Monday, January 4, 2016

کامیاب کاروبار کے ساتھ تعلیم بھی شاندار ! عمل حاضر ہے

کامیاب کاروبار کے ساتھ تعلیم بھی شاندار ! عمل حاضر ہے :۔


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !آپ کا بہت بہت شکریہ کثیر شکریہ کہ آپ نے ماہنامہ عبقری کے ذریعے مجھ جیسے نالائقوں اور دنیاوی، روحانی بھٹکے ہوؤں اور بےحوصلہ لوگوں کو اعتماد و حوصلہ دے کر اللہ پاک کی راہ پر لگانے اور اللہ سے لینے کا جذبہ اور یقین پیدا کرنے کا بیڑہ اٹھایا اور عبقری کے ذریعے آپ کی سخاوت آپ کی عطائیں ہم جیسے عاصی و ناقص لوگوں کیلئے بھی نعمتیں حاصل کرنے کا وسیلہ بن گئیں آپ کا شکریہ ! آپ نے اپنے دروس میں ایسی عمدگی ، انکساری ، سخاوت سے لطیف پیرائے میں مضمون دل میں اتر جانے والے الفاظ و اعتماد سے نوازا ۔ آپ نے رزق میں برکت کا عمل مانگا وہ میں قارئین کی نذر کرتا ہوں ۔ کالج میں ہمارا ایک دوست کم پڑھتا اپنی دکان پر بھی کوئی خاص توجہ نہ دیتا مگر وہ پڑھائی میں خوب نمبر لیتا اور کاروبار میں خوب چمک دھمک تھی ۔ اس سے اس بابت معلوم کیا تو اس نے قرآن مجید کی سورہ الزحرف کی آیت نمبر 79 بتائی کہ اس آیت سے میری کامیابیاں ہیں میرا ایک کزن ایک تکلیف میں آ گیا میرا ایک بزرگ سے تعلق تھا میں ان کے پاس گیا تو انہوں نے بھی مجھے یہی آیت دی بہت فائدہ ہوا ۔ میں نے عرض کی ایک اور بندہ خدا ضرورت مند ہے کیا اس کو یہ آیت بتا دوں تو انہوں نے مجھے غور سے دیکھابلکہ گھورا میں سمجھا کوئی غلطی ہو گئی ہے ۔ کہا دے دو مگر اسے کہنا کسی اور کو نہ بتائے اور تم بھی احتیاط رکھو ۔ اب میں اس چیز کو کیا نام دوں ہم دوسروں کو فائدہ دے کر خوشی حاصل کیوں نہیں کرتے حالانکہ مخلوق خدا کے کام بنا کر جو خوشی ملتی ہے وہ کسی اور کام میں نہیں ہے ۔
 سیدنا کریم ﷺ کی کرامت:۔ بندہ ناچیز کو کائنات کے بھید جاننے ، علمات کی معلومات ، اللہ پاک کے اسرار جاننے ، روحانیت سے عجائبات کی بابت اللہ پاک کے برگزیدہ بندوں کو دیکھنے اور اسرار جاننے کی بہت رغبت اور شوق رہا ۔ کبھی پشاور کی بھٹی، کبھی کراچی کی گوٹھ ، کبھی چکوال ، کبھی حیدر آباد مگر تشنگی اور شوق نے جو کچھ چاہا وہ کچھ پانا مشکل رہا ۔ ایک مرتبہ سرگودھا کے قریب ایک بندہ خدا نے تسبیح سیدنا کریم ﷺ عطا فرمائی اجازت بھی دی ۔ ایک رات پڑھتے پڑھتے سرگودھا کے مرکزی قبرستان جو راستہ میں نکلتا تھا وہاں داخل ہوا کچھ دیر پڑھتے اچانک قبرستان بعقہ نور بن گیا بعض قبریں بغیر کسی کنکشن کے بہت منور تھیں ۔ بعض قبروں میں لوگ بیٹھے قرآن مجید پڑھ رہے تھے اور باہر قبروں سے جو لوگ چل پھر رہے تھے آ جارہے تھے وہ سفید رنگ کے کرتہ اور پاجامہ میں زیادہ تر تھے اور انہوں نے سبز رنگ غلاف قرآن مجید بھی اٹھائے ہوئے تھے ۔ دل میں خیال ہوا کہ باہر دیکھوں تو سامنے عیسائیوں کی بستی ہے اور پچھلی طرف قبرستان سے ملحق آبادی ہے ۔ میرے دیکھنے میں کوئی دیوار حائل نہ تھی بعض گھروں میں بچے کھیل رہے تھے ، عورتیں بستر بچھا رہی تھیں غرض جو کچھ ہو رہا سب نظر آ رہا کچھ دیر یہ منظر رہا پھر واپس میں اپنی دنیا میں آ گیا یہ سب سیدنا کریم ﷺ پڑنے کا فیض تھا یہ مجھ پر اللہ کا خاص کرم ہوا اور میں اس کا ہر دم لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے اسرار و رموز سے مستفیض کیا ۔
