Tuesday, January 12, 2016

جادو ، جنات ، گھریلو پریشانیاں دور اور غیبی رزق کے دروازےکھلوائیں

جادو ، جنات ، گھریلو پریشانیاں دور اور غیبی رزق کے دروازےکھلوائیں :۔


کے خواص:۔
مجربات دیربی کے صفحہ نمبر چار پر شیخ احمد دیربی فرماتے ہیں کہ بسم اللہ کے بعض خواص میں سے ایک یہ ہے کہ اگر کوئی محرم کی یکم تاریخ کو ایک کاغذ پر 113 بار لکھ کر اپنے پاس رکھے تو پوری زندگی اس کو کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔ بعض صالحین سے منقول ہے کہ جو آدمی کو بارہ ہزار بار پڑھے اور ہر ایک ہزار کے بعد دو رکعت نماز پڑھے اورنبی کریم ﷺ پر درود پڑھے اور اس کے ساتھ اللہ پاک سے اپنی حاجت کا سوال کرے پھر دوبارہ پڑھے اور ایک ہزار کے بعد درود شریف اور دورکعت نماز پڑھ کر طلب حاجت کرے  اسی طرح پڑھتا رہے یہاں تک کہ بارہ ہزار عدد مذکور پورے ہو جائیں بس جو کوئی اس پر عمل کرے گا حاجت اس کی جس طرح کی ہو گی باذن اللہ پوری ہو گی ۔
جو آدمی 786 بار متواتر سات دن جس کام کے واسطے پڑھے گا خواہ نفع حاصل کرنے کے واسطے ہو یا مصیبت ہٹانے کے واسطے ہو یا کاروبار کے واسطے انشاءاللہ وہ مقصد پورا ہو گا۔
خزینۃ الاسرار للتاذلی میں لکھا ہے کہ جو آدمی رات کو سوتے وقت اکیس مرتبہ پڑھ کر سوئے وہ تمام انسانی شیطاتی شرارتوں سے اور جن ، بھوت آگ سے محفوظ رہے گا مرگی والے کے کان میں اکتالیس مرتبہ پڑھ کر دم کرنے سے وہ ہوش میں آ جاتا ہے درد یا جادو وغیرہ پر متواتر لگا تار سات دن سو سو مرتبہ پڑھنے سے درد یا جادو دور ہو جاتا ہے اتوار کی صبح سورج نکلتے ہی 313 مرتبہ اور سو دفعہ درود شریف پڑھنے سے غیبی رزق کا دروازہ کھل جاتا ہے اکیس مربہ لکھ کر بچوں کے گلے میں ڈالنے سے بچہ تمام آفات و بلیات سے محفوظ رہتا ہے اکسٹھ بار کسی کاغذ پر لکھ کر جس عورت کی اولاد زندہ نہ رہتی ہو وہ اس کو اپنے پاس لکھ کر بطور تعویذ رکھے انشاءاللہ اس کی اولاد زندہ رہے گی یہ امر مجرب اور آزمودہ ہے اگر کوئی آدمی اکسٹھ بار کسی کاغذ پر لکھ کر اپنے کھیت میں دفن کرے تو موجب ہے سرسبز کھیت و فروانی ، غلہ و حفاظت از جملہ آفات و باعث حصول برکت ہو گا ۔
ایک مرد صالح نے کہا کہ جو کوئی چھ سو پچیس بار لکھ کر اپنے پاس رکھے گا اللہ پاک اس کو بہت عظیم بنا دے گا ۔ کوئی آدمی اس کو نقصان نہیں دے سکتا باذن اللہ ۔
امام رازی رحمۃ اللہ علیہ تفسیر کبیر جلد اول صفحہ نمبر 168 پر کی برکات فرماتے ہوئے لکھتے ہیں کہ فرعون نے دعوے الہیت کرنے سے پہلے ایک مکان بنایا تھا اس کے بیرونی دروازے پر لکھی تھی جب اسنے خدائی دعویٰ کیا اور حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو تبلیغ کی اس نے قبول نہ کی تو حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کے حق میں بد دعا کی کہ خداوند نے اس خبیث کو کس کیلئے مہلت دے رکھی ہے وحی آئی اے موسیٰ ! یہ تو ہے اس قابل ہے کہ اس کو ہلاک کر دیا جائے لیکن اس کے دروازے پر لکھی ہے جس کی وجہ سے وہ عذاب سے بچا ہوا ہے اسی وجہ سے فرعون پر گھر میں عذاب نہیں آیا بلکہ وہاں سے نکال کر دریا میں غرق کر دیا گیا سبحان اللہ ! جب ایک کافر کا گھر کی برکت سے عذاب سے بچ گیا اگر کوئی مسلمان اس کو اپنے دل و دماغ میں اور زبان میں لکھ لے تو کیوں نہ وہ عذاب الٰہی سے محفوظ رہے گا حضرت مولانا شاہ عبدالعزیز رحمۃاللہ علیہ تفسیر عزیزی میں لکھتے ہیں کہ مفسرین نے کہا ہے کہ جب طوفان نوح نے اپنے خوفناک عذاب کے چنگل میں گھیر لیا اور حضرت نوح علیہ السلام اپنی کشتی میں سوار ہوئے تو وہ بھی خوف غرق سے بہت ہراسان تھے انہوں نے غرق سے نجات پانے کیلئے اور اس عذاب خداوندی سے محفوظ رہنے کیلئے کہا ۔ اس کلمہ کی برکت سے اس کی کشتی غرقابی سے محفوظ و سالم رہی مفسرین کہتے ہیں جب اس آدھے کلمے کی وجہ سے بسم اللہ مجرھا و مرسھا سے اتنے ہیبت ناک طوفان سے نجات حاصل ہوئی تو جو آدمی اپنی پوری زندگی اس پورے کلمے یعنی سے اپنے کام کی ابتدا کرے تو وہ نجات سے کیوں کر محروم ہو سکتا ہے ۔
حضرت سلیمان علیہ السلام نے جب بلقیس ملکہ یمن کو پہلا خط لکھا تو انہ من سلیمان وانہ ﷽ لکھا تو اس کی برکت سے بلقیس ان کے نکاح میں آئی اور ان کا پورا ملک حضرت سلیمان علیہ السلام کے قبضے میں آیا۔
ایک دفعہ عیسیٰ علیہ السلام کا قبرستان سے گزر ہوا تو دیکھا ایک آدمی کو نہایت شدت کے ساتھ عذاب دیا جا رہا ہے دیکھ کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام چند قدم آگے تشریف لے گئے نہا کر وضو کر کے واپس ہوئے اب جو واپسی پر اس قبر سے گزرے تو دیکھا کہ اس قبرمیں نور ہی نور ہے اور وہاں رحمت الٰہی کی بارش ہو رہی ہے آپ بہت حیران ہوئے اور بارگاہ الٰہی میں عرض کیا کہ مجھے اس کا راز بتایا جائے ۔ ارشاد ہوا کہ روح اللہ یہ آدمی بہت سخت گنہگار تھا اس وجہ سے عذاب لٰہی میں گرفتار تھا لیکن اس نے اپنی حاملہ بیوی چھوڑی تھی اس کے ہاں لڑکا پیدا ہوا اور آج اس کو مکتب بھیجا گیا اور وہاں اس کو پڑھائی مجھے حیا آئی کہ زمین کے اندر اس آدمی کو عذاب دیا جارہا ہے جس کا بچہ زمین پر اللہ کا نام لے رہا ہے ۔
حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کے پاس کوئی آدمی زہر ملا پانی لایا اور کہا کہ اگر آپ اس زہر کو پی کر صحیح سلامت زندہ رہیں تو ہم جان لیں گے کہ آپ کا مذہب اسلام سچا مذہب ہے ۔ آپ نے پڑھ کر وہ زہر پی لیا اور اللہ پاک کے فضل سے کچھ بھی اثر نہ ہوا ۔قیصر روم کو بڑی شدت سے درد سر ہوا علاج و معالجہ سے مایوسی کے بعد اس نے حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں لکھا کہ مجھے درد سر کی شکایت ہے کچھ علاج کیجئے آپ نے اس کے پاس ایک ٹوپی بھیجی جب بادشاہ وہ ٹوپی اوڑھتا تو سر کا درد ختم ہو جاتا ۔ جب اتار دیتا تو سر کا درد دوبارہ شروع ہو جاتا ۔ ا س کو سخت تعجب ہوا اس نے ٹوپی کو کھلوا کر دیکھا تو اس میں ایک پرچہ لکھا ہوا تھا جس میں لکھا تھا ۔ نیز علماء نے یہ بھی کہا ہے کہ دن رات کے چوبیس گھنٹے ہوتے ہیں ۔ پانچ گھنٹوں کیلئے پانچ وقت کی نماز مقرر ہے ۔ اور بقیہ انیس گھنٹوں کیلئے انیس حروف عطا فرمائے تاکہ انیس گھنٹوں کیلئے انیس حروف عطا فرمائے تاکہ انیس گھنٹوں میں ہر نشست برخاست ، ہر حرکت و سکون اور ہر کام کے وقت ان انیس حروف کے ذریعے سے برکت حاصل ہو یعنی ان حروفکی برکت سے یہ انیس گھنٹے بھی عبادت میں لکھے جائیں ۔
کی برکات میں سے ایک یہ ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا۔ جب کوئی آدمی بیت الخلاء جاتا ہے تو اس کو چاہیے کہ پڑھے تاکہ اس کی وجہ سے اس کی شرمگاہ اور جنات کے درمیان پردہ واقع ہو جائے ۔ یعنی جب کوئی آدمی تسمیہ کہہ کر بیت الخلاء جاتا ہے تو اس کا خاصہ یہ ہے کہ ان کی نظر اس کی شرم گاہ کی طرف نہیں جاتی لہذا جب اس کی تاثیر یہ ہے کہ یہ آیت انسان اور جنات کے درمیان پردہ بن جاتی ہے تو امید ہے کہ یہ ایک مسلمان اور عذاب عقبی کے درمیان بھی یقیناً پردہ بن کر حائل ہو گی ۔

No comments:

Post a Comment