قرض سے نجات اور رزق کی
کشادگی کیلئے پر تاثیر عمل :۔
جو شخص بیروزگار ہو اور ملازمت نہ ملتی ہو یا گھر میں
تنگدستی ہو اور فقر و فاقہ ہو ایسے لوگوں کیلئے قرآن پاک کا یہ عمل تیر بہدف ہے ۔
عمل کریں اور ملازمت نہ ملنے کی پریشانی یا گھریلو حالات میں تنگدستی وپریشانی سے
نجات پائیں ۔ اس عمل کی برکت سے انشاءاللہ ملازمت بھی مل جائے گی اور گھریلو مالی
حالت بھی آہستہ آہستہ بہتر ہونا شروع ہو جائیں گے عمل یہ ہے مندرجہ ذیل آیات کو
نماز عشاء کے بعد باوضو ان تین آیات کو ایک ہزار مرتبہ پڑھیں اور پھران کی تاثیر
دیکھیں یہ عمل آپ کو مایوس نہیں کرے گا ۔ اول تو پہلے چلہ یعنی چالیس دن میں کام
ہو جائے گا نہیں تو دوسرا چلہ اور پھر تیسرا چلہ تک یعنی 120 دن تک مزید کریں
انشاءاللہ کام ہو جائے گا ۔ سورہ المومن کی تین آیات یہ ہیں
﷽ حٰم
تنزيل الكتب من الله العزيز العليم
غافر الذنب و قابل التوب
شدید العقاب ذی الطول لا الہ الا ھو الیہ المصیر
No comments:
Post a Comment