Tuesday, January 19, 2016

قبض ! وجہ احتیاط اور علاج

قبض ! وجہ احتیاط اور علاج :۔



قبض دیگر بیماریوں کا پیش خیمہ بن سکتا ہے اس لئے احتیاط لازم ہے ۔ آسان گھریلو تراکیب اور غذائی تبدیلیوں کے ذریعے اس پریشانی سے محفوظ رہا جا سکتا ہے سائنس کا یہ ایک مسلمہ اصول ہے کہ سردی سے چیزیں سکڑتی ہیں اور گرمی سے پھیلتی ہیں اور یہ کیفیات موالید ثلاثہ یعنی بناتات ، جمادات اور حیوانات میں سے کسی پر بھی بالفعل یا بالقویٰ اثر انداز ہوں تو ان کے مخصوص اثرات سکڑنا اور پھیلنا اشیاء موالید ثلاثہ پر بھی ضرو مرتب ہوں گے یعنی سردی کے انداز ہونے سے متعلقہ چیزیں سکڑیا یاانقباض پیدا ہو گا اور حرارت و گرمی سے وہ چیز پھیلے  گی ۔ بالکل اسی طرح ان کیفیات کے اثرات بدن انسانی پر بھی مرتب ہوتے ہیں ہماری تحقیقات کے مطابق جب سردی کی کیفیت آنتوں پر بھی اثر انداز ہوتی ہے تو وہاں سکڑ بستگی یا انقباضی صورت پیدا ہو جاتی ہے اسی انقباضی صورت کو قبض کہتے ہیں سردی سے چیزیں سکڑتی ہیں اور گرمی سے پھیلتی ہیں بالکل اسی اصول کے تحت سردی سے قبض پیدا ہوتا ہے ۔اور حرارت سے قبض کا علاج کیا جاتا ہے چونکہ سردی سے آنتوں کے اندر سکڑیا انقباض پیدا ہو جاتا ہے اور اگر اس سکڑ یا انقباض کو ختم کر دیا جائے تو آنتوں کی بستگی دور ہو کر قبض کا ازالہ ہو جائے گا ۔ یاد رہے کہ یہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ جب امعا میں حرارت پیدا کی جائے چونکہ حرارت سے آنتوں کا سکڑیا انقباض دور ہوکر ان کے پھیلنے کی قوت بحال ہو جائے گی جس سے کہ وہ اپنے طبعی افعال سر انجام دے سکیں گی تو گویا حقیقت میں حرارت کا پیدا کرنا ہی قبض کا یقینی اور شافی علاج ہے جو کہ ہم اپنے خاص اصول کے تحت پیدا کرتے ہیں یعنی جگر کے فعل کو تیز کرتے ہیں جو کہ صفرا کو پیدا کرتا ہے اور جب صفرا آنتوں پر گرے گا یا اثر انداز ہو گا تو فضلہ آسانی سے خارج ہو جائے گا ۔قبض ایک ایسی حالت ہے کہ جس میں اجابت معمول کے مطابق نہیں ہوتی بلکہ فضلہ اپنی مقدار کے لحاظ سے کم خارج ہو تا ہے پس اس خلاف معمول حالت کو اردو میں قبض عربی میں قبض الامعا اور انگریزی میں کانسٹی پیشن کہتے ہیں اور اس حالت میں خاص طور پر انتڑیوں کے اندر گرفتگی ، بستگی ، سکڑ اؤ اور انقباض ہوتا ہے اسے ہی قبض کہتے ہیں جو کہ خشکی و عضلاتی تحریک کا منہ بولتا  ثبوت ہے اسباب:۔ کاہلی و سستی ، قوت کا بے جا تصرف ثقیل اور غیر ہاضم غذاؤں کا استعمال رفع حاجت کے وقت اجابت روکے رکھنا ، آنتوں کی حرکت دودیہ اور قوت دافعہ کا کمزور ہونا کثرت تمباکو خوری ، سگریٹ نوشی ، شراب نوشی ، قباض و حابس ادویہ مثلا وٹامن سی کیلشیم اور اس کے مرکبات ، افیون ، مارفیا ، بھنگ ، چرس اور فولاد کے مرکبات کا بے جا استعمال تمام خشک اور ترش اشیاء کے بے جا استعمال اچار، پیاز،  بڑا گوشت ، ڈبل روٹی ، نان کلچہ ، فٹ پاتھ کے پراٹھے ، کباب اور تمام ترش اشیاء کھانا کھا کر فوراً نہانا ، کھانا کھانے کے فوراً بعد اور بیماری کی حالت میں جماع کرنا قبض کے اسباب ہیں ۔ علامات :۔اجابت خلاف معمول دوسرے تیسرے روز آتا ہے بعض اوقات جبکہ آنتوں میں انتہائی خشکی سردی کا غلبہ ہوتا ہے اجابت کھل کر نہیں آتی خشکی کی وجہ سے اجابت میں خون بھی آنے لگتا ہے ۔ غذائی علاج :۔مغز بادام ، مکھن ، حلوہ بادام ، کھجور ، مغزیات گاجر ، مربہ گاجر یا ٹینڈے کا سالن ،  مرغ گوشت ، بکرے کا گوشت ، بھنڈی ، سبز مرچ کائیں ، دال مونگ ، ساگ میٹھی ، کالی مرچ  اور ادرک وغیرہ ڈال کر استعمال کریں انگور شیریں ، امرود شیریں ، بادام ، خوبانی ، شہوت، چلغوزہ ، خربوزہ شیریں کھانا چاہئے ۔دائمی قبض والے مریض کو صبح و شام موسم گرما میں گرم پانی اور موسم سرما میں گرم ریت کو ٹکور ضرورکرنی چاہئے ۔ ریت کو نیم گرم کر کے کمر اور پیٹ سے نیچے ٹکور کریں یا نیچے بچھا کر اوپر لیٹ جائیں اس عمل سے سوزش بہت جلد ختم ہو کر صحت بحال ہونے لگتی ہے قبض کی صورت میں مندجہ ذیل غذا ئی اشیاء سے پرہیز کریں ۔  اچار ، پکوڑے ، بڑا گوشت، نان ، کلچہ ، پیاز ، سموسے ، ابلے انڈے ، فٹ پاتھ والے پراٹھے ، چپلی کباب ، دہی ، لسی ، بینگن ، چنے ، مچھلی ، مکئی ، باجرہ، مسور کی دال ، ٹماٹر ، کچنار ، مونگ پھلی ، ناریل ، جامن ، فالسہ ، اور فولاد نیز ان کے مرکبات سے پرہیز کریں ۔ گھریلو علاج :۔ پکے ہوئے ٹماٹر کا ایک کپ رس پینے سے آنتوں میں پھنسا ہوا فضلا خارج ہو جاتا ہے اور قبض دور ہو جاتی ہے نہار منہ تھوڑا سا گرم پانی پینے سے بھی قبض دور ہو جاتی ہے تھوڑی سی سونف دودھ یا نیم گرم پانی کے ساتھ لینے سے قبض میں افاقہ ہو تا ہے ۔

No comments:

Post a Comment