Tuesday, August 11, 2015

قارئین کے طبی اور روحانی سوال،صرف قارئین کے جواب

قارئین کے طبی اور روحانی سوال،صرف قارئین کے جواب:

میرے تین سوال:
محترم قارئین السلام علیکم! میری عمر 17 سال ہے ،قد 5 فٹ اور 7 انچ ہے، میرے چند مسئلے ہیں ۔آپ سے درخواست ہے کہ ان کا بہترین حل تجویز کریں ۔ مجھ میں نسوانی حسن کی کمی ہے ،تنقید کا سامنا رہتا ہے ،اس کے علاوہ میری ٹانگوں ،کمر، اور پیٹ، پر مردوں کی طرح بال ہیں میرےلڑکی ہونے پر شک کیا جاتا ہے اور میرے چہرے پر روئیں بہت ہیں ۔قارئین ! مہربانی کر کے مجھے ان مسائل کا حل تجویز کر دیں ۔
جواب: آپ یہ نسخہ استعمال کریں انشاءاللہ ا س کے استعمال سے آپ کی صحت قابل رشک ہو جائے گی۔
ھوالشافی: مغز بادام شیریں 8 دانے، کشمش عمدہ 12 گرام ، رات بھر پانی میں بھگو دیں ۔ صبح دودھ کے ساتھ ان کو خوب چبا کر کھالیں ۔ بڑا اچھا نسخہ ہے ۔ جب صحت ٹھیک ہو جائے گی تو نسوانی حسن بھی بڑھے گا۔ ٹانگوں ، کمر اور پیٹ کے بالوں کیلئے علاج کیلئے آپ عبقری دواحانہ کی "ہارمونز شفاء" کچھ عرصہ ستقل مزاجی سے استعمال کریں ۔ چہرے کے روئیں کیلئے آپ آٹے کا پیڑہ بنا کر چہرے پر گول گول گھمائیں چند دن مستقل مزاجی سے یہ عمل کریں  ( محمد اکرام' راولپنڈی)
آنکھوں کی الرجی: 
میری بیٹی کو تقریباً پانچ سال کی عمر سے آنکھوں کی الرجی ہے اب اس کی عمر چودہ سال ہونے کو ہے بہت علاج کروائے ۔ آنکھوں کے بڑے بڑے ڈاکٹروں کو دکھایا ان کی تجویز کی ہوئی دوائیں استعمال کرائیں لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا اس کی آنکھیں ہر وقت سرخ رہتی ہیں تھوڑی بہت خارش بھی ہوتی رہتی ہے ۔ سردی کے موسم میں تقریباً ستر فیصد تک ٹھیک ہو جاتی ہیں لیکن جیسے ہی گرمی کا آغاز ہوتا ہے آنکھیں پھر سے سرخ ہو جاتی ہیں ( شاہ زیب ' جہانگیرہ دوبندی)
جواب: جناب محترم ! لگتا ہے کہ آپ کی بیٹی کو آنکھوں کی الرجی کے ساتھ ساتھ آنتوں میں صفائی کا مسئلہ بھی ہے ۔ ممکن ہے قبض رہتا ہو۔ آپ اپنی بیٹی کو یہ دوائیں استعمال کرائیے۔
ھوالشافی: گل منڈی پانچ گرام، شاہترہ پانچ گرام ، تخم میتھی چھ گرام، بدیان چھ گرام، ان نباتات کو دو کپ پانی میں خوب جوش دیں ، پھر چھان کر پی لیں۔پندرہ سے بیس دن تک جاری رکھیں ۔ عرق گلاب خالص کے دو قطرےرات کو روزانہ آنکھ میں ٹپکائیں ۔ لال مرچیں چھوڑدیں تو اچھا ہے ( ماجد ظہور' لاہور)
میں بول نہیں سکتا:
میری ایک دیرینہ اور پیچیدہ مشکل حل نہیں ہو رہی ، یہ مشکل میرے بولنے کی ہے۔ میں صحیح طریقے سے بول نہیں سکتا۔ میرے بولنے میں طرح طرح کی رکاوٹیں پائی جاتی ہیں ۔ زبان بالکل بند پڑی ہے ہلتی ہی نہیں ، کیسے بولو ں؟ کوئی روحانی  حل ارسال فرمائیں کہ میرے بولنے کی مشکل  حل ہو جائے ۔ ( غلام قادر' خانیوال)
