Monday, January 4, 2016

روزگار ، امراض معدہ اور موٹاپا

روزگار ، امراض معدہ اور موٹاپا :۔


محترم آپ کا حکم ہوا کہ جنوری 2016ء کا شمارہ خاص نمبر ہو گا اور بے روزگاری ، امراض معدہ ، موٹاپا ، پر تحریر یں بھیجیں ۔ اس بندہ ناچیز کی ایک چھوٹی سی کاوش حاضر خدمت ہے قبول فرمائیں اللہ عبقری کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے اور اس سے وابستہ افراد کو اجر عظیم اور جزائے خیر عطا فرمائے آمیں ۔
روزگار کیلئے میرا آزمودہ عمل :۔
آج کل بیروزگاری عام مسئلہ ہے تو روزگار اور حصول رزق کیلئے اسمائے حسنیٰ میں سے یارزاق بڑا موثر ہے انشاءاللہ اس اسم الٰہی کی برکت سے آپ کے روزگار اور حصول رزق کا مسئلہ یقیناً حل ہو جائے گا ۔ پورے خشوع و خضوع ، یقین مکمل آداب اور پوری ترکیب کے ساتھ اگر عمل کریں گے تو اللہ رحمن رحیم کے اسم مبارک کا اثر یقینی ہے بزرگان دین نے اسے حصول رزق کیلئے بڑا ہی زود اثر اور عجیب عمل قرار دیا ہے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں حاجت مند اللہ پاک کے اسم مبارک سے فیض حاصل کر چکے ہیں لہذا آپ بھی اس نورانی نام سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں بندہ کو اپنے رب جلیل پر پورا بھروسہ ہے کہ اس وظیفہ کو پڑھنے والے کی جائز حاجت ضرور پوری ہوتی ہے میں نے یہ وظیفہ 2004ء میں کیا اور وظیفہ مکمل ہوتے ہی بہت بہترین ملازمت مل گئی پہلے گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھیں پھر بسم اللہ پڑھ کر اسم الٰہی یا رزاق 1100 بار پڑھیں پھر اپنے روزگار کیلئے دعا اللہ پاک کی بارگاہ میں نہایت عاجزی سے دعا مانگیں آخر میں دو بارہ گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھیں وظیفہ صبح فجر اور شام عشاء کے بعد چالیس دن پڑھیں اکثر اس سے پہلے ہی اللہ پاک روزگارر دطا فرما دیتا ہے مگر پھر بھی چالیس دن تک پڑھیں وقت اور جگہ کی پابندی کریں نماز کی پاندی کریں اور گناہوں سے پرہیز بہت ضروری ہے ۔
موٹاپے سے یقینی علاج :۔
ایک گلاس تازہ پانی میں ایک عدد لیموں نچوڑ لیں پھر اس میں کلونجی پاؤڈر ، کالی مرچ پاؤڈر آدھا آدھا چائے کا چمچ شہد ایک بڑا چمچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں روزانہ نہار منہ ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے استعمال کریں ایک ہفتہ کے استعمال سے آپ کے وزن میں ایک سے ڈیڑھ کلو کمی آئے گی اور ایک ماہ کے مسلسل استعمال سے آپ کے وزن میں 7 کلو تک کمی آ جائے گی اس ڈرنک کے استعمال سے آپ اندرونی بیماریوں سے بھی دور رہیں گے اس نسخہ کے استعمال کے دوران میٹھی چیزوں اور کولڈ ڈرنکس سے مکمل پرہیز کریں مندرجہ بالا سے فائدہ ہونے پر حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم اور میرے مرحوم والدین کیلئے ضرور دعا فرمائیں ۔

No comments:

Post a Comment