میرے تجربا ت قارئین عبقری کیلئے ۔:۔ محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !آپ نے ایک مرتبہ واہ کینٹ میں درس دیا تھا آپ کا انداز بیان ہی تھا جس نے مجھے بھی قلم اٹھانے پر مجبور کر دیا ویسے عبقری تقریباً میں نے پچھلے سال سے شروع کیا ہے لیکن جب پہلی مرتبہ پڑھا تھا تب ہی اس کی گرویدہ ہو گئی تھی ۔ میرے اپنے کچھ تجربات ہیں جو میں قارئین عبقری کے فائدے کیلئے لکھ رہی ہوں ۔
زبان میں تاثیر :۔ میری زبان میں گفتگو کے دوران تاثیر نہیں تھی لاکھ میری بات میں سچائی ہوتی لیکن دوسرے بندے پر میری باتیں اثر نہیں کرتی تھیں ۔میری زبان میں گفتگو کے دوران تاثیر نہیں تھی ۔ لاکھ میری بات میں سچائی ہوتی لیکن دوسرے بندے پر میری باتیں اثر نہیں کرتی تھیں ۔ میں نے کہیں پڑھا تھا کسی سے ملنے سے پہلے تین بار سورہ فاتحہ اور تین بار سورہ اخلاص پڑھے تو دوسرے بندے کے دل میں آپ کی ایک ایک بات اثر کرتی ہے اب میرا یہ معمول ہے کہ جب میں کسی سے بات کروں تو پہلے سورہ فاتحہ تین بار اور سورہ اخلاص تین بار پڑھتی ہوں اس کے علاوہ نو بار یااحد بھی پڑھتی ہوں ۔
استغفار کے فوائد:۔ میری شادی کو تقریباً سات سال ہو گئے ہیں شادی کے دو سال تک میری اولاد نہیں تھی تو اس وقت میں گھر میں اکیلی ہوتی تھی تو مجبوراً میں نے کہیں جاب کرنا شروع کر دی صبح جاتے وقت گاڑی میں مجھے تقریباً آدھ گھنٹہ لگتا تھا باقی پورے دن میں میرے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا تھا ۔ اس آدھے گھنٹے میں میں سات سو بار استغفار پڑھتی تھی جو استغفار میں پڑھتی وہ درج ذیل ہے میں نے مسلسل تین مہینے پڑھا اور اللہ پاک نے مجھ پر چوتھے مہینے فضل کر دیا اور آج تک پھر میں نے کہیں پر جاب بھی نہیں کی کیونکہ خود مجھے بھی جاب کرنا اچھا نہیں لگتا تھا استغفاریہ ہے ۔استغفراللہ رب من کل ذنب وا توب الیہ اس کے علاوہ جب بھی میں کسی کو گفٹ دوں چھوٹے سے چھوٹا ہی سہی اس پر میں یاحمید 17 بار پڑھتی ہوں چاہے کھانے کی چیز ہو تو اس کی بہت تعریف ہوتی ہے جو عورت سورہ تحریم پڑھتی ہے تو شوہر اور بچے فرمابردارہوتے ہیں تو شوہر ہر طرح اس عورت کو سکھی رکھنے کی کوشش کرتا ہے یہ میرا اپنا تجربہ ہے جو لوگ سورہ منافقون پڑھنے ہیں اول تو کوئی اس کے پیچھے بول نہیں سکے گا سوائے منافق کے دوسرے یہ کہ میرے خلاف کوئی بات کرے تو مجھے صاف پتہ چلتا ہے اور بعد میں صاف ظاہر ہوتا ہے کہ میرے خلاف ایسے ہوا ہے میرے شوہر مجھے چہرہ شناس کہتے ہیں کہ تم تو لوگوں کے دل اور چہرے کو دیکھ کر پہچان لیتی ہو۔

No comments:

Post a Comment