جواب : محترم بھائی! آپ یہ آیت ہر وقت کھلی پڑھیں انشاء اللہ کچھ عرصہ کے بعد آپ کی زبان کی گرہ اللہ پاک کھول دے گا اور آپ بالکل ٹھیک ہو جائیں گے ۔
 رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي* وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي* وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّن لِّسَانِي * يَفْقَهُوا قَوْلِي[([1]). طہٰ 25 ( شائستہ شہباز ملتان)
نو سال سے بلاباغہ حیض:
محترم قارئین! میری عمر 42 سال ہے ، مجھے نو سال سے بلاناغہ حیض آ رہا ہے، دوائی کھالوں تو ٹھیک پھر وہی حال۔ علاج بھی بہت کروائے ، الٹرا ساؤنڈ بھی کرایا ہے بتایا کہ بچہ دانی کا سائز بڑھ گیا اسے بذریعہ آپریشن نکلوانا پڑے گا۔میں آپریشن نہیں کرا سکتی قارئین! مجھے اس مسئلے کا کوئی حل بتائیے۔
جواب:آپ کسی اچھے دواخانے سے" ریشہ انجبار" لے لیں ۔ چھ گرام یہ بوٹی پانی میں جوش دے کر چھان کرپینا شروع کردیں۔ اس سے کثرت کا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔ اس کے علاوہ عبقری کی "اکسیر البدن" اور "پوشیدہ کورس" دی گئی ترکیب کت مطابق استعمال کریں۔  ( الماس ' حیدر آباد)
پاؤں پر چنبل:
محترم قارئین! مجھےتین سال سے گھٹنوں اور پاؤں پر چنبل ہے۔ اس پر میں نے  بہت سے دوائیں استعمال کی لیکن پھر بھی خارش ہوتی رہتی ہے۔ ( محمد آسام' کلر سیداں )
جواب:  آپ عبقری دواخانہ کی "خون صفا" اور "ٹھنڈی مراد" استعمال کریں اور ہمدرد دواخانہ کی" حکنول"  چنبل پر لگائیں ۔ چند دنوں کے استعمال سےمسئلہ حل ہو جائیگا ۔ (عدنان ' قصور)
بچی دودھ نہیں پیتی:
قارئین! میری اڑھائی سال کی بیٹی ہے جودودھ بڑی مشکل سے پیتی ہے ، براہ مہربانی کوئی وظیفہ بتائیں تاکہ وہ شوق سے دودھ پئے۔ دوسرا مسئلہ میری بہن کا ہے اس کو کئی سال سے زکام ہے ۔ناک بند رہتی ہے وہ منہ سے سانس لیتی ہے کوئی ٹوٹکہ بتائیں یا دوائی بتائیں تاکہ وہ بالکل ٹھیک ہو جائے ( ف' کوہاٹ)
جواب: ماں   اپنا دودھ ایک چھوٹے چمچ میں نکال کر اس پر 101 مرتبہ سَلٰمُٗ قَوْلاً مِّنْ رَّبِّ رَّ حِیْمِِ پڑھ کر بچی کا منہ کھول کر دودھ والا چمچ اس کے منہ میں انڈھیل دے جیسے ہی دودھ بچی کے حلق سے نیچے اترے ماں بچی کا منہ اپنی چھاتی کے ساتھ لگا لے دن میں تین چار بار ایسا کرنے سے بچی دودھ پینا شروع کر دے گی۔ (عائشہ ناز' لاہور)
بچوں کی نظریں کمزور؛ 
