Tuesday, January 12, 2016

آمدن بڑھانے کا آزمودہ خاص عمل آزما کر دیکھ لیں

آمدن بڑھانے کا آزمودہ خاص عمل آزما کر دیکھ لیں !


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! اس عمل کی بدولت حکیم ، ڈاکٹر ، وکیل اور دکاندار یا دیگر کاروباری لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ یہ عمل انہیں بہت زیادہ فائدہ دے گا اور آمدنی بڑھانا شروع ہو جائے گی صبح کے وقت جب سورج ایک نیزہ بلند ہو جائے تو قرآن پاک کھول کر آرام سے بیٹھ کر سورہ رحمٰن سورج کی طرف منہ کر کے پڑھنا شروع کر دیں جب پہلی دفعہ آیت ۔فَبِأَيِّ آلاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ۔پڑھیں تو دائیں ہاتھ کی کلمہ والی انگلی سے سورج کی طرف اشارہ کر دیں ۔ اسی طرح ہر دفعہ اس آیت پر سورج کی طرف اشارہ کر دیں ۔ یہاں تک کہ سورہ ختم ہو جائے یہ عمل کم ازکم چالیس دن تک کریں چالیس دن کے بعد دن میں جب بھی موقع ملے سورہ رحمٰن کی پابندی رکھیں ۔ اس عمل کی برکت سے انشاءاللہ ایک ہفتہ کے بعد ہی مخلوق آنا شروع ہو جائے گی آزما کر دیکھ لیں ۔
قرض سے نجات اور رزق کی کشادگی کیلئے پر تاثیر عمل :۔
جو شخص بیروزگار ہو اور ملازمت نہ ملتی ہو یا گھر میں تنگدستی ہو اور فقر و فاقہ ہو ایسے لوگوں کیلئے قرآن پاک کا یہ عمل تیر بہدف ہے ۔ عمل کریں اور ملازمت نہ ملنے کی پریشانی یا گھریلو حالات میں تنگدستی وپریشانی سے نجات پائیں ۔ اس عمل کی برکت سے انشاءاللہ ملازمت بھی مل جائے گی اور گھریلو مالی حالت بھی آہستہ آہستہ بہتر ہونا شروع ہو جائیں گے عمل یہ ہے مندرجہ ذیل آیات کو نماز عشاء کے بعد باوضو ان تین آیات کو ایک ہزار مرتبہ پڑھیں اور پھران کی تاثیر دیکھیں یہ عمل آپ کو مایوس نہیں کرے گا ۔ اول تو پہلے چلہ یعنی چالیس دن میں کام ہو جائے گا نہیں تو دوسرا چلہ اور پھر تیسرا چلہ تک یعنی 120 دن تک مزید کریں انشاءاللہ کام ہو جائے گا ۔ سورہ المومن کی تین آیات یہ ہیں
﷽ حٰم
 تنزيل الكتب من الله العزيز العليم
غافر الذنب و قابل التوب شدید العقاب ذی الطول لا الہ الا ھو الیہ المصیر
امراض چشم کیلئے :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !جس شخص کی آنکھیں دکھتی ہوں یا سرخی مائل ہو جائیں انشااءاللہ تعالیٰ آنکھوں کی جملہ بیماریاں اس عمل کی برکت سے ختم ہو جائیں گی مجرب ہے عمل  یہ ہے پوری سورہ فاتحہ اکتالیس بار پڑھ کر آنکھوں پر دم کریں اگر خود اپنی آنکھیں دکھتی ہوں تو ہاتھ کی انگلیوں پر دم کرکے دونوں آنکھوں پر پھیر لیں انشاء اللہ جلد آرام آ جائے گا ۔ صحت مند ہونے تک روزانہ یہ عمل کرتے رہیں ۔ اگر آنکھ پر چوٹ لگ جائے تو اول آخر درود ابراہیمی  سورہ الھمزہ پڑھ کر آنکھوں کے زخم پر دم کر دیں اگر خود اپنی آنکھیں دکھتی ہوں ۔ تو ہاتھ کی انگلیوں پر دم کر کے دونوں آنکھوں پر پھیر لیں ۔ انشاءاللہ جلد آرام ہو جائے گا ناخونہ کا علاج یہ ہے کہ تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر آنکھوں پر دم کیا جائے انشاءاللہ ناخونہ ختم ہو جائے گا مکمل شفاء یابی تک روزانہ یہ عمل جاری رکھیں ۔
باؤلے کتے کا کاٹنا :۔
