Sunday, January 17, 2016

دس دن میں چہرے کی چھائیاں ختم

دس دن میں چہرے کی چھائیاں ختم :۔


سٹیلمنز بلیچ کریم ایک ڈبی، بیٹنو ویٹ سبز چھوٹی ایک عدد، آرچی کریم دو عدد، ڈرمویٹ ایک ڈبی ، زعفران ایک رتی، عرق گلاب  دو چمچ ، مغز بادام امریکن پانچ دانے ، ایک چمچ ابٹن کا ڈال لیں اس کو گرمی میں فریج میں رکھیں ۔ اور روزانہ رات کو لگا کر سو جائیں انشاءاللہ دس دن میں چہرے کے تمام نشان ختم ہو جائیں گے اور دوبارہ کبھی نہ ہوں گے۔
نوٹ :۔ اگر ماہواری کی خرابی سے چھائیاں پڑ گئی ہیں تو اپنی ماہواری کا پہلے علاج کروائیں چہرے پر رنگ برنگی کریمیں استعمال نہ کریں اپنے چہرے کو خراب نہ کریں ۔
ابٹن کا لاجواب نسخہ :۔
ھوالشافی :۔ جو 500 گرام، چھلکا کنوں 50 گرام ، کچور 50 گرام ، ہلدی 50 گرام، گل کیسو 50 گرام، مغز بادام 100 گرام، صندل سفید اصل 50 گرام ، زعفران 5 گرام، حسن یوسف 25 گرام، تخم شلجم 25 گرام، دال چنا کچا 50 گرام، گل سرخ ایرانی  25 گرام، تخم باقلہ 25 گرام، خشخاش 25 گرام ،تمام اشیاء کا مکسچر بنا کر اس کو رات سونے سے دو گھنٹے پہلے چہرے پر لگا کر خشک ہونے پر چہرہ دھو لیں۔
مردانہ و زنانہ امراض کیلئے بے مثال نسخہ خاص:۔
ھوالشافی :۔مجیٹھ 250 گرام ، سپاری کاٹھی 100 گرام، ان دونوں اشیاء کو سفوف تیار کریں چھوہارے 250 گرام ، پانی میں بھگو کر گٹھلی نکال کر اچھی طرح باریک کر لیں گائے کا دودھ پانچ کلو میں تینوں چیزوں کو پکائیں اور اس کا کھویا سا بنا لیں ۔ مونگ 50 گرام ، گوند کیکر 100 گرام ، نشاستہ گندم 100 گرام، گائے کا گھی آدھ کلو تینوں چیزوں کا سفوف تیار کر کے گائے کے گھی میں بھونیں ، 250 گرام مغز بادام کا علیحدہ سفوف بنا کر بعد میں شامل کرلیں ۔ چینی چار کلو کا قوام تیار کریں بکھڑا 250 گرام ، کمر کس 100 گرام ، گری برادہ 100 گرام، دار چینی 25گرام، ثعلب مصری 25 گرام، لونگ 25 گرام، الائچی خورد 25 گرام، سنڈھ 25 گرام، گل پستہ 10 گرام، پھلی سپاری 10 گرام، جائفل 10 گرام، ان تمام چیزوں کا سفوف تیار کر کے قوام میں پہلے کھویا جو سب سے پہلے بنا یا تھا اس کے بعد مغز بادام گھی میں بھونا ہوا سفوف ملا کر باقی ادویات بھی شامل کر لیں زعفران 2 گرام، عرق گلاب 120 گرام، شامل کر کے معجون تیار کریں ۔
افعال و استعمال :۔ صبح وشام نہار منہ دودھ کے ساتھ ایک چمچ استعمال کریں اس معجون سے ایک نہیں دو نہیں سینکڑوں مریضوں کو اللہ رب العزت نے شفا عطا فرمائی ہے اس سے کسی قسم کا لیکوریا ہو چاہے پیلے یا سفید رنگ دونوں میں بے حد مفید ہے ۔
بڑھا پیٹ اور معدے کی تمام خرابیاں ختم
برائے تبخیر معدہ ، گیس، پیٹ کا بڑھ جانا ، نسخہ آپ کی خدمت میں حاضر ہے ۔
ھوالشافی :۔ اسارون 140 گرام، عود لکڑ 300 گرام، دار چینی 300 گرام، جائفل 300 گرام، تج 300 گرام، الائچی خورد 300 گرام، جڑپان 300 گرام، مگاں 300 گرام، چینی پانچ کلو، شہد سات کلو،
تیاری جوارش:۔ تمام چیزوں کا سفوف تیار کر کے شہد اور چینی کا قوام بنا کر سفوف ملا کر معجون تیار کریں صبح و شام ایک ایک چمچ کھائیں انشاءاللہ لاجواب فائدہ ہو گا ۔
خارش کیلئے مجرب :۔
گندھک آملہ سار 10 گرام، پارہ 10 گرام، ان دونوں چیزوں کو کھرل کریں ۔
مردہ سنگ 10 گرام،گیرو 10 گرام،کمیلا10 گرام، بیلا تھوتھا 10 گرام، سفید کاشغری 10 گرام، برگ حنا 10 گرام،
ان تمام اشیاء کو پیس کر سفوف تیار کریں اور جب سفوف تیار ہو جائے تو روغن ناریل میں اس تمام سفوف کو مکس کر لیں اور یہ تیل پورے جسم پر مالش کریں اور بعد میں نیم کے جوشاندہ سے غسل کرم لیں ۔
گیس تبخیر دائمی قبض سے نجات :۔
