے گھنے خوبصورت بالوں کیلئے نسخہ :۔
ھوالشافی :۔ بالچھڑ 100 گرام، سیکا کائی 100 گرام، آملہ  100 گرام، ہڑیڑ زرد 100 گرام، چھلکا انار  100 گرام، چھڑ چھڑ یلا 100 گرام، رتن جوت 100 گرام، تیل سرسوں چار کلو تیل سرسوں 6 کلو ، تیل تارا میرا 3 کلو ، تیل گری 1 کلو ، برگ بیری 2 کلو ،۔
تمام اوپر والی چیزوں کو بارک کر کے چار کلو تیل سرسوں میں جلالیں پھر اس تیل کو کپڑ چھان کرنے سے پہلے بیری کے پتوں کا پانی ان سب چیزوں میں ڈال دیں ان سب چیزوں کو جلانے کے بعد چھان لیں چھانے ہوئے تیل میں باقی ماندہ تیل ڈال دیں نسخہ تیار ہے قبض کی حالت میں مریض کو مربہ ہٹریڑ کھانے کو کہیں دن میں ایک مرتبہ ہی کافی ہے بالوں میں مساج کروائیں مجرب ہے ۔
ہمبستری کے بعد کی تھکن :۔
ھوالشافی :۔ جن سنگ 50 گرام، زعفران 5 گرام ، لہسن 50 گرام، چھوٹی چندن 50 گرام، کالی مرچ 10 گرام، ثعلب مصری 50 گرام۔
پانچ چیزوں کا سفوف تیار کریں بعد میں لہسن سے چنے کے دانے کے برابر گولیاں بنائیں صبح و شام ایک ایک گولی استعمال کریں بہت مجرب ہے ۔
نسخہ فیلڈ مارشل (ممسک )
ھوالشافی :۔ریگ ماہی 5 گرام، عقر قرحا 10 گرام، افیون 10 گرام ، چند بید ستر 5 گرام، زعفران 5 گرام ، مروارید 5 گرام، دار چینی 3 گرام، لونگ 3 گرام، زعفران ، افیون ، مروارید سب سے پہلے مروارید کو آدھ پاؤ عرق گلاب میں کھرل کر لیں بعد میں زعفران اور افیون کھرل کریں بعد میں تمام چیزیں حل کریں نمبر ایک کیپسول بھر لیں یا بیر کے دانے کے برابر گولیا ں تیار کریں دودھ کے ہمراہ کھائیں انشاءاللہ فائدہ ہو گا ۔
پرانی ، چوٹ ، ہڈی، کا ٹوٹنا ، گوشت پھٹنا وغیرہ دردوں کیلئے مجرب :۔
ھوالشافی :۔منجھ پرانی ( بان پرانا) 10 گرام، کچلہ 10 گرام، سلاجیت 10 گرام، مصطلگی رومی 10 گرام، پھٹکڑی لال بریا ں 10 گرام۔
منجھ ، کچلہ ، کو جلا کر راکھ بنا دیں پھٹکڑی سرخ کو بریاں کرلیں اور باقی ماندہ چیزوں کو کھرل کر کے ان کو بھی اس میں ڈال دیں پھر منقیٰ ڈال کر ماش کے دانے بارا گولیاں بنائیں انشاء اللہ فائدہ ہو گا ۔

No comments:

Post a Comment