محترم قارئین! میرے دو بچے جن کی عمر سات اور نو سال ہیں ۔ دونوں کی نظر کمزور ہے سکول کی پڑھائی اور سپارہ و غیرہ پڑھتےوقت بہت مشکل پیش آتی ہے ۔ براہ مہربانی کوئی ایسا وظیفہ  یا نسخہ بتا دیں جس سے دونوں بچوں کی نظر بالکل ٹھیک ہو جائے ۔ جواب ضرور دیجئے گا ۔ ہم لوگ دونوں بچوں کی کمزوری نظر کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہیں ۔( نائلہ احمد' راولپنڈی)
جواب: محترم بہن! آپ اللہ پاک کی ذات سے امید رکھیں ااور یہ چند اعمال ہیں ، ان پر عمل کریں انشاءاللہ تعالیٰ آپ کےے بچوں کی نظر ٹھیک ہو جائے گی 
1. آپ یا آپ کے بچے ہر نماز کے بعد گیارہ "یار یا نور "اور گیارہ بار "یا بصیر" پڑھ کر انگلیوں یا انگوٹھوں کے پوروں پر پھونک کر آنکھوں پر ملیں ۔
2. آپ ہر نماز کے بعد اول و آخر تین بار درود شریف ف"فجعلنہ سمیعا بصیرا" سو بار بچوں کا تصور کرکے پڑھا  کریں۔
3. پنساری کی دکان سے زرشک شیریں لے لیں اس کو صاف کرکے ایک چمچ نہار منہ بچوں کو دیں اور کہیں کہ خوب چبا کر کھائیں اوپر سے نیم گرم دودھ پلا دیں۔

میرے مرض پر غور فرمائیں :
بندہ اپنے مرضسے بہت پریشان ہے جس کی وجہ سے پڑھائی میں بھی نقصان سے بچنے کے لئے میری آ پ سے گزافش ہے کہ میرے مرض پر ذرا غور فرمائیں۔میری کمر او ر گھٹنوں میں اکثر درد رہتا ہے ۔ دراصل میں گزشتہ ایک دو سال سے بہت بڑی غلطی کرتا رہا جس غلچی کے نقصان اور گناہ کا پتہ نہیں تھا یہ تو اللہ پاک کا کرم ہے کہ میرے ہاتھ میں آپ کا  رسالہ ٹ گیا جس کی وجہ سے مجھے کافی حد تک فائدہ ہوا لیکن اب درجہ ذیل چیزیں محسوس کرتا ہوں ۔ سر اوراکثر کمر میں درد ، آنکھوں میں رات کو درد ہوتا ہے۔ تین ہفتوں میں میں نے آزمایا کہ ایک ہفتہ صحیح گزرتا ہے باقی رات کو درد رہتاہے ( پوشیدہ ' نواب شاہ)
جواب: جو غذائیں بتا رہے ہیں وہی غذائیں مستقل استعمال کریں باقی بطور علاج ، جوارش ،شاہی خمیرہ ،گاؤزبان ،سادہ جوارش، کمونی، کسی اچھے دواخانے کی لے کر اور اوپر لکھی ہوئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں دو ماہ مستقل  استعمال کریں۔
زندگی عذاب ہو گئی:
 میری عمر چودہ سال ہے ، سات سال قبل مجھے ٹائیفائیڈ ہوا تھا جس کے بعد زندگی عذاب ہو گئی ہے مسلسل علاج اور دواؤں پر جی رہی ہوں ۔  کچھ دن ٹھیک رہتی ہوں پھر وہی حالت ہو جاتی ہے ۔ ایف اے کے بعد تعلیم کو بھی خیر آباد کہنا پڑا اس طرح تمام منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ میرا دل کمزور ہو گیا ہے کوئی بات برداشت نہیں کر سکتی، ہاتھ پاؤں ٹھنڈے برف کر طرح رہتے ہیں اور بے تحا شہ پسینہ آتا ہے ۔ دل دھڑکتا ہے سر چکراتے ہے سارا جسم بے جان ہو جاتا ہے ۔ چلنے بھرنے سے ٹانگوں میں شدید درد محسوس ہوتا ہے ۔ ٹھنڈی چیز کھانے سے جسم درد کرتا ہے اور گرم چیز کھانے سے  دل دھڑکنے لگتا ہے۔ پیشاب کی زیادتی منہ  سوکھا، پانی کڑوا لگتا ہے ، ناخن پیلے ہیں ۔ ( عائشہ ' کرچی)
