Wednesday, May 13, 2015

دکان میں گاہکوں کی ریل پیل کے لیے آزمایا عمل

دکان میں گاہکوں کی ریل پیل کے لیے آزمایا عمل 
محترم حکیم صاحب السلام علیکم ! 
اللہ پاک آپ کو خوش رکھے اور آپ کے درجات بلند کریں آمین ۔ میرے والد صاحب کی دکان ہے ، چند مہینوں سے کام دن بدن ختم ہو رہا تھا حتیٰ کہ ایسے دن بھی آئے کہ سارا دن دکان پر فارغ بیٹھ کر آجاتے ایک بھی گاہک نہ آتا۔ پھر مجھے میری ایک جاننے والی نے ایک عمل بتایا کہ روزانہ سارا دن اٹھتے ، بیٹھتے، چلتے پھرتے درود شریف پڑھو اور پانی پر دم کر کے اپنے ابو کو دو میں اکتالیس دن مسلسل یہ عمل کیا اور میرے ابو نے اکتالیس دن تک پانی لے جا کر دکان میں چھڑکاؤ کیا ۔ الحمد اللہ اس عمل کی برکت سے سیل دن بدن بہتر ہو رہی ہے اور دکان میں گاہکوں کی ریل پیل شروع ہو گئی ہے۔ اب دو دن کی 45ہزار سیل ہوئی ہے جبکہ پورا مہینہ گزر جاتا تھا، 30ہزار بھی سیل نہیں ہوتی تھی۔ (ثمرین) 
ubqari April 2015

No comments:

Post a Comment