امراض چشم کیلئے :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !جس شخص کی آنکھیں دکھتی
ہوں یا سرخی مائل ہو جائیں انشااءاللہ تعالیٰ آنکھوں کی جملہ بیماریاں اس عمل کی برکت
سے ختم ہو جائیں گی مجرب ہے عمل یہ ہے
پوری سورہ فاتحہ اکتالیس بار پڑھ کر آنکھوں پر دم کریں اگر خود اپنی آنکھیں دکھتی
ہوں تو ہاتھ کی انگلیوں پر دم کرکے دونوں آنکھوں پر پھیر لیں انشاء اللہ جلد آرام
آ جائے گا ۔ صحت مند ہونے تک روزانہ یہ عمل کرتے رہیں ۔ اگر آنکھ پر چوٹ لگ جائے
تو اول آخر درود ابراہیمی سورہ الھمزہ
پڑھ کر آنکھوں کے زخم پر دم کر دیں اگر خود اپنی آنکھیں دکھتی ہوں ۔ تو ہاتھ کی
انگلیوں پر دم کر کے دونوں آنکھوں پر پھیر لیں ۔ انشاءاللہ جلد آرام ہو جائے گا
ناخونہ کا علاج یہ ہے کہ تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر آنکھوں پر دم کیا جائے
انشاءاللہ ناخونہ ختم ہو جائے گا مکمل شفاء یابی تک روزانہ یہ عمل جاری رکھیں ۔
No comments:
Post a Comment