Sunday, January 17, 2016

میرے سالہا سال کے آزمودہ طبی مجربات قارئین عبقری کی نذر

میرے سالہا سال کے آزمودہ طبی مجربات قارئین عبقری کی نذر :۔


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! میں رسالہ عبقری پچھلے 9 سال سے مسلسل پڑھ رہا ہوں اس رسالے سے مجھے بہت خاص راز ملے ہیں ۔ جن سے مجھ سے میرے اہل و عیال رشتہ دار اور ملنے جلنے والوں کو بہت فوائد ملے میرے پاس کچھ میرے خاندانی راز ہیں جو ہم سالہا سال سے آزما رہے ہیں اور خوب پا رہے ہیں عبقری کی بخل شکنی کی روایت کو توڑتے ہوئے وہ راز میں قارئین عبقری کی نذر کر رہا ہوں ۔
نسخہ برائے چھائیوں کیلئے :۔
ھوالشافی :۔زریشک 20 گرام ، گلا گاؤ زبان 20 گرام ، گل نیلو فر20 گرام ،ترپھلہ 20 گرام ، فولاد پتری 20 گرام ، نشادر ٹھیکڑی 20 گرام ، مجیٹھ 20 گرام ، تیزپات 20 گرام ،
سردیوں کیلئے :۔
ابریشم سفید 20 گرام ، صندل سفید20 گرام ، گاؤزبان 20 گرام ، ٹاٹری 20 گرام ، آب انار 250 گرام ، اگر آب کنوں نہ ملے تو تربوز کا پانی ڈال سکتے ہیں ۔
ترکیب :۔ تمام جڑی بوٹیوں کا جوہر نکال کر بعد میں جو ہر میں تمام پانی ڈال کر چینی 750 گرام ڈال کر شربت تیار کریں ٹاٹری یعنی کہ لیموں کا ست شربت بناتے وقت ڈالیں شربت تیار ہے ۔
افعال و استعمال :۔ صبح و شام ایک ایک چمچہ صبح نہار منہ اور شام کو عصر کے وقت استعمال کریں انشاءاللہ فائدہ ہو گا ۔
جن عورتوں کے چہرے پر چھائیاں خون کی کمی کی وجہ سے پڑ جاتی ہیں اور جن عورتوں کو ماہواری زیادہ ہو وہ بھی خون کی کمی کا شکار ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے چہرے پر چھائیوں کے دھبے پڑ جاتے ہیں ایسی بہت سی خواتین کو یہ نسخہ استعمال کروایا ان کو بہت زیادہ فائدہ ہوا اور ان کے چہرے بالکل صاف ستھرے ہو گئے ۔ یہ نسخہ کم از کم دو ماہ استعمال کروائیں ۔یہ مستقل علاج ہے اگر چہرے سے نشان وغیرہ ختم نہ ہوں تو یہ نسخہ کریم استعمال کرلیں دس دن میں نشان ختم ہو جائیں گے بہت زیادہ مریضوں کو استعمال کروایا جو کہ ٹھیک ہو گئیں ۔

No comments:

Post a Comment