جواب : سفوف طباشیر کسی بھی اچھے قابل اعتماد طبیب سے خرید لیں ۔ دن میں تین بار آدھا چائے کا چمچ غذا سے ایک گھنٹہ پہلے پانی سے پھانک لیں ۔ غذا میں کدو کا استعمال زیادہ کریں ۔ مرچ گرم مصالحہ کے بغیر کدو کے قتلوں کا سوپ بنا کر پیا کریں۔ آرام کریں  ،گرمی یا دھوپ سے بچیں  21 دن کے بعد اپنی کیفیت دوبارہ لکھیں ۔
برباد جوانی:
میری عمر 22 سال ہے، غیر شادی شدہ ہوں غلط سوسائٹی کی وجہ سے جوانی برباد کر لی۔ اب شادی نزدیک ہے، دو سال سے برے کام چھوڑ دیئے ہیں ، لیکن صحت اور جوانی واپس نہیں آئی ۔ غذاجزوبدن نہیں بنتی، کمر اور ٹانگوں میں درد ہوتا ہے۔ کوئی اچھا سا علاج بتائیں ۔ ( بلا ' قصور)
جواب؛ اچھی عمدہ متوازن غذا کھائیں ۔ کھیل کود میں حصہ لیں ، غم وفکر سے دور رہیں ۔ صحت بحال ہو گی اور اپنے وقت پر  جوانی بھی آئے گی۔
مسئلہ نہیں بتا سکتی:
بچپن میں کچھ غلط دوستوں کی صحبت کیوجہ سے میں بری عادت میں پھنس گئی تھی، جوانی کی دہلیز پر قدم  رکھتے ہی میں اپنی وہ عادت ختم کر چکی ہوں لیکن اس غلط عادت کی وجہ سے میں بیماری میں مبتلا ہو گئی ہوں ۔ بار بار غسل کرنا پڑتا ہے جس سے کافی شرمندگی ہوتی ہے میں یہ مسئلہ کسی کو بتا بھی نہیں سکتی لیکن بہت پریشان ہوں ۔ ( غ' ش)
جواب : اصلی موصلی سفید، موصلی سیاہ، ہم وزن ، ان دونوں کے وزن کے برابر پھول مکھانے پھر ان تینوں دواؤں کے برابرچینی کوٹ کر باریک سفوف بنا لیں آدھا چمچ یہ سفوف نیم گرم دودھ کے ساتھ صبح و شام پھانک لیں ۔ اکیس دن کے بعد دوبارہ حال لکیں پریشانی کی کوئی بات نہیں ۔
شادی بھی نزدیک ہے :
 میرا قد 5 فٹ 9 انچ ہے اور عمر 23 سال ہے  میری جسامت نہایت پتلی ہے، خصوصاً میری کلائیاں بہت کمزور ہیں ۔ میں سات سال سے ویلڈنگ کا کام کرتا ہوں اس کام میں اچھی خاصی ورزش بھی ہو جاتی ہے۔ میری خوراک بھی ٹھیک ہے بھوک لگتی ہے اور کوئی بیماری بھی نہیں ہے مگر ہر ہفتےبعد مجھ سے کچھ غلط حرکت ہو جاتی ہے ۔ میں چاہتا ہوں کہ کسی طرح سے مجھ سے یہ حرکت چھوٹ جائے کیونکہ میری شادی بھی نزدیک ہے ( یوسف ' راولپنڈی)
جواب: اس کا آسان حل شادی ہے، شادی کے بعد انشاءاللہ آپ کی جسمانی حالت ٹھیک ہو جائیگی۔
تھوڑا سا جسم بناؤ:
