پندرہ سال پرانی مصیبت
اللہ پاک نے ختم کر دی :۔
میرے ادارے میں کچھ بچیوں کے ساتھ ایک مسئلہ تھا کہ ادھر
بچیوں کے پیپرز کا وقت آتا تو ادھر بچیوں کی آنکھ پردانہ ، پھنسی نکل آتا پڑھتیں
تو کیا الٹا تکلیف میں مبتلا ہو جاتیں ۔دس پندرہ سال سے اکثر بچیوں کو اس مسئلہ کا
سامنا تھا عبقری میں ایک عمل آیا کہ باوضو تعوذ و تسمیہ کے بعد تین بار درود
ابراہیمی پڑھیں پھر ایک سانس میں سورہ مدثر کی آیت اٹھارہ گیارہ بار پڑھ کر آنکھوں
پر پھونک دیں ۔ ایسا تین چار بار کرنے سے پھنسی ختم ہو جائے گی اور کبھی نکلے گی
نہیں ۔ الحمدللہ ! بس جناب مالک الملک نے کرم فرمایا یہ دم کرنے سے بچیوں کی
آنکھیں ٹھیک ہو گئیں بلکہ اب تو کسی بچی کی آنکھ دکھنے آئے تو یہی پڑھ کر دم کر
دیتی ہوں ڈاکٹرز کے پاس جانے کی ضرورت ہی نہیں رہتی اللہ پاک شفاء عطا فرما دیتے
ہیں ۔
No comments:
Post a Comment