عینک توڑ نسخہ
محترم حکیم صاحب السلام علیکم ! چند ماہ سے عبقری کا قاری بنا ہوں۔ میں بھی طب سے منسلک ہوں۔ میں قارئین عبقری کیلئے ایک بہت ہی مجرب عمل اور نسخہ بھیج رہا ہوں۔ یہ میرا اور بہت سے دیگر ساتھیوں کا آزمایا ہواہے۔ عمل یہ ہے ہر نماز کے بعد گیارہ دفعہ پڑھ کر آنکھوں میں دم کریں۔ فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَاءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ (ق)
میری نظر 2006میں ڈیڑھ نمبر تک کمزور تھی۔ جب سے میں نے یہ عمل شروع کیا الحمد اللہ عینک بھی چھوٹ گئی اور نظر دن بدن تیز ہوگئی۔ نسخہ یہ ہے : گری (ناریل) ایک کلو ، سفید مرچ سو گرام ، سونف سو گرام ، مغز بادام 250گرام، چینی حسب ذائقہ دیسی گھی حسب ضرورت ۔ ان کو باریک کر کے رکھ لیں، صبح ناشتہ میں ایک سے دو چمچ استعمال کریں۔ والد محترم نظر کیلئے دو عینک رکھتے تھے، وہ بھی طبیب تھے، دہلی سے فارغ التحصیل تھے۔ جب والد صاحب نے 1970میں یہ نسخہ استعمال کیا تو عینک سے نجات مل گئی اور 1995تک ان کی نظر بالکل ٹھیک تھی۔ 1995میں والد صاحب کا انتقال ہو ا۔ یہ نسخہ میں نے بہت سے لوگوں کو لکھ کر دیا، تمام ہی اللہ کے کرم سے ٹھیک ہو گئے(احمد حسین ، خوشاب)

No comments:
Post a Comment