میری عمر تقریباً 24 سال ہے ، بقول والدہ محترمہ کے جب میں 22 دن کا تھا تو میں نے دودھ پینا چھوڑ دیا ، بعد  میں بازاری دودھ بھی ٹھیک طرح سے نہیں پیا ۔ بچپن میں پیٹ سے کیڑے بھی کافی مقدار میں نکلے  ہیں تاہم اب پیشاب ٹیسٹ کروایا ، ڈاکٹر نے کہا اب پیٹ میں کیڑے نہیں ہیں ۔ اس وقت سے اب تک میں کافی زیادہ کمزور ہوں ، کھایا  ہوا ٹھیک طرح سے ہضم نہیں ہوتا ۔ معدہ، جگر ٹھیک نہیں رہتا ، خون کی کمی ہے ، گیس اور قبض کی شکایت رہتی ہے ، چہر ہ بھی کافی پتلا ہے ، جسم کے پھولنے اور موٹا ہونےکا کوئی اچھا سا نسخہ لکھ دیں ، گھر والے منگنی کا سوچ رہے ہیں ، کہتے ہیں تھوڑا جسم بناؤ ۔ ( ریحان ' اوکاڑہ)
جواب: عمدہ اصلی جوارش ، جلینوس تین گرام صبح، دوپہر، رات، کو غذا کے بعد کھائیں ۔سفوف نمک سلیمانی سوتے وقت پانی سے پھانک لیں ۔ اس کی مقدار خواراک طبیب سے معلوم کریں ، جنسے آپ خریدیں گے۔ غذا میں بادام ، کشمش ، شہد خالص ، دیسی گھی ڈال کر کھا سکتے ہیں ۔ بکرے کا گوشت روٹی صحت بنانے کیلئے عمدہ غذا ہے دیسی گھی میں بھون کر کھائیں ۔ روٹی  بھی کھائیں ، میٹھے ، انگور، آم بہت مفید ہیں ۔
والد کیلئے مشورہ:
 میں اپنے والد کے بارے میں مشوورہ چاہتا ہوں ۔ان کی عمر تقریباً 45 سال ہے ۔ موتیا کا آپریشن ہوا تھا جس میں ان کی آنکھوں میں لینز ڈال دیئے گئے ۔ آپریشن سے پہلے ان کی آنکھوں سے بہت کم پانی بہتا تھا لیکن اب ان کی آنکھوں سے پانی بہت زیادہ بہتا ہے ۔ انہوں نے بہت سے ٹوٹکے استعمال کئے ہیں لیکن فائدہ نہیں ہو رہا ۔ جسمانی صحت بھی بہت کمزور ہر رہی ہے۔ ( وقاص' کراچی)
جواب: خمیر گاؤزبان سادہ چھ گرام کھائیں ، اصلی عمدہ عرق گلاب سہ آتشہ آنکھوں میں ڈ الیں ۔ نظر کا کام ابھی نہ کریں اور آرام زیادہ کریں ۔
 موشن:
میری عمر 18 سال ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ جلد ہی موشن لگ جاتے ہیں ، گزشتہ سال اگست تک میرا پیٹ خاصا  بہتر تھا پھر اچانک خراب ہو گیا اور تب سے لے کر اب تک اس سال اگست تک یہی مسئلہ ہے کہ وقفہ وقفہ سے موشن آتے ہیں ۔ پچھلے دو ماہ سے کمزوری اتنی بڑھ گئی ہے کہ ٹانکوں سے جان نکل گئی ہے ، دل کی دھڑکن تیز ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ مجھے گیس کی شکایت بھی ہے ۔ ( الف ع' اسلام آباد)
جواب: آپ کو یہ دیکھنا چائیے کہ کھانے میں کیا بے احتیاطی ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو موشن لگ جاتے ہیں ۔ آپ عبقری دواخانہ کی پیچش شفاء دوا استعمال کریں انشاءاللہ اس سے آپ کو اس مرض سے بہت جلد فائدہ ہو گا۔
 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر14،13.















No comments:

Post a Comment