کچور 250 گرام، زیرہ سفید ایک ہزار گرام ، ہڑ یڑ زرد ایک ہزار گرام ، آملہ مقسرہ 400 گرام، بہیڑے 500 گرام، کالی مرچ 200 گرام، سنڈھ 200 گرام، دار چینی 100 گرام، نشادر ٹھیکڑی 500 گرام، ملٹھی پسی 200 گرام، سونف 500 گرام، لونگ 100 گرام، ثنا ء مکی ایک ہزار گرام، اجوائن دیسی 300 گرام، کالا نمک ایک ہزار گرام، ٹاٹری دانے دار  100 گرام، میٹھا سوڈا 500 گرام، نمک شیشہ 300 گرام، پودینہ خشک 200 گرام، ست پودینہ 25 گرام، ست اجوائن 50 گرام، ہڑیڑ جلابہ 150 گرام۔
ان تمام چیزوں کا سفوف تیار کریں ۔
خوراک :۔ کھانا کھانے کے بعد نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں اس پھکی سے بدہضمی ، گیس ، تبخیر معدہ ، دائمی قبض ، تیزابیت ، جلن وغیرہ یہ پھکی معدہ کی تمام امراض کیلئے مجرب ہے ۔
قبض کیلئے مجرب نسخہ :۔
کالادانہ سقمونیہ ، ریوند عصارہ ، مصبر، زنجبیل، ہڑیڑ جلابہ ، گوند کیکر ، تمام چیزیں ہم وزن لے کر سفوف تیار کریں اور چنے کے برابر گولیاں تیار کریں ۔
افعال و استعمال :۔ رات کو سوتے وقت نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں اگر زیادہ قبض ہو تو دو گولیاں استعمال کریں ان گولیوں سے دائمی قبض بھی ٹھیک ہو جاتی ہے اور ان سے بہت لوگوں کو فائدہ ہوا ہے ۔
ریح درد کیلئے مجرب :۔
کالی مرچ 4 گرام، مصبر 4 گرام، سہاگہ سفید 2 گرام، اجوائن خراسانی 4 گرام ، نمک سفید 2 گرام، کوڑتمہ 4 گرام،
ترکیب:۔ تمام ادویات کو کوٹ پیس کر سفوف بنائیں رات کو سوتے وقت دو دو گولیاں استعمال کریں ۔ یہ جوڑوں کے درد ، ریح درد کیلئے بہت مجرب ہے اس نسخہ سے بہت مریض صحت یاب ہوئے ان کو اللہ پاک نے ٹھیک کیا جن سے چلا نہیں جاتا تھا اور نماز نہیں پڑھ سکتے تھے ۔
ہچکی کیلئے مجرب نسخہ :۔
ملٹھی بیس گرام ، مصری پچاس گرام۔ ایک پاؤ پانی میں پکائیں جب آدھ پاؤ رہ جائے تو آدھ آدھ گھنٹے کے بعد ایک ایک چمچ پلاتے رہیں انشاء اللہ فائدہ ہو گا ۔
اکسیر جگر کیلئے :۔
ریوند خطائی پچاس گرام، نشادر ٹھیکڑی پچاس گرام ، قلمی شورہ پچاس گرام ، پیلا یرقان ہو ہاتھ پاؤں جل رہے ہوں ان کیلئے بہت مجرب ہے صبح و شام ایک ایک چمچ شربت بزوری کے ساتھ استعمامل کریں ۔
پرانی دردیں یا نئی چوٹ سب ختم :۔
آمبہ ہلدی 25 گرام، میدہ لکڑ 25 گرام، مصبر 25 گرام، گوند کیکر 25 گرام۔ ان تمام چیزوں کو رگڑ کر سفوف تیار کرلیں سفوف بالکل باریک کر لیں کیونکہ لیپ اچھے طریقہ سے ہو جائے جہاں چوٹ لگی ہوئی ہو وہاں اتنا سفوف لیں جتنا لگانا ہے پانی ملا کر لیپ کر لیں انشاء اللہ تین چار دن لیپ کرنے سے درد ختم ہو جائے گا ان گنت مریضوں کو فائدہ پہنچا جس آدمی کو بھی دیا وہ ہی ٹھیک ہو گیا ۔
برائے سیلان رحم (معجون):۔
 جیسا بھی لیکوریا ہو ختم ہو جائے گا ۔
مربہ بہی سو گرام، مربہ آملہ سو گرام، ہڑیڑ مربہ سو گرام، مربہ سیب سو گرام۔
ان سب میوہ جات کے بیج سے گٹھلی وغیرہ سب نکال کر کونڈہ میں پیس لیں پھر گوند کیندردس گرام ، گوند ڈھاک دس گرام ، الائچی خورد دس گرم ، موصلی سفید انڈیا دس گرم ، تمر ہندی دس گرم ، تیلیہ سپاری دس گرام، گل پستہ دس گرام ثعلب مصری دس گرام ، دار چینی دس گرام، طباشیر دس گرام، تقرہ تین گرام ، کشتہ مرجان تین گرام، کشتہ بیضہ مرغ تین گرام ، کشتہ مرگانگ تین گرام، کشتہ خبث الحدید تین گرام، تمام چیزوں کو پیس چھان کر سیب کا رس اور قندسفید پر ایک ڈیڑھ پاؤ لیکر پکائیں اور قوام تیار کر کے پہلے کوٹے ہوئے مربے کو حل کریں پھر باقی ادویہ کا سفودف ملا کر اتار لیں اور اچھی طرح کوٹ کر رکھیں سات سات گرام صبح و شام نہار منہ نیم گرم دودھ کے ہمراہ استعمال کرائیں ، انشاء اللہ فائدہ ہو گا ۔ 

No comments:

Post a Comment