Thursday, May 14, 2015

پر سکون نیند کے لئے ٹینشن سے نجات کا راز

پر سکون نیند کے لئے ٹینشن سے نجات کا راز 
محترم حکیم صاحب السلام علیکم !
سدا سلامت تا قیامت رہیں ۔ نیند کے لیے رات کو جب بستر پر جائیں تو ایک بار تعوذ اور ایک بار تسمیہ پڑھی ہوں تو سکون کی نیند آتی ہے، جتنی بھی ٹینشن ہو ختم ہو جاتی ہے ، اور اچھی نیند کیلئے ایک بار کہنا اللہ میں نے سب کو معاف کیا تو مجھ کو معاف کر دے تو جسم ہلکا ہو جاتا ہے ۔ اگر کوئی ڈر خوف ہو تو غسل خانہ والی دعا بھی چند بار پڑھ لیتی ہوں اور کہتی ہوں اللہ میں بے بس ہوں ، نہ سونے پر میرا اختیار نہ اٹھنے پر، یہ گھڑی کا الارم مجھے نہیں اٹھائے گا تو مجھے اٹھائے گا پھر تہجد یافجر جس ٹائم کا اللہ سے منت کر کے سوئیں آنکھ کھل جاتی ہے۔ میرا بیٹا 13سال کا سویا ہوا کروٹیں بدل رہا تھا، میں نے غسل خانے والی دعاچند بار پڑھ کر اس پر دم کیا تو کروٹیں لینا ختم کر دیں۔ جب بچے سونے لگیں تو کہتی ہوں تعوذ ، تسمیہ پڑھ لو، صبح اٹھ کر فوراً منہ میں اللہ اکبر چند بار کہیں تو وظیفہ قرآن اور نماز اتنے آسان ہو جاتے ہیں اور دل کرتا ہے اور پڑھیں۔ اللہ رب العزت پر پیار آتا رہتا ہے۔ (شگفتہ یا سمین)

No comments:

Post a Comment