Friday, August 21, 2015

مشکلات کا آخری حل

 مشکلات کا آخری حل :۔
حافظ ابن حجر رحمتہ اللہ علیہ ! امام حکم رحمتہ اللہ علیہ ! امام ابو زکریارحمتہ اللہ علیہ ! امام ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ ! اور مزید چھ ائمہ کرام رھم اللہ کا آزمودہ مجرب عمل جس کے بارے میں حافظ ابن حجررحمتہ اللہ علیہ ! فرماتے ہیں کہ اس عمل کی سند ڈھونڈنے نہ لگ جانا بلکہ اس کو پورے یقین سے کر لو اور مشکل ٹلوا لو۔ میں نے اس کا تجربہ کیا تو سو فیصد نفع حاصل ہوا۔
طریقہ عمل:۔  کسی بھی وقت بارہ رکعت صلوۃ الحاجت ایک ہی سلام کی نیت سے شروع کے کہ  ہر دو رکعت کے بعد تشہد بیٹھنا ہے ، پھر آخری رکعت کے تشہد میں سلام پھیرنے سے پہلے سجدے میں گر کے سات مرتبہ سورہ فاتحہ،سات مرتبہ آیت الکرسی، دس مرتبہ چوتھا کلمہ اور ایک بار درج ذیل دعا پڑھیں :۔

اَللَّھُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ بِمَعَا قِدِ الْعِزِّ مِنْ عَرْ شِکَ وَ مُنْتَھَی الرَّحْمَۃِ مِنْ کِتَا بِکَ وَ اسْمِکَ الْاَ عْظِمِ وَ جَدِّ کَ الْاَعْلٰی وَ کَلِمَا تِکَ التَّا مَّۃِ

اس کے بعد اپنی دعا منگیں اپنی حاجت بیان کریں ۔ پھر سجدے سے اٹھ کر سلام پھیر دیں ۔
 ماہنامہ عبقری "اگست 2015ء شمارہ نمبر 110" صفحہ نمبر 35

No comments:

Post a Comment