اگر کسی کو باؤلا کتا کاٹ جائے تو سورہ طارق اول و آخر درود شریف تین بار پڑھیں اور متاثرہ جگہ پر دم کریں یہ عمل دن میں کم از کم تین دفعہ کریں اللہ پاک کے فضل سے آرام ہو جائے گا ۔ اس عمل کو مزید تقویت دینے کیلئے سورہ الحاقہ پانی پر دم کر کے مریض کو پلاتے رہیں ایسا سات دن کریں انشاءاللہ تعالیٰ زہر کا اثرختم ہو جائے گا ۔
زہریلے کیڑے مکوڑوں سے حفاظت :۔
سورہ اخلاص روزانہ 101 بار پڑھنے والے کو سانپ نہیں کاٹے گا اور اگر کاٹ لے تو زہر اثر نہیں کرے گا ۔ سورہ اخلاص بے شک صبح و شام پچاس پچاس مرتبہ پڑھ لیا کریں ۔ یا ہر نماز کے بعد بیس دفعہ پڑھ لیا کریں پورا دن اس کی تعداد 101 بار پوری کرنی ہے اگر کسی شخص پر کتا حملہ کر دے تو گیارہ مرتبہ یہ آیت پڑھ لیں انشاءاللہ اس کے شر سے محفوظ ہو جائے گا آیت مبارکہ یہ ہے ۔
و کلبھم بسط ذرا عیہ بالوصید
لڑکی یا لڑکے کی حسب منشاء شادی کرنے کیلئے :۔
آج کے معاشرے میں لڑکیوں کی شادی بہت بڑا مسئلہ بن چکی ہے ۔ کیونکہ مناسب رشتے نہیں ملتے ۔ اور اگر ملتے ہیں تو بے جوڑ یہی حال لڑکوں کا بھی ہے کہ انہیں اپنی پسند کے مطابق لڑکی نہیں ملتی ۔ انشاءاللہ اس عمل کی وجہ سے دونوں کا مسئلہ احسن طریقہ سے حل ہو جائے گا یہ عمل کریں صرف رزق حلال کھائیں اور نمازوں کی پابندی کریں پہلی چار نمازوں کے بعد 33 مرتبہ اور عشاء کی نماز کے بعد 333 مرتبہ اور اول و آخر سات بار درود ابراہیمی  آیت یہ ہے ۔ انما اشکو بثی و حذنی الی اللہ  یہ عمل اس وقت تک کرتے رہیں ۔  جب تک لڑکی یا لڑکے کا مناسب رشتہ نہیں ہو جاتا انشاءاللہ پہلے ہی چلہ میں کام ہو جائے گا ۔
اولاد کی فرمانبرداری کیلئے عمل :۔
آج کل میڈیا کے فحش ڈراموں اور فلمو ں نے نوجوان نسل کو باغی کر دیا ہے وہ بھی فلموں کے ان کرداروں کی نقل کرنے لگ جاتے ہیں والدین کی نافرمانی اور بغاوت میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے بلکہ اس غلط رویہ پر فخر محسوس کرتے ہیں قرآن پاک نے اس کا حل بھی بتا دیا ہے وہ یہ ہے کہ لڑکے یا لڑکی کی والدہ یا گھر کا کوئی فرد باوضو دن کے کسی وقت اسما ئے حسنیٰ کو پڑھتا رہے اور کم از کم 90 دن تک یہ عمل ضرور کریں اولاد فرمانبردار ہو جائے گی ۔ اور سکون آ جائے گا روزانہ کی پابندی کر لیں تو مزید فوائد بھی سامنے آئیں گے اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھیں اور درمیان میں 300 بار یہ اسمائے حسنی پڑھے یا ودود یاحکیم یا منان اس عمل کے بعد 60 مرتبہ یہ اسم پڑھیں یابر
ضدی بخار اور اس کا علاج :۔
مایوس ، لاعلاج ، تپ دق اور ٹھہرے ہوئے بخار کیلئے ایک بزرگ نے یہ عمل بتایا ہے اور فرماتے ہیں کہ یہ میرا تجربہ شدہ ہے ۔اس کی برکت سے بہت سے لاعلاج مریض بھی شفا یاب ہوئے ہیں ۔ قارئین ! آپ بھی یہ عمل کریں اور کمال دیکھیں عمل نہایت مختصر ہے عصر کی نماز پڑھ کر اول و آخر درود شریف  پڑھیں اور درمیان میں سورہ مجادہ تین بار پڑھ کر مریض پر پھونک مار دیں ۔ یہ عمل متواتر چالیس روز کریں ناغہ نہ کریں انشاءاللہ اللہ پاک مریض کو ضرور شفاء عنایت فرمائیں گے ۔
 درد سر کیلئے خاص عمل :۔
اگر کسی وقت سر میں درد ہو جائے اور آرام نہ آ رہا ہو تو اول و آخر درود ابراہیمی کے ساتھ سورہ اعلیٰ کی درج ذیل آیت سات بار پڑھیں اور چینی کے اوپر دم کر کے مریض کو کھلا دیں ہر ایک گھنٹہ کے بعد ایسے کرتے رہیں انشاءاللہ ضرور افاقہ ہو گا ۔ الا ماشاء اللہ انہ یعلم الجھر وما یحفی ۔

No comments:

Post a Comment